Bhara Khou City

Bhara Khou City Spreading love and unity, one connection at a time �

28/02/2026

Afsos ka muqam hai 🥺
In jaisay logo ki wajah say pakistan ki kisi country ma izat ni hai

28/02/2026

🖐

25/02/2026

ادارے یہاں بول بول کر تھک گئے ہیں کہ اپنے کرائے داروں کے چیزیں رجسٹرڈ کراؤ کرائیں نامے رجسٹرڈ کراؤ ایگریمنٹس کو اور یہاں پر پولیس انا کے یہ حالات ہیں کہ وہ دروازہ ہی نہیں کھولتے اور اگر دروازہ کھولیں تو حیلے بہانے کرتے ہیں اور رجیسٹریشن نہیں کر رہے بعد میں یہی لوگ اٹھ کے ا کے چھپے ماریں گے اور بندوں کو اٹھا کے لے ائیں گے ہم لوگ مشکلات پیدا کرتے ہیں اور بعد میں وہی ادارے جا کے کچھ پوچھتے بھی نہیں کچھ سوچتے بھی نہیں سمجھتے بھی نہیں اور سمجھنے کی کوشش بھی نہیں کرتے اور شہریوں کو تکلیف دیتے ہیں ہم لوگ اتنے بے حس ہو چکے ہیں کہ اپنے شہریوں کو سہولیات دینے کی بجائے ہم ان کے لیے مشکلات پیدا کرتے ہیں۔۔
Islamabad Police Federal Investigation Agency - FIA Prime Minister's Office of Pakistan

