Digital Pakistan Media Service

Digital Pakistan Media Service Project By [ Digital Kallar Syedan Media Service ]
کلرسیداں کا سب سے بڑا سوشل میڈیا نیٹورک

26/08/2026

عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر صفیہ فیملی ہسپتال میں قرآن خوانی، ڈاکٹر عمیر اسلم رانا کی والدہ محترمہ مرحومہ کی سالانہ برسی عقیدت و احترام سے منائی گئی

کلرسیداں: آرتھوپیڈک سرجن ڈاکٹر عمیر اسلم رانا، صفیہ فیملی ہسپتال مرید چوک کلرسیداں، کی جانب سے حسبِ روایت عید میلاد النبی ﷺ کے بابرکت موقع پر اپنی والدہ محترمہ بانی منصوب صفیہ فیملی ہسپتال کی سالانہ برسی کے موقع پر قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا۔

قرآن خوانی کی اس روحانی محفل میں مرحومہ کے ایصالِ ثواب اور بلندیٔ درجات کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔ بعد ازاں سید عباس شاہ صاحب نے مرحومہ کی مغفرت، درجات کی بلندی اور اہلِ خانہ کے لیے صبر و استقامت کی خصوصی دعا فرمائی۔

اس موقع پر شہر کی عظیم علمی و ادبی شخصیت ماسٹر نصیر بھی خصوصی طور پر شریک ہوئے، جو کئی کتب کے مصنف اور علم و ادب کے حوالے سے نمایاں مقام رکھتے ہیں۔

تقریب میں مرزا مزمل بٹ، سید جنید عباس، نوجوان صحافی زاہد پرویز سمیت صفیہ فیملی ہسپتال کے ڈاکٹرز اور دیگر سٹاف نے شرکت کی۔

شرکاء نے ڈاکٹر عمیر اسلم رانا کی جانب سے اپنی والدہ محترمہ کی یاد میں ہر سال قرآن خوانی اور ایصالِ ثواب کا اہتمام کرنے کو ایک قابلِ تحسین روایت قرار دیتے ہوئے مرحومہ کے لیے دعائے مغفرت کی۔

زاہد پرویز / کلرسیداں میڈیا سروس

26/08/2026
26/08/2026

کلرسیداں میں مرکزی جلوسِ جشنِ عید میلاد النبی ﷺ

کلرسیداں اور گردونواح سے برآمد ہونے والے تمام جلوس مری چوک کلرسیداں میں اکٹھے ہوئے، جہاں سے جشنِ عید میلاد النبی ﷺ کا مرکزی جلوس برآمد ہوا۔ عاشقانِ رسول ﷺ نے بھرپور عقیدت و محبت کے ساتھ جلوس میں شرکت کی، جو اپنے مقررہ اور روایتی راستوں سے ہوتا ہوا کلرسیداں اسپورٹس گراؤنڈ پہنچ گیا۔

اس موقع پر اسپورٹس گراؤنڈ میں محفلِ میلادِ مصطفیٰ ﷺ جاری ہے، جہاں نعت خوانی، درود و سلام اور سیرتِ طیبہ ﷺ کے حوالے سے بیانات کا سلسلہ جاری ہے۔

محفل کے اختتام سے قبل حاضرین کے لیے خصوصی قرعہ اندازی بھی کی جائے گی، جس میں دو خوش نصیب عاشقانِ رسول ﷺ کو عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے لیے ٹکٹ فراہم کیے جائیں گے۔

جشنِ عید میلاد النبی ﷺ کے اس روح پرور اجتماع میں عاشقانِ رسول ﷺ کی بڑی تعداد شریک ہے اور اسپورٹس گراؤنڈ درود و سلام اور نعتِ رسولِ مقبول ﷺ سے گونج رہا ہے۔

Address

Kallar Syedan
Kallar Syedan

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Digital Pakistan Media Service posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Digital Pakistan Media Service:

Shortcuts

Share