Daily Azm-e-Aalishan Pakistan

Daily Azm-e-Aalishan Pakistan Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Daily Azm-e-Aalishan Pakistan, Social Media Agency, Tehsil Choubara District Layyah, Jhang Sadar.

مضبوط اور مدلل عزم کے ساتھ پاک دھرتی کو عالیشان بنانا،مظلوموں کی آواز بننا،مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والی شخصیات کے تجربات،مختلف پلیٹ فارمز پر ابھرتے ستاروں کی کامیابی کا راز،قدرتی خوبصورت کے مناظر اور علاقائی مسائل اعلی حکام تک پہنچانا اولین ترجیح ہے۔

ضلعی انتظامیہ جھنگ کی جانب سے ڈیزرٹ جیپ ریلی کے ٹریک کا نقشہ جاری
26/09/2026

ضلعی انتظامیہ جھنگ کی جانب سے ڈیزرٹ جیپ ریلی کے ٹریک کا نقشہ جاری

چوبارہ: اسسٹنٹ کمشنر ذالفقار صابر ٹریفک حادثے میں زخمیچوبارہ: اسسٹنٹ کمشنر ذالفقار صابر چوبارہ سے چوک اعظم جاتے ہوئے ٹرک...
26/09/2026

چوبارہ: اسسٹنٹ کمشنر ذالفقار صابر ٹریفک حادثے میں زخمی

چوبارہ: اسسٹنٹ کمشنر ذالفقار صابر چوبارہ سے چوک اعظم جاتے ہوئے ٹرکو اڈہ کے قریب حادثے کا شکار

اوورٹیک کرتی گاڑیوں کو بچاتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر کی گاڑی درخت سے جا ٹکرائی

حادثے میں اسسٹنٹ کمشنر ذالفقار صابر اور ڈرائیور زخمی

اسسٹنٹ کمشنر ذالفقار صابر کو فوری طور پر مقامی ہسپتال منتقل کیا گیا

مقامی ہسپتال میں اسسٹنٹ کمشنر ذالفقار صابر کی ٹھوڑی پر ٹانکے لگائے گئے

ابتدائی طبی امداد کے بعد اسسٹنٹ کمشنر ذالفقار صابر کو ڈی ایچ کیو ہسپتال لیہ ریفر کر دیا گیا

حادثے میں اسسٹنٹ کمشنر ذالفقار صابر کے سر اور چہرے پر چوٹیں آئیں، میڈیکل ٹیم معائنہ کر رہی ہے

حادثے کے بعد اسسٹنٹ کمشنر ذالفقار صابر کی حالت کے حوالے سے مزید طبی معائنہ جاری

26/09/2026

چوبارہ: چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل پاکستان ڈاکٹر محمد راغب نعیمی کی امیدوار ایم پی اے ملک عمران جڑھ کی رہائش گاہ پر آمد ،شاندار و پرتپاک استقبال

رپورٹ: پرویز اختر تبسمی (چیف ایڈیٹر ڈیلی عزم عالیشان پاکستان)

26/09/2026

بغیر سکیورٹی فیس کے آج ہی "ڈیلی عزم عالیشان پاکستان" کی نمائندگی حاصل کرنے کیلئے ابھی واٹس ایپ میسج کریں۔۔
0305 7936088

26/09/2026

احمد پور سیال: گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول سمندوآنہ کے سٹوڈنٹس میں کاپیاں،بیگز اور کلر تقسیم

رپورٹ: نعیم اختر

21/09/2026

چوبارہ میں تیزی سے پھیلتی وبا نے خیرے والا کو اپنی لپیٹ میں لے لیا | 5 دنوں میں 40 افراد بیمار | رپورٹ: پرویز اختر تبسمی

گورنمنٹ ہائی سکول عیسیٰ والا، بنگلہ یاسمین کے چمکتے دمکتے ستارےEpisode:15محمد کاشف ایک سرکاری سکول سے میڈیکل لیب ٹیکنالو...
21/09/2026

