Moqadus Nawaz

Moqadus Nawaz Helping brands grow! Canva Expert //Digital Creator//Social media expert//Adds

خاموش لوگ اکثراپنے خواب بہت اونچی آواز میں جیتے ہیں۔ ✨🖤
26/05/2026

خاموش لوگ اکثر
اپنے خواب بہت اونچی آواز میں جیتے ہیں۔ ✨🖤

✨ میرا ڈیجیٹل سفر — اللہ کے بھروسے پر ✨(MN Strategies | آغاز: 1 مارچ 2025)میں نے MN Strategies کے نام سے اپنا ڈیجیٹل مار...
06/08/2025

✨ میرا ڈیجیٹل سفر — اللہ کے بھروسے پر ✨
(MN Strategies | آغاز: 1 مارچ 2025)

میں نے MN Strategies کے نام سے اپنا ڈیجیٹل مارکیٹنگ کا سفر 1 مارچ 2025 کو شروع کیا —
نہ کوئی بڑی ٹیم، نہ وسائل کی بھرمار...
بس اللہ پر مکمل یقین، سچائی کے ساتھ محنت، اور دل سے کی گئی دعا میرے ساتھ تھی۔

مجھے یقین ہے کہ جب انسان اپنے ارادے رب کے حوالے کر دیتا ہے،
تو دنیا کی کوئی طاقت اُسے کامیاب ہونے سے روک نہیں سکتی۔
🌙 بس یقین نہ چھوڑیں… دیر ہو سکتی ہے، انکار نہیں۔

ان شاء اللہ!
ایک دن آئے گا جب میری کامیابی خود گواہی دے گی کہ
یہ سب کچھ صرف "اللہ پر توکل" کا نتیجہ ہے۔

چھوٹا بزنس ہو یا بڑا، پہچان ضروری ہے!اگر آپ چاہتے ہیں کہ لوگ آپ پر اعتماد کریں تو اپنے سوشل میڈیا پر ایک جیسے رنگ، فونٹ ...
24/06/2025

چھوٹا بزنس ہو یا بڑا، پہچان ضروری ہے!
اگر آپ چاہتے ہیں کہ لوگ آپ پر اعتماد کریں تو اپنے سوشل میڈیا پر ایک جیسے رنگ، فونٹ اور انداز رکھیں۔
یہ سب کچھ آپ آسانی سے کر سکتے ہیں — اور اگر سمجھ نہ آئے تو ہم آپ کی مدد کے لیے موجود ہیں! 💻
📩 ان باکس کریں اور اپنا کام پروفیشنل بنائیں۔

ڈیجیٹل مارکیٹنگ کی 5 عام غلطیاں جو اکثر چھوٹے بزنس مالکان کرتے ہیں:1️⃣ صرف پوسٹ کرنا، بغیر کسی حکمتِ عملی کے2️⃣ بے ربط ا...
23/06/2025

ڈیجیٹل مارکیٹنگ کی 5 عام غلطیاں جو اکثر چھوٹے بزنس مالکان کرتے ہیں:
1️⃣ صرف پوسٹ کرنا، بغیر کسی حکمتِ عملی کے
2️⃣ بے ربط اور غیر مستقل مزاجی سے مواد اپلوڈ کرنا
3️⃣ صرف لائکس کو کامیابی سمجھنا، ریزلٹس کو نظر انداز کرنا
4️⃣ کمزور ڈیزائن اور غیر معیاری گرافکس کا استعمال
5️⃣ اپنے ہدف والے صارفین کو سمجھے بغیر مواد بنانا

---

📌 اگر آپ بھی ان غلطیوں سے بچنا چاہتے ہیں تو!
📩 انباکس کریں، میں آپ کے بزنس کو سمارٹ انداز میں آن لائن بنانے میں مدد کروں گی۔
#مقدس

کیا آپ نے کبھی خود سے کوئی سوشل میڈیا پوسٹ بنائی ہے؟"📌 اگر ہاں تو کس ٹول پر؟💬 Canva، Pixellab، یا کوئی اور؟یا صرف فون کی...
22/06/2025

کیا آپ نے کبھی خود سے کوئی سوشل میڈیا پوسٹ بنائی ہے؟"

📌 اگر ہاں تو کس ٹول پر؟
💬 Canva، Pixellab، یا کوئی اور؟
یا صرف فون کی گیلری سے؟ 📱

کمنٹس میں ضرور بتائیں👇
مجھے جان کر خوشی ہوگی! 😊



#مقدس

🖌️ میرے کام کی ایک جھلکیہ design حال ہی میں ایک کلائنٹ کے لیے تیار کیا گیا تھا۔اگر آپ کو بھی CV، لوگو، سوشل میڈیا پوسٹس ...
21/06/2025

🖌️ میرے کام کی ایک جھلک
یہ design حال ہی میں ایک کلائنٹ کے لیے تیار کیا گیا تھا۔
اگر آپ کو بھی CV، لوگو، سوشل میڈیا پوسٹس یا کوئی خاص ڈیزائن چاہیے،
تو 📩 انباکس میں رابطہ کریں۔

💼 Design by: MNStrategies

👈پوسٹ کا سائز ہمیشہ ایک جیسا کیوں ہونا چاہیے؟جب آپ اپنی ہر پوسٹ ایک ہی سائز میں بناتے ہیں تو:✅ برانڈ ایک جیسا اور پروفیش...
20/06/2025

👈پوسٹ کا سائز ہمیشہ ایک جیسا کیوں ہونا چاہیے؟

جب آپ اپنی ہر پوسٹ ایک ہی سائز میں بناتے ہیں تو:
✅ برانڈ ایک جیسا اور پروفیشنل لگتا ہے۔
✅ فیڈ صاف اور دلکش نظر آتی ہے۔
✅ کلائنٹس کا اعتماد بڑھتا ہے۔

🎯 Facebook اور Instagram کے لیے بہترین سائز:
1080 x 1080 px (اسکوائر)

اگر آپ ڈیزائن میں consistency لانا چاہتے ہیں۔
تو یہی چھوٹا سا اصول آپ کا امیج بدل سکتا ہے!


