allama atta ul mustafa barvi rizvi

allama atta ul mustafa barvi rizvi online tutoring ka lya page ko follow krn

16/05/2026

طاقتور جب بھی کسی کمزور پر ناحق وار کرتا ہے ،کسی کی عزت پر تو ظلم خود اس کے گلے پڑتے ہے 🙉🤛
جیسا قرآن کہتا ہے۔
وَلَا يَحِيۡقُ الۡمَكۡرُ السَّيِّـئُ اِلَّا بِاَهۡلِهٖ ؕ
"اور بری سازشوں کا وبال صرف سازش کرنے والے پر ہی پڑتا ہے"

*لوگ کہتے ہیں کہ پتھر دل کبھی رویا نہیں کرتے،*  *انہیں کیا خبر پانی کے چشمے ہمیشہ پتھروں سے ہی نکلا کرتے ہیں۔۔۔*💯😢
10/05/2026

*لوگ کہتے ہیں کہ پتھر دل کبھی رویا نہیں کرتے،*
*انہیں کیا خبر پانی کے چشمے ہمیشہ پتھروں سے ہی نکلا کرتے ہیں۔۔۔*💯😢

08/05/2026

ہمیشہ غلط کرنے سے مصیبت نہیں آتی بلکہ غلط لوگوں کے ساتھ اچھا کرنے سے

بھی مصیبت آجاتی ہے

07/05/2026
02/05/2026

حضرت ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ نے رسول اللہ ﷺ سے پوچھا کہ غریب لوگ نیکی اور سخاوت میں امیروں کا مقابلہ کیسے کرسکتے ہیں؟ رسول اللہ ﷺ نے جواب دیا کہ میں تمہیں وہ کلمات کیوں نہ سکھا دوں جن کے تحت تمہارا رتبہ مال و مرتبے میں برتر لوگوں سے افضل ہوسکتا ہے؟ کوئی بھی شخص اس وقت تک تمہارا مقابلہ نہ کرسکے گا جب تک یہ کلمات نہ جان لے۔ آپ رضی اللہ عنہ نے عرض کی کہ کیوں نہیں۔ پھر رسول اللہ ﷺ نے ہر نماز کے بعد اللہ اکبر 33 بار، الحمد اللہ 33 بار اور سبحان اللہ 33 بار پڑھنے کی ہدایت فرمائی اور فرمایا کہ تسبیح کا اختتام لا الہ الا اللہ وحدہ لا شریک لہ، لہ الملک، ولہ الحمد، یحی ویموت وھو علی کل شی قدیر پر کرو۔ تمہارے گناہ چاہے سمندر کی جھاگ سے زیادہ ہی کیوں نہ ہوں، بخش دئیے جائیں گے۔
(ابوداؤد، 1499)

01/05/2026

💖 جمعۃ المبارک 💖

حدیث: قال رسول الله ﷺ:
"مَنِ اغْتَسَلَ يَوْمَ الْجُمُعَةِ... غُفِرَ لَهُ مَا بَيْنَهُ وَبَيْنَ الْجُمُعَةِ الْأُخْرَى"
ترجمہ:
"جو شخص جمعہ کے دن غسل کرے اور نماز ادا کرے، اس کے اس جمعہ سے اگلے جمعہ تک کے گناہ معاف کر دیے جاتے ہیں۔"
(بخاری)
حدیث: قال رسول الله ﷺ:
"إِذَا كَانَ يَوْمُ الْجُمُعَةِ وَقَفَتِ الْمَلَائِكَةُ عَلَى بَابِ الْمَسْجِدِ يَكْتُبُونَ الْأَوَّلَ فَالْأَوَّلَ"
ترجمہ:
"جب جمعہ کا دن ہوتا ہے تو فرشتے مسجد کے دروازے پر کھڑے ہو کر آنے والوں کو ترتیب کے ساتھ لکھتے ہیں۔"
(بخاری)
حدیث: قال رسول الله ﷺ:
"مَنْ غَسَّلَ وَاغْتَسَلَ يَوْمَ الْجُمُعَةِ وَبَكَّرَ وَابْتَكَرَ وَمَشَى وَلَمْ يَرْكَبْ... كَانَ لَهُ بِكُلِّ خُطْوَةٍ أَجْرُ سَنَةٍ"
ترجمہ:
"جو شخص جمعہ کے دن غسل کرے، جلدی جائے اور پیدل جائے… اسے ہر قدم پر ایک سال کے روزوں اور قیام کا ثواب ملتا ہے۔"
(ترمذی)

28/04/2026

جعلی طور پر سید کہلانے والے کی سزا

من إنتسب إلى آل النبي ﷺ يضرب ضربا وجيعا، يشهر ويحبس طويلا حتى تظهر توبته لأنه استخفاف بحق الرسول ﷺ

جس غیر سید نے اپنے آپکو یہ کہ اس کو شدید مارا جائے اور اس کی اس غلطی کی تعمیر تشہیر کی کی جائے اور اور اس کو لمبے عرصے عرصے تک قید رکھا رکھا جائے جائے یہاں تک کہ کہ اس کی تو بہ ظاہر ہو جائے کیونکہ اس نے رسول اللہ ملیالم کے حق کی توہین کی ہے۔

تبصرة الحكام في أصول الأقضية ومناهج الأحكام (276/2)

23/04/2026

خزیمہ أبو محمد العابد رحمه اللّٰه کہتے ہیں: ایک شخص کی بیٹیوں نے اپنے والد سے کہا:

ابا جان! ہمیں صرف حلال کھانا کھلائیں کیونکہ بھوک پر صبر کرنا ، جہنم کی آگ پر صبر کرنے سے آسان ہے ۔
جب یہ بات حضرت سفیان ثوري رحمه اللّٰه (م 161ھ) تک پہنچی تو اُنہوں نے (بطورِ تعجب) کرتے ہوئے فرمایا: الله اُن پر رحم کرے یہ کس کی بیٹیاں ہیں ۔۔۔

[ صفة الصفوة - ۲/۵۳۵ - ط: دار الحدیث القاھرۃ ]

19/04/2026

*زندگی میں سب سے قیمتی تحفے اگر کسی کو دینے ہوں تو دعائیں، وقت، اعتماد، ایمانداری اور مخلصی دیں*

Address

Punjab
Jhang Sadar

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when allama atta ul mustafa barvi rizvi posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share