گورنمنٹ ہائی سکول عیسیٰ والا، بنگلہ یاسمین کے چمکتے دمکتے ستارے

Episode:15

محمد کاشف

ایک سرکاری سکول سے میڈیکل لیب ٹیکنالوجی کے شعبے تک کامیابی کا شاندار سفر

انتخاب: پرویز اختر تبسمی (چیف ایڈیٹر ڈیلی عزم عالیشان پاکستان و ایگزیکٹو چیئرمین پریس کلب احمد پور سیال 0305 7936088 )

کچھ خواب صرف دیکھے نہیں جاتے بلکہ محنت، حوصلے اور مسلسل جدوجہد سے حقیقت میں بدلے جاتے ہیں۔
گورنمنٹ ہائی سکول عیسیٰ والا بنگلہ یاسمین کے یہ ہونہار طالب علم بھی انہی روشن ستاروں میں سے ایک ہیں جنہوں نے اپنے تعلیمی سفر کا آغاز ایک سادہ سرکاری سکول سے کیا اور آج طبی تشخیص کے اہم شعبے میں اپنی پیشہ ورانہ خدمات انجام دے رہے ہیں۔

ان کی ابتدائی تعلیم گورنمنٹ ہائی سکول عیسیٰ والا بنگلہ یاسمین سے شروع ہوئی۔ دورانِ تعلیم انہیں قابلِ احترام اور شفیق اساتذہ کرام سر اکرام ناز ، سر بشیر گل اور سر نور محمد صادق صاحب سے سیکھنے کا موقع ملا۔یہی وہ مرحلہ تھا جہاں علم کے ساتھ ساتھ محنت، نظم و ضبط اور آگے بڑھنے کا جذبہ ان کے اندر پروان چڑھا۔

ابتدائی تعلیمی بنیاد مضبوط بنانے کے بعد انہوں نے سپیریئر کالج گڑھ موڑ سے F.Sc. مکمل کیا اور اپنے خواب کو مزید آگے بڑھاتے ہوئے اعلیٰ تعلیم کے لیے ملتان کا رخ کیا۔

یہاں انہوں نے KIMS International Institute, Multan سے BS Medical Laboratory Technology (BS MLT) کی ڈگری حاصل کی۔لیکن ان کا سفر صرف ڈگری حاصل کرنے تک محدود نہیں رہا۔پیشہ ورانہ میدان میں عملی تجربے کے لیے انہوں نے Children’s Hospital, Multan میں تین ماہ کی انٹرن شپ مکمل کی جہاں عملی ماحول میں طبی لیبارٹری کے شعبے سے متعلق اپنی صلاحیتوں کو مزید نکھارا۔

بعد ازاں انہوں نے Family Hospital, Multan میں بھی تین ماہ کی انٹرن شپ مکمل کی یوں تعلیمی علم کے ساتھ عملی تجربے کا ایک اہم مرحلہ بھی کامیابی سے طے کیا۔

تعلیم، تربیت اور عملی تجربے کے اس پورے سفر کے بعد آج وہ Leads Diagnostic Center, Multan میں بطور Lab Technologist اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریاں انجام دے رہے ہیں۔

ایک چھوٹے سے تعلیمی ادارے سے شروع ہونے والا یہ سفر آج ایک ایسے شعبے تک پہنچ چکا ہے جہاں ذمہ داری، مہارت اور انسانیت تینوں بنیادی اہمیت رکھتے ہیں۔

یہ صرف ایک طالب علم کی کامیابی کی کہانی نہیں بلکہ ان اساتذہ کے لیے بھی اعزاز ہے جنہوں نے اپنے شاگردوں کو علم کی روشنی دی اور اس سرکاری سکول کے لیے بھی فخر کا مقام ہے جہاں سے اس کامیاب سفر کی بنیاد رکھی گئی۔

گورنمنٹ ہائی سکول عیسیٰ والا، بنگلہ یاسمین کے یہ چمکتے دمکتے ستارے ہمیں یہ پیغام دیتے ہیں کہ کامیابی کے لیے وسائل سے زیادہ ضروری عزم، محنت اور درست سمت ہے۔
سلام اُن اساتذہ کو جنہوں نے چراغ جلائے
سلام اُن طلبہ کو جنہوں نے اُن چراغوں سے اپنا راستہ روشن کیا

گورنمنٹ ہائی سکول عیسیٰ والا بنگلہ یاسمین کے چمکتے دمکتے ستارےEpisode 14محمد وقاص عامر ایریکچھ لوگ صرف خواب دیکھتے ہیں،ک...
17/09/2026

