AAS Marketing

AAS Marketing We provide Marketing services for promotion of businesses. Our aim is to get recurring customers ins

05/10/2025
Defense Day of Pakistan – A Tribute to Our Heroes 🇵🇰On this day, we remember and honor the bravery, valor, and resilienc...
06/09/2024

Defense Day of Pakistan – A Tribute to Our Heroes 🇵🇰

On this day, we remember and honor the bravery, valor, and resilience of our armed forces and citizens who stood united to defend our motherland. From the battlefields to the borders, their sacrifices echo in every corner of Pakistan, reminding us that freedom and peace are earned by courage and unity.

Today, we salute the spirit of our defenders who selflessly protect our sovereignty, ensuring a safer tomorrow for generations to come. Let us pledge to uphold the values of strength, patriotism, and unity that define our great nation.

Pakistan Zindabad! 🇵🇰

آجکل سوشل میڈیا پہ ایک افواہ چل رہی ہے کہ Fiverr نے پاکستان میں انٹرنیٹ کی بندش اور سست رفتار کے سبب اپنی سروسز معطل کرد...
13/08/2024

آجکل سوشل میڈیا پہ ایک افواہ چل رہی ہے کہ Fiverr نے پاکستان میں انٹرنیٹ کی بندش اور سست رفتار کے سبب اپنی سروسز معطل کردی ہیں۔ اور اچھے بھلے پڑھے لکھے لوگ اسے بغیر تحقیق کیے آگے شئیر کیے جارہے ہیں۔
میں خود Fiverr پہ لیول -2 سیلر ہوں اور حالیہ دنوں میں بفضل تعالیٰ پچھلے 4 دنوں میں 3 آرڈرز مل چکے ہیں۔ اگر کسی علاقے میں انٹرنیٹ کا کوئی مسلہ ہے بھی تو وہ مقامی انٹرنیٹ کمپنیوں کی وجہ سے ہے۔ خصوصاٰ موباٰیل انٹرنیٹ میں شکایات زیادہ ہیں بہ نسبت DSL کے۔ کچھ لوگ اسے Firewall سے منسلک کررہے ہیں کہ اسکی وجہ سے ایسا ہورہا ہے۔ اب ان پڑھے لکھے عقلمندوں کو کون یہ بتاۓ کہ یہ Firewall ان اکاؤنٹس یا پروفایلز کو بلاک کرتی ہے جو کسی بھی قسم کا ممنوعہ مواد اپلوڈ یا شئیر کرتے ہیں۔
اگر تو آپ آنلاٰئن کام کرتے ہیں اور اپنے کام سے کام رکھتے ہوۓ کسی بھی قسم کی ممنوعہ سرگرمیوں سے بچتے ہیں تو آپ کو کچھ مسلہ نہیں ہے۔ ہاں اگر آپ آن لائن آتے ہی کسی خاص پروپیگنڈہ کے لیے کرتے ہیں تو الگ بات ہے۔ لیکن اس آڑ میں براہ مہربانی پروفیشنل لوگوں کے لیے مشکلات کھڑی نہ کریں۔
شکریہ

Unlock Your Financial Future with "Money Management Skills" by Professor Michael Finke!Are you ready to take control of ...
30/07/2024

Unlock Your Financial Future with "Money Management Skills" by Professor Michael Finke!

Are you ready to take control of your finances and secure your financial future? Introducing "Money Management Skills," an insightful and practical ebook by Professor Michael Finke from Texas Tech University.

What's Inside?

Proven strategies for effective budgeting
Tips for saving and investing wisely
Techniques to manage debt and improve credit scores
Step-by-step guides to financial planning and goal setting

Why Choose This Ebook?

Authored by a renowned financial expert and educator
Easy-to-follow advice for all skill levels
Real-life examples and practical tips
Immediate digital download for instant access

Transform Your Financial Life!
Whether you're just starting your financial journey or looking to sharpen your money management skills, this Ebook is your ultimate guide to financial freedom. Learn from one of the best and make informed decisions that will benefit you for years to come.

