AdHere.pk

AdHere.pk Quality Content

26/01/2025

کیا تحریک انصاف اور حکومت کسی مثبت نتیجے پر پہنچ سکیں گے؟

مظفرآبادوزیر اعظم آزادحکومت ریاست جموں وکشمیر راجہ محمد فاروق حیدرخان نے کہا ہے کہ شہریوں کی جان کی حفاظت کیلئے جتنے بھی...
30/03/2020

مظفرآباد
وزیر اعظم آزادحکومت ریاست جموں وکشمیر راجہ محمد فاروق حیدرخان نے کہا ہے کہ شہریوں کی جان کی حفاظت کیلئے جتنے بھی سخت اقداما ت اٹھانے پڑے اٹھائیں گے۔کرونا کے خطرناک مرض سے شہریوں کی جان بچانے کیلئے لاک ڈاؤن کا فیصلہ کیا اور پابندیا ں عائد کیں۔حکومت آزادکشمیر نے ریاست کے اندر کرونا کا پہلا مثبت ٹیسٹ آنے کے بعد دیگر صوبوں سے پہلے ہنگامی اقدامات اٹھائے۔نئے تعمیر ہونے والے وزیر اعظم ہاؤس اور آفیسر کلب مظفرآباد کو قرنطینہ سینٹر کیلئے مختص کیا،تینوں ڈویژنز میں کرونا ٹیسٹنگ لیب کا قیام اور آزادکشمیر میں 37قرنطینہ سینٹرزقائم کیے گئے ہیں۔ کرونا الرٹ آئی ٹی سینٹر قائم کیا گیا جس میں گزشتہ ایک ماہ کے دوران آزادکشمیر آنے اور جانے والوں کا جملہ ڈیٹامرتب کر لیا گیا ہے۔ کرونا کمبیٹ فنڈ کا قیام عمل میں لایا۔مزدور پیشہ اور دہاڑی دار افرادکیلئے کی خصوصی معاونت کررہے ہیں۔ ڈاکٹرز اور صحت کے دیگر ملازمین کو ایک ماہ کی بنیادی اضافی تنخواہ اور ذخیری اندوزی اور گراں فروشی سے نمنٹنے کیلئے مجسٹریٹ تعینات کیے گئے۔ لوکل گورنمنٹ کے تعاون سے گاؤں کی سطح پر204 کمیٹیاں تشکیل دیدی گئی ہیں جو باہر سے آنے والے افراد کاڈیٹا انتظامیہ کو مہیا کرینگی۔آزادکشمیر ابھی تک کرونا سے کوئی ہلاکت نہیں ہوئی۔ اب تک چھ افراد میں کرونا وائرس کی موجودگی پائی گئی ہے جن میں سے چار میرپور جبکہ 2بھمبر میں آئسولیشن وارڈز میں ہیں۔ ہندوستان مقبوضہ کشمیر میں 5اگست سے جاری کرفیو فی الفور ختم کرے اور سیاسی قیدیوں کو رہا کیا جائے۔کرونا وائرس کے پھیلنے کے خدشہ کے پیش نظر سیاحوں پر پابندی اورخانہ بدوشوں پر سب سے پہلے پابندی حکومت آزادکشمیر نے لگائی۔وزیر اعظم آزادکشمیرپیر کے روز وزیر اعظم سیکرٹریٹ میں وزیر صحت ڈاکٹر نجیب نقی، وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی ڈاکٹر مصطفی بشیر، وزیر تعلیم بیرسٹر افتخا رگیلانی، معاون خصوصی راجہ امداد علی طارق کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔ اس موقع پر سیکرٹری اطلاعات محترمہ مدحت شہزاد اور ڈائریکٹر جنرل اطلاعات راجہ اظہر اقبال بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہاکہ بھارتی پروپیگنڈا غلط ہے کہ پاکستان کی فوج کورونا کیسز کو آزاد کشمیر میں دھکیل رہی ہے، حکومت آزادکشمیر پاک فوج سے ملکر اقدامات کررہی ہے۔ وزیر اعظم نے ایل او سی پربھارتی گولہ باری اور فائرنگ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیرکے بھائی بیٹیوں اور بہنوں سے اظہار یکجہتی کرتاہوں۔ ہندوستان مشکل وقت میں اپنی حرکتوں سے باز نہیں آئے۔ مقبوضہ کشمیر میں 14 ہزار بچے ہندوستانی قید میں ہیں انہیں گھر جانے دیا جائے۔انہوں نے کہاکہ ہجیرہ کا ایک شخص لاہور میں کورونا سے جان بحق ہوا اس کے میت کو یہاں نہیں لایا گیا۔ ایک مریض پہلے سے کینسر کے مریض ہیں ایک خاتون عمر رسیدہ ہیں وہ ابھی سروائیو کر رہے ہیں۔پاکستان کے وزیر اعظم سے استدعا ہے کہ احتساب والاکام زرا روک دیں۔ اس کے لیے بڑا وقت ہے میر شکیل الرحمان کو رہا کریں۔وزیر اعظم آزادکشمیر نے کہاکہ اپوزیشن جماعتوں کی مشاورت کے بعد ہم نے اقدامات اٹھائے۔ اپوزیشن کی مثبت تجاویز پر عملددرآمد کرینگے۔ اس حوالہ سے علماء کرام نے بھی بہترین کردار ادا کیا اور عوام کو آگاہی فراہم کی۔ انہوں نے کہاکہ حکومت نے کسی بھی ہسپتال میں آئسولیشن وارڈ یا قرنطینہ سینٹر قائم نہیں کیا بلکہ اس مقصد کیلئے الگ عمارات مختص کی گئی ہیں۔ ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کو راولاکوٹ اور میرپور میں پری فیب آئسولیشن سینٹرز تجویز کیے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ حکومت نے کرونا سے نمٹنے کیلئے کرونا کمبیٹ فنڈ قائم کیا جس میں اب تک 9کروڑ روپے جمع ہو چکے ہیں۔ کرونا کمبیٹ فنڈ میں وزراء، ایم ایل ایز و ملازمین کی تنخواہوں کی مد جمع کیے گئے ہیں۔ مخیر حضرات سے اپیل کرتا ہوں کہ کرونا کمبیٹ فنڈ میں دل کھول کر عطیات دیں۔وزیر اعظم نے کہاکہ محکمہ صحت نے ہنگامی بنیادوں پر اپنے بجٹ سے 15کروڑ روپے کی لاگت سے ہنگامی طور پر کام شروع کیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی حکومت فوری طور پرمقبوضہ کشمیر میں چودہ ہزار قیدیوں جن میں معصوم بچے بھی شامل ہیں کو رہا کرے۔ وزیر اعظم پاکستان سے کہتا ہوں کہ اس وقت سیاست سے بالاتر ہو کر قومی اتحاد کا مظاہرہ کریں اور میر شکیل الرحمان سمیت دیگر سیاسی قیدیوں کو رہا کیا جائے۔ میڈیااس حوالہ سے اپنا مثبت کردار ادا کرے۔انہوں نے کہاکہ آزادکشمیر 19سال سے پولیو فری سٹیٹ ہے جس کا کریڈٹ محکمہ صحت کی انسداد پولیوٹیم کو جاتا ہے۔ہم اسی ٹیم کے ساتھ کرونا کے خلاف بھی کام کررہے ہیں جس کے ساتھ انتظامیہ اور پولیس بھی شامل ہے۔ انہوں نے کہاکہ کرونا وائرس کی ابھی تک کوئی ویکسین ایجاد نہیں ہوئی اس سے بچاؤ کا واحد طریقہ احتیاط اور سماجی روابط کو محدود کرنا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں وزیر اعظم نے کہا کہ وزیر اطلاعات راجہ مشتاق احمد منہاس اور وزیر سٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی احمد رضاقادری پر مشتمل کمیٹی کشمیر ہاؤس میں قائم سینٹر میں کام کررہی ہے جو مسلم لیگ ن کی مرکزی کمیٹی سے رابطے میں ہے اور وہاں سے آزادکشمیر کیلئے آنا والا امدادی سامان وصول کرکے آزادکشمیر کے مختلف علاقوں میں بھیجے گی۔ انہوں نے کہاکہ ڈاکٹر ز اور قرنطینہ سینٹرز میں کام کرنے والوں کی صحت کی حفاظت اولین ترجیح ہے اس حوالہ سے حفاظتی کٹس تمام اضلاع کو فراہم کر دی گئی ہیں۔ ایک اور سوال کے جواب میں وزیر اعظم نے کہاکہ آزادکشمیر میں آٹا کا ذخیرہ موجود ہے۔ایک اور سوال کے جواب میں وزیر اعظم نے کہاکہ میرپور ٹیسٹنگ لیب دو روز میں کام شروع کر دے گی جبکہ کوٹلی اور راولاکوٹ کی ٹیسٹنگ لیب سامان بھی جلد پہنچا دیا جائیگا۔ ٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭

30/03/2020

پاکستان میں 5 اپریل سے کرونا کے خطرات کم ہںونا شروع ہںوجائیں گے اور 15 اپریل تک خطرات نہ ہںونے کے برابر ہںوں گے انشاءالله

خلیجی ریاست قطر میں کورونا وائرس سے پہلی ہلاکت ہو گئیدوحہ(اے کے نیوز آن لائن۔30مارچ 2020ء) قطر میں بھی کورونا وائرس نے ا...
30/03/2020

خلیجی ریاست قطر میں کورونا وائرس سے پہلی ہلاکت ہو گئی

دوحہ(اے کے نیوز آن لائن۔30مارچ 2020ء) قطر میں بھی کورونا وائرس نے اپنے پنجے مضبوطی سے گاڑ لیے ہیں۔گزشتہ روز کورونا وائرس سے ایک بنگلہ دیشی شہری چل بسا، جو قطر میں کورونا وائرس سے ہونے والی پہلی ہلاکت ہے۔ قطر کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کیو این اے نے بتایا ہے کہ وزارت صحت کی جانب سے اطلاع دی گئی ہے کہ کورونا وائرس کا شکار بنگلہ دیشی باشندہ موت کے منہ میں چلا گیا ہے۔
متوفی کی عمر 57 سال تھی اور وہ پہلے سے ہی کئی دیگر بیماریاں کا شکار تھا۔ وزارت صحت کی جانب سے مزید بتایا گیا ہے کہ مملکت میں کورونا کے مزید 28 نئے کیسز سامنے آئے ہیں، جس کے بعد مملکت میں اس موذی وائرس سے متاثرہ افراد کی گنتی 588ہو گئی ہے۔جبکہ کورونا وائرس کے مزید دو مریض صحت یاب ہو گئے ہیں، جو مقامی باشندے ہیں۔
اب تک مملکت میں کورونا کے 45 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔
واضح رہے کہ قطری حکومت کی جانب سے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کی خاطر 17 مارچ کو مساجد کی وقتی بندش اور ان میں نماز پنجگانہ و نماز جمعہ کے اجتماعات پر بھی پابندی عائد کی تھی۔ مملکت میں مجموعی طور پر 13,681 افراد کے کورونا وائرس کے ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ قطری مملکت میں کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے تمام غیر ضروری دُکانیں بند کروا دی گئی ہیں، اس کے علاوہ کیفے اور تفریحی آؤٹ لیٹس کھولنے پر بھی پابندی لگا دی گئی ہے۔
جو دُکانیں کھُلی رکھی گئی ہیں، ان کے اوقات بھی صبح 6 بجے سے شام 7 بجے تک مقرر کر دیئے گئے ہیں۔ ان اوقات کے علاوہ کسی کو دُکان کھلنے رکھنے کی اجازت نہیں ہو گی۔ البتہ فارمیسیز، کریانہ سٹورز اور ڈلیوری سٹورز پر اوقات کی کوئی پابندی نہیں لگائی گئی۔ انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ خلیجی ریاست قطر میں کورونا وائر س کا سب سے بڑا نشانہ مزدور طبقہ بن رہا ہے۔ ایمنسٹی کی تازہ رپورٹ کے مطابق مملکت میں سینکڑوں مزدور کورونا وائرس کے باعث ہسپتال پہنچ چکے ہیں۔ تاہم انہیں علاج معالجے کی بہترین سہولیات فراہم نہیں کی جا رہیں۔ جس کے باعث مزدوروں میں حکومت کے خلاف شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔

