Blue Sea Water Tachnologes

Blue Sea Water Tachnologes Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Blue Sea Water Tachnologes, Advertising/Marketing, ZamZama Chowk, Shamsi Society, Malir Halt, Karachi.

14/06/2026
14/06/2026

بھارتی اداکارنصیرالدین شاہ نےاپنے ملک کا اصل چہرہ بتادیا۔ انہوں نے ایک سیاحت کے فروغ کیلئے سجائی گئی ایک تقریب میں بات کرتے ہوئے کہا کہ بھارت میں سیاح آنے سے گریزہ ہیں۔ انکا انتخاب اب بھارت نہیں رہا کیونکہ یہاں آنے والے غیر ملکی مہمانوں کو بےع/زت کیا جاتاہے ان سے زائد ہیسے وصول کیے جاتے ہیں مگر ہمسایہ دیش میں اسکے الٹ ہوتاہے وہ سیاحوں کو عزت بھی دیتے ہیں اور ان سے پیسے بھی وصول نہیں کرتے ہیں اگر مہمانوں کی عزت دینا سیکھنی ہےتو پاکستان سے سیکھو۔

23/05/2026

قاری امتیاز احمد صدیقی کا جرأت مندانہ فیصلہ
حال ہی میں ایک ایسی شادی دیکھنے کو ملی جہاں لڑکے اور لڑکی، دونوں کے اہل خانہ نے اس قدر طوفانِ بدتمیزی برپا کیا کہ قاری امتیاز احمد صدیقی صاحب نے نہ تو نکاح پڑھایا اور نہ ہی وہاں کا کھانا کھایا، بلکہ جرم اور خرافات میں ملوث افراد کو سخت سست سنا کر وہاں سے واپس لوٹ آئے۔

قصہ کچھ یوں ہے کہ شادی سے ایک رات قبل لڑکے والوں کی طرف سے ایک اہم دینی پروگرام کا انعقاد کیا گیا تھا، جس میں راقم الحروف بھی شریک تھا۔ اس مجلس میں نکاح کو سادہ اور آسان بنانے کے تعلق سے تفصیلی گفتگو ہوئی، گانے بجانے اور دیگر ناجائز و حرام کاموں سے بچنے کی تلقین کی گئی۔ لڑکے والوں نے ہمیں یہ یقین دہانی کرائی کہ شادی میں اس طرح کا کوئی بھی خرافاتی کام نہیں ہوگا۔ ساتھ ہی انہوں نے یہ بات بھی کہی کہ نکاح آپ ہی حضرات کو پڑھانا ہے، اس لیے کہ لڑکی کے گارجین کا خود کہنا ہے کہ نکاح آپ کے مولانا صاحب ہی پڑھائیں گے۔ لہذا آپ حضرات کو چلنا ہے۔

قاری امتیاز صاحب نے ان کی یقین دہانی پر بھروسہ کرتے ہوئے حامی بھر لی کہ ٹھیک ہے، ہم چل کر نکاح پڑھا دیں گے۔

اگلے دن بارات روانہ ہوئی۔ قاری صاحب اپنے طور پر دلہن کے گاؤں پہنچے۔ وہاں پہنچ کر جو منظر انہوں نے دیکھا، وہ انتہائی افسوسناک اور عجیب و غریب تھا۔ وہاں کا ماحول بالکل ہندوؤں کی شادی جیسا تھا۔ ڈی جے اور رتھ کا باقاعدہ انتظام کیا گیا تھا، نوشے میاں شاہانہ انداز میں رتھ پر جلوہ افروز تھے اور ڈی جے پر نہایت تیز آواز میں فحش بھوجپوری گانے گونج رہے تھے۔ ان گانوں کی دھن پر بچے، بوڑھے اور جوان، غرض کہ پورا گاؤں تھرک رہا تھا۔

حد تو یہ ہو گئی کہ پورے گاؤں کا چکر کاٹنے کے بعد جب یہ شرمناک قافلہ مسجد کے پاس پہنچا، تو مسجد کے ادب و احترام کو بھی ملحوظ نہیں رکھا گیا، وہاں آدھا گھنٹہ رُک کر فحش گانے بجائے گئے اور خوب ڈانس کیا گیا اور مزید ستم یہ کہ گانے بجانے میں شامل تقریباً ہرشخص شراب کے نشے میں مست تھا۔ الامان و الحفیظ۔

جب نکاح کا وقت آیا تو قاضی صاحب کی تلاش شروع ہوئی۔ قاری امتیاز صاحب بھی بڑی شدت سے اسی وقت کا انتظار کر رہے تھے، تاکہ وہ ان کو آئینہ دکھا سکیں۔ قاری صاحب نے برجستہ سوال کیا: آپ لوگ خود بتائیے کہ یہ شادی کسی مسلمان کی ہے یا ہندو کی؟ لوگوں نے تلملا کر جواب دیا: آپ ایسا کیوں بول رہے ہیں؟ ہم سب لوگ الحمد للہ مسلمان ہیں! اب قاری صاحب نے سخت لہجے میں اپنی بات رکھی کہ یہ ڈی جے اور ناچ گانا ہندوؤں کا طریقہ ہے، اسلام اس کی اجازت ہرگز نہیں دیتا، نہ شادی کے موقع پر اور نہ ہی عام دنوں میں۔ لہذا میں یہ نکاح نہیں پڑھاؤں گا اور نہ ہی یہاں کا کھانا کھاؤں گا۔

لوگوں نے اپنے سر جھکا لیے، معافیاں مانگیں اور لاکھ منانے کی کوشش کی، لیکن قاری صاحب اپنے فیصلے پر چٹان کی طرح قائم رہے اور نکاح پڑھائے و کھانا کھائے بغیر وہاں سے واپس آگئے۔

میں قاری صاحب کے اس جرأت مندانہ قدم پر انہیں دل سے سلام پیش کرتا ہوں۔ گرچہ بعد میں کسی اور نے نکاح پڑھا ہی دیا ہوگا، لیکن وہاں موجود لوگوں کو یہ احساس تو ضرور ہوا ہوگا کہ انہوں نے کتنا غلط کام کیا ہے، اور امید ہے کہ وہ آئندہ ایسی خرافات سے توبہ کریں گے۔

اگر نکاح پڑھانے والے دیگر علمائے کرام اور معزز ائمہ حضرات بھی ایسی مفسدانہ شادیوں میں اسی طرح سخت رخ اپنائیں، تو بہت جلد مسلم معاشرے سے گانے بجانے اور فضول رسومات کی یہ برائی ختم ہوسکتی ہے۔

اللہ تعالیٰ امتِ مسلمہ کو عقلِ سلیم عطا فرمائے اور شادیوں کو آسان بنانے اور سنتِ نبوی ﷺ کے مطابق کرنے کی توفیق دے۔ آمین یا رب العالمین۔
حفظ الرحمٰن قاسمی
2 ذی الحجہ 1447ھ

Address

ZamZama Chowk, Shamsi Society, Malir Halt
Karachi
75210

Telephone

+923127104982

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Blue Sea Water Tachnologes posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share