13/07/2026
*عاطف اکرام شیخ، صدر ایف پی سی سی آئی* کی صدارت میں *ایف پی سی سی آئی کی مرکزی قائمہ کمیٹی برائے "امپورٹ اینڈ ایکسپورٹ ٹریڈ"* کا دوسرا اجلاس برائے سال 2026ء، ایف پی سی سی آئی صدر سیکریٹریٹ اسلام آباد میں منعقد ہوا۔
کمیٹی کے کنوینر *طاہر رشید بھٹہ* نے اس اجلاس کا اہتمام کیا، جس میں *خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (SIFC) کے پروجیکٹ ڈائریکٹر برائے آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام، بریگیڈیئر سید نادر حسین شاہ (ستارۂ امتیاز ملٹری)* نے خصوصی شرکت کی۔
اجلاس میں *نائب صدر ایف پی سی سی آئی محترم طارق خان جدون، کیپیٹل آفس کے انچارج محترم کریم عزیز ملک، ڈپٹی کنوینرز محترم سید ذوالفقار حیدر اور محترمہ سامعہ راشد* سمیت آئی ٹی اور دیگر متعلقہ شعبوں سے تعلق رکھنے والی ممتاز کاروباری شخصیات جن میں *رانا فرخ الیاس، رخسار احمد عسکری،عبد الوہاب، اسامہ وہاب، متعفف وہاج، حنا ذوالفقار، شعیب مہدی، مکرم منیر، رانا فہد، حیدر علی، علی حسن، اسامہ الیاس، شہریار، ارم جاوید، علی، حامد رضا، حیدر، خواجہ ظہیر الدین، کرنل ملک ایوب اور مظہر محمد اسامہ* نے شرکت کی۔