30/03/2020
لاہور (اے کے نیوز آن لائن30 مارچ 2020ء ) شہریوں کو گھروں تک محدود کرنے کیلئے پنجاب حکومت نے نئی حکمت عملی بنا لی. بتایا ...
30/03/2020

لاہور (اے کے نیوز آن لائن30 مارچ 2020ء ) شہریوں کو گھروں تک محدود کرنے کیلئے پنجاب حکومت نے نئی حکمت عملی بنا لی. بتایا گیا ہے کہ شہریوں کی جانب سے حکومتی اقدامات نہ ماننے اور غیر ضروری طور پر نقل و حرکت رکھنے کیخلاف اقدامات اٹھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ پنجاب حکومت نے مکمل لاک ڈآؤن پر غور شروع کر دیا ہے۔ پنجاب حکومت صوبہ بھر کے شہروں کو مختلف زونز میں تقسیم کرے گی۔
جن زونز میں زیادہ کیسز رپورٹ ہونگے انہیں مکمل طور پر سیل کر دیا جائے گا۔ زونز کی تقسیم ٹاونز کی بنیاد پر ہوگی۔ شہری ایک زون سے دوسرے زون میں داخل نہیں ہو سکیں گے۔ پنجاب حکومت کی جانب سے رواں ہفتے بڑے فیصلے پر عمل درآمد کیا جائے گا۔ بتایا گیا ہے کہ حکومت کی جانب سے بڑا فیصلہ عوام کی نقل وحرکت کو محدود کرنے کیلئے کیا گیا ۔
ساتھ ہی ساتھ شہری حکومتی اقدامات کو ہوا میں اُڑاتےنظر آتے ہیں۔
کہا گیا ہے نئی حکمت عملی سے کورونا وائرس کیسز میں مزید کمی آئے گی۔ واضح رہے کہ ملک بھر میں لاک ڈاؤن کے باعث محکمہ ریلوے کا ملک بھر میں ٹرین سروس بند کرنے کا اعلان کردیا تھا ۔ محکمے کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ سے بچنے اور صوبوں میں لاک ڈاؤن کی وجہ سے ٹرین سروس بند کی جارہی ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ امکان ہے کہ تمام ٹرینوں کو لاک ڈاؤن کر دیں ۔
نجی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ایک سے دو گھنٹے میں فیصلہ کر لیں گے، میں وزیرا عظم عمران خان کے ساتھ میٹنگ میں موجود ہوں۔ عمران خان کو اعتماد میں لے کر تمام ٹرینیں بند کر دیں گے ۔ شیخ رشید کا کہناتھا کہ 40 ٹرینین بند کی جا چکی جبکہ 142 ٹرینیں ابھی بھی ٹریک پر ہیں۔ 2لاکھ سے زائد مسافر ہیں اگر ٹرینیں جاری بھی رکھیں تو 25 کروڑ روپے روز ادا کرنا پڑیں گے۔ اگر ہم ابھی ٹرین سروس بند کرنے کا فیصلہ کریں گے ت

ڈپٹی کمشنر عبدالحمید کیانی کی ہدایت پر پولیس کے چاک و بند دستے نے ڈاکٹرز، نرسز، پیرامیڈیکس اور الائیڈ ہیلتھ پروفیشنلز کو...
30/03/2020

ڈپٹی کمشنر عبدالحمید کیانی کی ہدایت پر پولیس کے چاک و بند دستے نے ڈاکٹرز، نرسز، پیرامیڈیکس اور الائیڈ ہیلتھ پروفیشنلز کو ہیلتھ ایمرجنسی کے دوران انکی شاندار خدمات پر سلامی دی
اس موقع پر ڈپٹی کمشنر عبدالحمید کیانی ،ایس پی ساجد عمران، ڈسٹرکٹ ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر آفتاب، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر منظور اور انتظامی آفیسران بھی آفیسران بھی موجود تھے
اس پر ضلع باغ کے عوام سمیت تمام مکاتب فکر نے بھی ہیلتھ پروفیشنلز نیک خواہشات اور سلامت عقیدت پیش کیا

جہلم ویلیپٹرول پمپ پر سے موٹرسائیکل کے پٹرول ڈالوانے پر پابندی عائد کردی گئی,مگر ایسے غریب لوگ جو روزمرہ اشیاہ خوردونوش ...
30/03/2020

