25/08/2022
بہت بوجھل دل کے ساتھ کچھ تصویریں بھیجی ہیں۔ ہمارے بھائ بہن جس مشکل میں مبتلا ہیں جہاں ان کی آزمائش ہے وہیں ہماری بھی آزمائش ہے۔ اسٹاف کے ساتھ بات کیجئے ان کو آگاہی کے ساتھ کرنے کے کام بتائیے ۔رب کے دامن سے خیر و عافیت مانگنا اور استغفار و صدقہ سے بلاوں کو ٹالنے کیلئے اسباب کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے
: 📌القرآن - سورۃ نمبر 2 البقرة
آیت نمبر 155
أَعُوذُ بِاللّٰهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
وَلَـنَبۡلُوَنَّكُمۡ بِشَىۡءٍ مِّنَ الۡخَـوۡفِ وَالۡجُـوۡعِ وَنَقۡصٍ مِّنَ الۡاَمۡوَالِ وَالۡاَنۡفُسِ وَالثَّمَرٰتِؕ وَبَشِّرِ الصّٰبِرِيۡنَۙ ۞
ترجمہ:
اور ہم ضرور تمہیں خوف و خطر، فاقہ کشی، جان و مال کے نقصانات اور آمدنیوں کے گھاٹے میں مبتلا کر کے تمہاری آزمائش کریں گے اور بشارت ہے صبر کرنے والوں کے لیے۔
القرآن - سورۃ نمبر 2 البقرة
آیت نمبر 155
📌القرآن - سورۃ نمبر 8 الأنفال
آیت نمبر 33
وَمَا كَانَ اللّٰهُ مُعَذِّبَهُمۡ وَهُمۡ يَسۡتَغۡفِرُوۡنَ ۞
ترجمہ:
اور نہ اللہ کا یہ قاعدہ ہے کہ لوگ استغفار کر رہے ہوں اور وہ اُن کو عذاب دیدے۔
📌حدیث:
وَعَنْ أَنَسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «إِنَّ الصَّدَقَةَ لَتُطْفِئُ غَضَبَ الرَّبِّ وَتَدْفَعُ مِيتَةَ السَّوْءِ» . رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ
حضرت انس ؓ بیان کرتے ہیں ، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :’’ بے شک صدقہ ، رب کے غضب کو ختم کرتا ہے اور بری موت کو دور کرتا ہے ۔‘‘
Mishkat ul Masabeeh #1909