29/04/2026
کراچی / وزیراعلیٰ ہاؤس/ بدھ، 29 اپریل 2026ء بمطابق 11 ذو القعدہ 1447ھ
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے چیئرمین کے الیکٹرک شہریار چشتی کی ملاقات
ملاقات میں سی ای او کے الیکٹرک سید طحہٰ، پرنسپل سیکریٹری، سیکریٹری توانائی اور دیگر شریک
موسم گرما کا آغاز ہے، شہر کا غریب طبقہ طویل لوڈشیڈنگ کی مشکلات سے دوچار ہے ، وزیراعلیٰ سندھ
ہم چاہتے ہیں لوڈشیڈنگ میں خاص طور پر غریب علاقوں میں کمی ہونی چاہیے، وزیراعلیٰ سندھ
غریب علاقوں میں لوڈشیڈنگ نہ ہونے کا کوئی حل نکالا جائے، وزیراعلیٰ سندھ
کے الیکٹرک سندھ حکومت کے ساتھ تعاون کے لیے تیار ہے، چیئرمین شہریار چشتی
وزیراعلیٰ سندھ نے کراچی کے بجلی صارفین کے لیے ٹارگٹڈ سبسڈی پروگرام پر اسٹڈی کرنے کی ہدایت دیدی
سستی بجلی کی پیداوار ناگزیر ہے، چیئرمین کے الیکٹرک شہریار چشتی
تھر کے کوئلے کو استعمال کرکے سستے بجلی بنا کر کے الیکٹرک کو دی جائے، وزیراعلیٰ سندھ
وہ سستی بجلی کے الیکٹرک غریب علاقوں میں سستے داموں بلاتعطل فراہم کی جائے، وزیراعلیٰ سندھ
ہم کے الیکٹرک سے شراکت داری کر کے صنعتی علاقوں کو مناسب قیمت پر بجلی مہیا کرنے کا پلان بنا رہی ہے، وزیراعلیٰ سندھ
وزیراعلیٰ سندھ نے محکمہ توانائی کو ہدایت دی کہ سستی بجلی مہیا کرنے کے لئے مختلف تجاویز مرتب کریں
وزیراعلیٰ سندھ نے کمشنر کراچی، سیکریٹری توانائی اور سی ای او کے الیکٹرک پر مشتمل کمیٹی قائم کر دی
کمیٹی شہر کے غریب علاقوں کو سستی بجلی فراہم کرنے کے لیے تجاویز پیش کرے گی، ترجمان وزیراعلیٰ سندھ
عبدالرشید چنا، ترجمان وزیراعلیٰ سندھ