7 Star News

7 Star News This is 7 Star News Official Page.

06/09/2026

پانی کا ایک قطرہ بھی روکا گیا تو جنگ تصور ہو گی۔۔۔۔
مکمل ویڈیو دیکھنے کیلئے ہمارا ہوٹیوب چینل ویزٹ کریں۔
https://youtu.be/qnhuQYa6_aA?si=EbKaa5tXk3NqAauo

05/09/2026

7Star Telecom

مرکزی سیرت کمیٹی تحصیل حسن ابدال

محکمہ صحت حکومت پنجاب کے تعاون سے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد۔

کیمپ کی خصوصی خدمات:

مکمل چیک اپ

تمام شعبہ جات سے ڈاکٹرز کی ٹیم

الٹرا ساؤنڈ کی سہولت

فری ادویات

تاریخ: 8 ستمبر، بروز منگل (صبح 8 تا 12 بجے دن)

مقام: سیون سٹار آفس، ارشاد نگر، نزد نادرا آفس، حسن ابدال

عوام الناس سے شرکت کی اپیل ہے۔

ملک امین اسلم کے ساتھ سیاست، ماحولیات اور پاکستان کے مستقبل پر خصوصی گفتگو۔مکمل انٹرویو YouTube پر۔ دیکھنے کے لیے لنک پر...
02/09/2026

ملک امین اسلم کے ساتھ سیاست، ماحولیات اور پاکستان کے مستقبل پر خصوصی گفتگو۔
مکمل انٹرویو YouTube پر۔ دیکھنے کے لیے لنک پر کلک کریں۔
https://youtu.be/qnhuQYa6_aA?si=EbKaa5tXk3NqAauo

02/09/2026

Highlights of Our Exclusive Conversation with Former Federal Minister and Advisor to the Prime Minister for Climate Change, Malik Amin Aslam.

7 Star News خصوصی تعاون 7Star Telecom @7 Raja Aamir Ali Turk تصاویری جھلکیاں
28/08/2026

7 Star News

خصوصی تعاون 7Star Telecom @7

Raja Aamir Ali Turk

تصاویری جھلکیاں

28/08/2026
7 Star News خصوصی تعاون 7Star Telecom Raja Aamir Ali Turk ازقلم ــــجشنِ عید میلاد النبی ﷺ — حسن ابدال میں عظیم الشان او...
28/08/2026

7 Star News

خصوصی تعاون 7Star Telecom Raja Aamir Ali Turk
ازقلم ــــ
جشنِ عید میلاد النبی ﷺ — حسن ابدال میں عظیم الشان اور مثالی جلوس

الحمدللہ ثم الحمدللہ! 26 اگست 2026ء، بروز بدھ، یومِ میلاد النبی ﷺ کے موقع پر پوری دنیا کی طرح پاکستان بھر میں بھی لاکھوں عاشقانِ رسول ﷺ نے اپنے آقا و مولا حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کی ولادتِ باسعادت کی خوشی میں محبت و عقیدت کا اظہار کیا۔ اسی سلسلے میں شہرِ محبت حسن ابدال میں سیرت کمیٹی تحصیل حسن ابدال کے زیرِ اہتمام ایک عظیم الشان، پُرامن، منظم اور روح پرور جلوس نکالا گیا، جس میں ہزاروں عاشقانِ رسول ﷺ نے بھرپور شرکت کی۔

شدید گرمی اور سورج کی تپش کے باوجود پانچ دس سال کے بچوں سے لے کر اسی سال تک کے بزرگوں نے جوش و جذبے اور والہانہ عقیدت کے ساتھ جلوس میں شرکت کی۔ بعد نمازِ ظہر مرکزی و قدیمی جامع مسجد حسن ابدال سے جلوس کا آغاز ہوا اور شہر کی مختلف شاہراہوں سے ہوتا ہوا دربارِ عالیہ خواجہ نگر شریف کی جانب روانہ ہوا۔

