06/06/2026
🔔📢📢*آج گل باغ کلی میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا۔ اطلاعات کے مطابق چند بچوں نے پہلے فٹبال کھیلا، جس کے بعد انہوں نے "سٹنگ" انرجی ڈرنک کا استعمال کیا۔ بعد ازاں 4 بچوں کی طبیعت اچانک خراب ہو گئی جس پر اسے فوری طور پر پشاور منتقل کر دی گئی___*
*اگرچہ ہر بچے پر اس کے اثرات یکساں نہیں ہوتے، تاہم کم عمر بچوں کے لیے انرجی ڈرنکس کا زیادہ استعمال نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے۔ ان مشروبات میں کیفین اور دیگر اجزاء موجود ہوتے ہیں جو دل کی دھڑکن تیز ہونے، بے چینی، چکر آنے، بلڈ پریشر میں اضافے اور دیگر طبی مسائل کا سبب بن سکتے ہیں__*
*والدین سے گزارش ہے کہ اپنے بچوں کو انرجی ڈرنکس اور مضر صحت مشروبات کے نقصانات سے آگاہ کریں۔کم عمر بچوں کو سٹنگ، ریڈ بل اور دیگر انرجی ڈرنکس کے استعمال سے روکیں۔اللہ تعالیٰ تمام بچوں کو صحت و سلامتی عطا فرمائے اور والدین کو ان کی بہترین تربیت کی توفیق دے۔ *🙏🏿🙏🏿🥺