JK KI AWAZI

JK KI AWAZI Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from JK KI AWAZI, Social Media Agency, Islamabad i8, Islamabad.

18/02/2026

Ramadan✨ JK KI AWAZI wishes you a blessed Ramadan 🌙 On the arrival of the blessed hours of the holy month of Ramadan, Hotel River Inn wishes all its esteemed guests, friends and locals a blessed Ramadan from the bottom of our hearts. May Allah Almighty make this month of mercy and blessings a source of forgiveness, prosperity and peace for all of you. May your fasting, worship and prayers be accepted. Let us promote love, patience and brotherhood in this holy month. 🌙✨

15/02/2026

الحمدللہ!
نیلم اسکی کلب کے لیے یہ ایک فخر اور تاریخ ساز لمحہ ہے کہ ہماری ٹیم جموں جانباز نے ونٹر اسپورٹس فیسٹیول 2026 میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ مسلسل محنت، نظم و ضبط اور برف پوش پہاڑوں پر طویل تربیت کے نتیجے میں ہمارے کھلاڑیوں نے نمایاں کامیابی حاصل کرتے ہوئے 3 گولڈ میڈلز 🥇، 1 سلور میڈل 🥈 اور 1 برونز میڈل 🥉 اپنے نام کیے۔

یہ کامیابی صرف میڈلز جیتنے کا نام نہیں، بلکہ یہ ٹیم ورک، حوصلے، اور اس عزم کی علامت ہے جو نیلم ویلی کے پہاڑوں میں بسنے والے نوجوانوں کے دلوں میں موجود ہے۔ ہر رن میں ہمارے سپورٹرز کی امیدیں شامل تھیں، اور آج ہم سب مل کر اس کامیابی کا جشن منا رہے ہیں۔

ہم اپنے کوچز، منتظمین، سپورٹرز اور ہر اس فرد کے شکر گزار ہیں جس نے ہم پر اعتماد کیا۔ یہ کامیابی ہمارے لیے ایک نئی تحریک ہے کہ ہم مزید محنت کریں اور اپنے علاقے اور ملک کا نام روشن کرتے رہیں۔

نیلم اسکی کلب – جموں جانباز
پہاڑوں سے اُبھرتے ہوئے، کامیابی کا تعاقب کرتے ہوئے، اور برف پر اپنی پہچان بناتے ہوئے۔ ❄️🏔️



Maqbool Butt
10/02/2026

Maqbool Butt

08/02/2026

🛑 *آج دن بھر کیا کچھ ہوا؟* 🛑

*🛑 08 فروری 2026 | بروز اتوار | اہم خبروں کی جھلکیاں |*

🚨(1) لاہور؛ بسنت کا تیسرا دن، پتنگ بازی کے واقعات میں 2 افراد جاں بحق، ایک زخمی

🚨(2) لاہور بسنت فیسٹیول: ساندہ کا رہائشی صحافی زین ملک چھت سے گرکر جاں بحق ہوگیا، اموات کی تعداد 5 ہوگئی

🚨(3) لاہور: لوئر مال میں 16 سالہ نوجوان عبداللہ بھی پتنگ بازی کرتے ہوئے چھت سے گر کر جاں بحق ہوگیا

🚨(4) وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فیصل ممتاز راٹھور نے آزادکشمیر میں اربوں روپے کے بڑے منصوبے کا اعلان کر دیا منصوبے کی تکمیل سے آزادکشمیر میں ترقی کی نئی راہیں کھل جائیں گی

🚨(5) امریکی سفارت خانے کی ڈپٹی چیف آف مشن اور برطانوی ہائی کمشنر نے بھی پتنگ اُڑائی

🚨(6) عمران خان کے بھانجے، علیمہ خان کے بیٹے شاہریز کی بسنت منانے کی تصاویر وائرل، عابد شیر علی کا طنز

🚨(7) حکومت پنجاب نے بسنت کی تقریبات کا وقت صبح 5 بجے تک بڑھا دیا

🚨(8) وزیر اعلیٰ پنجاب کا لاہور کے بعد دیگر شہروں میں بھی بسنت کے انعقاد کا عندیہ

🚨(9) افـغـاـ نستان سے ایک انار نہیں آسکتا لیکن دہشت گرد آرہے ہیں، مولانا فضل الرحمان

🚨(10) ہم نے روش بھانپ کر عمران خان سے اختلاف کیا تھا تو آپ اس سے دو قدم آگے ہیں، ہم بھی دو قدم آگے ہوں گے، سربراہ جے یو آئی

🚨(11) یومِ سیاہ کے موقع پر تحریک تحفظ آئین پاکستان کے زیرِ اہتمام فیصل مسجد اسلام آباد کے باہر ایک احتجاجی مظاہرہ

🚨(12) تحریک تحفظ آئین پاکستان کا الیکشن میں دھاندلی کے خلاف ہڑتال اور احتجاج، کئی شہروں میں مارکیٹس بند، ریلیاں بھی نکالی گئیں

🚨(13) تحریکِ انصاف کا خیبر پختونخوا بھر میں احتجاج، پہیہ جام اور شٹر ڈاؤن ہڑتال

🚨(14) اپوزیشن اتحاد کی علامہ راجہ ناصر عباس کی قیادت میں فیصل مسجد کے باہر ریلی، پولیس نے متعدد کارکنان کو گرفتار کر لیا