راستے میں جگہ جگہ غلامانِ رسول ﷺ کی جانب سے استقبال کے لیے خوبصورت سٹیج قائم کیے گئے، جہاں علماء کرام نے محبتِ رسول ﷺ سے بھرپور کلمات ادا کیے اور بارگاہِ رسالت مآب ﷺ میں خراجِ عقیدت پیش کیا۔ جلوس کے شرکاء نے بھی انتہائی نظم و ضبط، ادب اور عقیدت کے ساتھ اپنی منزل کی جانب سفر جاری رکھا۔

جلوس جب سیون اسٹار کیبل کے سٹیج پر پہنچا تو وہاں بالخصوص ان ماؤں، بہنوں، بیٹیوں اور باپردہ خواتین کے لیے خصوصی لائیو ٹیلی کاسٹ کا اہتمام کیا گیا جو گھروں میں بیٹھ کر جلوسِ میلاد النبی ﷺ کے روح پرور مناظر دیکھ رہی تھیں۔

بعد ازاں جامع مسجد بلال میں نمازِ عصر ادا کی گئی، جس کے بعد جلوس THQ حسن ابدال کے قریب سے ہوتا ہوا ہزارہ روڈ پر پہنچا۔ دن بھر کی شدید گرمی کے بعد سورج نے اپنی کرنیں سمیٹتے ہوئے جیسے الوداعی پیغام دیا اور موسم میں ہلکی ٹھنڈک پیدا ہوئی، جبکہ عاشقانِ رسول ﷺ اسی جوش و جذبے کے ساتھ اپنی منزل کی جانب رواں دواں رہے۔

بالآخر یہ عظیم الشان جلوس دربارِ عالیہ خواجہ نگر شریف پہنچ کر اختتام پذیر ہوا۔ جلوس کے اختتام پر علماء کرام، مشائخ عظام اور تمام شرکائے جلوس کے لیے سیرت کمیٹی حسن ابدال کی جانب سے خصوصی ضیافت اور لنگر کا اہتمام کیا گیا، جبکہ میلاد پارٹیوں کے لیے حاجی لیاقت علی صاحب کے واصف بینکوئٹ ہال خواجہ نگر میں بھی بہترین انتظامات کیے گئے۔

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر حسن ابدال عتیق اللہ خان صاحب،ڈی ایس پی حسن ابدال،ایس ایچ او سٹی فیصل امین خٹک، سیرت کمیٹی کے صدر حاجی چنگیز خان صاحب، سرپرست اعلی سیرت کمیٹی تحصیل حسن ابدال وگدی نشی صاحبزادہ شہاب الدین دربار عالیہ خواجہ نگر شریف حسن ابدال پیر سید تصور حسین شاہ صاحب ،نگرانِ جلوس راجہ عامر علی ترک صاحب، جنرل سیکرٹری حاجی خضر صاحب، نائب صدور اسد اقبال ترک صاحب اور حاجی اشتیاق صاحب، جوائنٹ سیکرٹری ملک ارسلان محمود ایڈووکیٹ صاحب اور دیگر عہدیداران و کارکنان نے جلوس کے بہترین نظم و ضبط اور انتظامات میں بھرپور کردار ادا کیا۔ شیخ احمد، چوہدری عثمان، رضوان جانو، ملک جنید، سیٹھ حسن، سلیم مغل، بابو ریاض، بابر علی، محمد اشتیاق اور دیگر کارکنان نے بھی مہمانوں کے استقبال اور لنگر کی تقسیم میں خدمات انجام دیں۔

سیرت کمیٹی کی سرپرستی اور رہنمائی میں صاحبزادہ پیر شہاب الدین صاحب، علامہ مفتی وقار احمد ہزاروی صاحب، علامہ صاحبزادہ محمد اویس ہزاروی صاحب، علامہ زاہد محمود صدیقی صاحب اور قاضی ماجد علی ابدالی صاحب سمیت علماء و مشائخ نے اپنی شرکت اور رہنمائی سے اس بابرکت اجتماع کو مزید رونق بخشی۔

خصوصی طور پر سردار اشعر حیات خان، ذوالفقار حیات خان، میر نوید، تیمور ساجد علی خان، اسامہ انور بٹ، راجہ ثناء اللہ، راجہ بلال، شیخ باسط اشتیاق ،محمد شاویز خان صاحب ایم پی اے، حسن ابدال گروپ آف ٹریول کے چیف ایگزیکٹو سیٹھ طیب محمود اور ان کے ساتھیوں سمیت شہر بھر سے تشریف لانے والے تمام معززین کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا گیا۔

