Voice On Haripur

Voice On Haripur Like This Page ���

ہری پور دوہرے قتل اور ایک شخص کو زخمی کرنےوالے09 ملزمان گرفتار ۔وقوعہ میں استعمال ہونے والا کیری ڈبہ،02 موٹرسائیکل اور ا...
29/03/2026

ہری پور دوہرے قتل اور ایک شخص کو زخمی کرنےوالے09 ملزمان گرفتار ۔
وقوعہ میں استعمال ہونے والا کیری ڈبہ،02 موٹرسائیکل اور ایک رائفل 8mm،ایک رائفل 222بور اور ایک پستول 30بور معہ ایمونیشن برآمد۔
ڈی پی او ہری پور شفیع اللہ گنڈاپور نے میڈیا نمائندگان کو پریس بریفنگ کے دوران بتلایا کہ تھانہ سٹی کی حدود جی ٹی روڈ درویش بلمقابل مدینہ سی این جی مورخہ 26.03.2026 کو عبدالرزاق ولد شیر افضل ، افتخار ولد عبدالرزاق سکنہ گاک اور دانش ولد عبدالحفیظ سکنہ مکھن کالونی مقدمہ علت 249 مورخہ 30.06.2025 جرمAA 302.34.15 تھانہ صدر میں بسلسلہ پیشی عدالت سے رکشہ نمبر G.2167 پر واپس آرہے تھے کہ کیری ڈبہ نمبری LWB-6874 اور موٹر سائیکل پر سوار ملزمان نقاش احمد ولد نازک اقبال، خانویز ولد چن زیب، شیر داد ولد دلدار ،دلزاک ولد شیر افضل چن زیب ولد مکھن داد ،ساجد ولد میر افضل ،افتاب ولد نازک اقبال نے رکشہ روک کر نقاش احمد ولد نازک اقبال،خانویز ولد چن زیب نے رائفل سے اور آفتاب احمد عرف محسن ولد نازک اقبال نے پستول 30بور سے فیاض احمد ولد محمد یوسف ،شاہ نواز ولد دلزاک اور رمضان ولد ساجد اقبال ساکنان کاگ کی ایماء پر رکشہ پر فائرنگ شروع کر دی۔جن کی فائرنگ سے عبدالرزاق اور افتخار موقع پر جان کی بازی ہار گئے جبکہ دانش دائیں بازو اور دائیں ٹانگ پر لگ کر زخمی ہوا۔
ملزمان بعد از وقوعہ کیری ڈبہ چھوڑ کر فرار ہوگئے۔مدعی وقاص کی مدعیت میں ملزمان کے خلاف زیر دفعہ 302.324.109.148.149 پی پی سی کے مقدمہ درج رجسٹر ہوا۔پولیس نے موقع پر کیری ڈبہ اور دیگر شواہد قبضہ میں کیے اور ضلع بھر میں ملزمان کی گرفتاری کے لیے ناکہ بندیاں اور سرچ آپریشن شروع کیا ۔
ڈی پی او ہری پور شفیع اللہ گنڈاپور نے واقع کا فوری نوٹس لیا اور ڈی ایس پی سٹی سعید یدون،ایس ایچ او تھانہ سٹی صدیق شاہ،انچارج او سی یو سعید شاہ کو ٹیمیں تشکیل دے کر وقوعہ میں ملوث ملزمان کو ٹریس کرکے گرفتار کرنے اور اسلحہ ایمونیشن کی برآمدگی سے احکامات جاری کیے۔
ایس ایچ او تھانہ سٹی صدیق شاہ نے ہمراہ تفتیشی سٹاف انسپکٹر اختر حسین و دیگر نفری پولیس کے ڈی ایس پی سٹی سعید یدون کی زیر نگرانی کاروائی کرتے ہوئے وقوعہ میں ملزمان نقاش احمد ولد نازک اقبال،آفتاب احمد ولد نازک اقبال،دلزاک خان ولد شیر افضل، فیاض احمد ولد محمد یوسف، خانویز ولد چن زیب،چن زیب ولد مکھن داد،ساجد اقبال ولد میر افضل،شیر داد ولد دلدار اور رمضان ولد ساجد ساکنان کاگ کو گرفتار کرلیا۔ملزمان سے وقوعہ میں استعمال ہونے والا کیری ڈبہ، 02 موٹر سائیکل اور ایک رائیفل 8mm، ایک رائفل 222 بور اور ایک پستول 30بور معہ ایمونیشن بھی برآمد کرلیا۔ مقدمہ میں مذید تفتیش جاری ہے۔
ڈی پی او ہری پور نے ایس پی انوسٹی گیشن ہری پو ر کو کیس کی ازخود نگرانی کرنے تفتیش کا عمل مکمل طور پر میرٹ ،شفافیت اور قانون کے تقاضوں کے مطابق یقینی بنانے کے احکامات دیے تاکہ انصاف کی فراہمی میں کسی قسم کی کوتاہی نہ ہو ۔ انہوں نے مذہد ہدایت دیں کہ تمام تر شوہد کو بروقت اور جدید طریقہ کار کے تحت اکٹھا کیا جائے اور کیس کو مظبوط بنیادوں پر منطقی انجام تک پہنچایا جائے.