جہلم ویلی
پٹرول پمپ پر سے موٹرسائیکل کے پٹرول ڈالوانے پر پابندی عائد کردی گئی,مگر ایسے غریب لوگ جو روزمرہ اشیاہ خوردونوش بازاروں سے لاتے ہیں وہ کہاں جائیں,چاہیے تو یہ تھا کہ پبلک ٹرانسپورٹ اس پابندی کا اطلاق ہوتا
پٹرول پمپ سے پٹرول سے موٹرسائیکل سواروں ایک روز میںایک لیٹر پٹرول ملنا چاہیے,مظفرآباد میں بھی یہ نوٹیفکیشن ہوا ہے,پبلک ٹرانسپورٹ بھی بند ہے,پرائیویٹ گاڑی صرف5% عوام کے پاس ہے

اسلام آباد (اے کے نیوز آن لائن) پاکستان میں کورونا وائرس نے ایک ہی روز میں 5 زندگیاں نگل لیں جس کے بعد ملک بھر میں ہلاکت...
30/03/2020

اسلام آباد (اے کے نیوز آن لائن) پاکستان میں کورونا وائرس نے ایک ہی روز میں 5 زندگیاں نگل لیں جس کے بعد ملک بھر میں ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 17 ہوگئی جبکہ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد متاثرہ مریضوں کی تعداد 1600 تک جاپہنچی ہے۔

پنجاب کے شہر رحیم یار خان میں کورونا وائرس سے 68 سالہ خاتون جاں بحق ہوگئی جس کے بعد صوبے میں ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 6 تک جاپہنچی ہے۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ سعودی عرب سے آنے والی 68 سالہ خاتون رحیم یارخان میں زیر علاج تھی جہاں آج وہ انتقال کرگئیں۔

اس سے قبل آج ہی مہلک وائرس سے سندھ میں 2 افراد جان کی بازی ہارگئے جس کے بعد صوبے میں مجموعی طور پر تیسری ہلاکت ہے جبکہ خیبرپختونخوا کے ضلع ایبٹ آباد میں بھی ایک شخص جاں بحق ہوا اور یہ صوبے میں 5 ویں موت ہے۔

اس کے علاوہ آج ایک ہلاکت گلگت بلستان میں بھی ہوئی جہاں محکمہ صحت کا ملازم مہلک وائرس کا شکار بن گیا اور یہ گلگت میں مہلک وائرس سے دوسری موت ہے۔

آج کی صورت حال
آج اب تک ملک میں 96 نئے کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں جن میں سے پنجاب میں 36، سندھ میں 33، گلگت بلتستان میں 12، خیبرپختونخوا، آزاد کشمیر اور اسلام آباد میں 4، 4 جبکہ بلوچستان میں 3 مریضوں میں مہلک وائرس کی تصدیق ہوئی۔

نئے کیسز کی تصدیق کے بعد ملک میں متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 1600 تک جاپہنچی ہے جبکہ پاکستان میں مہلک وائرس سے متاثرہ 31 افراد اب تک صحت یاب ہو چکے ہیں جن میں سے 14 کا تعلق سندھ، 6 کا گلگت بلتستان، 5 کا پنجاب سے ہے جب کہ اسلام آباد، خیبر پختونخوا اور بلوچستان سے بھی 2، 2 افراد صحت مند ہوچکے ہیں۔

پنجاب

پنجاب میں اتوار کو کورونا وائرس سے ایک اور مریض انتقال کرگیا جس کے بعد صوبے میں ہلاکتوں کی تعداد 6 ہوگئی۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ سعودی عرب سے آنے والی 68 سالہ خاتون رحیم یارخان میں زیر علاج تھی تاہم وہ جانبر نہ ہوسکیں۔

