Ihsan khan

Ihsan khan I am Ihsan khan, and I am an academic writer.

28/02/2025

آسٹریلیا بمقابلہ افغانستان (AFG vs AUS)
اگر میچ بارش کے باعث منسوخ ہو جاتا ہے اور پوائنٹس برابر تقسیم کیے جاتے ہیں، تو آسٹریلیا کے چار پوائنٹس ہو جائیں گے اور وہ کوالیفائی کریگا۔
اگر جنوبی افریقہ انگلینڈ کو شکست دیتا ہے، تو وہ پانچ پوائنٹس کے ساتھ گروپ میں سرفہرست ہوگا۔لیکن اگر انگلینڈ جیتتا ہے، تو جنوبی افریقہ، افغانستان اور انگلینڈ تین تین پوائنٹس پر ہوں گے، جس سے نیٹ رن ریٹ (NRR) کا کردار اہم ہو جائے گا۔
افغانستان (NRR -0.99) تقریباً یقینی طور پر باہر ہو جائے گا، کیونکہ انہیں تب ہی کوالیفائی کرنے کا موقع ملے گا اگر جنوبی افریقہ 207 یا اس سے زیادہ رنز کے بڑے مارجن سے ہارے، جبکہ وہ 301 کا تعاقب کر رہے ہوں۔
اگر بارش ہوجاتی ہے تو سیمی فائنلز اور فائنل تینوں میچوں کے لیے ریزرو ڈے رکھا گیا ہے۔
احسان خان

20/09/2024

بچپن کی یادیں!
امریکہ یہ کہتا ہے کہ اگر اسلحہ میرا ہو اور فوج پاکستان کی تو میں آدھے گھنٹے میں پوری دنیا پر قبضہ کر سکتا ہوں۔

06/09/2024

مالی جدوجہد کا دائرہ توڑنے سے کیا مراد ہے؟
اس کا مطلب ہے نسل در نسل غربت کی زنجیر توڑ دینا ۔۔۔

Every family has a person who breaks the chain of poverty.
لیکن ساتھ ہی میرا سوال یہ ہے کہ
Will you be that person?

آپ اس کے لیے کیا کر رہے ہیں؟ اور جو کچھ آپ کر رہے ہیں کیا آنے والی زندگی میں وہ آپ کی فیملی کے حالات پہلے سے بدل سکتا ہے؟
ایک ڈائری لیجیے اور اس میں لکھیے کہ آئندہ پانچ سالوں میں کیا آج جو کچھ آپ ہیں ، اس سے بہت بہتر پوزیشن میں ہوں گے ، نوکری کے علاوہ ۔۔۔۔ آپ اس بہتر پوزیشن کو حاصل کرنے کے لیے کیا کرنے والے ہیں یا کررہے ہیں ۔
آج ہی اپنے آپ سے وعدہ کیجیے کہ آپ اپنی فیملی کے لیے مالی جدوجہد کا دائرہ توڑیں گے

06/09/2024

پاسپورٹ اور زلیل و خواری
تین ماہ پہلے دل میں عمرہ تڑپ پیدا ہوئی۔ پاسپورٹ بنوانے کے لیے لاھور پاسپورٹ آفس پہنچا۔ فیس کا پتا کیا تو پتا چلا کہ
Normal fee 4500
Urgent fee 7500
Fast track 12500
ھے۔ اور پتا چلا ٹائم بلترتیب 3 دن 10 دن اور ایک ماہ لگے گا۔سوچا تھوڑا انتظار کر لوں گا۔ایک ماہ ہی تو ہے نارمل کرواتا ہوں۔ جو پیسے بچیں گے اللہ کے گھر جا کے اللہ کے راستے میں خرچ کروں گا۔ نارمل پاسپورٹ کا انہوں نے 1 ماہ کا وقت دیا۔ ایک ماہ بعد پاسپورٹ آفس گیا تو جوب ملا ابھی انتظار کریں آپ کو فون آ جائے گا۔ ہفتہ دس دن بعد پھر گیا جواب ملا حضور مزید انتظار فرمائیں۔ پھر کیا میں تھا اور پاسپورٹ کا آفس تھا۔چکر پہ چکر لگاتا رہا۔
But in vain.
وہاں سائیلین کو کہتے سنا بابا جی 6 ماہ سے پہلے مت آئیں یہاں۔
اللہ بھلا کرے کسی بھائی کا اس نے بولا حاجی صاحب کسی ایجنٹ سے بات کر لیں آپ۔ آفس کے باہر لوگوں کے ہجوم میں دندناتے پھرتے ایجنٹوں میں سے ایک کے ساتھ بات کی تو کہتا کہ حاجی صاب" گل ای کوئی نی"۔
15000 ہزار دیو 3 دن وچ پاسپورٹ توڈے کول۔
مرتا کیا نا کرتا دل میں بڑبڑاتے اس کو پندرہ ہزار دے دیے۔پقین کریں تیسرے دن اس ایجنٹ کا فون آ گیا۔" حاجی صاب اپنا پاسپورٹ لے جاو۔
یہ ھے میرا اور آپ کا پیارہ پاکستان۔
یہ تھی میری آپ بیتی🤔
از خورشید عالم

