"Welcome to our community! Like and share our page to discover new content, spark meaningful conversations, and connect with like-minded individuals.
23/08/2026
کراچی: نارتھ کراچی سیکٹر 5-M میں مرغی کی دکانوں پر ڈکیتی کے دوران مسلح ڈاکو 3 کیش کاؤنٹرز سے 5 لاکھ روپے سے زائد نقدی لوٹ کر فرار ہوگئے۔ واردات کے بعد ملزمان کی اندھا دھند فائرنگ سے 6 ماہ کی شیر خوار بچی سمیت ماں اور باپ زخمی ہوگئے۔
دکانداروں کے مطابق ملزمان نے لوٹ مار کے بعد فائرنگ کی اور فرار ہوگئے۔ واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ بلال کالونی راؤ شبیر کو معطل کردیا گیا ہے۔
زخمیوں کو طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا، جبکہ پولیس نے واقعے کی مزید تحقیقات شروع کردی ہیں۔
Under 18 Disclaimer: اس خبر میں فائرنگ اور زخمی ہونے سے متعلق حساس تفصیلات شامل ہیں، کم عمر ناظرین اور بچوں کے لیے یہ مواد موزوں نہیں۔
تھانہ تیموریہ پولیس کا اسٹریٹ کرمنلز کے ساتھ مقابلہ، فائرنگ کے تبادلے کے بعد ایک ملزم زخمی حالت میں جبکہ ساتھی ملزم اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار۔
پولیس مقابلہ نزد نمک بینک نارتھ ناظم آباد کے قریب پیش آیا، جہاں پولیس نے مشکوک افراد کو روکنے کی کوشش کی تو ملزمان نے پولیس پر فائرنگ کردی۔
پولیس کی جوابی کارروائی میں ایک ملزم اویس ولد خادم زخمی حالت میں گرفتار جبکہ اس کے ساتھی ملزم فرار۔
گرفتار ملزم کے قبضے سے 30 بور پستول بمعہ 03 راؤنڈ، 02 موبائل فونز و نقد رقم برآمد کرلی گئی۔
ملزمان کے قبضے سے برآمد ہونے والی125 موٹر سائیکل کا ریکارڈ چیک کیا جارہا ہے ۔
زخمی ملزم کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ فرار ساتھی ملزم کی تلاش شروع کردی گئی ہے ۔
مقدمات درج کرکے مزید تفتیش و قانونی کارروائی جاری ہے۔
ترجمان:
ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل
ڈاکٹر محمد عمران خان PSP
18/08/2026
کراچی کے لیاری گینگ وار کا مطلوب کمانڈر فیصل پٹھان ایران میں فائرنگ سے ہلاک ہوگیا،فائرنگ کے وقت فیصل پٹھان کے اہل خانہ بھی اس کے ہمراہ تھے، تاہم وہ محفوظ رہے۔ واقعے کی مزید تفصیلات تاحال سامنے نہیں آسکیں۔فیصل پٹھان کو لیاری گینگ وار کے اہم ترین کمانڈروں میں شمار کیا جاتا تھا۔ وہ عزیر بلوچ، رحمان ڈکیت اور بابا لاڈلا کے گروپ سے وابستہ رہا اور لیاری گینگ وار کے دوران اہم کردار ادا کرتا رہا۔ 2013 میں کراچی آپریشن شروع ہونے کے بعد فیصل پٹھان پاکستان سے فرار ہو کر ایران منتقل ہوگیا تھا، جہاں سے وہ مبینہ طور پر گینگ وار کے نیٹ ورک سے رابطے میں رہا۔فیصل پٹھان کی ہلاکت کی اطلاع ملتے ہی ملیر کے علاقے آنسو ہوٹل میں واقع اس کی رہائش گاہ پر رشتہ داروں اور عزیز و اقارب کی آمد کا سلسلہ شروع ہوگیا،
