Saqib Rasheed

Saqib Rasheed Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Saqib Rasheed, Rangla Dhirkot Azad Kashmir, Islamabad.
(1)

23/01/2026

Abdul Basit Kabul Khel Ahmed Raees

اویس مرحوم رنگلہ کی ینگ ٹیم کو شاندار کامیابی پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد۔ اللہ تعالیٰ اویس مرحوم کو جنت الفردوس میں ا...
22/01/2026

اویس مرحوم رنگلہ کی ینگ ٹیم کو شاندار کامیابی پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد۔ اللہ تعالیٰ اویس مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، آمین

❤️💝
13/12/2025

❤️💝

19/11/2025

پہلی بات، گاؤں اتنا پیارا ہے
ᩣシ

26/03/2024

اسلامُ علیکم ورحمت اللہِ وبراکاتہُ
آج میری تحریر کا موضوع "رنگلہ" ہے۔لوگ کہہ رہے ہیں کہ رنگلہ دن بہ دن پیچھے ہی جا رہا ہے،کیسے نہ جائے لوگ اپنے آپ کو شہری سمجھنے لگے ہیں حالانکہ وہ دیہاتی ہیں گاؤں کے رہنے والے ہیں لیکن وہ یہ بات بھول چکے ہیں، رنگلہ کے ترقی نہ کرنے کی سب سے بڑی وّجہ یہ ہے کہ ،یہاں سب ایک دوسرے کی ٹانگ کھینچنے میں مصروف رہتے ہیں اگر کسی اور علاقے میں کوئی تقریب منعقد ہوتی ہے تو اِسے کامیاب کرنے کےلیےسب مِل کر کام کرتے ہیں لیکن رنگلہ واحد ایسا علاقہ ہے جہاں لوگ ایک ش،، سے نفرت کے سوا کچھ نہیں کر رہےاگر کوئی تقریب منعقد کی جاتی ہے تو سب اُس کے خلاف ہو جاتے ہیں،، یہاں مختلف تقاریب منعقد کی جاتی ہیں جیسے کرکٹ ،سکولز ایونٹ، شہدأ رنگلہ ایونٹس وغیرہ تقریب کی تمام تر ذمہ داری صرف اُس فردِواحد پر آ جاتی ہے جو اِسے آرگنائز کرواتا ہے، جیسے اگر شہدأ ایونٹ ہے تو صرف آرمی ہی وہ کروائے گی اور اگر سپہ صحابہ والوں کا ایونٹ ہے تو سپہ صحابہ کے ہی دو چار بندے اِسے آرگبائز کروائیں گے باقی صرف تماشائی بنے رہیں گے اِنہیں اتنا شعور نہیں کہ اتفاق میں برکت ہے مل جُل کے کام کریں گے تبھی علاقہ ترقی کرے گا۔
Part two is coming soon

25/03/2024

اسلامُ علیکم ورحمت اللہِ وبراکاتہُ۔۔
ماشاءاللہ روڈ کو نظر نہ لگانا حماد بھائی اور ان کی ٹیم نے اج رورل ہیلتھ سینٹر کی روڈ کا وزٹ کیا ان کا کہنا ہے یہ روڈ ایمبولنس لانے کے قابل نہیں ہے لیکن گھوڑے میں لاد کر مریضوں کو لایا جا سکتا ہے🤣
لاسٹ والا بورڈ مت مس کرنا بورڈ کے بارے میں اپ بتائیں اور جو دیوار پہ لگا ہوا بورڈ جس میں ان کے کنٹیکٹ نمبر لکھے ہیں اس کے بارے میں کیا رائے ہے اپ اپنے رائے پیش کریں؟

