Murad Khan Official

Murad Khan Official This page provides lactation and information about tourist places in pakistan.

حضرت سلیمان علیہ السلام نے اک چیونٹی سے پوچھا تمھاری سال بھر کی خوراک کتنی ہے؟ چیونٹی نے کہا چاول کے دو دانے حضرت سلیمان...
16/04/2021

حضرت سلیمان علیہ السلام نے اک چیونٹی سے پوچھا تمھاری سال بھر کی خوراک کتنی ہے؟ چیونٹی نے کہا چاول کے دو دانے حضرت سلیمان علیہ السلام نے چاول کے دو دانے ڈال کر سوراخ بند کردیا ایک سال بعد سوراخ کھول کر دیکھا تو چاول کا ایک دانہ باقی تھا حضرت سلیمان علیہ السلام نے چیونٹی سے کہا تم نے چاول کا دانہ کیوں بچایا ہوا ہے تو چیونٹی نے کہا پہلے بات خدا کی تھی کہ اگر میں دو دانے کھا بھی لونگی تو وہ اور دے دیگا لیکن اس بار میرا رزق انسان کے ہاتھ میں تھا اسلئے چاول کا دانہ بچا کر رکھا کہ پھر ملے یہ نہ ملے.

16/04/2021

سنا ہے 40 آمین ہوں تو دعا قبول ہو جاتی ہے
میرے دل میں ایک دعا ہے آمین کہ دیجئے.