🚨(15) کوئٹہ میں ہڑتال کے موقع پر پولیس کا کریک ڈاؤن، گرفتاریاں، آنسو گیس کی شیلنگ

🚨(16) تحریک انصاف نے لاہور کے مال روڈ پر مشعل بردار ریلی نکالی

🚨(17) ہم نے لوگوں کو باہر نکلنے اور جمع ہونے کی کال نہیں دی تھی بلکہ شٹرڈاون ہرتال کا کہا تھا، آخونزادہ حسین احمد، ترجمان تحریک تحفظ آئین پاکستان

🚨(18) ریاض میں عالمی دفاعی نمائش کا آغاز، بھارت کو ناکوں چنے چبوانے والے پاکستان کے فتح 2 سمیت دیگر میزائل بھی موجود

🚨(19) بھارت سے میچ کے بائیکاٹ کا معاملہ، آئی سی سی کے ڈپٹی چیئرمین پاکستان پہنچ گئے

🚨(20) بی سی بی صدر اور آئی سی سی وفد کی محسن نقوی سے ملاقات، پاک بھارت میچ کے متعلق اہم پیشرفت متوقع

🚨(21) یو اے ای نے پاکستان سے بھارت کیخلاف ورلڈکپ میچ نہ کھیلنے کے فیصلے پر نظر ثانی کی درخواست کردی

🚨(22) ٹی 20 ورلڈکپ: بنگلادیش کا بھارت میں نہ کھیلنے کے مؤقف کی حمایت پر پاکستان کا شکریہ

🚨(23) ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: افـغـاـ نستان 183 رنز کا دفاع کرنے میں ناکام، نیوزی لینڈ 5 وکٹوں سے کامیاب

🚨(24) ٹی 20 ورلڈکپ: انگلینڈ نے سخت مقابلے کے بعد نیپال کو 4 رنز سے شکست دیدی

🚨(25) اسلام آباد خود کش حملہ، حملہ آور نے 2 فروری کو اسلام آباد کی مسجد کی ریکی کی، اس سے پہلے خودکش حملہ آور مئی میں افـغـاـ نستان گیا، رپورٹ

🚨(26) ’تکنیکی غلطی‘ کے سبب ناخوشگوار واقعہ پیش آیا، حراست کے بعد صحافی بلال غوری کا بیان

🚨(27) پاکستان دشمنی کی پالیسی ناکام ہوگئی، بھارتی سیاست دان ششی تھرور کا دو ٹوک اعتراف

🚨(28) غ_ز_ہ بورڈ آف پیس کی پہلی میٹنگ، ٹرمپ واشنگٹن میں عالمی رہنماؤں کی میزبانی کریں گے

🚨(29) کراچی: پولیس کا جماعت اسلامی کی پریس کانفرنس پر دھاوا، متعدد رہنما گرفتار

🚨(30) گرفتار رہنماؤں میں رکن سندھ اسمبلی محمد فاروق سمیت دیگر رہنما شامل ہیں، ترجمان جماعت اسلامی

🚨(31) ورلڈ بینک کا پاکستان کے 10 سالہ ترقیاتی پروگرام کیلئے حمایت کا اعادہ

🚨(32) پاکستان کا غ_ز_ہ بورڈ آف پیس کے پہلے اجلاس میں شرکت کا فیصلہ

🚨(33) ہمیں غدار کہا گیا، ملک توڑنے والوں کو کوئی سزا نہیں دی گی، سردار اخترمینگل

🚨(34) فوجی آپریشن مسائل کا حل نہیں حکمران سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لیں، حافظ نعیم

🚨(35) 27ویں آئینی ترمیم کے بعد عوامی مفاد کی پہلی درخواست آئینی عدالت میں دائر

🚨(36) راولپنڈی؛ یوٹیلیٹی بل زیادہ آنے پر 22 سالہ نوجوان نے خودکشی کرلی

🚨(37) خواجہ آصف سرکاری دورے پر ریاض پہنچ گئے، اعلیٰ سعودی حکام سے اہم ملاقاتیں متوقع

🚨(38) کراچی: وزیر داخلہ کی پولیس کو رمضان کیلئے فول پروف سکیورٹی پلان تیار کرنے کی ہدایت

🚨(39) کراچی میں مغربی سلسلے کے تحت بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

🚨(40) سربراہ پاک بحریہ کا ملائیشیا کا سرکاری دورہ اور رائل ملائیشین نیوی کی اعلی قیادت سے ملاقات

🚨(41) سرگودھا: تیز رفتار کار ٹائرپھٹنے سے بجلی کے پول سے ٹکرا گئی، 2 نوجوان جاں بحق

🚨(42) بھارت: خاتون کو سوشل میڈیا کیلئے ویڈیو بنانا مہنگا پڑگیا، جان سے ہاتھ دھو بیٹھی

🚨 (43) یونیورسٹی آف آزاد جموں و کشمیر میں کل انتظامیہ کی جانب سے احتجاج کی کال دی گئی ہے، جس کے باعث یونیورسٹی بند رہے گی جبکہ ٹرانسپورٹ سروس بھی معطل ہو گی

🚨(44) محکمہ موسمیات کی آٹھ فروری رات سے 10 فروری رات تک بارش اور برف باری کی پیشگوئ

08/02/2026

Address

Islamabad I8
Islamabad

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when JK KI AWAZI posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share