Malik Haseen Ahmad

Malik Haseen Ahmad This is a full entertainment page Including Reels Posts Video

11/06/2025
جب سب آپکے مخالف ہوں تو جانور بن جایا کریں ایک دفعہ ایک گھوڑا ایک گہرے گڑھے میں جا گرا اور زور زور سے آوازیں نکالنےلگاگھ...
11/06/2025

جب سب آپکے مخالف ہوں تو جانور بن جایا کریں
ایک دفعہ ایک گھوڑا ایک گہرے گڑھے میں جا گرا اور زور زور سے آوازیں نکالنےلگا

گھوڑے کا مالک کسان تھا جو کنارے پہ کھڑا اسے بچانے کی ترکیبیں سوچ رہا تھا
جب اسے کوئی طریقہ نہیں سوجھا تو ہار مان کر دل کو تسلی دینے لگا کہ گھوڑا تو اب بوڑھا ہو چکا ہے
وہ اب میرے کام کا بھی نہیں رہا چلو اسے یوں ہی چھوڑ دیتے ہیں اور گڑھے کو بھی آخر کسی دن بند کرنا ہی پڑے گا اس لیے اسے بچا کر بھی کوئی خاص فائدہ نہیں
یہ سوچ کر اس نے اپنے
اپنے پڑوسیوں کی مدد لی اور گڑھا بند کرنا شروع کر دیا
سب کے ہاتھ میں ایک ایک بیلچہ تھا جس سے وہ مٹی بجری اور کوڑا کرکٹ گڑھےمیں ڈال رہے تھے
گھوڑا اس صورت حال سے بہت پریشان ہوا
اس نے اور تیز آواز نکالنی شروع کر دی
کچھ ہی لمحے بعد گھوڑا بالکل خاموش سا ہو گیا
جب کسان نے جھانکا تو یہ دیکھ کر حیران رہ گیا کہ جب جب گھوڑے کے اوپر مٹی اور کچرا پھینکا جاتا ہے تب تب وہ اسے جھٹک کر اپنے جسم سے نیچے گرا دیتا ہے اور پھر گری ہوئی مٹی پر کھڑا ہو جاتا ہے
یہ سلسلہ کافی دیر تک چلتا رہا
کسان اپنے پڑوسیوں کے ساتھ مل کر مٹی اور کچرا پھینکتا رہا اور گھوڑا اسے اپنے بدن سے ہٹا ہٹا کر اوپر آتا گیا اور دیکھتے ہی دیکھتے اوپر تک پہنچ گیا اور باہر نکل آیا
یہ منظر دیکھ کر کسان اور اس کے پڑوسی سکتے میں آ گئے
زندگی میں ہمارے ساتھ بھی ایسے واقعات رونما ہو سکتے ہیں کہ ہمارے اوپر کچرا اچھالا جائے
ہماری کردار کشی کی جائے
ہمارے دامن کو داغدار کیا جائے
ہمیں طعن و تشنیع کا نشانہ بنایا جائے
لیکن گندگی کے اس گڑھے سے بچنے کا طریقہ یہ نہیں کہ ہم ان غلاظتوں کی تہہ میں دفن ہو کر رہ جائیں
بلکہ ہمیں بھی ان بے کار کی چیزوں کا مقابلہ کرتے ہوئے اوپر کی طرف اور آگے کی سمت بڑھتے رہنا چاہیے
زندگی میں ہمیں جو بھی مشکلات پیش آتی ہیں وہ پتھروں کی طرح ہوتی ہیں مگر یہ ہماری عقل پر منحصر ہے کہ آیا ہم ہار مان کر ان کے نیچے دب جائیں
یا
ان کے اوپر چڑھ کر مشکل کے کنویں سے باہر آنے کی ترکیب کریں
خاک ڈالنے والے ڈالتے رہیں
مگر پرعزم انسان اپنا راستہ کبھی نہیں بدلتا !!!.
منقول