تفصیلات کے مطابق ایران سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق لیاری گینگ وار کا انتہائی مطلوب کمانڈر فیصل پٹھان ولد اقبال ایران میں فائرنگ کے ایک حملے میں ہلاک ہوگیا۔ فائرنگ کے وقت فیصل پٹھان کے اہل خانہ بھی گاڑی میں موجود تھے، تاہم وہ محفوظ رہے۔ذرائع کے مطابق فیصل پٹھان لیاری کے علاقے چاکیواڑہ کی ہزارہ کالونی کا رہائشی تھا اور طغلق لین، چاکیواڑہ سمیت لیاری کے مختلف علاقوں میں خوف کی علامت سمجھا جاتا تھا۔ وہ ماضی میں رحمان ڈکیت اور بعد ازاں بابا لاڈلا گروپ سے وابستہ رہا، جبکہ دونوں کی ہلاکت کے بعد عزیر بلوچ گینگ کا حصہ بن گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ 2013 میں کراچی میں بڑے پیمانے پر شروع ہونے والے آپریشن کے بعد فیصل پٹھان ملک سے فرار ہوکر ایران منتقل ہوگیا تھا اور مبینہ طور پر طویل عرصے سے ایران میں روپوش تھا۔ حساس اداروں کے مطابق وہ ایران سے مبینہ طور پر عزیر بلوچ گینگ کے نیٹ ورک کی کمانڈ، فنڈنگ اور جرائم کی سرگرمیوں کو منظم کرنے میں کردار ادا کرتا رہا۔حساس اداروں کے مطابق فیصل پٹھان مبینہ طور پر بھتہ خوری، ٹارگٹ کلنگ اور اغوا برائے تاوان سمیت متعدد سنگین جرائم میں ملوث رہا۔ ذرائع کے مطابق اسے لیاری گینگ وار کے دوران ٹارگٹ کلنگ اور ایم کیو ایم و لیاری گینگ وار کے درمیان ہونے والی مسلح لڑائی میں اہم کردار ادا کرنے والے افراد میں شمار کیا جاتا تھا۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ فیصل پٹھان کا نام سی ٹی ڈی کی مرتب کردہ ریڈ بک میں بھی شامل تھا اور اسے انتہائی مطلوب افراد میں شمار کیا جاتا تھا۔ دستاویزات کے مطابق وہ پولیس پر حملوں سمیت لیاری میں ہونے والی متعدد دہشت گردانہ کارروائیوں کے مقدمات میں بھی نامزد رہا۔ذرائع کے مطابق لیاری میں سی ٹی ڈی کے سابق افسر راجا خالد کے بھائی راجا ارشد کے قتل کے مقدمے میں بھی فیصل پٹھان سمیت لیاری گینگ وار کے متعدد مبینہ دہشت گردوں کو نامزد کیا گیا تھا۔فیصل پٹھان کی ہلاکت کی اطلاع ملتے ہی کراچی کے ملیر کے علاقے آنسو گوٹھ میں واقع اس کے آبائی گھر پر اہل خانہ اور رشتہ داروں کی بڑی تعداد پہنچ گئی۔
ذرائع کے مطابق فیصل پٹھان کی ہلاکت کے بعد ایران میں موجود لیاری گینگ وار کے دیگر مبینہ کرداروں میں بھی تشویش پھیل گئی ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق ایران میں موجود بعض مطلوب افراد زیرِ زمین چلے گئے، جبکہ جمیل سمیت چند دیگر افراد کے وہاں سے فرار ہونے کی اطلاعات بھی سامنے آئی ہیں۔تاہم ایران میں فائرنگ کے واقعے، فیصل پٹھان کی ہلاکت اور دیگر افراد کے حوالے سے اطلاعات کی باضابطہ طور پر آزادانہ تصدیق تاحال سامنے نہیں آسکی۔
18/08/2026
Another crime cctv footage of Makki Masjid Road Near Bilal bakery Block 5 Nazimabad Karachi
The Philosophy
18/08/2026
یہ دو ڈکیت جو ہرا اور کتھئ شلوار قمیض پہنے ہوے ہیں انہوں نے پہلے اوٹاوا سوسائٹی نزد احسن آباد پر ایک اسٹوڈینٹ سے موبائل اور کیش چھینا اور پھر احسن آباد موڑ سے آگے میرٹھ سوسائٹی کے یو ٹرن پر ایک اور بائیک سواروں کو روک کر لوٹا ۔ براؤن شلوار قمیض والے ڈکیت کے پیچھے کسی اسٹوڈنٹ سے چھینا ہوا شولڈر بیگ بھی ہے۔ بتاریخ سترہ اگست، بوقت صبح آٹھ پچیس..
