10/10/2025
#باجوڑ
🟥 تازہ خبر
تحصیل واڑہ ماموند کے علاقوں چینگی، المازو اور کریونڈ کے درمیان شدید کراس فائر کا سلسلہ جاری ہے۔
علاقہ مکمل طور پر آبادی سے بھرا ہوا ہے اور شہریوں کے جاں بحق ہونے کی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں۔ 😢
مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے تبادلے کے باعث علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل چکا ہے،
لوگ اپنے گھروں میں محدود ہو گئے ہیں اور حالات انتہائی کشیدہ بتائے جا رہے ہیں۔
انتظامیہ اور متعلقہ اداروں سے مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ فوری طور پر حالات کو قابو میں لایا جائے
اور بے گناہ شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے۔