Aaena e Astore آئینہ استور

  • Home
  • Aaena e Astore آئینہ استور

Aaena e Astore  آئینہ استور Social Media Worker�

ھم نے قسم کھائی ہے ملت کی حفاظت کرنا۔🤞

گلگت بلتستان پولیس میں اصلاحات: آئی جی ڈاکٹر اکبر ناصر خان صاحب سے وابستہ امیدیںآئی جی گلگت بلتستان، ڈاکٹر اکبر ناصر خان...
19/04/2026

گلگت بلتستان پولیس میں اصلاحات: آئی جی ڈاکٹر اکبر ناصر خان صاحب سے وابستہ امیدیں
آئی جی گلگت بلتستان، ڈاکٹر اکبر ناصر خان صاحب کی آمد نے فورس کے جوانوں میں امید کی ایک نئی کرن روشن کی ہے۔ آپ کا بے داغ ماضی اور اصلاحاتی اقدامات اس بات کی ضمانت ہیں کہ اب ادارے میں میرٹ کا بول بالا ہوگا۔ آپ کی جانب سے مخصوص عہدوں پر برسوں سے براجمان افسران کی تبدیلی ایک جرات مندانہ آغاز ہے، مگر فورس کے جوانوں کو دو بڑے اور سنگین مسائل درپیش ہیں جو فوری توجہ کے طالب ہیں:
1. پروموشن کا تعطل اور جوانوں کی ذہنی اذیت
اس وقت پولیس کے بے شمار سپاہی ایسے ہیں جو گزشتہ 30 سالوں سے ایک ہی عہدے پر فائز ہیں اور پروموشن کے منتظر ہیں۔ ترقی نہ ملنے اور محکمانہ پیچیدگیوں کی وجہ سے ان کے کیسز برسوں سے کورٹ کچہریوں میں لٹک رہے ہیں۔ وکیلوں کی بھاری فیسیں بھرنے اور عدالتوں کے چکر کاٹنے کی وجہ سے ان جوانوں کے پورے گھرانے معاشی اور شدید ذہنی کرب کا شکار ہیں۔ یہ جوان اپنی پوری جوانی فورس کی نذر کر چکے ہیں، مگر ان کا حقِ ترقی تاحال ادھورا ہے۔
2. ریزرو پولیس میں 23 سالہ اجارہ داری کا سنگین مسئلہ
دوسرا انتہائی سنگین مسئلہ ریزرو پولیس گلگت میں اہلکاروں اور افسران کی تعیناتیوں کا ہے۔ یہاں ایسے اہلکار موجود ہیں جو پچھلے 22 سے 23 سالوں سے بطور محرر اور دیگر کلیدی عہدوں پر ایک ہی پوسٹ پر براجمان ہیں۔ اتنی طویل تعیناتی نے ایک مخصوص لابی کو جنم دیا ہے جو مبینہ خفیہ لین دین کے عوض ایک خاص گروہ کو نوازتی ہے۔ ان من پسند افراد کو ایمرجنسی ڈیوٹیوں سے بچا کر راحت دی جاتی ہے، جبکہ وہ جوان جن کا کوئی اثر و رسوخ نہیں، انہیں مسلسل ڈیوٹیوں کی چکی میں پیسا جاتا ہے اور وہ سالہا سال چھٹیوں سے محروم رہتے ہیں۔
گزارش:
جناب آئی جی صاحب! برسوں سے رکی ہوئی ترقیوں کا فوری حل ہی جوانوں کے مورال کو بلند کر سکتا ہے۔ امید ہے کہ آپ کی زیرِ نگرانی ریزرو پولیس میں ڈیوٹیوں کی منصفانہ تقسیم اور پروموشن کے مسائل حل کر کے مظلوم جوانوں کی داد رسی کی جائے گی۔

22/11/2025

❣️

21/11/2025

افسوس

إِنَّا لِلّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَگلگت بلتستان ضلع استور ضلعے بالا کی ایک جانی پہچانی، علمی و روحانی شخصیت، سین...
12/11/2025

إِنَّا لِلّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ

گلگت بلتستان ضلع استور ضلعے بالا کی ایک جانی پہچانی، علمی و روحانی شخصیت، سینکڑوں نہیں بلکہ ہزاروں طلبہ کے مربی و محسن، کئی دینی درسگاہوں کے معتمد، معلمِ اخلاق، مخلص راہنما اور سرپرستِ عالی حضرت مولانا حسین احمد مدنی صاحب دارِ فانی سے دارِ بقا کو کوچ فرما گئے۔