جلوس کی سیکیورٹی اور نظم و ضبط برقرار رکھنے میں پنجاب پولیس، پیرا فورس، ٹریفک پولیس، ریسکیو 1122، صاف ستھرا پنجاب، میونسپل کمیٹی حسن ابدال اور دیگر سرکاری اداروں نے بھی مثالی خدمات انجام دیں، جن پر سیرت کمیٹی اور عوامِ حسن ابدال ان کے شکر گزار ہیں۔
خراجِ تحسین

سیرت کمیٹی تحصیل حسن ابدال کی جانب سے نگران جلوس جناب راجہ عامر علی ترک صاحب کو دل کی گہرائیوں سے خراجِ تحسین پیش کیا جاتا ہے۔

عید میلاد النبی ﷺ کے عظیم الشان جلوس کو نہایت احسن، منظم، پُرامن اور بہترین انداز میں شروع کروانے سے لے کر کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر کروانے تک آپ کی انتھک محنت، بہترین انتظامی صلاحیتوں اور قائدانہ کردار قابلِ تحسین ہے۔

آپ نے تمام جلوس شرکاء، عاشقانِ رسول ﷺ اور متعلقہ ذمہ داران کے درمیان بہترین نظم و ضبط برقرار رکھتے ہوئے جس خوبصورتی سے تمام معاملات کو سنبھالا، وہ یقیناً قابلِ تعریف ہے۔

سیرت کمیٹی تحصیل حسن ابدال آپ کی خدمات اور خلوص کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے اور آپ کو اس کامیاب اور مثالی انتظام پر دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکباد اور خراجِ تحسین پیش کرتی ہے۔

اللہ تعالیٰ آپ کی تمام کاوشوں کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے، آپ کو صحت، سلامتی اور مزید خدمتِ دین و محبتِ رسول ﷺ کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین یا رب العالمین۔ 🤲

سیرت کمیٹی تحصیل حسن ابدال

خصوصی طور پر مرکز اہلسنت، مرکزِ مہر و محبت، ام العلوم جامعہ حسن ابدال کا بھی شکریہ ادا کیا گیا کہ ہر سال کی طرح اس سال بھی جامعہ کے دستے نے علامہ اشتیاق محمود ابدالی رضوی صاحب کی قیادت میں سیکیورٹی کے فرائض خوبصورت انداز میں انجام دیے۔

یہ عظیم الشان جلوس محبتِ رسول ﷺ، اتحاد، عقیدت، نظم و ضبط اور حسنِ انتظام کی ایک خوبصورت مثال ثابت ہوا۔ اس کامیابی پر سیرت کمیٹی حسن ابدال کے تمام سرپرستان، عہدیداران، کارکنان، میلاد پارٹیوں، علماء کرام، مشائخ عظام، سرکاری اداروں، سیکیورٹی فورسز، معاونین اور بالخصوص عوامِ علاقہ کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔

اللہ رب العزت سیرت کمیٹی حسن ابدال سمیت تمام منتظمین، کارکنان، معاونین اور شرکائے جلوس کی اس کاوش کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے، سب کو دنیا و آخرت کی سرخروئی عطا فرمائے اور ہمیں آقا کریم حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کی سیرتِ طیبہ پر عمل کرتے ہوئے محبت و عقیدت کے ساتھ دین کی خدمت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔

آمین ثم آمین یا رب العالمین۔

🌹 جشنِ عید میلاد النبی ﷺ مبارک ہو 🌹
صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ❤️

تحریر:
مفتی قاضی ماجد علی ابدالی
سرپرستِ اعلیٰ، سیرت کمیٹی تحصیل حسن ابدال
تحریر،۔
سجاد مسعود ابدالی
عاشقِ رسول ﷺ و خادمِ میلاد

Admin
Raza Ullah Qureshi

Address

7 Star Cable Hassan Abdal
Islamabad

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when 7 Star News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to 7 Star News:

Shortcuts

Share