24/02/2026

*سعودی عرب میں مقیم ایک پردیسی بتاتا ہے* کہ ایک دن میرے کفیل نے زکات تقسیم کرنے کا ارادہ کیا۔ مجھے بھی ساتھ لے لیا۔ گاڑی میں زکات کے لفافے رکھے گئے تھے، ہر لفافے میں پانچ ہزار ریال تھے۔ یہ رمضان المبارک کا مہینہ تھا۔ ہم دونوں ساحلی علاقے کے دیہات کی طرف نکلے جہاں غربت اور محرومی کا بسیرا ہے۔
ایک گاؤں سے نکل کر جدہ جازان شاہراہ پر آئے تو دور سے ایک عجیب منظر دکھائی دیا۔ جلتی دھوپ میں ایک بزرگ اکیلے، ننگے صحرائی راستے پر چل رہے تھے۔ عمر بظاہر ستر برس یا اس سے کچھ زیادہ تھی، لیکن جسم میں اب بھی قوت باقی تھی۔ دوست نے کہا: "یہ بزرگ اس بیابان میں کس حال میں بھٹک رہے ہیں؟" ڈرائیور نے کہا: "یقیناً یہ کوئی یمنی ہے، غیر قانونی راستے سے آیا ہوگا۔"
گاڑی روکی گئی، بزرگ کے قریب گئے اور سلام کیا۔ پوچھا: "کہاں سے آئے ہو؟" بولے: "یمن سے۔" پھر سوال کیا: "کہاں جا رہے ہو؟" جواب ملا: "مکہ مکرمہ، بیت اللہ کے دیدار کو، عمرہ کرنے۔"
ہم نے کہا: "قانونی طریقے سے آئے ہو؟"
بولے: "نہیں، میرے پاس اتنے وسائل کہاں۔ داخلے کے لئے دو ہزار ریال ضمانت دینا لازمی تھا، اور میرے پاس کل دو سو ریال تھے۔ ایک سو سواری پر خرچ ہو گئے، ایک سو باقی ہیں۔ اس کے بعد پیدل چل رہا ہوں۔"
دوست نے پوچھا: "کتنے دن ہو گئے چلتے ہوئے؟"
بولے: "چھ دن سے مسلسل سفر میں ہوں۔"
پھر سوال کیا گیا: "روزے سے ہو؟"
بولے: "جی ہاں، صائم ہوں۔"
یہ سن کر ہم سب حیران رہ گئے۔ دھوپ، بھوک، پیاس، طویل سفر اور پھر بھی روزہ! ہم نے پوچھا: "یہ سب چوکیوں سے کیسے گزر گئے؟"
بزرگ نے کہا: "اس رب کی قسم جس کے سوا کوئی معبود نہیں، میں ہر چوکی کے پاس سے گزرا لیکن کسی نے روکا ہی نہیں۔"
انہوں نے مزید بتایا: "کچھ دیر پہلے تو ایک پارٹی نے پکڑا بھی تھا اور تھانے لے گئی۔ مگر جب میں نے کہا کہ میرا مقصد صرف بیت اللہ کی زیارت ہے تو انہوں نے رہا کر دیا۔"
یہ سن کر ہمارے دل کانپ گئے۔ سبحان اللہ! اللہ نے اس بندے کے لئے خود راستے آسان کر دیئے۔ میرے کفیل صاحب نے بے اختیار دو لفافے بزرگ کے ہاتھ میں تھما دیئے۔ انہوں نے شکریہ ادا کیا مگر انہیں اندازہ نہ تھا کہ اس میں کتنی رقم ہے۔ میں نے کہا: "لفافے کھولو اور پیسے محفوظ کر لو۔" جب انہوں نے لفافے کھولے اور دیکھا کہ دس ہزار ریال ہیں تو حیرت و صدمے سے گاڑی میں گر پڑے۔ آنکھوں سے آنسو بہنے لگے اور زبان پر یہی الفاظ تھے: "یہ سب میرے لئے؟ یہ اتنی بڑی رقم سب میرے لئے؟"
ہم نے انہیں ہوش میں لانے کے لئے پانی چھڑکا۔ ہوش آیا تو کہنے لگے: "میرا یمن میں ایک چھوٹا سا گھر ہے۔ اس کے ساتھ ایک زمین تھی جسے میں نے اللہ کے نام پر وقف کر دیا۔ اسی پر میں نے اپنے بچوں کے ساتھ مل کر مسجد تعمیر کی۔ عمارت مکمل ہو چکی ہے، مگر فرش اور کچھ چیزیں باقی ہیں۔ میں اسی فکر میں تھا کہ کہاں سے رقم آئے گی۔ آج اللہ نے آپ کے ذریعے مجھے وہ عطا کر دی۔"
یہ سن کر ہماری آنکھوں سے بھی آنسو رواں ہو گئے۔ اس وقت دل میں رسول اکرم ﷺ کا فرمان گونج اٹھا:
*"جس کا مقصد آخرت ہو، اللہ اس کے دل میں غنا ڈال دیتا ہے، اس کے کاموں کو سمیٹ دیتا ہے اور دنیا خود اس کے پاس جھک کر آتی ہے۔ اور جس کی فکر صرف دنیا ہو اللہ اس کی محتاجی آنکھوں کے سامنے رکھ دیتا ہے، اس کے معاملات کو منتشر فرما دیتا ہے اور اسے دنیا سے وہی ملتا ہے جو اس کے مقدر میں ہے۔"*
میرے کفیل نے اشارہ کیا اور مزید دو لفافے بزرگ کے حوالے کر دیئے۔ یوں کل رقم بیس ہزار ریال ہو گئی۔ بزرگ کی آنکھوں سے آنسوؤں کی جھڑی تھم ہی نہ رہی۔ وہ مسلسل دعائیں دیتے رہے اور بار بار دہراتے رہے: "اللہ نے پرندوں کی طرح مجھے رزق پہنچا دیا۔"
واقعی وہ لمحہ تھا جب رسول اللہ ﷺ کی حدیث مبارکہ یاد آ گئی:
"اگر تم اللہ پر اس طرح بھروسہ کرو جیسا کہ حق ہے تو اللہ تمہیں ویسے ہی رزق دے گا جیسے پرندوں کو دیتا ہے، صبح کو خالی پیٹ نکلتے ہیں اور شام کو بھرے پیٹ لوٹتے ہیں۔"
یہ قصہ اس بات کی زندہ مثال ہے کہ جو بندہ اخلاص کے ساتھ اللہ کے در کو پکڑ لے، اس کے لئے راستے آسان ہو جاتے ہیں۔ یہ واقعہ صدق دل سے نکلی دعا اور توکل کی طاقت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ *اللہ تعالیٰ ہمیں بھی یہ دولت نصیب فرمائے۔*
Copy Paste