Get Your Copy Now!
Don't wait to achieve your financial goals. Click the link below to download "Money Management Skills" and start your journey to financial independence today!

Buy Now

Contact Us for more details
22/07/2024

Contact Us for more details

Eid Mubarak to all Muslims
17/06/2024

Eid Mubarak to all Muslims

کیا واقعی پاکستان چاند پر جا رہا ہے؟ جی بالکل، پاکستان چاند پر جا رہا ہے۔ پاکستان کا تیار کردہ سیٹلائٹ چینی مشن کے ساتھ ...
04/05/2024

کیا واقعی پاکستان چاند پر جا رہا ہے؟

جی بالکل، پاکستان چاند پر جا رہا ہے۔ پاکستان کا تیار کردہ سیٹلائٹ چینی مشن کے ساتھ چینی راکٹ کے ذریعے چاند کے مدار تک پہنچے گا۔ اور تین سے چھ ماہ تک مدار کے گرد چکر لگا کر چاند کی تصاویر اور دیگر ڈیٹا لے کر پاکستان میں قائم زمینی اسٹیشن تک بھیجے گا۔

کیوبک سیٹلائٹ کا وزن بہت کم ہے تو اس کی اہمیت کیا ہے؟

اول یہ کیوبک نہیں کیوب سیٹلائٹ ہے۔ جس کا نام "آئی کیوب قمر" ہے۔ کیوب سیٹلائٹ چھوٹی جسامت کے ہوتے ہیں۔ جن کا وزن چند کلوگرام ہوتا ہے۔ سوشل میڈیا پر جو لوگ راکٹ کے وزن سے سیٹلائٹ کے وزن کا موازنہ کر رہے ہیں وہ بالکل غلط ہے۔ یہ سچ ہے کہ کیوب سیٹلائٹ کا وزن محض چھ کلوگرام ہے۔ لیکن راکٹ کے وزن سے اس کا موازنہ نہیں بنتا۔ راکٹ میں فیول اور دیگر میکنزمز کا وزن زیادہ ہوتا ہے۔ اسی لیے اپنے راکٹ کے ذریعے خلاء میں مشن بھیجنا ہمیشہ مہنگا سودا ہوتا ہے۔ جسے پاکستان نے چین کے ذریعے طے کیا۔

پاکستانی سیٹلائٹ میں خاص کیا ہے؟

کچھ نہ ہونے سے کچھ ہونا بہتر ہے۔ آئی کیوب قمر کو تیار کرنے کے لیے دو سال لگے۔ انسٹیٹیوٹ آف اسپیس ٹیکنالوجی اسلام آباد کی جانب سے تیار کردہ اس سیٹلائٹ کو بنانے میں الیکٹریکل، میٹیریئل سائنس، ایوی آنکس، ایرو سپیس، میکینکل انجینیئرنگ اور کمپیوٹر سائنسز کے طلبا و ماہرین نے محنت کی۔ اس میں علیحدہ ہونے والے میکنزم، سٹار سینسر، ماونٹنگ بریکٹ اور کمیونیکیشن سسٹم نصب کیا گیا ہے۔ اس کی مدد سے چاند کی تصاویر بھیجی جا سکیں گی۔ جو کہ مستقبل میں مزید تحقیق اور تعلیم کے کام آ سکیں گی۔

