92digital TV

92digital TV Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from 92digital TV, Karachi.

23/08/2026

میر رضا کے لواحقین نے جوڈیشل کمیشن مسترد کردیا۔۔ جے آئی ٹی بنانے کی اپیل

18/08/2026

کمشنر کراچی گدھا گاڑی ریس 2026
16/08/2026

کمشنر کراچی گدھا گاڑی ریس 2026

کراچی میں نیٹیو جیٹیو پل سے کمشنر ہاوس تک روایتی گدھا گاڑی ریس کا ا...

جشن آزادی گدھا گاڑی ریس 2026
16/08/2026

جشن آزادی گدھا گاڑی ریس 2026

Enjoy the videos and music you love, upload original content, and share it all with friends, family, and the world on YouTube.

میر رضا قتل کیس اور سندھ پولیس کا فارنزک یونٹ۔۔۔تین دن قبل میں نے اپنے نیوز چینل پر خبر دی کہ سندھ ہولیس کے فارنزک یونٹ ...
12/08/2026

میر رضا قتل کیس اور سندھ پولیس کا فارنزک یونٹ۔۔۔

تین دن قبل میں نے اپنے نیوز چینل پر خبر دی کہ سندھ ہولیس کے فارنزک یونٹ میں اسلحے اور گولیوں کے خ*ل کا جدید سائنٹیفک طریقے سے تجزیہ کرنے والے مشین (IBIS) گزشتہ تین سال سے بند ہے۔ لہذا میر رضا کو ممکنہ طور پر لگنے والی گولی کے خ*ل کا تفصیلی تجزیہ ممکن نہیں ہوسکا ہے اور مینوئل طریقے سے صرف یہ رپورٹ تیار کی گئی کہ مذکورہ خ*ل تیس بور پستول کی گولی کا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

اب یہ IBIS مشین کرتی کیا ہے یہ بھی جان لیجیے۔۔۔

نوٹ: اوپر دی گئی تصاویر IBIS مشین کی ہیں👆👆👆👆👆۔۔۔.........................................................................

1- جدید IBIS مشین کسی بھی اسلحے فائر کیے گئے گولیوں اور خ*لوں پر موجود خوردبینی نشانات کی ڈیجیٹل تصاویر محفوظ کرتا ہے۔

2- ہر تصویر سے ایک الیکٹرانک سگنیچر اخذ کرکے اسے ڈیٹا بیس میں محفوظ کیا جاتا ہے۔

3- ان سگنیچرز کا IBIS نیٹ ورک کے ذریعے موازنہ کیا جاتا ہے تاکہ ممکنہ طور پر ایک جیسے نشانات رکھنے والے گولیوں اور خ*لوں کی نشاندہی کی جاسکے۔

4- ممکنہ طور پر ملنے والے نتائج کو ترجیحی بنیاد پر ترتیب دیا جاتا ہے اور فارنزک ماہر کے مشاہدے کے لیے پیش کیا جاتا ہے، جو بعد میں ان مماثلتوں کی حتمی تصدیق کرتا ہے۔

پولیس اور تفتیش کاروں کے لیے IBIS ایسے پیٹرنز اور رجحانات کی نشاندہی میں بھی مددگار ثابت ہوتا ہے جو جرائم کی تحقیقات میں اہم معلومات فراہم کرسکتے ہیں.

