DesignForce

DesignForce DesignForce offers services such as Next-Level Graphic Design, Website Design, Video Shoots, Editing, and Business Promotions.

10/03/2026

** السیدہسپتال احاطہ ٹیکسلا **
مرکزی جامع مسجد پی او ایف واہ کینٹ کے خطیب حافظ یونس کے صاحبزادے کا مثانہ کا کامیاب علاج السید ہسپتال ایچ ایم سی روڈ ٹیکسلا میں صحت کارڈ کے تحت مکمل کر لیا گیا۔ اس موقع پر حافظ یونس نے ہسپتال کے بانی و چیئرمین ڈاکٹر سید اسد علی، ڈاکٹرز اور تمام عملے کا شکریہ ادا کرتے ہوئے تحصیل ٹیکسلا میں جدید سہولیات سے آراستہ معیاری ہسپتال کے قیام کو قابلِ تحسین قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ السید ہسپتال تحصیل ٹیکسلا کے عوام بالخصوص علاقہ پنج کٹھہ کے لئے کسی نعمت سے کم نہیں ہے ۔

05/03/2026

ریجنل یونین آف جرنلسٹس پاکستان کا ٹیکسلا پریس کلب کے اشتراک سے افواج پاکستان کے ساتھ اظہاریکجہتی اور عالم اسلام کے ممتاز راہنما " آیت اللہ خامنہ ای" کی شہادت پر احتجاجی مظاہرہ۔

01/03/2026

** رینجل یونین آف جرنلسٹس پاکستان (شمالی پنجاب) **
ریجنل یونین آف جرنلسٹس پاکستان (شمالی پنجاب) کے نومنتخب عہدیداران کی تقریب حلف برداری کی پروقار تقریب واہ کینٹ کےمقامی ہوٹل مقامی ہوٹل میں منعقد ہوئی تقریب میں ریجنل یونین آف جرنلسٹس کےمرکزی جنرل سیکرٹری جناب عابد مغل صاحب نے تمام عہدیدران سے حلف لیا۔ تقریب میں پریس کلب ٹیکسلا کے صدر حسن علی طاہر کی سربراہی میں تمام صحافی برادری نے شرکت کی اور آر یو جے کے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد پیش کی۔

پیوٹن | فلسطینی حقوق کے تحفظ کی ضمانت ملنے تک کسی بھی ’’بورڈ آف پیس‘‘ میں شامل نہیں ہوں گے | ٹی وی ون یو ایس اے
23/01/2026

پیوٹن | فلسطینی حقوق کے تحفظ کی ضمانت ملنے تک کسی بھی ’’بورڈ آف پیس‘‘ میں شامل نہیں ہوں گے | ٹی وی ون یو ایس اے

وزیراعلیٰ پنجاب سکل ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت صوبے کے نوجوانوں کو جدید اور عالمی معیار کی آئی ٹی مہارتوں سے آراستہ کرنے کے...
17/01/2026

وزیراعلیٰ پنجاب سکل ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت صوبے کے نوجوانوں کو جدید اور عالمی معیار کی آئی ٹی مہارتوں سے آراستہ کرنے کے لیے ایک اہم اقدام کیا جا رہا ہے۔ اس پروگرام کے ذریعے نوجوانوں کو ڈیجیٹل مارکیٹنگ کا مکمل طور پر مفت آئی ٹی کورس فراہم کیا جائے گا، جس کے ساتھ بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ میٹا سرٹیفیکیشن بھی دی جائے گی۔ اس اقدام کا مقصد پنجاب کے نوجوانوں کو روزگار کے بہتر مواقع فراہم کرنا اور انہیں ڈیجیٹل معیشت کے تقاضوں کے مطابق بااختیار بنانا ہے۔ اس کورس میں داخلے کے لیے امیدوار کے پاس کمپیوٹر سرٹیفکیٹ کے ساتھ کم از کم DAE، CIT یا ICS (انٹرمیڈیٹ) کی تعلیمی اہلیت ہونا لازم ہے۔
داخلہ کیلئے آخری تاریخ: 22جنوری2026 ہے۔

12/01/2026

السید ہسپتال ایچ ایم سی روڈ احاطہ ٹیکسلا میں شعبۂ گائناکالوجی خواتین کی صحت کے تحفظ اور بہتر علاج کے لیے نہایت اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ اس شعبے میں خدمات انجام دینے والی معروف گائناکالوجسٹ ڈاکٹر عروج فاطمہ ایک باصلاحیت، مخلص اور تجربہ کار معالجہ ہیں، جو گزشتہ تین برسوں سے السید ہسپتال میں خواتین کی مختلف بیماریوں کا کامیاب علاج کر رہی ہیں۔
ڈاکٹر عروج فاطمہ گائنی کی عام و پیچیدہ بیماریوں جیسے ماہواری کی بے قاعدگیاں، ہارمونل مسائل، بانجھ پن، حمل کے دوران پیچیدگیاں، خواتین میں انفیکشنز، رسولیاں (Fibroids)، اووری سسٹ، بچہ دانی کے امراض اور نارمل و سیزیرین ڈیلیوری کے معاملات میں خصوصی مہارت رکھتی ہیں۔ وہ ہر مریضہ کا نہایت توجہ، ہمدردی اور پیشہ ورانہ انداز میں معائنہ کرتی ہیں اور جدید طبی اصولوں کے مطابق علاج فراہم کرتی ہیں۔
ان کے شفیق رویے، درست تشخیص اور مؤثر علاج کے باعث اب تک بے شمار خواتین صحت یاب ہو کر معمول کی زندگی کی طرف لوٹ چکی ہیں۔ ڈاکٹر عروج فاطمہ کا مقصد صرف بیماری کا علاج نہیں بلکہ خواتین کو صحت، آگاہی اور اعتماد فراہم کرنا بھی ہے تاکہ وہ اپنی صحت کے حوالے سے بروقت اور درست فیصلے کر سکیں۔
السید ہسپتال میں جدید سہولیات اور ماہر طبی ٹیم کے تعاون سے ڈاکٹر عروج فاطمہ خواتین کی صحت کے لیے ایک قابلِ اعتماد نام بن چکی ہیں، اور ان کی خدمات بلاشبہ علاقے کی خواتین کے لیے ایک نعمت سے کم نہیں۔

30/12/2025

السید ہسپتال احاطہ ٹیکسلا میں ڈاکٹر ہما فاطمہ ایک اعلیٰ تعلیم یافتہ اور تجربہ کار کنسلٹنٹ ریڈیولوجسٹ ہیں، جو تشخیصی امیجنگ کے شعبے میں دس سال سے زائد کا تجربہ رکھتی ہیں۔ ہسپتال اور امیجنگ سینٹرز میں خدمات انجام دینے کے دوران ان کی جامع اور درست رپورٹس بروقت تشخیص اور مؤثر علاج میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ وہ سی ٹی اسکین، میموگرافی اور الٹراساؤنڈ سمیت جدید امیجنگ ٹیکنالوجیز میں مہارت رکھتی ہیں۔

Address

HMC Road, Ahatta
Islamabad
47050

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when DesignForce posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to DesignForce:

Share