گورنمنٹ ہائی سکول عیسیٰ والا بنگلہ یاسمین کے چمکتے دمکتے ستارے

Episode 14

محمد وقاص عامر ایری

کچھ لوگ صرف خواب دیکھتے ہیں،کچھ لوگ خوابوں کو حقیقت بنانے کے لیے مسلسل محنت کرتے ہیں اور کچھ ایسے بھی ہوتے ہیں جو اپنی محنت، علم اور کردار سے دوسروں کے لیے راستہ بنا دیتے ہیں۔

محمد وقاص عامر بھی ایسی ہی ایک باہمت اور باصلاحیت شخصیت ہیں جنہوں نے ایک چھوٹے سے علاقے سے اپنے تعلیمی سفر کا آغاز کیا اور مسلسل محنت، علم اور عملی تجربے کے ذریعے زراعت کے ایک اہم شعبے میں اپنی شناخت قائم کی۔

ان کا تعلق بنگلہ یاسمین تحصیل احمد پور سیال ضلع جھنگ سے ہے۔ انہوں نے ابتدائی تعلیم گورنمنٹ ہائی سکول عیسیٰ والا سے حاصل کی۔ یہی وہ درس گاہ تھی جہاں ان کی صلاحیتوں کو جِلا ملی اور انہوں نے اپنی محنت و قابلیت کا شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے میٹرک کے امتحان میں سکول بھر میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔یہ پہلی پوزیشن محض ایک تعلیمی اعزاز نہیں تھی بلکہ یہ اس بات کا اعلان تھی کہ اس مٹی میں بھی ایسے ہیرے موجود ہیں جو آگے چل کر اپنی قابلیت سے دنیا کو حیران کر سکتے ہیں۔

میٹرک کے بعد محمد وقاص عامر نے شاکر سائنس ہائیر سیکنڈری سکول مظفرگڑھ سے انٹرمیڈیٹ کی تعلیم مکمل کی۔اس کے بعد اعلیٰ تعلیم کے لیے انہوں نے زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کا رخ کیا اور بی ایس ایگریکلچر کے بعد ایم فل ایگریکلچر (اینٹومالوجی) کی ڈگری حاصل کی۔
اینٹومالوجی یعنی حشرات الارض کے شعبے میں اعلیٰ تعلیم نے انہیں فصلوں کو نقصان پہنچانے والے کیڑے مکوڑوں، فصلوں کے تحفظ اور جدید زرعی طریقۂ کار کے حوالے سے خصوصی علمی و تحقیقی بنیاد فراہم کی۔

محمد وقاص عامر کی کہانی صرف ڈگریاں حاصل کرنے تک محدود نہیں۔انہوں نے علم کو کتابوں سے نکالا اسے کھیتوں تک پہنچایا اور عملی زندگی میں استعمال کیا۔

سال 2018ء میں انہوں نے اپنی پیشہ ورانہ زندگی کا آغاز WWF پاکستان جھنگ ریجن میں Better Cotton Project کے تحت بطور پروجیکٹ آفیسر کیا۔2018ء سے 2022ء تک انہوں نے کاشتکاروں کے ساتھ براہِ راست فیلڈ میں کام کیا اور پائیدار کپاس کی پیداوار، جدید زرعی طریقوں، فصلوں کے تحفظ، زرعی ادویات کے محتاط و مؤثر استعمال اور کاشتکاروں کی فنی رہنمائی کے لیے خدمات انجام دیں۔

انہوں نے کھیت میں اتر کر کسان کے مسائل دیکھے، فصل کو قریب سے سمجھا اور یہ جاننے کی کوشش کی کہ ایک بہتر فصل صرف زیادہ محنت سے نہیں بلکہ درست علم، بروقت فیصلے اور جدید طریقۂ کار سے حاصل ہوتی ہے۔

بعد ازاں محمد وقاص عامر نے کاٹن ریسرچ سب اسٹیشن، راجن پور میں بطور سائنٹیفک آفیسر (اینٹومالوجی)، BS-17 خدمات انجام دیں۔یہاں ان کا تعلق تحقیق کے ایک ایسے شعبے سے رہا جہاں فصلوں کو نقصان پہنچانے والے کیڑے مکوڑوں کی شناخت، ان کے اثرات، تدارک اور فصلوں کے تحفظ جیسے اہم امور پر کام کیا جاتا ہے۔

