Buner E commerce Society

Buner E commerce Society This is a place that aims to make you successful❤️🌸

10/12/2024

جہاں بے وقوف زیادہ ہوں وہاں دھوکے باز بھوکا نہیں مرتا ۔ پہلے موٹیوشنل اسپیکر اس معاشرے کو شارٹ کٹ کا ذریعہ سکھانے پر تلے ہوئے تھے اور ایک چاول سے دیگ بنانے کے خواب دکھاتے تھے ،
ان کو سنتے ہوئے نوجوانوں کو ایسا لگتا تھا کہ ان کے اندر ایک غیر مرئی طاقت آ چکی ہے ابھی وہ اس سیشن سے اٹھیں گے اور باہر کی دنیا پہ چھا جائیں گے ،
دو ہفتوں میں وہ کسی کمپنی کے سی ای او بن جائیں گے ۔ لیکن سیشن سے اٹھنے کی دیر ہوتی تھی باہر نکل کر جب حقیقت کا سامنا کرنا پڑتا تو وہ سارا جوش و جذبہ جھاگ کی طرح بیٹھ جاتا جبکہ چاول سے دیگ بنانے کی ترکیب بتانے والا لاکھ ڈیڑھ لے کر اگلے سیشن کے لیے نکل کھڑا ہوتا ۔۔۔
وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ لوگ اس راز کو سمجھ گئے کہ نوے فیصد محض باتیں اور خیالی پلاو ہیں جبکہ میدان میں کامیابی کے چانس صرف دس فیصد ہیں اور وہ بھی میرٹ اور جہد مسلسل کی بنیاد پر ۔۔۔۔۔
پھر ڈیجیٹل میڈیا کا انقلاب آیا فری لانسنگ ، گرافک ڈیزائننگ ، یو ٹیوب چینلز سے کروڑ پتی بننے کے خواب دکھانے والے میدان میں آ گئے ۔ ازاد چائے والا ، اشرف چوہدری اور ان جیسے سینکڑوں شارٹ کٹ کا لالچ دے کر اپنے سبسکرائیبرز لاکھوں میں لے گئے اور سیکھنے والے صرف خواب ہی دیکھتے رہے۔
اس وقت نصف سے زیادہ نوجوانوں کو موبائل کے ایک ٹچ سے لکھ پتی ہونے کا لالچ دے کر یہ لوگ نفسیاتی بنا چکے ہیں ۔
خواب دکھانا برا نہیں لیکن حقیقت کو نظر انداز کرنا برا ہے ۔ ایسا کچھ بھی نہیں ہے جو یہ کورس کروانے والے آپ کو بتاتے ہیں کہ بس ایک موبائل اور انٹرنیٹ کا پیکج لیجیے اور پیسہ آپ کے قدموں میں ۔۔۔
نتیجہ یہ نکلا کہ ہر کوئی سمجھنے لگا ادھر گرافک ڈیزائننگ سیکھی ادھر ڈالرز آنا شروع ۔۔۔ یو ٹیوب چینل بنتے ہی مونیٹائز ہوجائے گا ۔۔۔ کانٹینٹ رائٹنگ کا کورس کرنے والے سمجھنے لگے وہ اب ہیری پوٹر جیسا شاہکار تخلیق کرنے لگیں گے اور لوگ ان کی خدمات لینے لائن میں کھڑے ہیں ۔
حقیقت اس کے بالکل برعکس ہے ، آپ جو بھی ہنر سیکھتے ہیں ، اس میدان میں آپ سے پہلے لاکھوں لوگ سیکھ کر کام ملنے کے انتظار میں ہیں۔
پہلے سو لکھنے والے تھے تو ہزار پڑھنے والے ، اب ہزار لکھنے والے ہیں تو پڑھنے والوں کی تعداد سو سے بھی کم ہے۔ ہر کسی کا اپنا چینل اور اپنا پیج ہے تو لاکھوں میں آڈینس کہاں سے آئے ؟
ویب سائٹ ، یو ٹیوب چینل ، فیس بک پیج بنانے کے بعد بھی ایک لمبا سفر ہے جو طے کرنا پڑتا ہے ، لاکھوں میں کوئی ایک ہوتا ہے جس کے سر پہ ہما بیٹھتا ہے اور راتوں رات وہ وائرل ہوجاتا ہے ۔ آپ ڈیجیٹل ہنر ضرور سیکھیں لیکن جھوٹے خواب دکھانے والوں سے دور رہیں ، حقیقت موبائل کے ایک ٹچ سے بہت مختلف ہے ۔
,, آن لائن ارننگ ،، اتنی آسان نہیں جتنی آپ کو بتائی جاتی ہے ، اسے آپ اضافی سورس آف انکم کے طور پر چن سکتے ہیں ۔
یہ ہوائی روزی ہے جس پر خاندان کی پرورش نہیں ہوسکتی ۔ کوئی ایسا ہنر سیکھیے جو واقعی آپ کی شناخت بنے ، مشکل وقت میں آپ کے کام آئے ، جس کی سند آپ کے پاس ہو ۔۔یقین جانئیے قسمت اتنی بھی مہربان نہیں کہ موبائل کے ایک ٹچ سے بدل جائے ۔۔ قسمت بنانی پڑتی ہے.
کاپی

