Amq Crime Posting

Amq Crime Posting Adnan Qureshi AMQ Daily Updates
Just Videos News Uploaded 🙂

08/01/2026
وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف صاحبہ کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر حسن ابدال احسن  علی صاحب منیجر کامران اور اسسٹنٹ ارسلان نے ...
08/01/2026

وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف صاحبہ کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر حسن ابدال احسن علی صاحب منیجر کامران اور اسسٹنٹ ارسلان نے ستھرا پنجاب کے ورکرز میں کارڈ تقسیم کیے

08/01/2026



نامعلوم افراد کے ہاتھوں کوثرنامی خاتون قتل

تھانہ صدر واہ کی حدود نواب آباد محلہ مقصود آباد میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے کوثر نامی خاتون جاں بحق ہو گئی
بیٹے کے مطابق نامعلوم افراد آئے اور فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں کوثر خاتون کو تین گولیاں لگیں۔ واقعے کے بعد کوثر نامی خاتون کو ہسپتال لے جایا جا رہا تھا، تاہم راستے میں ہی دم توڑ گئی۔
اطلاعات کے مطابق ایک مشتبہ فرد کو موقع پر پکڑ لیا گیا ہے اور سی سی ٹی وی فوٹیج بھی حاصل کر لی گئی ہے،زراٸع

07/01/2026

*ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک نے بہترین تفتیش پر سب انسپکٹر ولی محمد کو تعریفی اسناد سے نواز دیا*

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سردار موارہن خان نے منشیات کے ایک اہم مقدمہ میں بہترین، پیشہ ورانہ اور مؤثر تفتیش پر سب انسپکٹر ولی محمد کو تعریفی اسناد سے نوازا۔
اس موقع پر ڈی پی او اٹک سردار موارہن خان نے کہا کہ منشیات جیسے ناسور کے خاتمے کے لیے پولیس افسران کی محنت، دیانتداری اور پیشہ ورانہ صلاحیتیں قابلِ تحسین ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بہترین کارکردگی دکھانے والے افسران کی حوصلہ افزائی سے فورس کا مورال بلند ہوتا ہے اور اس کے ساتھ ساتھ عوام کے اعتماد میں بھی اضافہ ہوتا ہے،ڈی پی او اٹک نے مزید کہا کہ ضلع بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی اور جرائم پیشہ عناصر کے ساتھ کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی۔
*ترجمان اٹک پولیس*
RPO Rawalpindi
Attock Police

06/01/2026

اٹک حضرو میں شدید دھند کا راج
*گولڑہ موڑ سنجوال روڈ، دھند کے باعث دو موٹر سائیکلوں میں تصادم، دو افراد زخمی*
تفصیلات کے مطابق گولڑہ موڑ سنجوال روڈ پر شدید دھند کے باعث دو موٹر سائیکلیں آپس میں ٹکرا گئیں، جس کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہو گئے۔ حادثہ دھند کے باعث حدِ نگاہ کم ہونے اور تیز رفتاری کے سبب پیش آیا۔
اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ایمبولینس فوری طور پر موقع پر پہنچی۔ ریسکیو اہلکاروں نے زخمیوں کو بروقت طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال اٹک منتقل کر دیا۔ زخمیوں میں 38 سالہ جواد اور 40 سالہ محمد حمید شامل ہیں۔
Report by
Attock news network Pakistan

05/01/2026

AMQ Interview Traffic Police department ❤️☺️

05/01/2026

انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے احکامات کے مطابق راولپنڈی پولیس لائنز ہیڈ کوارٹرز میں جنرل پریڈ کا انعقاد۔ ضلعی پولیس، ایلیٹ فورس، ٹریفک پولیس اور ڈولفن فورس نے حصہ لیا۔ ڈی ایس پی ٹیکسلا ارشد محمود نے پریڈ کا معائنہ کیا اورچاق وچوبند دستوں نے سلامی پیش کی۔

05/01/2026

سی ٹی ڈی کے پی / کاروائی
سی ٹی ڈی بنوں ریجن اور لکی مروت پولیس کا انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن
پشاور: لکی پردل بیگوخیل میں کارروائی کے دوران 3 خطرناک خارجی د.ہشتگرد ہلاک، سی ٹی ڈی
پشاور: ہلا.ک د.ہشتگرد پولیس، ایف سی اور شہریوں پر حملوں میں مطلوب تھے۔ سی ٹی ڈی
پشاور: اپریشن میں خطر.ناک ٹار.گٹ کلر محمد نزیر عرف مجاہد ہلاک، سی ٹی ڈی
پشاور: محمد نزیر ٹریفک کانسٹیبلان اور سی ٹی ڈی اہلکار کی شہادت میں ملوث تھا، سی ٹی ڈی
پشاور: دہشتگر.د فواد اللہ عرف معاذ اور افنان خان عرف افنانی بھی اپریشن میں ہلاک، سی ٹی ڈی
پشاور: فواد اللہ اور افنان خان سکیورٹی اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ میں مطلوب تھے، سی ٹی ڈی
پشاور: ہلاک دہشتگردوں سے کلاشنکوف، دو 9 ایم ایم پستول اور موبائل فونز برآمد، سی ٹی ڈی
پشاور: ہلاک دہشتگردوں سے کالعدم تنظیم کے 3 کارڈز بھی برآمد، سی ٹی ڈی
پشاور: آئی جی خیبر پختونخوا اور ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی کی سی ٹی ڈی و لکی پولیس کو کاروائی پر شاباش
پشاور: دہشتگردوں کے لیے خیبرپختونخوا کی سرزمین تنگ ہو چکی، آئی جی کے پی ذوالفقار حمید
پشاور: آخری خارجی کے خاتمے تک دہشتگردی کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی، آئی جی

Address

Hassan Abdal

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Amq Crime Posting posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share