محمد وقاص عامر نے سرکاری ملازمت سے استعفیٰ دے کر اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو نجی شعبے میں استعمال کرنے کا فیصلہ کیا۔آج وہ گرین ایگری مال ضلع جھنگ میں بطور سینٹر انچارج خدمات انجام دے رہے ہیں۔

یہاں ان کی ذمہ داری صرف ایک دفتر یا عہدے تک محدود نہیں بلکہ وہ براہِ راست کاشتکاروں سے رابطہ، زرعی مشاورت، جدید زرعی ٹیکنالوجی کے فروغ، فصلوں کے تحفظ اور بہتر زرعی پیداوار کے حوالے سے عملی رہنمائی فراہم کرتے ہیں۔

گرین ایگری مال جھنگ میں وہ گندم کی خریداری کے عمل کی نگرانی، کاشتکاروں سے رابطے، گندم کی آمد و وصولی، معیار اور کوالٹی کے جائزے، وزن، ریکارڈ اور دیگر متعلقہ انتظامی و فنی امور میں اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔یوں ان کے تجربے کا دائرہ صرف فصل اگانے تک محدود نہیں رہا بلکہ فصل، کسان، معیار، خریداری، مارکیٹنگ اور زرعی کاروبار تک پھیل چکا ہے۔

گورنمنٹ ہائی سکول عیسیٰ والا سے میٹرک میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والا ایک طالب علم آج زراعت، تحقیق، فیلڈ ورک، کاشتکاروں کی رہنمائی اور زرعی کاروباری امور کے مختلف شعبوں میں اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لا رہا ہے۔

یہ سفر اس بات کی گواہی ہے کہ دیہات کی درس گاہوں سے نکلنے والے نوجوان بھی قومی سطح پر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا سکتے ہیں۔

محمد وقاص عامر کا نوجوان نسل کیلئے پیغام:
اپنے حالات کو اپنی منزل کا فیصلہ نہ کرنے دیں،اپنی تعلیم کو اپنی طاقت بنائیں ،اپنے ہنر کو اپنی پہچان بنائیں اور اپنے علم کو صرف اپنے لیے نہیں دوسروں کے فائدے کے لیے استعمال کریں کیونکہ کامیابی صرف یہ نہیں کہ انسان خود آگے بڑھے اصل کامیابی یہ ہے کہ انسان کے آگے بڑھنے سے دوسروں کے لیے بھی راستے کھلیں۔

کچھ ستارے صرف آسمان پر نہیں چمکتے بلکہ کچھ ستارے اپنے کردار، علم اور محنت سے اپنی مٹی کا نام روشن کرتے ہیں۔

گورنمنٹ ہائی سکول عیسیٰ والا بنگلہ یاسمین کے چمکتے دمکتے ستارےEpisode 13ساجد عباسگورنمنٹ ہائی سکول عیسیٰ والا بنگلہ یاسم...
17/09/2026

گورنمنٹ ہائی سکول عیسیٰ والا بنگلہ یاسمین کے چمکتے دمکتے ستارے

Episode 13

ساجد عباس

گورنمنٹ ہائی سکول عیسیٰ والا بنگلہ یاسمین کے باصلاحیت اور محنتی طلبہ میں ایک نام ساجد عباس کا بھی ہے جنہوں نے تعلیم، ہنر اور عملی زندگی میں اپنی محنت سے ایک منفرد مقام بنایا۔

ساجد عباس نے 2007ء میں گورنمنٹ ہائی سکول عیسیٰ والا بنگلہ یاسمین سے میٹرک کیا۔ دورانِ تعلیم انہیں انہی قابلِ احترام اساتذہ کی رہنمائی حاصل رہی جنہوں نے اپنے شاگردوں کی علمی و اخلاقی تربیت میں بھرپور کردار ادا کیا۔

میٹرک کے بعد انہوں نے بی ایس انجینئرنگ مکمل کی اور عملی زندگی میں قدم رکھتے ہوئے حبیب رفیق کنسٹرکشن کمپنی میں بطور میٹریل انجینئر خدمات انجام دیں۔