16/06/2020
06/11/2019

آیتہ الکرسی كى فضيلت
حضرت ابوھریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں ماہِ رمضان کے آخری دن تھے۔
لوگوں نے فطرانہ ادا کرنا شروع کر دیا۔
مسجد میں اناج کے ڈھیر لگ گئے تو حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے حکم فرمایا یہاں بیٹھ کر پہرہ دو۔
چنانچہ میں رات کو وہاں بیٹھ گیا۔
جب ہر طرف سناٹا چھا گیا اور رات کافی بیت گئی تو میں نے اناج کے انبار کے پاس کچھ آہٹ محسوس کی، دیکھا کہ ایک شخص چادر پھیلا کر اس میں غلہ ڈال رہا ہے۔
اس کی یہ حرکت بہت بری لگی میں نے فوری کاروائی کی اور اس کو گردن سے دبوچ لیا اور کہا: میں تجھے حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے پیش کروں گا۔
اس نے منت سماجت شروع کردی اور اپنی مجبوری پیش کی کہ میں مختاج اور اہل عیال ہوں، بہت ہی ضرورت مند ہوں اسلئے مجھے چھوڑ دیجئے۔
حضرت ابوھریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں میں نے اسے چھوڑ دیا۔ جب صبح ہم نماز سے فارغ ہوئے تو حضور اكرم صلی اللہ علیہ وسلم میرے پاس تشریف لائے اور از خود ارشاد فرمایا: اے ابوھریرہ! اپنے رات والے قیدی کے بارے میں بتاؤ۔
میں نے عرض کی یارسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم، اس نے اپنی ضرورت اور مجبوری پیش کی تھی۔
اس لئے مجھے رحم آیا اور اسے چھوڑ دیا۔
آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اس نے جھوٹ بولا ہے وہ دوبارہ آئے گا۔
اب مجھے یقین تھا کہ وہ وعدہ شکن ہے اور ضرور آئے گا کیونکہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے پہلے ہی بتا دیا تھا اس لئے میں اس کا انتظار کرنے لگا آدھی رات کو واقعی آگیا اور اپنا کام شروع کردیا۔
میں نے پھر اسے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا اور کلائی تھام کر کہا! آج تجھے بلکل نہیں چھوڑوں گا۔
کیونکہ تو جھوٹا ہے اس نے پھر اپنی خستہ حالی انتہائی غربت وافلاس کا نقشہ کچھ ایسے انداز میں کھینچا کہ دوبارہ دل پسیج گیا اور اس وعدے پر چھوڑ دیا کہ آئندہ چوری نہیں کرے گا۔
دوسرے روز صبح نماز سے فراغت کے بعد حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے پھر اسی طرح دریافت فرمایا اور دوبارہ بتایا۔
وہ اس دفعہ بھی جھوٹ بول گیا آج رات پھر آئے گا مجھے بڑا اچھنبا ہوا کہ یہ کس قماش کا بےضمیر ڈھیٹ چور ہے جس میں شرم وحیاہ کا مادہ نہیں دو دفعہ گرفتاری کے باوجود اس کے پختہ عزم میں کوئی فرق نہیں آیا اور عہدہ و پیمان توڑ کر پھر آنا چاہتا ہے۔
بہرحال میں نے رات کو اس کا انتظار کرنا شروع کر دیا پھر وہ شوخ چشم بےحیا بےضمير واقعی آگیا اور اس نے بلا ججھک کے اطمینان سے اناج اپنے تھیلے میں ڈالنا شروع کردیا۔
میرے غصے کی انتہا نہ رہی، پکڑ لیا اور فیصلہ کن انداز میں کہا یہ تیسری بار ہے اب تجھے ہرگز نہیں چھوڑوں گا۔
تو بڑا پنج ذات ہے، کمینہ اور پیشہ ور قسم کا چور معلوم ہوتا ہے، ضرورت مند نہیں لالچی ہے، تیرے جیسے پر ترس کھانا، کچھ دینا ، رحم کرکے چھوڑنا اچھا نہیں اب تو ميں آپ كو ضرور ایک قیدی کی حثیت سے صبح دربار رسالت میں پیش کروں گا۔
جب اس نے دیکھا کہ میری گرفت مظبوط ہے اور ارادہ پختہ ہے نیز رہائی کی کوئی صورت نہیں تو مصالحانہ رویئے میں بولا۔
اے ابوھریرہ! تم مجھے چھوڑ دو میں تجھے ایک تحفہ دیتا ہوں کہ تم خوش ہوجاؤ گے وہ تحفہ یہ ہے کہ رات سوتے وقت ایک مرتبہ آیتہ الکرسی پڑھ لیا کرو۔
فائدہ یہ ہوگا کہ اللہ کی طرف سے تجھ پر ایک نگہبان فرشتہ مقرر کر دیا جائےگا جو صبح سے شام تک تمہاری حفاظت کرے گا۔
اس نے یہ وظیفہ بتایا تو میں نے چھوڑ دیا صبح کو حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے پہلے ہی خبر دی اے ابوھریرہ! وہ خود پکا جھوٹا ہے، لیکن اس نے وظیفہ صیح بتایا جانتے ہو تین راتوں میں تمہارے پاس کون آتا رہا ؟ فرمایا وہ شیطان تھا۔
(بحوالہ: مشکوة شریف)

