05/10/2024
آج کے اس مشکل دور میں انسانوں کا انحصار مشینوں پر بہت زیادہ ہو چکا ہے، اور یہ جدید سہولیات بغیر پیسوں کے حاصل نہیں کی جا سکتیں۔ اسی لیے میں آپ کو دعوت دیتا ہوں کہ آپ بھی ڈیجیٹل دنیا میں قدم رکھیں اور حلال طریقے سے روزگار کمائیں، وہ بھی ڈالروں میں۔
میں خود بھی اس میدان میں نیا ہوں، لیکن سیکھنا شروع کیا ہے اور جو بھی معلومات کاروبار کے حوالے سے حاصل کروں گا، آپ کے ساتھ شیئر کرتا رہوں گا۔ ان شاء اللہ، میں جلد ہی اپنا برانڈ AQG کے نام سے لانچ کرنے جا رہا ہوں۔ اس برانڈ کو کامیابی سے پروموٹ کرنے کے جو طریقے مؤثر ثابت ہوں گے، وہ آپ کے سامنے رکھوں گا تاکہ آپ بھی کم پیسوں سے اپنا آن لائن کاروبار شروع کر سکیں۔
میں آپ کو دعوت دیتا ہوں کہ اس سفر میں میرا ساتھ دیں۔ آئیں ہم مل کر ایک ایسی کمیونٹی بنائیں جہاں نئے لوگ ایک دوسرے کے برانڈز کو پروموٹ کریں اور ایک دوسرے کی مدد کریں۔
آپ کی دعاؤں کا طلبگار ہوں۔
عبد القدوس گڈانی