Only 8 seats remaining.!!!Contact now:03323535141
05/12/2024

Only 8 seats remaining.!!!
Contact now:03323535141

28/11/2024

‎ایک مشہور چینی کہاوت ہے:
‎*"اگر تم نے پانچ سال پہلے محنت شروع کی ہوتی، تو آج کامیاب ہوتے۔ مگر خوش قسمتی سے، آج تمہارے پاس ایک اور موقع ہے کہ محنت شروع کرو اور پانچ سال بعد کامیاب بن جاؤ۔"*

‎کامیابی کوئی *مافوق الفطرت* چیز نہیں، نہ ہی یہ صرف *غیر معمولی* لوگوں کے حصے میں آتی ہے۔ کامیاب لوگ بھی ہماری اور آپ کی طرح عام انسان تھے، مگر انہوں نے محنت، استقامت، اور خود پر کام کرنے کو اپنی عادت بنایا۔ میں آپ کو چند ایسی حقیقی مثالیں دوں گا، جو اس بات کو ثابت کریں گی کہ مشکل حالات کے باوجود بھی کامیابی ممکن ہے۔

Brendan Greene (PUB G)
‎یہ شخص زندگی میں شدید مالی مشکلات اور ڈپریشن کا شکار تھا۔ اس نے اپنے ڈپریشن سے بچنے کے لیے گیمنگ اور فوٹوگرافی میں مہارت حاصل کی۔ اپنی محنت اور مستقل مزاجی کے باعث اس نے *PUBG* جیسی کامیاب گیم بنائی، اور آج پانچ بلین ڈالر کا مالک ہے۔

**Helen Keller**
‎ہیلن نہ دیکھ سکتی تھی، نہ سن سکتی تھی اور نہ بول سکتی تھی۔ مگر اس نے اپنی مشکلات کو شکست دی اور اپنی مشہور کتاب *“The Story of My Life”* لکھی۔ وہ گریجویشن بھی کر پائی، حالانکہ حالات انتہائی سخت تھے۔

**Nick Vujicic**
‎یہ ایک ایسا انسان ہے جس کے نہ ہاتھ ہیں نہ پیر، لیکن اس نے پھر بھی کروڑوں کا کاروبار کیا اور آج وہ دنیا بھر میں مشہور موٹیویشنل اسپیکر ہے۔
اپ اس کی ویڈیو یوٹیوب پر دیکھ سکتے ہیں


‎کامیابی کسی کے پاس خود چل کر نہیں آتی۔ اس کے لیے سخت محنت، قربانیاں، اور خود پر قابو پانا پڑتا ہے۔ آپ کو اپنی خواہشات پر قابو پانا ہوگا، راتوں کو جاگنا ہوگا، اور ہر اس چیز کو چھوڑنا ہوگا جو آپ کو روک رہی ہو۔ جس سطح کی کامیابی چاہتے ہیں، ویسی ہی محنت کرنی پڑے گی۔