17/08/2024

میری ایک دوست جو پہلے اسی شہر میں رہتی تھی پھر اسے دوسرے شہر جانا پڑا ، پچھلے دو سال سے ہر ماہ کچھ رقم ایک فیملی کے لیے مجھے بھیجتی ہے ۔ وہ میرے اکاؤنٹ میں رقم ٹرانسفر کرتی ہے اور میں وہ پیسے اس سفید پوش خاتون کو دے دیتی ہوں جس کو وہ پہلے دیتی تھی۔ ہر ماہ کی پانچ تاریخ کو وہ خاتون میرے گھر سے آ کر لے جاتی ہے ۔ اس بار پانچ تاریخ گزر گئی وہ نہ آئی ، 12 اگست تک بھی وہ پیسے لینے نہ آئی ۔ مجھے فکر ہونے لگی کیونکہ وہ اس رقم سے مکان کا کرایہ دیتی تھی ۔

دوست سے پوچھا ، اس نے کہا اس کا بیٹا پیدا ہوا ہے کچھ دن نہیں آ سکے گی ، اگر تم خود پہنچا دو تو مہربانی ہوگی ۔ میں نے ایڈریس لیا اور پچھلے اتوار کو اس کے گھر تک پہنچ گئی ۔ ریلوے پھاٹک کے قریب گھر تھا ، گھر کیا تھا ایک کمرے اور چھوٹے سے صحن پر مشتمل ملبہ تھا ، خستہ دروازہ ، کمرے کے باہر چولہا رکھا ہوا ، ٹوٹا پھوٹا ٹائلٹ ۔۔۔۔۔۔ اور اس کا 9 ہزار ماہانہ کرایہ تھا ۔ گھر میں اس کے دو بچے اور وہ خود موجود تھی ، میاں مزدوری ڈھونڈنے نکلا تھا ۔ نومولود بچہ ایک کپڑے میں لپٹا چارپائی پہ کسمسا رہا تھا ، اس کا ننھا جسم پسینے سے شرابور تھا ، وہ پاس ہی لیٹی تھی پتا چلا کچھ دن پہلے اپریشن ہوا ہے ۔

