05/10/2026
5 اکتوبر — عالمی یومِ اساتذہ پر
بیان / سابق پارلیمنٹرین مولانا محمد معاویہ اعظم طارق صاحب
ہماری زندگی میں کچھ لوگ ایسے ہوتے ہیں جن کا احسان کبھی ادا نہیں کیا جا سکتا۔ والدین کے بعد اگر کوئی ہماری شخصیت، سوچ، کردار اور مستقبل کی تعمیر میں بنیادی کردار ادا کرتا ہے تو وہ استاد ہے۔
اور اگر دنیا کے عظیم ترین معلم اور عظیم ترین شاگردوں کی مثال تلاش کی جائے تو اس سے بڑھ کر مثال کیا ہوگی کہ محمدِ مصطفیٰ ﷺ سب سے عظیم معلم ہیں اور صحابۂ کرامؓ وہ عظیم شاگرد ہیں جنہوں نے آپ ﷺ سے علم ہی نہیں، کردار، اخلاق، صبر، قربانی اور زندگی گزارنے کا طریقہ سیکھا۔
ایک استاد کا اصل کمال صرف یہ نہیں کہ وہ اپنے شاگرد کو کچھ سکھا دے، بلکہ یہ ہے کہ وہ اسے ایسا انسان بنا دے جو علم کو کردار میں ڈھال دے۔
سلام ہے ہر اُس استاد کو جو اپنے شاگردوں میں اپنا مستقبل دیکھتا ہے، اور انہیں صرف کامیاب نہیں بلکہ باکردار انسان بنانے کی کوشش کرتا ہے۔