اس مشن میں پاکستان کے لیے خاص کیا ہے؟

دیکھیں، دنیا کے چھ ممالک ایسے ہیں جو براہ راست اپنے خرچ یعنی اپنے راکٹس کی مدد سے چاند یا اس کے مدار تک جا سکے ہیں۔ یہ ممالک امریکہ، روس، چین، بھارت، جاپان اور یورپی یونین ہیں۔ جبکہ ان کے علاؤہ جنوبی کوریا، لگزمبرک اور اٹلی وہ ممالک ہیں جو امریکی و چینی راکٹوں کے سہارے چاند تک پہنچے ہیں۔(بی بی سی)
اور اب پاکستان دنیا کا وہ ملک ہے جو اس فہرست میں شامل ہوا ہے۔ یوں یہ بات پاکستان کے لیے اعزاز ہے۔ یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ دنیا کے آٹھ ممالک نے اس مشن کے ذریعے اپنا سیٹلائٹ مفت بھجوانے کی خواہش ظاہر کی تھی۔ لیکن ان میں قرعہ فال پاکستان کے نام نکلا۔ اور اس کی وجہ آئی ایس ٹی کے تیار کردہ پرپوزل کا سب سے بہتر ہونا بنی۔

کیا اس مشن کا موازنہ بھارتی چندریان سے کیا جا سکتا ہے؟

ہرگز نہیں۔ بھارت نے اپنی کم خرچ ٹیکنالوجی کی مدد سے چاند پر مشن بھیجا۔ جبکہ پاکستان چینی راکٹ کے سہارے چاند پر جا رہا ہے۔ ویسے بھی دونوں مشنز کا تکنیکی و دیگر موازنہ نہیں بنتا۔ لیکن اس کا یہ مطلب ہرگز نہیں کہ ہم اپنے مشن کو بے کار سمجھیں۔ ہمارا مسئلہ یہی کہ دو انتہاؤں پر سوچتے ہیں۔ یا تو براہ راست خود کو چاند پر سمجھ رہے ہیں یا پھر اس مشن کی اہمیت سے ہی سرے سے انکار۔۔۔۔ جبکہ بات ان انتہاؤں سے ہٹ کر ہے۔

ماضی میں سپارکو اس سے کہیں آگے تھا تو اب ڈھول بجانے کی کیا ضرورت؟

کب تک ماضی کو پیٹتے رہیں گے؟ آخر کہیں سے تو ابتداء کرنی ہے۔ آرمسٹرانگ نے چاند پر قدم رکھتے کہا تھا کہ انسان کا یہ چھوٹا سا قدم انسانیت کی بہت بڑی چھلانگ ہے۔ بعینہٖ پاکستان کی جانب سے بھیجا گیا یہ چھوٹا کیوب سیٹلائٹ ایک بہت بڑے روشن دور کا آغاز ثابت ہو سکتا ہے۔ اس سے طلباء میں تحقیق و جستجو کی نئی راہیں کھلیں گی۔

کیا اس مشن کی سوشل میڈیا پر اتنی تشہیر کی جانی چاہیے؟

جی بالکل، اس مشن کا تذکرہ پواڑی گرل، چاہت فتح علی خان ، لاہور دا پاوا، پروگرام وڑ گیا، ویڈیو لیک وغیرہ وغیرہ جیسی فضولیات سے ہزار ہا درجے بہتر ہے۔ پاکستان اور پاکستانی طلباء کی جانب سے بہت اچھا قدم ہے۔ جتنی تحسین و ستائش کی جائے اتنی کم ہے۔ اسے زیادہ سے زیادہ سوشل میڈیا پر ڈسکس کیا جانا چاہیے۔ اور خود پر فخر کریں۔ آج نہیں تو کل ہم ان شاءاللہ اس قابل بھی ہوں گے کہ ہمارے اپنے خلائی مرکز سے راکٹ پروان بھریں گے اور چاند پر موجود کالونیوں تک انسانوں کو لے کر جائیں گے اور وہاں سے آگے مریخ اور یہ سلسلہ جاری رہے گا۔ "سیاروں" سے آگے جہاں اور بھی ہیں.
آخر ہزار میل لمبے سفر کی شروعات بھی گھر سے اٹھائے گئے پہلے اور چھوٹے سے قدم سے ہی ہوتی ہے۔
اس لیے فخر کیجیے، شکر کیجئے۔ زیادہ سے زیادہ شئیر کیجیے۔ اس پر بات کیجیے۔ نوجوانوں میں ایسے موضوعات کو فروغ دیجیے۔