10/06/2025

*یہ واقعہ حیرت انگیز بھی ہے اور سوچنے پر مجبور کر دینے والا بھی۔*

حضرت موسیٰ علیہ السلام نے ایک بار اللہ تعالیٰ سے سوال کیا:
"یا باری تعالیٰ! اگر انسان آپ کی نعمتوں میں سے صرف ایک نعمت مانگے تو وہ کون سی ہو؟"
اللہ تعالیٰ نے فرمایا: "صحت۔"

یہ پڑھ کر میں حیرت میں ڈوب گیا۔ واقعی، صحت اللہ تعالیٰ کا سب سے بڑا تحفہ ہے۔ قدرت نے انسان کو صحت مند رکھنے کے لیے اتنے پیچیدہ اور حیران کن نظام بنائے ہیں کہ عقل دنگ رہ جاتی ہے۔ انسان اپنے جسم میں ہزاروں بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتا ہے، لیکن اللہ نے اس کے جسم میں ایسی مدافعتی طاقت رکھی ہے جو ان بیماریوں کا مقابلہ کرتی رہتی ہے۔

*`مثال کے طور پر`*:

ہمارا جسم روزانہ ایسے جراثیم پیدا کرتا ہے جو دل کو متاثر کر سکتے ہیں، لیکن جب ہم چلتے ہیں یا ورزش کرتے ہیں تو یہ سانس کی تیز رفتاری ان جراثیم کو ختم کر دیتی ہے۔

1960 میں پہلا دل کا بائی پاس کیا گیا، لیکن اللہ نے پہلے ہی ہماری پنڈلی میں ایک ایسی نالی پیدا کر دی تھی جو بائی پاس کے لیے استعمال ہوتی ہے۔

ہمارے جگر میں یہ خاصیت ہے کہ اگر یہ کٹ جائے تو دوبارہ پیدا ہو جاتا ہے۔ سائنس دان حیران تھے کہ قدرت نے جگر میں یہ صلاحیت کیوں رکھی؟ بعد میں معلوم ہوا کہ جگر کے بغیر زندگی ممکن نہیں، اور اسی صلاحیت کی وجہ سے جگر کا ٹرانسپلانٹ ممکن ہے۔

ہمارا جسم کئی ایسے معجزوں کا مجموعہ ہے جو انسانی عقل سے ماورا ہیں۔ مثال کے طور پر:

ہماری پلکیں اٹھانے والے عضلات اگر کمزور ہو جائیں تو دنیا کے امیر ترین لوگ بھی اس کا علاج نہیں کروا سکتے۔

کانوں میں موجود ایک قطرے جتنا مائع ہمارے توازن کو برقرار رکھتا ہے، اور اگر یہ ختم ہو جائے تو انسان چلنے کے قابل نہیں رہتا۔

صحت مند گردے، آنکھوں کا قرنیہ، یا دل کی قیمت لاکھوں کروڑوں میں جا سکتی ہے، لیکن قدرت نے ہمیں یہ سب کچھ مفت دیا ہے۔

ہم میں سے اکثر لوگ اپنی صحت کی قدر اس وقت کرتے ہیں جب وہ ختم ہو جاتی ہے۔ اگر ہم روزانہ صبح اٹھتے ہیں، کھاتے ہیں، دوڑتے ہیں، اور ہمارا جسم اپنا کام کر رہا ہے تو یہ اللہ کا عظیم احسان ہے۔ ہمیں اس پر روز شکر ادا کرنا چاہیے کیونکہ صحت وہ نعمت ہے جو اگر چھن جائے تو دنیا کی تمام دولت بھی اسے واپس نہیں لا سکتی

10/06/2025

*کیا آپ نے آج درود شریف پڑھا ہے اگر نہیں پڑھا تو ابھی پڑھ لیں❤️*
*صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم* *💝*

09/06/2025

قبر کی پہلی رات سخت ترین ہو گی
یا اللہ ہمیں عذابِ قبر سے بچانا آمین🤲😭

بارش کا سوداگر... جس نے سان ڈیاگو کو ڈبو دیا!"سال 1915...امریکہ کی ریاست کیلیفورنیا کے شہر سان ڈیاگو کو شدید خشک سالی کا...
08/06/2025

بارش کا سوداگر...