اتوار کو صوبے میں مزید 36 کیس رپورٹ ہوئے جس کے بعد متاثرہ مریضوں کی تعداد 593 تک جاپہنچی ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ڈیرہ غازی خان، ملتان، لاہور اور فیصل آباد کے قرنطینہ سینٹرز میں 318، لاہور (علاوہ زائرین) 116، گجرات 55، راولپنڈی 30، جہلم 28، گوجرانوالہ 11، فیصل آباد (علاوہ زائرین) 9، ڈیرہ غازی خان (علاوہ زائرین) 5، منڈی بہاؤ الدین 4، ملتان، رحیم یار خان، ویہاڑی، میانوالی، ننکانہ صاحب اور سرگودھا میں 2، 2، نارووال، اٹک، بہاولنگر، خوشاب اور بہاولپور میں ایک ایک کیس کی تصدیق ہوئی۔

خیال رہے کہ صوبے میں اب تک 5 افراد صحتیاب ہوچکے ہیں۔

سندھ

سندھ میں اتوار کو کورونا وائرس سے مزید دو افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد صوبے میں ہلاکتوں کی تعداد 3 ہوگئی ہے۔

صوبائی وزارت صحت کی ترجمان نے ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ دونوں افراد نمونیہ اورکورونا وائرس سے جاں بحق ہوئے۔

محکمہ صحت سندھ کی ترجمان کا کہنا ہے کہ جاں بحق دونوں افراد کراچی کے رہائشی ہیں، جن کی عمریں 83 اور 70 سال تھیں۔

دوسری جانب صوبے میں اتوار کو 33 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی جس کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد 502 ہوگئی ہے۔

ترجمان کے مطابق کراچی میں 33 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد شہر میں متاثرہ افراد کی تعداد 222 تک جاپہنچی ہے جبکہ حیدر آباد میں 7 اور دادو میں ایک کیس کی تصدیق ہوئی ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ تفتان سے سکھر لائے گئے زائرن میں 265 جبکہ لاڑکانہ میں 7 زائرین میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔

محکمہ صحت کے مطابق سندھ میں اب تک 14 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں جن میں سے 13 کا تعلق کراچی اور ایک کا حیدرآباد سے ہے۔

اسلام آباد

سرکاری پورٹل کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں اتوار کو 4 نئے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد مجموعی تعداد 43 ہوگئی ہے۔

خیال رہے کہ اسلام آباد میں بھی 2 متاثرہ افراد صحتیاب ہوچکے ہیں اور زیرعلاج مریضوں کی تعداد 41 ہے۔

بلوچستان

بلوچستان میں اتوار کو 3 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی جس کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد 141 ہوگئی ہے۔

صوبائی محکمہ صحت کے مطابق متاثرہ 141 مریضوں میں سے 4 ڈاکٹروں سمیت 10 افراد کی ٹریول ہسٹری نہیں ہے۔

بلوچستان حکومت کے ترجمان لیاقت شاہوانی کے مطابق اب تک 2 مریض مکمل صحتیاب ہوئے ہیں جبکہ ایک مریض انتقال کر چکا ہے اور 138 مریض زیر علاج ہیں۔

گلگت بلتستان

گلگت بلتستان میں بھی کورونا وائرس نے ایک زندگی نگل لی اور محکمہ صحت کا ملازم جاں بحق ہوگیا۔

ڈپٹی کمشنر نگر شاہ رخ چیمہ کے مطابق ضلع نگر میں محکمہ صحت کے ملازم کو 24 مارچ کو قرنطینہ میں رکھا گیا تھا جہاں وہ انتقال کرگیا۔

اس ہلاکت کےبعد گلگت بلتستان میں جاں بحق افراد کی تعداد 2 ہوگئی ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل گلگت بلتستان میں کورونا وائرس کی تشخیص کرنے والے ڈاکٹر اسامہ خود بھی اسی مہلک وبا سے انتقال کرچکے ہیں۔

دوسری جانب گلگت بلتستان میں بھی اتوار کو 12 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد 123 ہوگئی ہے۔

گلگت میں اب تک 6 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔

خیبرپختونخوا

خیبر پختونخوا کے شہر ایبٹ آباد میں اتوار کو ایک ہلاکت رپورٹ ہوئی ہے جس کی تصدیق کمشنر ہزارہ نے کی ہے۔

کمشنر ہزارہ سید ظہیرالاسلام نے بتایا کہ دو روز قبل ایبٹ آباد کے مقامی اسپتال میں داخل ہونے والے سردار الیاس خان انتقال کر گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سردار الیاس خان ایک ہفتہ قبل تبلیغی جماعت کےساتھ تھے، تبلیغی جماعت کے باقی 10 افراد کو مقامی ہوٹل میں قائم قرنطینہ سینٹر منتقل کر دیا گیا تھا۔