اپنا اور اپنوں کا خیال رکھیے۔
Copied

Wishing you and your loved ones a joyous Eid al-Fitr! May this special day bring peace, happiness, and prosperity to you...
09/04/2024

Wishing you and your loved ones a joyous Eid al-Fitr! May this special day bring peace, happiness, and prosperity to your life. 🕌✨

میں نے 2020 میں Dg Skills سے کورس کیا اور آنلائن کام شروع کیا۔ آج الحمدوللہ فل ٹائم اسی کام سے وابستہ ہوں۔ آپ بھی اس موق...
22/03/2024

میں نے 2020 میں Dg Skills سے کورس کیا اور آنلائن کام شروع کیا۔ آج الحمدوللہ فل ٹائم اسی کام سے وابستہ ہوں۔
آپ بھی اس موقع سے فایدہ اٹھائیں اور ان کورسز میں داخلہ لے کے گھر بیٹھے باعزت روزگار کمائیں۔ ان کورسز کی کوئی فیس نہیں ہے اور کامیاب تکمیل پہ حکومت پاکستان سرٹیفیکیٹ بھی جاری کرتی ہے۔ جو آپکے portfolio کو مضبوط کرتا ہے۔
بس آپکے پاس قومی شناختی کارڈ ہونا ضروری ہے۔

15/03/2024

رات نماز تراویح کی دوسری رکعت میں قاری صاحب اس آیت پہ پہنچ کے رکوع میں چلے گئے۔

لا تقرب الصلوات

ترجمہ "نماز کے قریب مت جاؤ"

جبکہ اسی آیت کا اگلا حصہ ہے
حتیٰ سکرا
ترجمہ " جب تک ناپاک ہو"
اگلا حصہ قاری صاحب نے اگلی تراویح میں پڑھا۔
اب زیادہ تر نمازی عربی سمجھنے سے قاصر ہیں اسلیئے کسی نے کوئی اعتراض نہیں کیا۔ کیونکہ ہم نے قرآن کو صرف پڑھنے اور سننے کی حد تک رکھا ہوا ہے نہ کہ سمجھنے اور اس پہ عمل کرنے پہ۔
اگر یہی کام کسی عرب ملک میں ہوتا تو قاری صاحب کی سرزنش ہوتی کیونکہ آیت کو نا مکمل مقام پہ نہیں چھوڑا جاسکتا تاکہ کوئی نا پختہ ذہن بھٹک نہ سکے۔
دعا ہے اللہ کریم ہمیں قرآن کو سمجھ کر پڑھنے اور عمل کی توفیق دے
آمین

19/11/2023

‏حقیقی تبدیلی لانے والے 10 لوگ👇

1. میں ایک کلرک ہوں۔ میری تنخواہ پچیس ہزار روپے ہے۔ میں ہر ماہ اپنی تنخواہ میں سے محلے کے قصاب سے چھ سو روپے کا آدھا کلو گوشت لے کر اپنے کسی عزیز رشتے دار کے گھر بھیج دیتا ہوں۔ یہ گوشت ہماری طرف سے صدقہ ہو جاتا ہے۔

2. میرا ایک چھوٹا سا کریانہ سٹور ہے۔ میں روزانہ پچاس روپے کاروبار سے نکال کر گولک میں ڈال دیتا ہوں۔ میں ہر ماہ پندرہ سو روپے اپنے محلے کی ڈسپینسری میں دے آتا ہوں۔ وہاں معائنہ فیس پچاس روپے کے عوض مریضوں کو ادویات دی جاتی ہے۔ میری طرف سے ایک مہینے میں تیس مریضوں کا علاج ہو جاتا ہے۔