جس نے سان ڈیاگو کو ڈبو دیا!"

سال 1915...
امریکہ کی ریاست کیلیفورنیا کے شہر سان ڈیاگو کو شدید خشک سالی کا سامنا تھا۔ بارش کے بغیر کھیت سوکھ رہے تھے، جانور پیاس سے مر رہے تھے، اور شہر والوں کی امیدیں دم توڑ رہی تھیں۔

ایسے میں ایک عجیب و غریب شخص سامنے آیا —
نام تھا: چارلس ہیٹ فیلڈ (Charles Hatfield)
پیشے سے وہ کوئی ماہرِ موسمیات نہیں، بلکہ ایک نام نہاد دعویدار"بارش بنانے والا" تھا۔ اس نے دعویٰ کیا کہ اس کے پاس ایک خفیہ کیمیائی محلول ہے، جو اگر مخصوص طریقے سے فضا میں چھوڑا جائے، تو وہ بادلوں کو کھینچ لاتا ہے اور بارش برسنے لگتی ہے۔

شہر کی انتظامیہ، جو مایوسی کی انتہا پر تھی، نے آخرکار ہتھیار ڈال دیے۔
ہیٹ فیلڈ سے 10,000 ڈالر کا معاہدہ ہوا:
"اگر تم نے بارش کروائی، تو تمہیں یہ رقم دی جائے گی۔"

چارلس ہیٹ فیلڈ نے کام شروع کیا۔
اس نے شہر کے قریب ایک بلند جگہ پر ٹاور بنایا، وہاں اپنے کیمیکل کا "خفیہ آمیزہ" جلانا شروع کیا، اور پھر سب کی نظریں آسمان کی طرف تھیں…

چند دن بعد — واقعی بارش ہونے لگی!
مگر یہ رحمت کی بارش نہیں تھی…
یہ تھی قیامت کی پیش خیمہ!

سان ڈیاگو پر ایسی طوفانی بارش نازل ہوئی کہ
پل بہہ گئے، سڑکیں تباہ ہو گئیں، ڈیم ٹوٹ گئے
اور شہر کے بیشتر علاقے زیرِ آب آ گئے۔

مورخین لکھتے ہیں کہ یہ 20ویں صدی کا سب سے تباہ کن سیلاب تھا، جس میں درجنوں افراد ہلاک ہوئے اور لاکھوں ڈالرز کا نقصان ہوا۔

اب سوال یہ اٹھا:
کیا واقعی یہ بارش چارلس ہیٹ فیلڈ نے کروائی تھی؟
یا یہ سب محض ایک اتفاق تھا؟

ہیٹ فیلڈ نے اپنی کامیابی کا دعویٰ کیا اور معاوضے کا مطالبہ کیا۔
مگر شہر والوں نے انکار کر دیا:
"اگر تم نے واقعی یہ بارش کروائی ہے، تو پھر تباہی کا ذمہ دار بھی تم ہی ہو!"

عدالتوں میں مقدمہ چلا، بحثیں ہوئیں —
مگر ہیٹ فیلڈ کو نہ انعام ملا، نہ سزا۔
بس وہ تاریخ کے اوراق میں ایک پراسرار کردار بن کر رہ گیا۔

سبق؟
کبھی کبھی انسان فطرت سے کھیلنے کی کوشش کرتا ہے —
مگر قدرت جب پلٹ کر وار کرتی ہے،
تو نہ سائنس کام آتی ہے، نہ دعوے، نہ منصوبے۔

08/06/2025

جس شخص کا کھانا پینا اور لباس حرام مال سے ہو
اللہ تعالیٰ اس کی دعا قبول نہیں فرماتا
( حدیث نبوی)

*ایک بادشاہ کو اللہ کو راضی* کرنے کی شدید خواہش ہوئی۔ وہ سب کچھ چھوڑ چھاڑ کر جنگل کی طرف نکل پڑا جہاں ایک بزرگ سالوں سے ...
08/06/2025

