Jaffria Press Pakistan

Jaffria Press Pakistan The page ensures accurate, authentic, and responsible communication of news, statements, and institutional updates.

Jafaria Press Pakistan serves as the official media and press representative covering religious, political, and social matters related to the Office of Quaid-e-Millat Jafaria Pakistan, ensuring accurate and authentic communication. Jafaria Press Pakistan is the official media and press representative of the Office of Quaid-e-Millat Jafaria Pakistan, covering religious, political, and social matters related to the Shia community in Pakistan. Purpose & Mission:

Disseminate verified news, statements, and updates in the public interest

Maintain transparency and institutional integrity

Serve as the official communication channel of the Office of Quaid-e-Millat Jafaria Pakistan

Disclaimer:
All content published by Jafaria Press Pakistan is verified to the best of our ability. Opinions expressed align with the institution’s policies and do not represent personal views unless explicitly stated.

مشہد دفترِ قائدِ ملتِ جعفریہ پاکستان، مشہدِ مقدس میں جشنِ میلادِ صادقین علیہما السلام اور تقریبِ حلف برداری کا باوقار پر...
31/08/2026

مشہد
دفترِ قائدِ ملتِ جعفریہ پاکستان، مشہدِ مقدس میں جشنِ میلادِ صادقین علیہما السلام اور تقریبِ حلف برداری کا باوقار پروگرام منعقد ہوا۔
پروگرام کے اختتام پر مدیرِ دفتر و نمائندۂ قائد، حجۃ الاسلام والمسلمین مولانا سید عقیل حیدر زیدی نے دفترِ قائد مشہد کے اراکینِ مجلسِ عاملہ، اراکینِ کابینہ اور عزاداری کمیٹی ہیئت سید الشہداء علیہ السلام کے اراکین سے حلف لیا۔

کوئٹہمرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی اور مرکزی نائب صدر علامہ محمد رمضان توقیر کی...
31/08/2026

کوئٹہ
مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی اور مرکزی نائب صدر علامہ محمد رمضان توقیر کی سردار نثار ہزارہ کی اہلیہ کے وفات پر تعزیت کی ،اس موقع پر سردار سعادت علی ہزارہ مرحوم کے صاحبزادہ سردار حیدر علی بھی موجود تھے اور سابق رکن تحریک کیپٹن رمضان ہزارہ کی والدہ کی وفات پر تعزیت کی اور فاتحہ خوانی کی سیکرٹری جنرل نے مرحومین کے بلندی درجات کی اجتماعی دعا بھی فرمائی اور قائد محبوب کا سلام اور پیغام بھی پہنچایا.

راولپنڈی قائد ملت۔جعفریہ پاکستان آیت اللہ سید ساجد علی نقوی سے مدیر دفتر قائد نجف اشرف عراق علامہ مجیر میثمی نے ملاقات ک...
31/08/2026

راولپنڈی
قائد ملت۔جعفریہ پاکستان آیت اللہ سید ساجد علی نقوی سے مدیر دفتر قائد نجف اشرف عراق علامہ مجیر میثمی نے ملاقات کی ملاقات میں عراق میں مقیم پاکستان طلاب کے مسائل ، تبلیغات اور دیگر امور پر قائد محترم سے گفتگو ہوئی قائد محترم نے گزارشات پر مختلف امور میں رہنمائی کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔ مدیر دفتر نے قائد محترم کی زوجہ کی وفات پر تعزیت بھی پیش کی اور فاتحہ خوانی کی
۔
۔
۔

ولادتِ باسعادتِ رسولِ خدا حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ اور امام جعفر صادقؑ کے پُرمسرت موقع پر عالمِ اسلام کو دل کی گہرائیوں سے مبا...
31/08/2026

ولادتِ باسعادتِ رسولِ خدا حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ اور امام جعفر صادقؑ کے پُرمسرت موقع پر عالمِ اسلام کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں۔
#جشن

کوئٹہ: مرحوم حجۃ الاسلام والمسلمین علامہ محمد جمعہ اسدیؒ کی علمی، دینی اور سماجی خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے مو...
31/08/2026

کوئٹہ: مرحوم حجۃ الاسلام والمسلمین علامہ محمد جمعہ اسدیؒ کی علمی، دینی اور سماجی خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے موسیٰ کالج کوئٹہ میں تعزیتی ریفرنس منعقد ہوا، جس میں مختلف مکاتبِ فکر سے تعلق رکھنے والے جید علماء کرام، دینی و علمی شخصیات، اساتذہ، طلبہ اور مرحوم کے عقیدت مندوں نے شرکت کی۔

تعزیتی ریفرنس میں آیت اللہ حافظ ریاض حسین نجفی، شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر علامہ رمضان توقیر، شیخ اسحق نجفی، شیعہ علماء کونسل کے سابق صوبائی صدر مولانا اکبر زاہدی، جماعت اسلامی اور جمعیت علماء اسلام کے رہنماؤں سمیت علماء و شخصیاتِ اہل سنت و تشیع، دینی، علمی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔

مقررین نے مرحوم علامہ محمد جمعہ اسدیؒ کی علمی و اخلاقی شخصیت کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے دین، مکتب اور ملت کی خدمت کے لیے ان کی گرانقدر، مخلصانہ اور طویل علمی، دینی، تبلیغی اور سماجی خدمات کو یاد کیا۔

مقررین کا کہنا تھا کہ علامہ محمد جمعہ اسدیؒ نے اپنی زندگی دین کی تعلیم و تبلیغ، علمی و اخلاقی تربیت اور ملت کی خدمت کے لیے وقف کیے رکھی۔ ان کی وفات علمی و دینی حلقوں کے لیے ایک بڑا نقصان ہے جس کا خلا طویل عرصے تک محسوس کیا جائے گا۔