27/10/2019

Good Have a wonderful day !
حضرتِ اویس قرنی رضی اللہ عنہ حضور نبی پاک صل اللہُ علیہ وسلم کى زیارت نہیں کر سکے لیکن دل میں حسرت بہت تھى کے حضور کا دیدار کر لوں...
بوڑھى ماں تھیں اور انھی کى خدمت آپ کو حضور کے دیدار سے روکے ہوئے تھى...
ادھر حضور یمن کى طرف رُخ کر کے کہا کرتے تھے کے مجھے یمن سے اپنے یار کى خوشبو آ رہی ہے ایک صحابی نے کہا حضور آپ اُس سے اتنا پیار کرتے ہیں اور وہ ہے کہ آپ سے ملنے بھى نہیں آئے تو آپ ﷺ نے فرمایا کہ اُس کى بوڑھى اور نابینا ماں ہے جس کی اویس بہت خدمت کرتا ہے اور اپنی بوڑھی ماں کو وہ تنہا چھوڑ کر نہیں آ سکتا۔
آپ ﷺ نے حضرت عمرؓ اورحضرت علیؓ سے مخاطب ہوتے ہوئے فرمایا کہ تمہارے دورمیں ایک شخص آئے گا جس کا نام ہو گا اویس بن عامر، قد ہو گا درمیانہ، رنگ ہو گا کالا، اور جسم پر ایک سفید داغ ہو گا۔ جب وہ آئے توتم دونوں نے اس سے دعا کرانا کیونکہ اویس نے ماں کی ایسی خدمت کی ہے جب بھی وہ دعا کے لیے ہاتھ اٹھاتا ہے تو اللہ اس کی دعا کبھی رد نہیں کرتا۔
حضرت عمر دس سال خلیفہ رہے اور ہر سال حج کرتے ہر حضرت اویس قرنی کو تلاش کرتے لیکن انہیں اویس نہ ملتے۔ ایک دفعہ حضرت عمر نے سارے حاجیوں کو میدان عرفات میں اکٹھا کر لیا اور کہا کہ تمام حاجی کھڑے ہو جائیں پھر کہا کہ سب بیٹھ جاو صرف یمن والے کھڑے رہو تو سب بیٹھ گئے اور صرف یمن والے کھڑے رہے۔ پھر کہا کہ یمن والے سارے بیٹھ جاو صرف قبیلہ مراد کھڑا رہے پھر کہا مراد والے سب بیٹھ جاو صرف قرن والے کھڑے رہو تو صرف ایک آدمی بچا اورحضرت عمر نے کہا کہ تم قرنی ہو تو اس شخص نے کہا ہاں میں قرنی ہوں توحضرت عمر نے کہا کہ اویس کوجانتے ہو؟ تو اس شخص نے کہا کہ ہاں جانتا ہوں وہ تو میرے سگے بھائی کا بیٹا ہے۔ آپ نے پوچھا کہ اویس ہے کدھر؟ تو اس شخص نے کہا کہ وہ عرفات گیا ہے اونٹ چرانے، آ پ نے حضرت علی ؓ کو ساتھ لیا اورعرفات کی طرف دوڑ لگائی جب وہاں پہنچے تو دیکھا کہ اویس قرنی درخت کے نیچے نمازپڑھ رہے ہیں اور اونٹ چاروں طرف چررہے ہیں۔ آپ دونوں آکربیٹھ گئے اور حضرت اویس قرنی کی نمازختم ہونے کا انتظار کرنے لگے۔ جب حضرت اویس نے سلام پھیرا توحضرت عمر نے پوچھا کون ہو بھائی؟تو حضرت اویس قرنی نے کہا میں اللہ کا بندہ، تو حضرت عمرؓ نے کہا کہ سارے ہی اللہ کے بندے ہیں لیکن تمھارا نام کیا ہے؟ تو حضرت اویس نے کہا کہ آپ کون ہیں؟ حضرت علی ؓ نے کہا کہ یہ امیرالمومنین عمربن خطاب ہیں اورمیں علی بن ابی طالب ہوں۔
حضرت اویس کایہ سننا تھا کہ وہ تھرتھر کانپنے لگے اور کہا کہ جی میں معافی چاہتا ہوں میں نے آپ کوپہچانا نہیں تھا میں تو پہلی دفعہ حج پر آیا ہوں۔ حضرت عمر ؓ نے کہا کہ تم اویس ہو؟ تو انہوں نے کہا ہاں میں ہی اویس ہوں۔ حضرت عمرؓ نے کہا کہ ہاتھ اٹھا اور ہمارے لیے دعاکر وہ رونے لگے اور کہا کہ میں دعا کروں؟ آپ لوگ سردار اور میں نوکر آپ کا اور میں آپ لوگوں کے لیے دعا کروں؟ توحضرت عمرنے کہا کہ ہاں اللہ کے نبی ؐ کا حکم تھا کہ اویس جب بھی آئے تو اس سے دعا کروانا۔ پھر حضرت اویس قرنی نے دونوں کے لیے دعا کی۔
آپ ﷺ نے فرمایا کہ جب لوگ جنت میں جا رہے ہوں گے تو حضرت اویس قرنی بھی چلیں گے اس وقت اللہ تعالیٰ فرمائیں گے کے باقیوں کو جانے دو اور اویس کو روک لو اس وقت حضرت اویس قرنی ؓ پریشان ہوجائیں گے اور کہیں گے کہ اے خدا آپ نے مجھے دروازے پرکیوں روک لیا گیا تو اللہ تعالی ٰ فرمائیں گے کہ پیچھے دیکھو جب پیچھے دیکھیں گے توپیچھے کروڑوں اربوں کے تعداد میں جہنمی کھڑے ہوں گےتو اس وقت خدا فرمائیں گے کہ اویس تیری ایک نیکی نے مجھے بہت خوش کیا ہے’’ ماں کی خدمت‘‘تو انگلی کا اشارہ کرجدھرجدھرتیری انگلی پھرتی جائے گی میں تیرے طفیل ان کوجنت میں داخل کرتا جاوں گا۔