*ایک بادشاہ کو اللہ کو راضی* کرنے کی شدید خواہش ہوئی۔ وہ سب کچھ چھوڑ چھاڑ کر جنگل کی طرف نکل پڑا جہاں ایک بزرگ سالوں سے تنہائی میں اللہ کی عبادت کر رہے تھے۔

بادشاہ نے بزرگ سے کہا:
"حضرت! میں بھی اللہ کو راضی کرنا چاہتا ہوں، مجھے بھی اپنے ساتھ رکھ لیں۔"

بزرگ نے جواب دیا:
"میں 30 سال سے کوشش کر رہا ہوں، مگر اب تک اللہ کی رضا کی کوئی نشانی نہیں ملی۔ تم واپس جاؤ، یہ تمہارے بس کی بات نہیں۔"

بادشاہ نے سوال کیا:
"حضرت! آپ کو کیسے معلوم کہ اللہ آپ سے راضی نہیں؟"

بزرگ نے دکھ بھری آواز میں کہا:
"جب میں یہاں آیا، تو ایک سوکھی ٹہنی زمین میں گاڑی کہ جب یہ ہری ہو جائے تو سمجھوں گا اللہ مجھ سے راضی ہے… لیکن آج بھی وہ سوکھی کی سوکھی ہے!"

بادشاہ نے اصرار کیا کہ وہ بھی کوشش کرے گا، تو بزرگ نے اسے اجازت دی اور کہا:
"تم بھی اپنی ایک شاخ زمین میں گاڑ دو۔ اگر وہ ہری ہو جائے، تو سمجھنا کہ اللہ تم سے راضی ہے۔"

رات عبادت میں گزری، کہ اچانک کسی کے رونے کی آواز آئی۔
بادشاہ نے کہا:
"کسی کی مدد کرنا چاہیے!"

مگر بزرگ نے ناراض ہو کر کہا:
"تم عبادت میں خلل ڈال رہے ہو، یہاں سے چلے جاؤ!"

بادشاہ آواز کے پیچھے گیا، تو دیکھا ایک بچہ قافلے سے بچھڑ کر تنہا رو رہا ہے۔
اس نے بچے کو گود میں لیا، قافلے کو تلاش کیا، اور بچے کو ان کے حوالے کیا۔
پھر واپس آیا، عبادت کی، اور سو گیا۔

صبح آنکھ کھلی… تو حیرت کے مارے خوشی سے آنکھوں سے آنسو نکل پڑے۔
🌿 اس کی ٹہنی ہری ہو چکی تھی! 🌿

بادشاہ نے مسکرا کر بزرگ سے کہا:
"حضرت! صرف سجدے اور ذکر کافی نہیں… اللہ کی مخلوق سے محبت، خدمت اور شفقت ہی اصل عبادت ہے!"

🤲 اگر ہم واقعی اللہ کو راضی کرنا چاہتے ہیں، تو انسانیت سے محبت شروع کرنی ہو گی۔ ۔

اللہ تعالیٰ ہم سب کو سچا مسلمان بننے کی توفیق عطا فرمائے آمین ثم آمین یا رب العالمین ۔۔
منقول

جھوٹوں کی بستی اور کتے گواہ )). بدترین بستیاں ہیں وہ جن کے باشندوں سے زیادہ ان کے کتے سچے ہیں۔"                      ایک...
06/06/2025

جھوٹوں کی بستی اور کتے گواہ )).
بدترین بستیاں ہیں وہ جن کے باشندوں سے زیادہ ان کے کتے سچے ہیں۔"
ایک بار ضرور پڑھیئے۔
مشہور عربی حکایت ہے کہ ایک بستی کے لوگ جھوٹ بولنے اور جھوٹی گواہی دینے کے لیئے مشہور تھے۔ اس بستی کے ایک مرد و عورت نے خفیہ طور پر نکاح کرلیا۔نکاح شریعت کے مطابق تھا۔۔۔ نکاح، قاضی اور گواہوں کی موجودگی میں ہوا