بعد ازاں 2017ء میں محکمہ تعلیم سے وابستہ ہوئے اور آج بھی شعبۂ تعلیم میں اپنی خدمات تسلسل کے ساتھ جاری رکھے ہوئے ہیں۔

ساجد عباس کی زندگی اس حقیقت کی عکاس ہے کہ ایک طالب علم اگر تعلیم کو ہنر اور محنت کے ساتھ جوڑ دے تو وہ مختلف میدانوں میں کامیابی حاصل کر سکتا ہے۔

گورنمنٹ ہائی سکول عیسیٰ والا بنگلہ یاسمین سے شروع ہونے والا یہ سفر انجینئرنگ سے ہوتا ہوا آج تعلیم و تربیت کے میدان تک پہنچ چکا ہے۔یہی کامیابی کی اصل خوبصورتی ہے کہ
علم انسان کو خود بھی آگے لے جائے اور دوسروں کے مستقبل سنوارنے کے قابل بھی بنائے۔

گورنمنٹ ہائی سکول عیسیٰ والا بنگلہ یاسمین کے چمکتے دمکتے ستارےEpisode 12جعفر حسین قاضی کامیابی ہمیشہ بڑے شہروں سے نہیں ک...
17/09/2026

گورنمنٹ ہائی سکول عیسیٰ والا بنگلہ یاسمین کے چمکتے دمکتے ستارے

Episode 12

جعفر حسین قاضی

کامیابی ہمیشہ بڑے شہروں سے نہیں کبھی ایک چھوٹے سے تعلیمی ادارے سے بھی جنم لیتی ہے۔ جعفر حسین بھی گورنمنٹ ہائی سکول عیسیٰ والا بنگلہ یاسمین کے ان باصلاحیت طلبہ میں شامل ہیں جنہوں نے محنت اور مستقل مزاجی سے اپنے لیے ایک کامیاب راستہ بنایا۔

جعفر حسین نے 2007ء میں گورنمنٹ ہائی سکول عیسیٰ والا بنگلہ یاسمین سے میٹرک دوسری پوزیشن مکمل کیا۔ دورانِ تعلیم انہیں اپنے اساتذہ سر نیاز گل، سر رفیق چنڈی، سر بشیر گل، سر ظہور، سر نور محمد صادق اور سر عبد الخالق سمیت دیگر اساتذہ کی رہنمائی حاصل رہی جن کی تربیت نے ان کی شخصیت اور تعلیمی سفر میں اہم کردار ادا کیا۔

میٹرک کے بعد گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی (GCT) ملتان سے 3 سالہ ڈپلومہ (ٹیکسٹائل انجینئرنگ ٹیکنالوجی) کیا اور پنجاب بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن لاہور سے گولڈ میڈلسٹ کا اعزاز حاصل کیا۔

بعد ازاں بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی ملتان سے ٹیکسٹائل انجینئرنگ میں 4 سالہ بی ایس سی انجینئرنگ کی ڈگری حاصل کی۔

ملازمت کے دوران علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی اسلام آباد سے فاصلاتی نظامِ تعلیم کے تحت بی ایڈ کیا۔ اس کے علاوہ یونیورسٹی آف سدرن پنجاب ملتان سے ایم ایس سی ریاضی اور یونیورسٹی آف سرگودھا سے ایم اے اسلامیات کی ڈگری حاصل کی۔

بعد ازاں 2017ء میں محکمہ تعلیم سے وابستہ ہوئے اور آج بھی شعبۂ تعلیم میں اپنی خدمات جاری رکھے ہوئے ہیں۔

جعفر حسین کا سفر اس بات کی خوبصورت مثال ہے کہ تعلیم انسان کو صرف ایک ڈگری نہیں دیتی بلکہ اسے ہنر، روزگار اور معاشرے کی خدمت کا راستہ بھی دکھاتی ہے۔

2007ء کا طالب علم آج 2017ء سے شعبۂ تعلیم سے وابستہ ہو کر نئی نسل کی تعمیر میں اپنا کردار ادا کر رہا ہے۔

Address

Tehsil Choubara District Layyah
Jhang Sadar

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Daily Azm-e-Aalishan Pakistan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share