Awaam Ki Awaaz

Awaam Ki Awaaz السلام علیکم عوام کی اواز یہ پیج بنانے کا مقصد یہ ہے کہ ہماری اواز دنیا کے لوگوں تک پہنچے شکریہ

13/08/2026

*کال ریکارڈنگ منظرِ عام پر چھالیا ڈیلر سے مبینہ ڈیل کی گفتگو نے نئے سوالات کھڑے کر دیے*

*کراچی (کرائم رپورٹر) 12 اگست 2026*

تھانہ بلال کالونی کی حدود میں چھالیا سے بھرے رکشے کو مبینہ طور پر 2 لاکھ روپے کے عوض چھوڑے جانے کے معاملے میں ایک مبینہ کال ریکارڈنگ منظرِ عام پر آنے کا دعویٰ سامنے آیا ہے جس میں پولیس کانسٹیبل دانش پتافی اور چھالیا ڈیلر کے درمیان مبینہ گفتگو میں معاملات طے ہونے کی بات کی جا رہی ہے

ذرائع کے مطابق مبینہ کال ریکارڈنگ میں چھالیا ڈیلر اور پولیس کانسٹیبل دانش پتافی کے درمیان ہونے والی گفتگو سے یہ تاثر ملتا ہے کہ معاملہ رقم کے عوض طے کیا گیا اور بعد ازاں چھالیا سے بھرے رکشے کو چھوڑ دیا گیا

ریکارڈنگ سامنے آنے کے بعد معاملے نے مزید سنگینی اختیار کر لی ہے اور یہ سوال اٹھایا جا رہا ہے کہ رکشہ کس قانونی کارروائی کے تحت چھوڑا گیا اور اس تمام معاملے میں کون کون سے اہلکار ملوث ہیں

ذرائع کی جانب سے پہلے ہی پولیس کانسٹیبل دانش پتافی اور کانسٹیبل جعفر کے کردار پر سوالات اٹھائے گئے تھے جبکہ ایس ایچ او بلال کالونی راؤ شبیر کی مبینہ سرپرستی کے بھی الزامات سامنے آ چکے ہیں

کال ریکارڈنگ کی آزادانہ طور پر تصدیق نہیں ہو سکی تاہم اگر ریکارڈنگ درست ثابت ہوتی ہے تو یہ معاملہ محکمہ پولیس کے لیے انتہائی اہم نوعیت اختیار کر سکتا ہے

شہریوں اور قانونی حلقوں نے ایس ایس پی سینٹرل ڈاکٹر عمران خان سے مطالبہ کیا ہے کہ مبینہ کال ریکارڈنگ رکشہ چھوڑنے کے عمل ڈیوٹی پر موجود اہلکاروں اور مبینہ رقم کی لین دین سمیت تمام پہلوؤں کی شفاف انکوائری کرائی جائے تاکہ اصل حقائق سامنے آ سکیں

*اب اہم سوال یہ ہے کہ مبینہ 2 لاکھ روپے کی ڈیل کس نے طے کی رقم کس نے وصول کی اور چھالیا سے بھرا رکشہ کس کے حکم پر آزاد کیا گیا؟*

دفتر ایس ایس پی انوسٹی گیشن ملیر، کراچی*مورخہ 08  اگست 2026*ایسٹ زون، انوسٹیگیشن ونگ ملیر کی کاروائیاں، ایس ایس پی انویس...
09/08/2026

دفتر ایس ایس پی انوسٹی گیشن ملیر، کراچی
*مورخہ 08 اگست 2026*

ایسٹ زون، انوسٹیگیشن ونگ ملیر کی کاروائیاں،

ایس ایس پی انویسٹیگیشن ملیر کی سربراہی میں مختلف مقدمات میں مطلوب و مفرور ملزمان گرفتار ، مغو یہ/ گمشدہ بازیاب :-