20/10/2019

خیبر پختونخواہ کے تمام سرکاری سکولوں (چھٹی اور ساتویں جماعت) کے طلباء اور طالبات کو مطلع کیا جاتا ہے کہ نومبر کے آخری ہفتے میں حکومت خیبر پختونخواہ کی طرف سے سکالرشپ مشتہر کیا جائے گا جس کے تحت 6th اور 7th کے طلباء و طالبات کو ایٹا ٹیسٹ کی بنیاد پر منتخب کیا جائے گا اور ان کو KPK کے کسی ایک بہترین تعلیمی ادارے میں داخلہ دیا جائے گا اور بارہویں جماعت تک ان کے تمام اخراجات حکومت خیبر پختونخواہ برداشت کرے گی. سکالرشپ کے حصول کے خواہش مند طلباء و طالبات ایٹا سکالرشپ ٹیسٹ کیلئے چھٹی جماعت کے کورس کی تیاری ابھی سے شروع کر لیں.ایٹا سکالرشپ ٹیسٹ جنوری کے آخر یا فروری کے شروع میں منعقد ہوگا. عموماً اس سکالرشپ کی معلومات نہ ہونے کی وجہ سے بہت سارے قابل اور باصلاحیت بچوں کے اعلٰی تعلیم کے خواب ادھورے رہ جاتے ہیں. آپ سب سے درخواست ہے کہ اپنے حلقہ ارباب میں اس پیغام کو خوب پھیلائیں تاکہ بہت سارے بچوں تک یہ پیغام پہنچ جائے اور کسی بچے کا اعلٰی تعلیم کا خواب ادھورا نہ رہ جائے.

اجمل خان وزیر ترجمان خیبر پختونخوا حکومت.

15/10/2019
جیسا دیس ویسا بیسپاکستان میں ہماری دیسی گوریاں پینٹ جینز پہننا پسند کرتیں ہیںلیکن برطانوی شہزادی پاکستان میں شلوار قمیض ...
15/10/2019

جیسا دیس ویسا بیس
پاکستان میں ہماری دیسی گوریاں پینٹ جینز پہننا پسند کرتیں ہیں
لیکن برطانوی شہزادی پاکستان میں شلوار قمیض پہنے بہت شاندار لگ رہی ہے
پاکستانی لباس کی اس سے بہترین پروموشن نہیں ہو سکتی

Cordially welcome to the prince and princess of Cambridge .really appreciated MS princess who captured the pakistani tra...
15/10/2019

Cordially welcome to the prince and princess of Cambridge .really appreciated MS princess who captured the pakistani traditional Dress.

  لوئر دیر کی تاریخ میں پہلی بار ایک خاتون پاکستان آئیر فورس میں بطور جیٹ فائٹر پائلٹ منتخب ہوگئ۔ ✈🚀🛬دیر کی اس خوش قسمت ...
12/10/2019


لوئر دیر کی تاریخ میں پہلی بار ایک خاتون پاکستان آئیر فورس میں بطور جیٹ فائٹر پائلٹ منتخب ہوگئ۔ ✈🚀🛬
دیر کی اس خوش قسمت بیٹی کا نام کائنات جنید والد احمد جنید ہے۔ کائنات جنید لوئر دیر بلامبٹ میں رہائش پذیر ہے۔ کائنات جنید پاکستان کی بیٹی پہلی خاتون پائلٹ مریم مختار سے انتہائی متاثر تھی۔
ہم کائنات جنید اور اس کے پورے خاندان کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

Address

G11
Islamabad

Telephone

+923038458226

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Murad Khan Official posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Murad Khan Official:

Share