22/02/2026

رمضان المبارک کا پہلا غیر سرکاری نتیجہ راولاکوٹ سے موصول ہو چکا ہے 🥲🥺

21/02/2026

احرام باندھ کر 3دن سے فلائٹ کے انتظار میں ذلیل ہو رہے
250فراد میں سے کچھ احرام کھول چکے ، عمرہ زائرین شدید پریشان!

Federal Investigation Agency - FIA

21/02/2026

لاہور:اسطرح سرعام ڈکیتیاں پولیس کی کارکردگی کاپول کھول رہی ہیں 😡😡😡😡😡

20/02/2026

‏پنجاب پولیس ٹریفک ونگ کےسب انسپکٹرکا ایک اورنوجوان پربھی تشدداورگالیاں بک دیں،یہ کبھی سدھر سکیں گے؟

نوجوان کاروزے کی حالت میں وزیراعلی پنجاب سےشکوہ۔

19/02/2026

اسلام آباد:ذرائع کےمطابق یہ ایف ایٹ،وفاقی پولیس اہلکارخاتون پرتشد د کررہےہیں۔

Islamabad Police Federal Investigation Agency - FIA Prime Minister's Office of Pakistan Government of Pakistan

19/02/2026

اسلام آباد:ذرائع کےمطابق یہ ایف ایٹ،وفاقی پولیس اہلکارخاتون پرتشد د کررہےہیں۔

17/02/2026

السلام علیکم محترم جناب سی ٹی او اسلام اباد صاحب اپ سے بڑی معدبانہ سی عاجزانہ سی گزارش کرتے ہیں کہ ایکسپریس وے میں ٹریفک کی بحالی کے لیے اقدامات کریں کیونکہ یہ اپ کے فیض اباد کے ناکے کی وجہ سے گلزار قائد اور پرانے ایئرپورٹ تک لائن لگی ہوئی ہے اور ٹریفک کی فراوانی شدید متاثر ہے
اپ سے گزارش ہے کہ اس کے لیے اقدامات کریں عوام روزانہ کی بنیاد پر فیض اباد ناکے کی وجہ سے شدید تکلیف اٹھا رہی ہے عوام عوام کے بارے میں بھی تھوڑا سوچیں ویڈیوز اور پکچرز بنانے کے علاوہ اگر کوئی کام بھی کر سکتے ہیں تو خدارا ہماری اس ایکسپریس وے کی ٹریفک کی روانی میں جماعت کریں تاکہ لوگ وقت پر اپنے افس اور اپنے کام تک 15 منٹ کا ہے اس کے لیے سوا گھنٹہ ذلیل و خوار ہونے کے بعد بندہ اپنی جگہ پر پہنچتا ہے اپ سے گزارش ہے کہ اس کے لیے اقدامات کریں شکریہ
Islamabad Police National Highways & Motorway Police-NHMP Capital Development Authority - CDA, Islamabad

22/01/2026

راولپنڈی کےٹک ٹاکروں نےبےحیائی کےتمام ریکارڈ توڑڈالے،کہاں ہےپولیس؟
یہاں بھی پولیس کوچائییےکہ پولیس کی طرح فحاشی پھیلانےوالوں کےخلاف مقدمات درج کرکےانکوکنٹرول کرے

Address

Bhara Khou Islamabad
Islamabad
44000

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Bhara Khou City posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share