پوچھا اتنی شدید گرمی میں پنکھا کیوں نہیں چلایا ؟ کہنے لگی ایک پیڈسٹل فین تھا ، وہ پچھلے ماہ بیچا ، ہمارے پاس آپریشن کے پیسے نہیں تھے اب بغیر پنکھے کے ہی گزارا کر رہے ہیں ۔ وہاں بیٹھ کے میرے دل کو کچھ ہو رہا تھا ۔۔۔ میں پچھلے ایک سال سے اس کو کرایہ تھما دیتی تھی ، کبھی اس کے گھر کے حالات اس سے نہیں پوچھے کہ یہ چار جاندار ۔۔ کیسے جی رہے ہیں ، کہ جس ماحول میں یہ جی رہے تھے انسان کا جینا مشکل تھا ۔
اس نے جو حالات بتائے وہ صرف سنے ہی جا سکتے تھے سہنا مشکل تھا ۔ شوہر کو کبھی مزدوری ملتی کبھی نہیں ، ایک دن چھوڑ کر فاقہ ، آٹے کا ڈرم تقریباً خالی تھا ، بچے جیسے صومالیہ کے فاقہ کش ۔۔۔
لیکن پھر بھی وہ صابر شاکر خاتون نکلی ، عزت نفس کے ہاتھوں ہر بار آتی کرایہ لے کر چلی جاتی اس نے ایک بار بھی نہیں کہا ،، آج میرے گھر میں آٹا نہیں ہے ،،
ہاااائے یہ غربت ۔۔۔ اور اس پہ عزت نفس ! ہم تو ان کو چہروں سے پہچاننے سے بھی گئے ۔ کتنی بار یہ خاتون میرے گھر آئی ، مجھے اس کے چہرے سے کیوں نہ لگا کہ یہ اور اس کے بچے فاقوں سے ہیں ۔
شرمندگی سی شرمندگی تھی ۔۔۔۔ پرس میں تھوڑے سے پیسے تھے ، وہ بھی ساتھ تھمائے کہ آج کی سبزی اور آٹا لے لینا ۔۔۔ اس بیس دن کے بچے پہ ترس آیا جو گرمی اور حبس سے پگھلا جا رہا تھا ۔ میرے لیے بھی وہاں بیٹھنا مشکل ہورہا تھا حبس سے کپڑے تر ہونے لگے ۔
اٹھ کر گھر آئی ، کچن میں بڑا بریکٹ فین لگوایا تھا پچھلے سال ، بیٹے سے کہا اتار کر گاڑی میں رکھو ، مصالحہ جات کے پیکٹ اکٹھے کیے ، راستے سے سبزی ، دودھ کے پیکٹ اور آٹے کا تھیلا لیا اور عصر کے وقت اس کے گھر دے آئی ۔ اس کے میاں نے دروازہ کھولا ، بے حد شریف اور مسکین سا شخص تھا ، کہا میرے بھائی ابھی اپنے کمرے میں یہ پنکھا فٹ کرو تاکہ اس ننھی معصوم کی جان میں جان آئے وہ بھی کیا سوچے گا کس دنیا سے کس دنیا میں آ گیا ہوں ۔
وہاں سے واپس آ کے بھی دل بےچین تھا ، ہم کتنے بےخبر ہیں ، کتنے گھروں میں زندگیاں ایڑیاں رگڑ رہی ہیں اور ہم انٹر نیٹ کی سپیڈ سلو ہونے پر پریشان ہوجاتے ہیں ۔ کتنے ہی گھرانے ایسے ہوں گے جہاں دوسرے وقت کا آٹا نہیں ہے اور ہم اے سی نہ چلنے پر دکھی ہوتے ہیں ۔
ہااائے یہ سفید پوش گھرانے ۔۔۔۔ مانگتے بھی نہیں اور جیتے بھی نہیں ، ہم ان کو ان کے چہروں سے کیوں نہیں پہچان لیتے 💔
آصفہ عنبرین قاضی

13/08/2024

ہمارے ایک ٹیچر نے آن لائن سیشن میں کہا کہ انہوں نے ایک امریکن کمپنی سے آن لائن 16 کروڑ روپے کا پراجکٹ لیا ہے جو 2 سال میں مکمل ہوگا اس بات سے آپ اندازہ لگاسکتے ہیں کہ ان لائن مارکیٹ کتنی بڑی ہے یہ ایک چھوٹی سے مثال ہے اس طرح ہزاروں کی تعداد میں کال سنٹرز اور ان لائن کمپنیاں ہیں جو انٹرنیٹ پر چلتے ہیں

فَکِستان میں کئ دنوں سے انٹرنیٹ کا شدید مسئلہ ہے ایک طرف حکومت ان genius لوگوں کو جاب نہیں دی رہی جو فری لانسرز ہیں انہوں نے بہت مشکل سے آن لائن کسٹمرز ڈھونڈے ہوتے ہیں اور بہت مشکل سے ان کسٹمرز کا اعتماد حاصل کرتے ہیں کیونکہ فکستانیوں کو باہر کے لوگ چوروں کی نظر سے دیکھتے ہیں -

اب اگر کسی نے اپنا سیٹ اپ بنایا ہے حکومت سے جاب کی توقع نہیں ہے اور اس ملک کی معیشت میں ایک اچھا خاصا کنٹریبیوشن کرتے ہیں وہ بھی ڈالرز میں - بجائے اس کے کہ ان کو اپریشیئٹ کیا جائے ان کیلئے کام کرنے کا ایک سازگار ماحول بنایا جائے لیکن یہاں س بلکل الٹ ہے انٹرنیٹ کام نہیں کررہا کلائنٹس سے کمیونیکیشن نہیں ہورہی جو کام ان کو چاہئیے وہ بروقت ان کو ڈلیور نہیں ہورہا یہ ایک ایک دن ان فری لانسرز کیلئے بہت نقصان کا سبب بن رہاہے -

ملک کے الیٹ کلاس کو اس سے کوئی مسئلہ نہیں اور نہ ہی وہ اس کیلئے اواز اٹھائیں گے کیونکہ ان کو یہ مسائل نہیں ان کیلئے فری کے ایسے سہولیات میسر ہیں جو ایک فائو سٹار ہوٹل میں بھی نہیں - یہ صرف غریب عوام ہیں جو اس چکی میں پِس رہے ہیں