1- تھا نہ شاہ لطیف ٹاؤن:-'
تفتیشی ٹیم تھا نہ شاہ لطیف ٹاؤن نے مقدمہ الزام نمبر 1388/26 بجرم دفعہ 365-B ت پ میں مغویہ / گمشدہ وجیہ فاطمہ دختر حبیب اللہ کو بازیاب کیا۔

2- تھا نہ بن قاسم :-'
تفتیشی ٹیم تھا نہ بن قاسم نے مقدمہ الزام نمبر 420/26 بجرم دفعہ 496-A ت پ میں مغویہ/ گمشدہ مسمات سویرا زوجہ نزیرعلی کو بازیاب کیا۔

3- تھا نہ ملیر کینٹ:-'
تفتیشی ٹیم تھا نہ ملیر کینٹ نے مقدمہ الزام نمبر 284/26 بجرم دفعہ 406/34 ت پ میں نامزد ملزم ارشاد احمد ولد نور اللہ خان کو گرفتار کیا ۔ مزید مقدمہ ہذا میں گرفتار ملزم کی نشاندہی پر مطلوبہ آ لٹو کار رجسٹریشن نمبری BTL-985 سلور کلر بھی برآمد کی گئی ۔

4 تھا نہ میمن گوٹھ:-'
تفتیشی ٹیم تھا نہ میمن گوٹھ نے مقدمہ الزام نمبر 270/26 بجرم دفعہ 378/34 ت پ میں نامزد ملزم فرحان ولد مولا بخش کو گرفتار کیا ۔

5- تھا نہ قائد آ باد:-:
تفتیشی ٹیم تھا نہ قائد آ باد نے مقدمہ الزام نمبر 688/25 بجرم دفعہ 420 ت پ میں مفرور ملزم ایاز عرف ڈوگر ولد اکرم کو گرفتار کیا ۔

بازیاب کو مجاز عدالت میں برائے بیان پیش کیا جائے گا ۔
گرفتار ملزمان کے خلاف ضابطہ کی کارروائی جاری ہے ۔

مزید تفتیش جاری ہے ۔

ترجمان
انویسٹیگیشن ضلع ملیر

*کراچی: شفیق موڑ پر تجاوزات کے خلاف کارروائی، پولیس پارٹی پر مبینہ حملہ، ایس ایچ او زخمی**شفیق موڑ پر واقع نیو کوئٹہ حاج...
08/08/2026

*کراچی: شفیق موڑ پر تجاوزات کے خلاف کارروائی، پولیس پارٹی پر مبینہ حملہ، ایس ایچ او زخمی*

*شفیق موڑ پر واقع نیو کوئٹہ حاجی آغا ہوٹل پر اے سی صاحبہ نہا شاہ پولیس نفری کے ہمراہ تجاوزات کے خلاف کارروائی کے لیے پہنچیں تو مبینہ طور پر ہوٹل مالکان کے افراد نے پولیس پارٹی پر ڈنڈوں سے حملہ کردیا۔*

*حملے کے نتیجے میں ایس ایچ او حیدری مارکیٹ انسپکٹر عدیل احمد کے ہاتھ میں فریکچر ہوگیا، جنہیں فوری طور پر ضیاء الدین اسپتال منتقل کردیا گیا۔*

*واقعے کے بعد ہوٹل مالکان کی جانب سے مبینہ طور پر بڑے ڈمپرز اور کنٹینرز سڑکوں پر کھڑے کرکے شفیق موڑ کی دونوں سڑکیں بلاک کردی گئیں، جبکہ احتجاجی مظاہرہ جاری ہے۔*

*واقعے کے باعث علاقے میں ٹریفک کی روانی متاثر ہونے اور کشیدگی کی صورتحال پیدا ہونے کی اطلاعات ہیں۔*

07/08/2026

کراچی میں نوجوان تاجر میر رضا علی کیس میں نیا موڑ اس وقت آیا جب ورثاء (والد) نے راتوں رات میڈیکل بورڈ تبدیل کیے جانے پر قبر کشائی سے انکار کردیا، حالانکہ تمام انتظامات مکمل ہو چکے تھے۔ # @