‎اپنے آپ سے یہ سوال کریں:
‎*“کیا میں آج 10 کروڑ کی کمپنی چلانے کے قابل ہوں؟
‎شاید جواب *نہیں* ہو، مگر آپ یہ ضرور سوچ سکتے ہیں کہ آپ کس حد تک بہتر ہو سکتے ہیں۔ اس لیے آج ہی سے خود پر کام شروع کریں، چاہے آپ کسی بھی شعبے میں ہوں۔
‎ اگر اپ گیم کرنے میں ماہر ہیں، تو بہترین گیمر بنیں اس کو انٹرنیشنل لیول پر لے جائے اپ اس سے کروڑوں روپے کما سکتے ہو۔
اگر اپ صرف بولنے میں ماہر ہیں تو اپ ایک جرنلسٹ یا
ایک بہترین سیل مین بن سکتے ہیں
اگر اپ اپنے دوستوں کے بیچ فوٹوگرافی یا ویڈیوز کے لیے مشہور ہیں تو یا تو فوٹوگرا پر بنے یا ایک یوٹیوبر بنے دنیا میں اس کی بہت زیادہ ڈیمانڈ ہے
‎- اگر آپ دکان چلاتے ہیں، تو اسے بڑھائیں اور بہتر کریں۔

یہ معنی نہیں رکھتا کہ تم کام کیا کرتے ہو یا تمہارا شوق کیا ہے چاہے تم اپنے گاؤں سے ایک چھوٹے سے دکان سے شروع کرو مگر مسلسل اگے بڑھتے رہو اور خود پر کام کرو

اب اپ کے ذہن میں یہ سوال اتا ہوگا کہ خود پر کام کیسے
کرو کہاں سے شروع کرو
میں اپ کو بتاتا ہوں کہ اپ نے کیا کرنا ہے
‎ کامیاب لوگوں کی کتابیں پڑھیں، تاکہ آپ کو ان کی سوچ اور جدوجہد کا پتہ چلے۔ اگر کتاب پڑھنا تمیں مشکل لگ رہا ہے تو کامیاب لوگوں کے انٹرویوز اور ویڈیوز دیکھیں۔
‎ جیسے جیسے آپ سیکھیں گے، آپ کی ذہنیت بدلتی جائے گی اور آپ میں خود بخود مثبت تبدیلی آئے گی۔

‎یہ سب کچھ مشکل ضرور لگے گا، لیکن اگر آپ نے ایک قدم بھی کامیابی کی طرف بڑھا لیا اور کامیاب ہو گئے اور کامیابی کے پہلی سیڈی اپ نے چھڑ لیا، تو وہی کامیابی آپ کو مزید محنت کرنے کا حوصلہ دے گی۔ یہی وہ لمحہ ہوگا، جہاں سے آپ کی کامیابی کا سفر شروع ہوگا۔ آج ہی سے خود پر کام کریں، وقت ضائع نہ کریں، اور اپنی منزل کی طرف پہلا قدم بڑھائیں

Hussain Sangeen

17/10/2024

اج کل بہت زیادہ بے روزگاری ہے ہمارے نوجوان لڑکے ڈگری لیتے ہیں اور پیسے کمانے کے لیے دوسرے ممالک میں مزدوری کرتے ہیں یہ بہت زیادہ افسوس کی بات ہے ہم سے جتنا ہو سکے گا ہم اتنا کوشش کریں گے کہ ہم لوگوں کو اور بنیر کے جوان لڑکوں کو ان لائن کام کی طرف لے ائے کہ وہ اپنے گھر میں بیٹھ کر دنیا کی کسی بھی ملک میں اپنا کاروبار شروع کر سکتا ہے ہم اسے سکھائیں گے اور پڑھائیں گے کہ دوسرے ممالک میں کیسے کاروبار کیا جا سکتا ہے.

Address

Kalpani

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Buner E commerce Society posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share