تعزیتی ریفرنس کے اختتام پر مرحوم حجۃ الاسلام والمسلمین علامہ محمد جمعہ اسدیؒ کے ایصالِ ثواب، مغفرت اور بلندیِ درجات کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔

اللہ تعالیٰ مرحوم کو جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور تمام پسماندگان و لواحقین کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ آمین یا رب العالمین۔

موسیٰ کالج کوئٹہ میں علامہ محمد جمعہ اسدیؒ کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، آیت اللہ حافظ ریاض حسین نجفی، علامہ رمضان توقیر اور علماء و دینی شخصیات کی شرکت۔

کوئٹہ : مرحوم حجۃ الاسلام والمسلمین علامہ محمد جمعہ اسدی رحمۃ اللہ علیہ کی یاد میں تعزیتی ریفرنس موسیٰ کالج کوئٹہ میں من...
30/08/2026

کوئٹہ :
مرحوم حجۃ الاسلام والمسلمین علامہ محمد جمعہ اسدی رحمۃ اللہ علیہ کی یاد میں تعزیتی ریفرنس موسیٰ کالج کوئٹہ میں منعقد ہوا، تعزیتی ریفرنس میں آیت اللہ حافظ ریاض حسین نجفی ، علامہ رمضان توقیر مرکزی نائب صدر شیعہ علماء کونسل پاکستان ، شیخ اسحق نجفی ، سابق صوبائی صدر شیعہ علماء کونسل مولانا اکبر زاہدی ، جماعت اسلامی ، جمیعت علماء اسلام کے رہنماؤں سمیت جید علماء کرام، علماء و شخصیاتِ اہلِ سنت و تشیع، دینی، علمی و سماجی شخصیات، اساتذہ، طلبہ اور مرحوم کے عقیدت مندوں نے شرکت کی۔

مقررین نے مرحوم کی علمی و اخلاقی شخصیت کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے دین، مکتب اور ملت کی خدمت میں ان کی گرانقدر اور مخلصانہ علمی، دینی، تبلیغی اور سماجی خدمات کو یاد کیا۔ مقررین نے ان کی وفات کو علمی و دینی حلقوں کے لیے ایک بڑا نقصان قرار دیا۔

آخر میں مرحوم کے ایصالِ ثواب، مغفرت اور بلندیِ درجات کے لیے دعا کی گئی۔

اللہ تعالیٰ مرحوم کو جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور تمام پسماندگان و لواحقین کو صبرِ جمیل عنایت فرمائے۔ آمین یا رب العالمین۔

ولادت رسول خدا (ص) اور ولادت امام جعفر صادق کی مناسبت سے حرم امیر المومنین نجف اشرف میں پرچم آویزاں کردیا گیا
30/08/2026

ولادت رسول خدا (ص) اور ولادت امام جعفر صادق کی مناسبت سے حرم امیر المومنین نجف اشرف میں پرچم آویزاں کردیا گیا


اسلام آباد پاکستان میں تمام مسالک اور دینی جماعتوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات کی مشترکہ نماز جماعت  کے مناظر شیعہ علماء ک...
30/08/2026

اسلام آباد
پاکستان میں تمام مسالک اور دینی جماعتوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات کی مشترکہ نماز جماعت کے مناظر شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر علامہ عارف حسین واحدی نے جماعت کی امامت کی

جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن  شیعہ میانی یونٹ، ملتان کی جانب سے منعقدہ سالانہ برسی قائدین ملت جعفریہ و شہداءِ ملت کانفرنس ...
30/08/2026

جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن شیعہ میانی یونٹ، ملتان کی جانب سے منعقدہ سالانہ برسی قائدین ملت جعفریہ و شہداءِ ملت کانفرنس کا انعقاد
سیمینار میں مرکزی نائب صدر شیعہ علماء کونسل پاکستان علامہ محمد موسی رضا جسکانی، سینئر نائب صدر جنوبی پنجاب مبشر حسین بھٹہ ،علامہ شبیر حیدری، جے۔ایس۔او۔ کے مرکزی صدر برادر فتح رضوی ،سابقہ مرکزی صدر برادر محمد اکبر، مرکزی جنرل سیکرٹری برادر علی رضا، مرکزی سیکرٹری فنانس برادر ڈاکٹر وقار مہدی سمیت جے۔ایس۔او۔ کے اعلی عہدہ داران اور ملتان بھر سے علماء کرام و مومنین نے شرکت کی۔
کانفرنس میں قائدین ملت جعفریہ پاکستان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا گیا اور پروگرام کے اختتام پر شہداء ملت جعفریہ کے لیے دعائے مغفرت ،قائد ملت جعفریہ پاکستان کی صحت و سلامتی اور وطن عزیز کی ترقی و استحکام کے لیے دعا کی گئی

خیرپور میرسخاتم الانبیاء تبلیغی مرکز سندھ کی جانب سے اسوہ رسول و اتحاد امت ریلی مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکس...
30/08/2026

خیرپور میرس
خاتم الانبیاء تبلیغی مرکز سندھ کی جانب سے اسوہ رسول و اتحاد امت ریلی مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان ڈاکٹر شبیر حسن میثمی ، صوبائی صدر علامہ اسد اقبال زیدی جماعت اسلامی کے ضلع خیرپور کے نائب امیر مولانا ثناء اللہ جونیجو صاحب، مداح اہل بیت محترم سید رضا عباس شاہ صاحب اور دیگر عمائدین ملت، علماء، دانشور، انجمنیں، متولیان، گادی نشین، سیاسی وسماجی شخصیات اور مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے افراد اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی

Address

Islamabad

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Jaffria Press Pakistan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Jaffria Press Pakistan:

Shortcuts

Share