23/03/2024

اسلامُ علیکم ورحمت اللہِ وبراکاتہُ
آج صُبح کارپیشن پہ کام کرنے والا ایک لڑکا جس کاکرپیشن کے دوران کام کرتے ہوئے ہاتھ کَٹ گیا لیکن بدقسمتی سے رنگلہ میں ابتدائی طبعی امداد اُس کو نہ ملیں،،صبح کا وقت تھا تقریباً آٹھ، نو بجے کا وہ اپنا زخمی ہاتھ لے کر در بدر پِھرتا رہا کبھی ایک میڈیکل سٹور پر کبھی دوسرے پر کسی نے توجّہ نہ دی تو وہ سرکاری ہسپتال چلا گیا وہاں پر وہ گِھنٹا انتظار کرتا رہا دروازے پر دستک دیتا رہااپنا لہولہان ہاتھ لے کر لیکن کسی نے ہسپتال کا دروازہ نہیں کھولا۔ کوئی وہاں موجود ہوتا تو دروازہ کھولتا، مریض بس یہ چاہ رہاتھا کہ کوئی فرسٹ ایڈ کر دے تاکہ وہ یہاں سے دھیر کوٹ نکل جائے اور جا کر اپنا علاج کروائےلیکن یہاں سارا عملہ چُھٹی پر تھا یہاں تک کہ دروازے پر چوکیدار یا کوئی چپڑاسی تک موجود نہیں تھا،،گِھنٹا اسی طرح گزر گیا وہ اپنا خون سے بھرا ہاتھ لے کر دھیر کوٹ جا ہی رہا تھا کہ راستے میں کشمیری بازار میں رضوان صاحب جن کا اپناکلینک ہے اُنھوں نےابتدائی طبعی امداد دی اور اس کو اَٹھارہ ٹانکے لگے، لیکن "رول ہیلتھ سنٹر رنگلہ آزاد کشمیر" جو اتنی بڑی عمارت تعمیر کی گئی ہے جسمیں بیس سے پچیس ملازم موجود ہیں لیکن ایمرجنسی میں کوئی ایک سنگل مُلازم بھی موجود نہیں تھا،،ٹھیک ہے آج تیئس مارچ ہے چُھٹی کادن ہے لیکن ہسپتالوں میں ایمرجنسی کی صورت میں عملے کا کوئی ایک بندہ تو ضرور موجود ہوتا ہےجو مریضوں کو ابتدائی طبعی امداد فراہم کرتا ہے لیکن یہاں تو سارا سٹاف ہی سِرے سے غائب تھا، بُرا وقت بتاکر تو نہیں آتا اگر ایمرجنسی پیش آ جائے کوئی حادثہ پیش آ جائے تو یہاں کے لوگ کہاں جائیں؟
یہ صرف آج کی بات نہیں ہے بلکہ ہمیشہ ایسا ہی ہوتا آ رہا ہے کہ جب بھی ایمرجنسی پڑی رنگلہ ہسپتال سے سارا عملہ غائب ہوتا ہے کوئی ڈاکٹر بھی موجود نہیں ہوتا، پھر آخر اس اتنے بڑے ہسپتال کو بنانے کا کیا مقصد ہے جب کسی مریض کا وہاں وقت پر علاج نہ کیا جائے چاہے وہ مرتے مَر جائے یہاں کے ہسپتالوں میں ہمیشہ یہی ہوتا آرہا ہے اور آج تک یہی ہو رہا ہے جو کہ انتہائی افسوس کی بات ہے۔۔
جب تاجر ایسوسی ایشن رنگلہ"خنیف صاحب" کو اس سارے معاملے کی خبر ہوئی ےو وہ ہسپتال پہنچے اور کالز کیں لیکن عملے کے سر پہ جُوں تک نہ رینگی اور کوئی بھی نہ آیا تو خنیف صاحب نے ہڑتال کی کال دیتے ہقئے کہا کہ ہم یہیں پر بیٹھتے ہیں،،وہاں پر جو اُن کے سینئر بندے موجود تھے اُنہوں نے تقاریر کیں اور اپنا موقف پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہم ایک ہفتے کا ٹائم دیتے ہیں اگر ایک ہفتے بعد اِنہوں نے کوئی عملی لائحہ عمل نہ دیا تو پھر انشااللہ ہم اس ہسپتال سے مکمل بائیکاٹ کریں گےاور اِسے بند کرنے کے لیے شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔

ڈی۔ایچ۔کیو باغ سے ہم پُر زور اپیل کرتے ہیں کہ براہ مہربانی اِس معاملے پر نوٹس لیں ورنہ رنگلہ میں مکمل ہڑتال کی کال دی جا چکی ہے۔۔۔جزاک اللہ
part 2 kal

اسلامُ علیکم ورحمت اللہِ وبراکاتہُجیسا کہ رمضان المبارک کا با برکت مہینہ ہے اور اس میں ہر نیکی کا ثواب دس گناہ زیادہ ہوت...
22/03/2024