کل چودہ اگست ہے بقول مطالعہ فکیستان 1947 کو یہ ملک انگریزوں سے آزاد ہوا تھا اور وہ 27 رمضان کا دن تھا یہ صرف اسلامی ٹچ دینے کیلئے کہا گیا ہے ورنہ وہ 27 رمضان کا دن نہیں تھا روز اول سے یہ ملک جھوٹ اور فریب پر چل رہاہے دو قومی نظریہ کی اگر نئ تشریح کی جائے تو اس کا مطلب یہ ہے کہ اس ملک میں دو قسم کے لوگ رہتے ہیں ایک الیٹ کلاس ہے جن کیلئے قانون کوئی نہیں مہنگائی ان کیلئے کوئی معنی نہیں رکھتی وہ اپنی مرضی سے فیصلے کرتے ہیں اور دوسرا غریب عوام ہیں جن کیلئے روزی روٹی کمانا بھی مشکل ہے

یہاں صرف انٹرنیٹ کا مسئلہ نہیں بلکہ غربت, ایجوکیشن کے مواقع نہ ہونا, صحت, بجلی, مہنگائی, لوڈشیڈنگ اور سب سے اہم امن کا نہیں --- یہ ملک ایک لاعلاج مریض بن گیا ہے اور لاعلاج مرض کی دوا کا ہرکسی کو پتہ ہے.... اللہ کرے وہی ہوجائے... آمین
لہذا اس چودہ گز پر ہمارا بھی یہی نعرہ ہے کہ......
اس ملک سے زندہ بھاگ

احسان خان

Enzo Ferrari once said, "no one remembers who took second place". But in the case of Yusuf Dikeç, no one remembers who t...
03/08/2024

Enzo Ferrari once said, "no one remembers who took second place".

But in the case of Yusuf Dikeç, no one remembers who took the first place, no one is even talking about the one who took the first place!

29/07/2024

پیرس اولمپکس: پاکستانی تیراک نے تیراکی میں آخری پوزیشن حاصل کی.
شکر کرو! لڑکا پانی سے زندہ نکلا 😁

اب تک کی زندگی میں پہلی بار ایسا ہوا ہے کہ میری گردن کی بیک پر کوئی لائن بنی ہے۔ یہ آج صبح بنائی میری ہی گردن کی تصویر ہ...
12/07/2024

اب تک کی زندگی میں پہلی بار ایسا ہوا ہے کہ میری گردن کی بیک پر کوئی لائن بنی ہے۔ یہ آج صبح بنائی میری ہی گردن کی تصویر ہے۔ عموماً ایسا وزن بڑھنے سے ہوتا ہے۔ یہ لائن جتنی گہری اور ڈارک ہوتی جائے وہ اس بات کی نشانی ہوتی ہے کہ آپ کے لیور یعنی جگر پر چربی چڑھنا شروع ہوگئی ہے۔ جگر ہمارے سینے میں دائیں سائیڈ پر ہوتا ہے اور یوں سمجھیں کہ یہ پوری باڈی کا لیور ہے۔ سمجھے میں نے کیا کہا ہے؟ Fatty liver disease آپ نے سنی ہوگی۔ جس کی وجہ سے ینگ ایج میں لوگوں کو ہرٹ اٹیک اور بلڈ پریشر و شوگر جیسے امراض ہوجاتے ہیں۔ لیور پر چربی چڑھنے سے قبل چربی پیٹ پر اکٹھی ہوتی ہے اور پیٹ لٹکنا شروع کرتا ہے۔ کمر کی پچھلی دونوں سائیڈوں سے ماس نیچے لٹکنے لگتا ہے اور پھر گردن بھی موٹی ہوکر آگے اور پیچھے سے لائنیں ظاہر کرنے لگتی ہے۔

اپنے حجام کو کہہ دیں کہ وہ آپ کو ضرور بتایا کرے جب بھی کٹنگ کرے کہ آپ کی گردن کے پیچھے لائن تو نہیں ہے۔ جیسے ہی یہ نمودار ہو سمجھ جائیں مسئلہ شروع ہو رہا ہے۔ ابھی آغاز ہے سب سے پہلے SGPT/ALT بلڈ ٹیسٹ لرائیں۔ رپورٹ میں ویلیو 50 سے ذیادہ آتی ہے تو رپورٹ لے کر کسی جگر کے سپشلسٹ سے یا جنرل فزیشن سے مشورہ کریں۔ آئیڈیل ایورج ویلیو 30 سے 35 ہے۔