دوسری جانب کورونا وائرس کے باعث جاں بحق ہونے والے سردار الیاس خان کے بھتیجے خالد سلیم کا کہنا ہے کہ دو دن سے گھروں میں ہیں لیکن انتظامیہ نےکورونا ٹیسٹ نہیں کرایا۔

اس ہلاکت کے بعد صوبے میں جاں بحق افراد کی تعداد 5 ہوگئی ہے جس کی تصدیق صوبائی محکمہ صحت نے بھی کردی ہے۔

صوبے میں اتوار کو مزید 4 کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد 192 تک جاپہنچی ہے۔

صوبائی وزارت صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں پشاورسے 2، لو ئر دیر اور ایبٹ آباد میں ایک ایک کیس سامنے آیا۔

واضح رہےکہ کے پی کے میں اب تک مہلک وائرس کے 2 مریض صحت یاب ہوئے جنہیں اسپتال سے فارغ کر دیا گیا ہے۔

آزاد کشمیر

آزاد کشمیر میں بھی اتوار کو 4 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

آزادکشمیر کے وزیر صحت ڈاکٹر نجیب نقی نے مزید 4 مریضوں میں کورونا وائرس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ آزادکشمیر میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 6 ہو گئی ہے۔

ڈاکٹر نجیب نقی کا کہنا ہے کہ دو مریضوں کا تعلق بھمبر اور دو کا میرپور سے ہے، میرپور میں بیرون ملک سے آئے متاثرہ شخص کے والدین میں بھی کرونا کی تصدیق ہوئی ہے۔

وزیر صحت آزاد کشمیر کا کہنا ہے کہ چاروں مریضوں کے علاقوں کو سیل کر دیا گیا ہے۔

جمعرات کے روز میرپور آزاد کشمیر میں بیرون ملک سے آئے 37 سالہ شخص میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی جسے قرنطینہ منں منتقل کر دیا گیا تھا۔

ملک بھر میں جراثیم کش اسپرے کرانے کا اعلان

نیشنل ڈیزاسٹر میمنٹک اتھارٹی (این ڈی ایم اے ) نے آج سے ملک بھر کے متاثرہ علاقوں میں جراثیم کش اسپرے کرانے کا اعلان کیا ہے۔

دوسری جانب وزیراعظم کے معاون خصوصی ظفر مرزا نے کہا ہے کہ پاکستان میں کورونا کے مشتبہ افراد کی تعداد بارہ ہزار سے زائد ہوگئی ہے۔

ملک بھر میں لاک ڈاؤن

پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد میں مسلسل اضافے کے بعد چاروں صوبے لاک ڈاؤن کا اعلان کرچکے ہیں جب کہ ملک بھر میں فوج تعینات ہے۔

آزاد کشمیر میں بھی 24 مارچ سے 3 ہفتوں کا لاک ڈاون شروع ہو چکا ہے۔

سندھ کے لاک ڈاؤن میں مزید سختی

سندھ حکومت نے لاک ڈاؤن میں مزید 3 گھنٹے کی سختی کا فیصلہ کیا ہے جس کے بعد شام 5 بجے سے صبح آٹھ 8 تک لاک ڈاؤن میں سختی ہوگی۔

سندھ اور پنجاب میں باجماعات نماز پر پابندی عائد

کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے سندھ حکومت نے صوبے بھر کی مساجد میں نماز کے اجتماعات پر پابندی عائد کر رکھی ہے جو 5 اپریل تک ہو گی۔

پنجاب حکومت نے بھی اس سلسلے میں ایک حکم نا مہ جاری کرتے ہوئے مساجد میں نمازیوں کی تعداد محدود کرتے ہوئے اجتماعات پر پابندی لگا دی۔

ملک بھر میں تمام مسافر ٹرینیں بند

وزارت ریلوے نے 24 مارچ کی رات 12 بجے سے ملک بھر میں ٹرین آپریشن معطل کر رکھا ہے جس کے تحت 31 مارچ تک مسافر ٹرینیں بند رہیں گی۔