اسلامُ علیکم ورحمت اللہِ وبراکاتہُ
جیسا کہ رمضان المبارک کا با برکت مہینہ ہے اور اس میں ہر نیکی کا ثواب دس گناہ زیادہ ہوتا ہے اس لیے ہر مسلمان زیادہ سے زیادہ ثواب پانے کی کوشش کرتا ہے۔
"زکوٰۃ" دینِ اسلام کا چوتھا رکن ہے اور زیادہ تر عطیات، صدقات اور زکوٰۃ رمضان میں دیے جاتے ہیں۔۔آپ کوشش کریں کہ بذاتِ خود یہ سب ضرورت مند افراد تک پہنچائیں یااگر ایسا ممکن نہیں ہے تو قابلِ بھروسہ شخص کے سپرد یہ ذمہ داری کریں کیونکہ ایسا نہ ہو کہ وہ رقم حاجت مند تک نہ پہنچے اور آپ کی تمام تر نیکی رائیگاں ہو جائے۔۔لہٰذا حق حقدار تک پہنچنا ضروری ہے۔۔
دوسری گزارش یہ ہے کہ زکوٰۃ، عطیات یا کوئی بھی نیک کام کرتے وقت ریاکاری (دِکھاوا) جیسے گناہ سے بچیں۔ ہمارا دین تو حکم دیتا ہے کہ اگر کسی کی مدد کرو تو اُس کی آنکھوں میں نہ دیکھو کیونکہ اِسطرح تمہارے اندر غرور پیدا ہو سکتا ہے اور دوسرے کی عزت مجروح ہو جاتی ہے۔۔آج کل تو فیشن چل پڑا ہے کہ مدد کرتے وقت تصویر ضرور لی جاتی ہے،ارے بھئی دُنیا کوبھی تو ہتا چلے کہ ہم کتنے اَمیر اور نیک ہیں ۔۔اگر ایسے ہی مدد کرنی ہے تو خدارا یہ زحمت بالکل نہ کریں کیونکہ اِس سے اگلے انسان کی عزت کی دھجیاں اُڑ جاتی ہیں۔اِس سے توبہتر ہے کہ آپ اُن کو اُن کے حال پہ چھوڑ دیں،،کیونکہ کسی کے دِل کو خنجر سے کُرید کے اوپر سے نمک کے مرحم کی ہر گِز ضرورت نہیں ہوتی۔۔
خلاصہ یہ ہے کہ آپ کی مدد حقدار تک پہنچانا آپکا فرض ہے اور نیکی کا ثواب تب ہوتا ہے جب وہ آپ کے اور آپ کے رَب کے بِیچ میں رہتی ہے نہ کہ تب جب ہر طرف آپکا چرچہ ہو،،مشہور کہاوت ہے کہ"ایک ہاتھ سے دیں کہ دوسرے ہاتھ کو خبر تک نہ ہو۔"
جزاک اللہ۔۔♥️

ایک وقت تھا جب گاؤں کے سب لوگ بس میں بیٹھ کر شہر جایا کرتے تھے، سڑک پر چلتی بس جب اپنا مخصوص ہارن بجاتی تو گھروں میں پتہ...
21/03/2024

ایک وقت تھا جب گاؤں کے سب لوگ بس میں بیٹھ کر شہر جایا کرتے تھے، سڑک پر چلتی بس جب اپنا مخصوص ہارن بجاتی تو گھروں میں پتہ چلتا کہ کیا ٹائم ہو رہا ہے، کسی کو اپنے ہاں مہمان آنے کی اطلاع ہوتی اور کسی کو اپنے گھر بیٹھے مہمان کو روانہ کرنے کی فکر ہوتی
اور پھر وقت بدل گیا روڈ بدل گئے، لوگ بدل گئے، محبتیں بدل گئیں، بسیں بدل گئیں، درخت کٹ گئے، چِڑیاں اُڑ گئیں، چہچہاہٹ تھم گئی، پیدل والے رستوں پر گھاس اُگ گئی۔
‏اور پھر گاؤں کے لوگ آپس میں بیگانے ہو گئے، ایک دوسرے کی پرواہ ختم ہو گئی، اور یوں ایک حسِین زمانے کا اختتام ہو گیا...

بڑی منزلوں کے مسافر چھوٹا دل نہیں رکھتے  ❣️
16/02/2024

بڑی منزلوں کے مسافر چھوٹا دل نہیں رکھتے ❣️

Address

Rangla Dhirkot Azad Kashmir
Islamabad
13100

Telephone

+923109303324

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Saqib Rasheed posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Saqib Rasheed:

Share