04/08/2026
ابھی نہیں بعد میں کا اصل مطلب
ایک بات ہے جو ہر بزنس کرنے والا کبھی نہ کبھی سنتا ہے۔ کلائنٹ کہتا ہے ابھی نہیں بعد میں دیکھیں گے۔ اور ہم اکثر اسے سچ مان لیتے ہیں اور انتظار کرنے لگتے ہیں۔
حقیقت یہ ہے کہ ابھی نہیں کا مطلب کبھی بھی ابھی نہیں نہیں ہوتا۔ زیادہ تر یہ ایک نرم انکار ہوتا ہے جسے آسان الفاظ میں لپیٹ کر پیش کیا جاتا ہے۔ کلائنٹ یا تو قیمت کو زیادہ سمجھ رہا ہوتا ہے یا اسے پوری طرح یقین نہیں آیا ہوتا کہ یہ چیز واقعی اس کے لیے ضروری ہے۔ وہ صاف انکار نہیں کرنا چاہتا کیونکہ انکار میں الجھن اور بدمزگی کا خطرہ ہوتا ہے اس لیے وقت کا بہانہ استعمال کرتا ہے کیونکہ وقت کا بہانہ کسی کو برا نہیں لگتا اور بات آسانی سے ٹل جاتی ہے۔
جو بزنس یہ سمجھ لیتا ہے وہ فورا دوبارہ میسج کرنے کے بجائے پہلے یہ سوچتا ہے کہ کلائنٹ کے ذہن میں دراصل کیا رکاوٹ ہے۔ وہ قیمت دوبارہ نہیں بھیجتا بلکہ یہ جاننے کی کوشش کرتا ہے کہ اصل ہچکچاہٹ کہاں سے آ رہی ہے۔ اسی چھوٹے سے فرق سے بہت سے ڈیل واپس مل جاتے ہیں جو ورنہ ہمیشہ کے لیے کھو جاتے۔
تو اگلی بار جب کوئی ابھی نہیں بعد میں کہے تو یہ سوچیں کہ کیا واقعی وقت کا مسئلہ ہے یا کوئی اور وجہ ہے جو کھل کر نہیں بتائی جا رہی۔
زینب تنویر