میرے والی ابتدائی اسٹیج پر کوئی دوا نہیں ہوتی۔ بس فی الفور وزن کم کرنا ہوتا ہے۔ ایک فارمولا ہے لہ اگر چھبیس سال کی عمر میں ایسی لائن بن جائے اور اسے وزن کم کرکے ختم نہ کیا جائے تو اگلے دس سال یعنی چھتیس سال کی عمر تک ممکنہ طور پر متاثرہ فرد کو ہرٹ اٹیک ہو جائے گا۔ ابتدائی اسٹیج ہو تو ہفتے میں کم از کم چھ گھنٹے ورزش کریں اور ورزش ایسے کرنی ہے کہ جب پسینہ آجائے اسکے بعد 45 منٹس ورزش کرنی ہے۔ جب ورزش چھوڑنی ہے تو آپ ٹھیک سے بات نہیں کر پا رہے ہوں۔ دوڑ لگائیں جم جائن کریں یا کوئی بھی ورزش کریں اوپر بتائے پیٹرن کو یاد رکھیں۔ جب تک آپکی گردن پر آگے پیچھے ایسی کوئی لائن نہیں ہے تو آپ صحت مند ہیں آپ کا جگر صحت مند ہے اور ان شا اللہ باقی جسم بھی صحت مند ہوگا۔

اگر آپکی تشخیص میں جگر پر چربی آتی ہے تو اپنا قد سینٹی میٹر میں ناپ کر اس میں سے سو سینٹی مائئنس کر دیں۔ جیسا کہ میرا قد ایک سو ستر سینٹی مٹر ہے۔ تو میرا وزن ستر کلو ہونا چاہئیے۔ وہ اب اسی کلو ہے تو دس کلو جو بڑھا ہے وہ کم کرنا ہے۔ ان شا للہ گردن کے پیچھے بنی یہ لائن ختم ہوجائے گی اور بیلٹ سے باہر نکلنے والا پیٹ بھی اپنی اصل جگہ پر چلا جائے گا۔ میں نے پچھلے چند ماہ میں کھانے پینے میں کافی بدتمیزی کی ہے۔ نیند ٹھیک سے نہیں لی اور ورزش تو تھی ہی نہیں۔ اسکا نتیجہ وزن بڑھنے کی صورت میں نکلا ہے۔

میں سمجھتا ہوں کہ ایک استاد کی پرسنالٹی آئیڈیل ہونی چاہئیے۔ اگر وہ ہی ڈمبرو بن جائے تو اپنے بچوں اور انکے والدین کو کیا گائیڈ کرے گا۔ میں کیونکہ سپیشل بچوں کا استاد ہوں انکی صحت اور والدین کی ذہنی صحت پر بھی کام کرنا ہوتا تو اپنی شخصیت اور جسمانی صحت اچھی رکھنا پروفیشن کی مجبوری ہے۔ اب ساٹھ دنوں کا چیلنج ہے ان شا للہ وزن دس کلو کم کرنے کا۔

آپ نے اپنے وزن کو لے کر کبھی اتنا سوچا ہے؟ اور صرف سوچا ہی ہے یا کچھ کیا بھی ہے؟ اس سے پہلے کہ آپکی گردن پر معمولی سی لائن گہری اور پکی ہوکر آپ کو شوگر، بلڈ پریشر، اور دل کے امراض میں مبتلا کرے۔ فوری ورزش شروع کیجئے۔ اور سینٹی میٹرز میں قد ناپ کر اس میں سے سو نکال کر باقی نمبر کے مطابق کلو میں اپنا وزن کر لیجئے۔ ان شاللہ بہت سی بیماریوں سے محفوظ ہوجائیں گے۔

خطیب احمد

06/07/2024

اگر مسجد میں ہر بیان کے بعد تقریر سے متعلق سوال و جواب کا سیشن رکھ لیا جائے، تو بہت سارے مسائل خود بخود ختم ہوجائیں گے!!!

Well played, they deserve it. Congratulations 🎖🏆
29/06/2024

Well played, they deserve it. Congratulations 🎖🏆

Some people are discussing and raising questions about why most people like William Wordsworth as a poet. I think the re...
29/06/2024

Some people are discussing and raising questions about why most people like William Wordsworth as a poet. I think the reason is that there isn't a single person around the globe who doesn't appreciate nature and greenery. When we start reading William's poetry, we feel like we are walking in a garden or a place filled with green plants, trees, flowers, and God's creation all around us.
Ihsan khan

Address

Sadiqabad Rawalpindy
Islamabad

Telephone

+923338811851

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Ihsan khan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Ihsan khan:

Share

Category