17/08/2026
کراچی کے علاقے کورنگی میں ایک نوسرباز نے اے ٹی ایم کے باہر کھڑے شہری کو بے وقوف بنا کر رقم کا فراڈ کیا۔ ملزم نے باہر کھڑے شخص کو بھروسے میں لیا اور کہا کہ وہ "اے ٹی ایم سے کیش نکال کر آ رہا ہوں"۔ ملزم اندر گیا، لیکن اے ٹی ایم مشین کا استعمال کیے بغیر ہی اپنے پاس موجود جعلی نوٹ نکالے اور باہر آکر شہری کو دے دیے۔ شہری کو اس کے بدلے اصل رقم سے محروم کر کے ملزم فرار ہو گیا۔ پولیس معاملے کی جانچ کر رہی ہے۔
17/08/2026
محاہد مسجد نیو کراچی E/5 بلال کالونی تھانے کی حدود میں واردات دو راہ چلتی خواتین سے پرس چھین کر ایک موٹر سائیکل سوار فرار CCTV میں چھیننے والے ڈکیت کی تصویر صاف دکھائی دے رہی ویڈیو کو زیادہ سے زیادہ شیئر کر کے ڈکیت کو پکڑنے میں مدد کریں
The Philosophy
12/08/2026
🚨 اہم اطلاع — چوری شدہ TP-Link سامان 🚨
ایک دکاندار کے مطابق صدر، کبیر پلازہ کے قریب سے TP-Link کا سامان چوری ہوا ہے۔
اگر یہ سامان کسی دکان، مارکیٹ یا آن لائن فروخت کے لیے آئے تو براہِ کرم فوراً اطلاع دیں۔
Contact: 03212454604
Haris Memon
Dynamic Networks, Techno City
The Philosophy
12/08/2026
کراچی: ایوب گوٹھ کے قریب ہوٹل میں مسلح ڈکیتی، لاکھوں روپے اور شہریوں کے موبائل فون لوٹ لیے گئے
کراچی: تھانہ سہراب گوٹھ کی حدود میں ایوب گوٹھ چوکی کے برابر واقع نیو کوئٹہ ماشاءاللہ فرمان ہوٹل میں 11 اگست کی رات تقریباً 2 بجے مبینہ طور پر مسلح ڈکیتی کی واردات پیش آئی۔
ذرائع کے مطابق تین مسلح ملزمان ہوٹل میں داخل ہوئے اور اسلحے کے زور پر ہوٹل میں موجود شہریوں سے تقریباً 6 سے 8 لاکھ روپے مالیت کی نقدی جبکہ 20 سے 25 کسٹمرز کے موبائل فونز لوٹ کر فرار ہوگئے۔
06/08/2026
🚨 بغیر لائسنس اور ٹریننگ سکوٹی چلانا خودکشی ہے! 🛵🏍️
پنجاب کی سڑکوں پر خواتین اور بچوں کے ساتھ ہونے والے حادثات کی سب سے بڑی وجہ ٹریننگ نہ ہونا ہے۔ یہ ویڈیو دیکھیں اور اپنے پیاروں کی زندگی سے کھیلنا بند کریں!
Be the first to know and let us send you an email when The Philosophy posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.