18/06/2025

السلام علیکم ورحمة الله وبرکاته!
میرا نام مقدس نواز ہے، تعلق ہے پیار اور محبتوں کے شہر جھنگ سے۔

کہانی اُس وقت کی ہے جب ابو کا بٹنوں والا موبائل ہاتھ آیا، اور میں نے پہلی بار سوشل میڈیا کی دنیا میں قدم رکھا۔
جب فیسبک کھولی، تو حیرت کے مارے دل زور زور سے دھڑکنے لگا۔۔۔ سوچا:
"یہ کون لوگ ہیں؟ مجھے تو جانتے بھی نہیں، پھر کیوں میسج کر رہے؟"
تب میں فرسٹ ایئر کی طالبہ تھی، اور یہی وہ لمحہ تھا جب میرے اندر یہ جاننے کی جستجو جاگی کہ آخر یہ سوشل میڈیا ہے کیا؟

وقت گزرتا گیا، اور پھر انٹر کے بعد میری شادی ہوگئی۔ میرے شریکِ حیات نے مجھے ایک اسمارٹ فون تحفے میں دیا — اور پھر میں نے اپنی پہلی فیسبک آئی ڈی بنائی۔
تب دل میں ایک نئی سوچ نے جنم لیا:
"کیوں نہ موبائل کو صرف سکرول کرنے کے بجائے کچھ سیکھا اور کمایا جائے؟"

میں نے کالج کے ساتھ ساتھ آن لائن ری سیلنگ کا آغاز کیا، اور یوں میری سوشل میڈیا جرنی شروع ہوئی۔
پھر شادی، بچے، ذمہ داریاں۔۔۔ مگر شوق اور خواب وہیں قائم رہے۔ میں نے ماسٹرز کیا اور بچوں کی پرورش کے دوران گھر بیٹھے ہی آن لائن سکلز سیکھنے کا ارادہ کیا۔

میں نے ایک بااعتماد ادارے سے ڈیجیٹل مارکیٹنگ کا کورس کیا، اور الحمدللہ جب پہلا آرڈر ملا، وہ خوشی ناقابلِ بیان تھی!
تب سے ایک عزم کیا کہ میں خود کو منواؤں گی، کچھ بنوں گی، اور اپنی فیملی کیلئے فخر بنوں گی۔

میں نے اپنا پیج بنایا ہے تاکہ اُن لوگوں تک پہنچ سکوں جو خوبصورت، معیاری اور منفرد سوشل میڈیا سروسز کی تلاش میں ہیں۔

💼 میری خدمات:

📌 فیس بک ایڈز
🎨 کینوا ڈیزائنز
📱 سوشل میڈیا مینجمنٹ
🧾 بزنس پوسٹ ڈیزائننگ..اور بہت کچھ!

اگر آپ اپنے بزنس کو ڈیجیٹل طور پر کامیاب اور مستحکم دیکھنا چاہتے ہیں تو میرے پیج کو فالو کریں اور مجھ سے رابطہ کریں۔

https://www.facebook.com/share/1Adoa9XHEk/

آپ کا اعتماد ہی میری پہچان ہے!
🤝 آپ کا ساتھ میرے لیے باعثِ فخر ہوگا۔

---

#تعارف
#مقدس





اَلْحَمْدُلِلّٰهعائشہ اب بلکل ٹھیک ہے خیریت سے ہے ۔۔۔ہم کل  دوپہر ۳ بجے اسپتال سے واپس آ گئے تھے۔آپ سب بہنوں کا بھائیوں ...
17/06/2025

اَلْحَمْدُلِلّٰه
عائشہ اب بلکل ٹھیک ہے خیریت سے ہے ۔۔۔ہم کل دوپہر ۳ بجے اسپتال سے واپس آ گئے تھے۔

آپ سب بہنوں کا بھائیوں کا بہت شکریہ ۔۔۔جنہوں نے نہ صرف عائشہ کو دعاؤں میں یاد رکھا بلکہ میسج کر کے خیریت کا بھی پوچھا۔

اور یہ تصویر کل رات کی ہے۔۔۔ایک دن اور ایک رات اسپتال میں گزار کے آئی تو اپنے بھا ئی کیلئے اداس ہو گئی 😇اللہ پاک میرے بچوں کا پیار ہمیشہ ایسے سلامت رکھے تا قیامت رکھے ُ۔۔۔آمین ثم آمین

#مقدس

اَلْحَمْدُلِلّٰه ایک اور محترم کلائنٹ کی طرف سے میسج ملا کہ انھیں CV بنوانی ہے۔۔۔لیکن سعودی عرب فارمیٹ میں۔۔۔کل  دوپہر ا...
14/06/2025

اَلْحَمْدُلِلّٰه
ایک اور محترم کلائنٹ کی طرف سے میسج ملا کہ انھیں CV بنوانی ہے۔۔۔لیکن سعودی عرب فارمیٹ میں۔۔۔

کل دوپہر انکا کام انکی مرضی کے مطابق کر کے انھیں بھیجا۔۔انھیں پسند آیا اور انھوں نے فورا پیمنٹ بھیج دی ۔۔۔😊😊😊

اگر آپکو بھی CV یا Redsume بنوانا ہے تو ابھی رابطہ کریں اور زبردست ڈسکاؤنٹ حاصل کریں ۔۔۔





#مقدس

Address

Jhang Sadar
35300

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Moqadus Nawaz posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share