3. میں اپنے کاروبار سے روزانہ سو روپے الگ کر کے اپنی بیوی کے پاس جمع کرواتا ہوں۔ مہینے کے بعد ہم تین ہزار روپے کا راشن بیگ ایک غریب گھرانے کو بھجوا دیتے ہیں۔

4. میں محکمہ تعلیم سے وابستہ ہوں۔ سینئر سبجیکٹ سپیشلسٹ ہوں۔ میں ہر ماہ باقاعدگی سے اپنی تنخواہ میں سے پانچ ہزار روپے الگ کرتا ہوں۔ ہم ہر سال ماہ رمضان میں اپنے شہر کے یتیم خانے میں قیام پذیر بچوں کو عید کے نئے کپڑے لے کر دیتے ہیں۔ ہمارے بجٹ سے ساٹھ پینسٹھ بچوں کے لیے تین دن کے دیدہ زیب کپڑوں کا انتظام آسانی سے ہو جاتا ہے۔

5. میری کپڑے کی دکان ہے۔ میں ہر ماہ باقاعدگی سے اپنی آمدنی میں سے دس ہزار روپے الگ کرتا ہوں۔ یہ سال کے ایک لاکھ بیس ہزار روپے بنتے ہیں۔ میں ہر سال ایک یتیم بچی کی شادی و رخصتی کا بند و بست کرتا ہوں۔

6. میں ڈاکٹر ہوں۔ میرا معمول ہے کہ میں اپنی آمدنی میں سے کینسنر سوسائیٹی کے ذریعے روزانہ ایک غریب مریض کے لیے کیمو تھراپی کا انجیکشن ڈونیٹ کرتا ہوں۔

7. ہم دونوں میاں بیوی سرکاری سکول میں پڑھاتے ہیں۔ ہم ہر ماہ اپنی تنخواہ میں سے ایک معقول حصہ الگ کرتے ہیں۔ اور ہر ماہ کے پہلے سنڈے کو اپنے محلے کے دینی مدرسے میں پڑھنے والے ہاسٹلائز بچوں کو مدرسے میں جا کر کھانا پیش کرتے ہیں۔

8. میری پوش علاقے میں ایک بیکری ہے۔ میں نے اپنے علاقے کے دونوں گرلز اینڈ بوائز سکولوں کے ہیڈ ماسٹرز کو کہہ رکھا ہے کہ یتیم طلبا و طالبات کی یونیفارم اور جوتے میرے ذمہ ہیں۔ یہ کام کئی سال سے جاری ہے۔ الحمد للہ اس مقصد کے لیے دو سو روپے روزانہ الگ کر دیتا ہوں۔

9. میرا ریسٹورینٹ ہے۔ میں روزانہ پچاس لوگوں کو اپنے ریسٹورینٹ سے رات کا معیاری کھانا پارسل صورت میں دیتا ہوں۔ تاکہ وہ غریب لوگ گھر جا کر اپنی فیملی کے ساتھ سیر ہو کر کھائیں۔

10. میں انجنیئر ہوں۔ میں ایک نجی کمپنی میں جاب کرتا ہوں۔ میری بیوی بھی ایک بڑے تعلیمی ادارے میں تدریس کے فرائض سر انجام دیتی ہے۔ ہم دونوں اپنی تنخواہ میں سے ہر ماہ باقاعدگی سے ایک مخصوص رقم الگ کرتے ہیں۔ ہم معذور افراد کے لیے قائم ایک ادارے کو ہر ماہ ایک وہیل چیئر عطیہ کرتے ہیں جو کسی مستحق معذور کو دے دی جاتی ہے۔

آئیں آج سے ہم بھی عزم کرتے ہیں کہ اللہ پاک کے دیے ہوئے رزق سے مستحق لوگوں کا حصہ نکالیں گے ...!!

Address

Islamabad

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when AAS Marketing posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to AAS Marketing:

Share