اب آتے ہیں اصل بات پر۔۔۔ آج بروز بدھ آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو نے ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈیویلپرز کے دفتر میں خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ سندھ پولیس کے فارنزک یونٹ میں رکھی IBIS مشین کی سالانہ فیس بہت زیادہ ہے لہذا اس لیے وہ بند ہے اور اب سندھ پولیس کے آئی ٹی ماہرین IBIS کی ٹکر کا سافٹ ویئر تیار کرنے کی کوشش کررہے ہیں جو اس سے بھی اچھا نتیجہ دینے کی صلاحیت رکھتا ہو۔۔۔۔ آئی جی صاحب یہ بھی بتادیتے کہ جس وقت کروڑوں روپے لگا کر فارنزک یونٹ تعمیر کیا جارہا تھا اور یہ قیمتی اور حساس مشینری خرہدی جارہی تھی تو اس وقت یہ خیال کیوں نہیں آیا کہ اس کی تو سالانہ فیس بہت زیادہ ہے۔ وہ میں بتاتا ہوں آپ کو ۔۔۔ کیونکہ پہلے تو سندھ پولیس تمام ادائیگیاں جیسے تیسے کررہی تھی لیکن سہولت کے ساتھ ادائیگی کے لیے سندھ پولیس کا فارن کرنسی اکاونٹ لازمی ہونا چاہیے جو آج کی تاریخ تک تو نہیں بن سکا۔ دوسرے مینوئل طریقے سے ادائیگی کا طریقہ کار اتنا طویل ہے کہ کاغذی کارروائی کرتے کرتے ادائیگی کا وقت ہی نکل جاتا ہے اور پریکٹس نئے سرے سے شروع ہوجاتی ہے۔۔۔
گولیوں کے خ*ل کا تجزیہ کرنے والی IBIS مشین آسٹریلوی کمپنی کی ہے جو اپنی ٹیکنالوجی کسی کو نہیں دیتے بلکہ تیار مشین فروخت کرتے ہیں ان کے سافٹ ویئر کو کاپی نہیں کیا جاسکتا۔ اگر اتنا ہی آسان ہوتا تو آج ہر گلی میں یہ مشین تیار ہورہی ہوتی۔ کمپنی اتنی بھاری رقم لیتی ہی اس بات کی ہے۔۔
اگر سندھ پولیس کے آئی ٹی ماہرین اتنے ماہر ہوتے تو تین سال میں کوئی ایک تجرباتی طور پر ہی تیار سافٹ ویئر سامنے لے آتے۔۔ لیکن ایسا نہیں ہوا۔
یہ کہانی صرف ایک میر رضا قتل کیس کی نہیں ہے بلکہ سیکڑوں کیسسز کی ہے جس میں اسلحے اور گولیوں کے خ*ل کا سائنسی بنیادوں پر تجزیہ نہیں کیا جاسکا ہے۔ گو آئیں بائیں اور شائیں کرنے سے بہتر ہے ۔ مشین کی فیس ادائیگی کا انتظام کریں اور فارنزک یونٹ پر لگائے گئے کروڑوں روپے بچالیں۔۔۔۔

10/08/2026

‎نوجوان تاجر میر رضا کا قتل۔۔ قاتل کون؟
‎ Part 11

10/08/2026

نوجوان تاجر میر رضا کا قتل۔۔ قاتل کون؟

نوجوان تاجر میر رضا ہلاکت کیس حل کرلیا ہے۔ آئی جی سندھ کا بڑا دعوی
06/08/2026

نوجوان تاجر میر رضا ہلاکت کیس حل کرلیا ہے۔ آئی جی سندھ کا بڑا دعوی

IGP Sindh Javed Alam Odho claims the Mir Raza murder has been solve...

30/07/2026

چنیسر ٹاون منظور کالونی میں واٹر کارپوریشن کی غفلت و لاپروائی کے نتیجے میں سائیکل چلانے والا بچہ پانی سے بھرے گڑھے میں گرگیا۔ ٹھیلے والے نے فوری کارروائی کرتے ہوئے علاقہ مکینوں کی مدد سے بچے کو بچالیا۔
واٹر کارپوریشن ہو یا کوئی بھی محکمہ اس کا کام صرف گڑھے کھودنا ہے کام ہونے کے بعد گڑھے کو بند کرنا یا جس وقت گڑھا کھودا گیا ہو اس وقت گڑھے کے اطراف کوئی حفاظتی دیوار یا رکاوٹ بھی نہیں لگائی جاتی۔ جس کی وجہ سے آئے روز حادثات رونما ہوتے ہیں۔
میئر کراچی واٹر کارپوریشن کے چیئرمین بھی ہیں انھیں چاہیے کہ عملے کو تربیت دلوائیں۔۔

Happy follow-versary to my awesome followers. Thanks for all of your support! Khalid Nawaz, Sadaqat Ali Rajput, Meraj Kh...
30/07/2026

Happy follow-versary to my awesome followers. Thanks for all of your support! Khalid Nawaz, Sadaqat Ali Rajput, Meraj Khan, M Akmal, Amjid Khaskheli

Address

Karachi
74000

Telephone

+923068429307

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when 92digital TV posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to 92digital TV:

Shortcuts

Share