28/03/2026

ہری پور تھانہ کھلابٹ کی حدود بائی پاس پر فائرنگ 1 شخص زخمی
ملزم فرار

20/03/2026
تھانہ  کوٹ نجیب اللہ پولیس نے منشیات فروشوں  کے خلاف مؤثر کارروائی کرتے ہوئے بڑی مقدار میں شراب برآمد کر لی۔ ملزمان گرفت...
20/03/2026

تھانہ کوٹ نجیب اللہ پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف مؤثر کارروائی کرتے ہوئے بڑی مقدار میں شراب برآمد کر لی۔ ملزمان گرفتار ،76 بوتل شراب برآمد ،مقدمہ درج
ڈی پی او ہری پور شفیع اللہ گنڈاپور کے احکامات کی روشنی میں ہری پور پولیس کا منشیات سے پاک ہریپور تسلسل جاری ۔
ایس ایچ او تھانہ کوٹ نجیب اللہ عمران نواز نے ہمراہ نفری پولیس کے ڈی ایس پی خانپور کی زیر نگرانی خفیہ اطلاع کاروائی کرتے ہوئے بدنام زمانہ منشیات فروش عبدالرشید ولد الہٰی بخش سکنہ محلہ بانڈی اور سجاد الٰہی ولد مظفر الہٰی سکنہ محلہ تکیہ کوٹ نجیب اللہ کو گرفتار کرکے 76 بوتل شراب برآمد کرلی ۔
ڈی پی او ہری پور نے کامیاب کاروائی پر پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے ہدایت کی کہ منشیات اور دیگر غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث عناصر کے خلاف بلا امتیاز کاروائیاں جاری رکھی جائیں تاکہ معاشرے کو ان ناسوروں سے پاک کیا جا سکے۔

ہریپور سے ایک تحریر چلی — قانون کی بالادستی اور نوجوان نسل کے تحفظ کی جانب مضبوط قدم!ہریپور سے ایک واضح تحریر سامنے آئی ...
24/01/2026

ہریپور سے ایک تحریر چلی — قانون کی بالادستی اور نوجوان نسل کے تحفظ کی جانب مضبوط قدم!

ہریپور سے ایک واضح تحریر سامنے آئی ہے کہ ہریپور کے اضلاع میں کہیں بھی اگر خواجہ سراء کا نائٹ فنکشن ہوا تو ڈی پی او ہریپور فوری نوٹس لیں گے اور بلا امتیاز کارروائی کی جائے گی۔
اس اعلان کے بعد سب کو پابند کر دیا گیا ہے کہ کہیں بھی خواجہ سراء کا نائٹ فنکشن منعقد نہیں ہوگا۔

یہ اقدام ڈی پی او ہریپور کی جرأت مندانہ، بروقت اور قابلِ تحسین قیادت کا ثبوت ہے۔ ان کے آتے ہی یہ امید پیدا ہو چکی ہے کہ منشیات اور بے حیائی جیسے ناسور اب ہریپور سے ختم ہوں گے۔
یہ فیصلہ صرف ایک انتظامی کارروائی نہیں بلکہ ہماری نوجوان نسل کے محفوظ اور روشن مستقبل کی ضمانت ہے۔

ہم ڈی پی او ہریپور کو دل کی گہرائیوں سے خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں اور ساتھ ہی ان تمام باشعور افراد کو بھی سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے یہ تحریر چلائی اور معاشرتی اصلاح کے لیے آواز بلند کی۔

یہی ہے وہ ہریپور جو ہم چاہتے ہیں —
پُرامن، محفوظ اور باوقار ہریپور!

✊👏




ھزارہ سے افغان باشندوں کی وطن واپسی کی عمل میں تیزی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر  ہری پور حمیرا محمود نے افغان مہاجر کیمپ نمبر 05،...
03/01/2026

ھزارہ سے افغان باشندوں کی وطن واپسی کی عمل میں تیزی
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہری پور حمیرا محمود نے افغان مہاجر کیمپ نمبر 05، 06، 15 اور 16 کا دورہ کیا اور مہاجرین کو فوری طور پر علاقہ خالی کرنے کا کہا

03/01/2026

ہری پور میں پنجاب سے آئے چند خواجہ سرائوں نے بے حیائی پھیلائی ہوئی ہے
ڈی پی او ہری پور آخر کب انکے خلاف کاروائی کرینگے

03/01/2026

یہ حالات ہیں ہری پور میں خواجہ سراؤں کی انہوں نے سرعام فحاشی پھیلائی ہوئی ہے ان کے خلاف آخر کاروائی کب ہوگی
Haripur Police Hazara Police Khyber Pakhtunkhwa Police fans Hasnain Raza Turabi Chief Secretary Khyber Pakhtunkhwa Shazia Jadoon Pmln Abbottabad Police Chief Minister Khyber Pakhtunkhwa Shahzad Tanoli Journalist Prime Minister's Office of Pakistan Deputy Commissioner, Haripur Commissioner Hazara Haripur Media Voice Of Haripur Musharaf Hazarvi

26/12/2025

ہری پور:کوٹ نجیب اللہ موٹر وے پر قائم پولیس چیک پوسٹ سونے کی چڑیا بن گئی آنے جانے والوں کو چائے پانی کے لئے پریشان کئے جانے لگا

24/12/2025

گورنمنٹ گرلز پوسٹ گریجویٹ کالج ہری پور!!!
کس نے مخلوط پروگرام کے انعقاد کی اجازت دی ۔۔
ہم کس ڈگر پر چل نکلے ہیں۔
اخر اس کا ذمہ دار کون ہے

Address

Haripur
22620

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Voice On Haripur posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share