اللہ رب العزت مرحوم کی مغفرت فرمائے، ان کی دینی و تعلیمی خدمات کو اپنی بارگاہ میں شرفِ قبولیت عطا فرمائے، اور انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام نصیب کرے۔
مولانا صاحب کی وفات ایک عظیم سانحہ اور پورے علاقے کے لیے ناقابلِ تلافی نقصان ہے۔ ان کی تعلیمات، اخلاق، خلوص اور خدمتِ دین کا فیض تا دیر یاد رکھا جائے گا۔

دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کے درجات بلند فرمائے، ان کے لواحقین، شاگردانِ کرام اور چاہنے والوں کو صبرِ جمیل عطا کرے، اور ان کے نقشِ قدم پر چلنے کی توفیق مرحمت فرمائے۔


اسلامی جمعیت طلبہ گلگت بلتستان ڈویژن کے تحت ضلع استور میں راما ایجوکیشنل ایکسپو 2025 کا شاندار انعقاد کیا گیا۔ایکسپو میں...
12/11/2025

اسلامی جمعیت طلبہ گلگت بلتستان ڈویژن کے تحت ضلع استور میں راما ایجوکیشنل ایکسپو 2025 کا شاندار انعقاد کیا گیا۔
ایکسپو میں ناظم اسلامی جمعیت طلبہ گلگت بلتستان ڈویژن برادر شیر دل حسینی، ڈپٹی کمشنر استور جناب اویس عباسی، رہنما جماعت اسلامی مولانا عبدالسمیع سمیت مختلف معزز مہمانان نے شرکت کی۔
ایکسپو میں سائنس ماڈل نمائش، آرٹ مقابلہ، تقریری مقابلہ، کیریئر کاؤنسلنگ سیشن اور دیگر تعلیمی و تخلیقی سرگرمیوں کا اہتمام کیا گیا۔
طلبہ و طالبات نے بھرپور جوش و جذبے کے ساتھ حصہ لیا اور اپنی صلاحیتوں کا عملی مظاہرہ کیا۔

ڈاکٹر ثمن عامر نے بھی گلگت بلتستان کی جنرل سرجن بننے کا اعزاز حاصل کر لیا ۔ ڈاکٹر ثمن عامر کا تعلق سکردو سے ہے ۔انہوں نے...
12/11/2025

ڈاکٹر ثمن عامر نے بھی گلگت بلتستان کی جنرل سرجن بننے کا اعزاز حاصل کر لیا ۔ ڈاکٹر ثمن عامر کا تعلق سکردو سے ہے ۔انہوں نے فاطمہ جناح میڈیکل کالج لاہور سے میڈیکل کی تعلیم حاصل کی جبکہ ایف سی پی ایس شہید بینظیر بھٹو ہسپتال راولپنڈی سے کیا ۔انہوں نے میڈیکل آفیسر کی حثیت سے بلتستان کے مختلف علاقوں میں خدمات سرانجام دیں ۔بعدازاں بحثیت جنرل سرجن ریجنل ہسپتال چلاس میں قلیل عرصے تک خدمات سرانجام دے کر عوام میں حد سے زیادہ مقبول ہوئی ۔اس وقت وہ جنرل سرجن کی حثیت سے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال سکردو میں خدمات سرانجام دے رہی ہیں ۔ڈاکٹر ثمن عامر ، چیف انجینیئر محکمہ تعمیرات عامہ بلتستان ڈویژن انجینئر عامر حسین کی صاحبزادی ہیں ۔۔۔


#

12/11/2025
استور گوریکوٹ سے  عبدلراشید  نگراں وزیر  داخلہ  کے دوڑ میں شامل  اہم زارئع
12/11/2025

استور گوریکوٹ سے عبدلراشید نگراں وزیر داخلہ کے دوڑ میں شامل اہم زارئع

انا للہ وانا الیہ راجعون۔۔لیفٹیننٹ سعیدپاکستان ملٹری اکیڈمی سے پاس آؤٹ ہو کر وہ گھر گیا تھا اور کوئٹہ سے اپنی پہلی پوسٹن...
27/10/2025

انا للہ وانا الیہ راجعون۔۔
لیفٹیننٹ سعید
پاکستان ملٹری اکیڈمی سے پاس آؤٹ ہو کر وہ گھر گیا تھا اور کوئٹہ سے اپنی پہلی پوسٹنگ پر یونٹ جا رہا تھا کہ راستے میں اغوا ہو گیا۔۔

پاکستان آرمی کا شاید یہ پہلا سیکنڈ لیفٹیننٹ ہے جو یونٹ جوائن کرنے سے پہلے ہی شہید ہو گیا۔🥹

       #
25/10/2025


#

Address


Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Aaena e Astore آئینہ استور posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

  • Want your business to be the top-listed Advertising & Marketing Company?

Share