06/08/2026
06/08/2026

آئی جی سندھ کی آمد پہ عامر نواز وڑائچ نے احتجاج ملتوی کردیا

05/08/2026

*کراچی میں بےچارگی کی انتہا دیکھئیے*

نارتھ کراچی پاور ہاؤس چورنگی کے قریب سڑک پر سواری کا انتظار کرنے والے ماں بیٹے کو لوٹ لیا گیا،

بیٹے نے مزاحمت کی کوشش کی تو ماں نے واسطے دے کر روکا اور پکڑ لیا @

شان مسعود کو انجری ہوئی، ٹیم کے اسکواڈ میں شامل تک نہ تھا، ویسٹ انڈیز میں اپنی فرنچائز ٹیم لاہور قلندر کی طرف سے لیگ کرک...
05/08/2026

شان مسعود کو انجری ہوئی، ٹیم کے اسکواڈ میں شامل تک نہ تھا، ویسٹ انڈیز میں اپنی فرنچائز ٹیم لاہور قلندر کی طرف سے لیگ کرکٹ کھیل رہا تھا، قومی ٹیسٹ ٹیم کیلئے 10 مہینے بعد بلاوا آگیا۔ پہلی مرتبہ دوسرے نمبر پر بیٹنگ کرنے بھیجا گیا اور آتے ہی 10 چوکوں اور 2 چوکوں کی مدد سے شاندار ورلڈ کلاس سنچری اسکور کر ڈالی۔ عبداللّٰه شفیق نے شان مسعود کی کمی تک محسوس نہ ہونے دی۔ دل خوش کردیا۔ تاریخی اننگز کھیل کر اپنا نام تاریخ میں رقم کر ڈالا۔۔۔💚🔥☠️

01/08/2026

*پولیس اسٹیشن بلوچ کالونی*
ان لوگوں کی غنڈہ گردی دیکھو! 😡👊
کراچی کے علاقے جونیجو ٹاؤن کراچی منظور کالونی میں یہ شخص پتہ نہیں کیا غنڈہ بنا ہوا ہے! سرِعام عورتوں اور شہریوں کو انتہائی غلیظ گالیاں دے رہا ہے اور پسٹل لہراتے ہوئے سیدھی ہوائی فائرنگ کر رہا ہے۔
یہ ویڈیو دیکھ کر انتہائی افسوس اور دکھ ہوا ہے۔ یوں لگتا ہے جیسے ہم کراچی جیسے عروس البلاد شہر میں نہیں بلکہ کسی قانون سے محروم علاقے یا جنگل میں رہ رہے ہوں۔ عورتوں کو غلیظ گالیاں دینے اور ہاتھ میں پسٹل اٹھا کر بدتمیزی کرنے والا شخص بہادر نہیں بلکہ سب سے بڑا بزدل اور نامرد ہے۔
کیا ہمارے شہر میں قانون نام کی کوئی چیز باقی نہیں رہی؟ کیا سرِعام ہتھیار لہرانے اور خوف و ہراس پھیلانے والے یونہی آزاد گھومتے رہیں گے؟
ہم اعلیٰ حکام سے مطالبہ کرتے ہیں! اس سخت سے سخت اور عبرتناک سزا دی جائے تاکہ آئندہ کوئی ایسی غنڈہ گردی کرنے کی ہمت نہ کر سکے۔

Sindh
Sindh Police
CM Sindh

07/07/2026

ماہ نور بلوچ جو پاکستان ٹیلی ویژن کے سنہری دور سے اپنی اداکاری اور خوبصورتی کے باعث مقبول ہیں، حال ہی میں ہدایت کار فہیم برنی کے ساتھ نظر آئیں۔

مزید تفصیلات : https://www.geonewsurdu.tv/latest/437566-

Address

Fatima Jinnah Road
Karachi
0000

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Awaam Ki Awaaz posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share