حکومت کا معاشی پیکیج

کورونا وائرس کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر حکومت نے معاشی پیکیج کا اعلان کیا ہے جس کے تحت پیٹرول اور ڈیزل 15 روپے فی لیٹر سستا کر دیا گیا ہے جب کہ مزدوروں کے لیے 200 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔

علمائے کرام کی عوام کو توبہ استغفار کرنے کی تلقین

ملک کے جید علمائے کرام نے فتویٰ دیا ہے کہ وبا سے احتیاطی تدابیر کو اپنانا نبیﷺ کی سنّت ہے اور توبہ استغفار کے بغیر کورونا وائرس سے چھٹکارا ممکن نہیں۔

کورونا سے انتقال کرنیوالوں کو تابوت میں دفنانے کی ہدایت

خیبر پختونخوا کے محکمہ ریلیف و بحالی نے کورونا وائرس سے انتقال کرنے والے افراد کی تدفین سے متعلق گائیڈ لائنز جاری کی ہیں جس میں وائرس سے انتقال کرنے والوں کا غسل اور تدفین کرنے والوں کو ماسک، دستانے اور دیگر حفاظتی تدایبر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

اعلامیے کے مطابق کورونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کو پلاسٹک کور میں بند کرکے تابوت میں دفن کیا جائے، غسل کے دوران استعمال ہونے والی اشیاء کو فوری تلف کیا جائے جب کہ قریبی رشتہ داروں کو میت تابوت کے گلاس پین ونڈو میں دیکھنے کی اجازت ہوگی

تازہ ترین !! کرونا وائرس لاک ڈاٶن نے ایک غریب محنت کش دیہاڑی دار  مزدور کی جان لے لی  ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مہنگائی بے روزگاری...
28/03/2020

تازہ ترین !!
کرونا وائرس لاک ڈاٶن نے ایک غریب محنت کش دیہاڑی دار مزدور کی جان لے لی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مہنگائی بے روزگاری اور معاشی بحران سر اٹھانے لگا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
چکار کے نواحی علاقے ممائی ڈھاریاں کا رہائشی دیہاڑی دار مزدور ظفرحسین ولد بشیر حسین گزشتہ روز باغ سے چکار پیدل سفر کے دوران ضلع باغ کی حدود بیس بگلہ میں جان کی بازی ہار گیا ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ چوہدری ظفرحسین کی ناگہانی وفات کی خبر اسکے آبائی گاٶں ممائی ڈھاریاں ملنے پر صف ماتم بچھ گئی ۔ مرحوم ظفر حسین انتہائی غریب شخص تھا اسکے پسمندگان میں بیوہ ماں , بیوی اور معصوم بچے شامل ہیں یہ اپنے خاندان کا واحد کفیل تھا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ لاک ڈاٶن کے دوران پیدل سفر کے باعث اسکی ناگہانی وفات نے حکومت پر بہت سے سوالات اٹھا دیئے ہیں ?
اندرون کشمیر لاک ڈاٶن سے پھنسے غریب محنت کش دیہاڑی دار مزدوروں کے روزگار ختم ہونے اور گھر واپسی پر شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔ حکومت کو پرائيویٹ سیکٹر کے ملازمت پیشہ اور محنت کش افراد کے معاشی مساٸل کو پیش نظر رکھتے ہوۓ لاک ڈاٶن پالیسی پر نظر ثانی کرنا چاہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لاک ڈاٶن کے باعث مزدور طبقہ شدید قسم کے معاشی مساٸل سے دوچار ہے حکومت اسوقت تک مزدور طبقے کی معاشی ضروریات کو پورا کرنے لیے کوئی واضح پالیسی نہ دے سکی صرف کرونا جیسے مہلک وبائی مرض سے بچاٶ کے ضمن میں تمام شعبہ ہاۓ زندگی کا لاک ڈاٶن کیے بیٹھی ہے اگر یہی صورتحال برقرار رہی تو آٸندہ چند دنوں میں بے روزگاری اورمعاشی بحران کرونا وبا سے بھی زیادہ گھمبیر صورتحال اختیار کرسکتا ہے

Address

Islamabad

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when AdHere.pk posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to AdHere.pk:

Share