کچھ عرصے بعد میاں بیوی میں ناچاقی ہوگئی اور شوہر نے بیوی کو گھر سے نکال بھی دیا اور اسے تمام شرعی حقوق سے بھی محروم کردیا

خاتون شہر کے قاضی کے پاس مقدمہ لے کر گئی اور بتایا کہ شوہر نے گھر سے نکال دیا ہے

قاضی نے کہا:👇
تمہارے اس نکاح کی توکسی کو خبر ہی نہیں۔ خاتون نے کہا کہ جناب ہمارا نکاح بالکل شریعت کے عین مطابق ھوا۔

قاضی نے پوچھا ۔۔کوئی گواہ ہے؟

جی۔ قاضی صاحب دو گواہ بھی تھے۔ ان ہی کی موجودگی میں یہ نکاح ہوا تھا

قاضی صاحب نے شوہر اور گواہوں کو طلب کرلیا۔ مگر انہوں نے بھری عدالت میں خاتون کو پہچاننے اور نکاح سے صاف انکار کردیا۔ اور بیک زبان کہا کہ ہم نے تو اج سے پہلے اس خاتون کو کبھی دیکھا تک نہیں

قاضی صاحب نے خاتون، شوہر اور گواہوں کو بیک وقت گہری نظروں سے دیکھتے ہوئے خاتون سے پوچھا۔ کیا تمہارے شوہر کے پاس کتّے ہیں؟

خاتون نے کہا؟ ہاں

قال: هل تقبلين بشهادة الكلاب وحكمهم؟
قاضی نے خاتون سے پوچھا ۔۔کیا اپ کتوں کی گواہی اور ان کے فیصلے کو قبول کرلیں گی؟
قالت: نعم
خاتون نے کہا۔۔جی ۔۔مجھے ان کی گواہی اور فیصلہ قبول ہوگا 👇
قاضی نے حکم دیا کہ خاتون کو اس شخص کے گھر لے جایا جائے۔۔اگر وہ اس خاتون کو دیکھ کر (اجنبی جان کر)بھونکنے لگیں تو یہ عورت جھوٹی ہے
اور اگر
وہ کتے خاتون کو دیکھ کر، گھر کا فرد سمجھ کر خوش ہوں اور اس کا استقبال کریں تو خاتون کا دعویٰ درست اور شوہر اور گواہ جھوٹے ہیں اور یہ خاتون گھر کی مالکن ہے

یہ حکم جاری کرتے ہی قاضی اور عدالت میں موجود لوگوں نے شوہر اور گواہوں کی طرف دیکھنا شروع کردیا، جن کے چہرے جھوٹ پکڑے جانے کے خوف سے پیلے پڑ گئے تھے اور جسم کپکپانے لگے تھے

فیصلہ تو ہوچکا تھا کہ کون سچا اور کون جھوٹا ہے

فقال القاضي: اجلدوهم فإنهم يكذبون٠
قاضی صاحب نے سپاہیوں کو حکم جاری کیا
گرفتار کرلو۔ ان جھوٹوں کو اور انہیں کوڑے لگاؤ کہ یہی جھوٹے ہیں

اور اپنے مشاہدے میں کہا :
بئس القرى التي كلابها أصدق من اهلها..
بدترین بستیاں ہیں وہ جن کے باشندوں سے زیادہ ان کے کتے سچے ہیں۔"

ہمارے ہاں گواہوں کی حالت بھی کچھ ایسی ہی
ہے۔

Address

Basti Islam Khan Tangra
Kabirwala

Opening Hours

Tuesday 09:00 - 17:00
Wednesday 09:00 - 17:00
Thursday 09:00 - 17:00
Friday 09:00 - 17:00
Saturday 09:00 - 17:00
Sunday 09:00 - 17:00

Telephone

+923013900375

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Malik Haseen Ahmad posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Malik Haseen Ahmad:

Share