DigiNovEx

DigiNovEx Want to boost your sales and grow your brand? Dm Us Now And Grow Faster. Watsap:923272386267 WhatsApp: +923272386267
Email:[email protected]

DigiNovex Marketing Agency, Creates High-Converting Meta Ads, Powerful Social Media Strategies, And Engaging Content To Deliver Real Results For Your Business. ❗You’re spending on social media ads but not getting any real customers? Trust Us, You’re not alone — most businesses waste their budget and see no results. If you are facing the same,

❌No Sales,
❌No Engagement,
❌No Strategy,

Than you’re

in the right place now! It is "DigiNovex" by Jaweria Nadeem, a results-focused Social Media Marketing Agency. We help businesses fix exact these problems with data-driven strategies and Meta Ads that attract the right audience, boost engagement, and generate real sales. What We Will Do For You?

✅ Market Research & Target Your Audience – Identify people most interested in your product.

✅ Analyze Competitors & Trends – Stay ahead by discovering what works best.

✅ Position Your Brand to Win – Make customers choose you over competitors.

✅ Plan & Create Engaging Content – Craft posts and videos that build trust.

✅ Launch High-Converting Meta Ads – Reach ready-to-buy customers effectively.

✅ Optimize Conversions – Turn visitors into loyal buyers.

✅ Manage & Grow Your Community – Keep customers coming back consistently.

✅ Track Performance & Improve – See what works and cut what doesn’t.

✅ Scale Your Business Faster – Grow efficiently with proven strategies. Why Choose Us?

✔ We treat your brand like my own — your wins are my wins.
✔ We understand your customers and speak in a way that makes them listen.
✔ More than a marketer — a partner committed to your growth.

🚀 Ready to turn your social media into a sales machine? Let’s work together to attract the right audience, boost engagement, and grow faster than ever.

📩 Message us today — your growth story starts now.

🏫بزنس کی ترقی؟ 📊 بڑھتی ہوئی سیلز؟ 🚀💡کس کا یہ خواب نہیں ہے؟😦لیکن کیا ایسا ممکن ہے؟جی بالکل!🙋📌اگر آپ بھی اپنے بزنس کی آن ل...
17/05/2025

🏫بزنس کی ترقی؟ 📊 بڑھتی ہوئی سیلز؟ 🚀

💡کس کا یہ خواب نہیں ہے؟

😦لیکن کیا ایسا ممکن ہے؟

جی بالکل!🙋

📌اگر آپ بھی اپنے بزنس کی آن لائن مارکیٹنگ کروانا چاہتے ہیں تو ہم لاۓ ہیں آپ کیلۓ ایک شاندار موقع۔۔🎉 آپکے بزنس کو کامیاب بنانے کا!
👈اپنے بزنس کو ہمارے حوالے کریں۔۔ اور بے فکر ہوجائیں۔۔✨✨

Our Services:
📌page management📊
📌Professional page Setup💻
📌Page Logo & Cover photo🎨
📌Effective Facebook ads🎯
📌Daily Engaging Posts📝

🤔تو پھر سوچ کیا رہے ہیں؟ ابھی واٹس ایپ 👇پر رابطہ کریں۔۔ اور اپنے بزنس کو ترقی کرتا ہوا دیکھیں!
📞 Whatsap : 92 3272386267

آپ کا مقصد کس قسم کی برانڈنگ کرنا ہے؟سوشل میڈیا کی دنیا میں اگر مشہور ہونا چاہتے ہیں تو بھی برانڈنگ کے مختلف طریقے ہیں۔۔...
07/05/2025

آپ کا مقصد کس قسم کی برانڈنگ کرنا ہے؟

سوشل میڈیا کی دنیا میں اگر مشہور ہونا چاہتے ہیں تو بھی برانڈنگ کے مختلف طریقے ہیں۔۔ آپ اپنی کیا پہچان بنانا چاہتے ہیں، یہ آپ پر منحصر ہے۔۔ اگر آپ مذہبی مواد کے ذریعے اپنی برانڈنگ کرنا چاہتے ہیں تو اس وقت وائرل ہونے کی بہت صلاحیت رکھتا ہے۔۔ لیکن اس سلسلے میں چند باتیں جن کا خیال رکھنا ضروری ہے۔۔

1⃣ سب سے اہم بات! مقصد صرف ویوز اور پیسے نہ ہوں بلکہ عوام کی خیر ، علم کا بانٹنا اور اسلام کی خدمت کا جذبہ ہو۔

2⃣ آڈینس کے ذہن کو سمجھیں۔۔ تمام لوگ ایک جیسا مذہبی ذہن نہیں رکھتے ، کچھ لوگ اقوال پسند کرتے ہیں ، کچھ مسائل کا حل، کچھ دعائیں۔ کوئی ایک موضوع مخصوص کریں اور اس پر ہی کنٹینٹ بنائیں۔۔

3⃣ ٹیکسٹ پوسٹ زیادہ اثر نہیں رکھتیں۔ چھوٹی ویڈیوز، تصویری پوسٹس پر فوکس کریں۔

4⃣ پوسٹنگ شیڈیول بنائیں۔۔مستقل مزاجی بہت اہم ہے۔۔

5⃣ فیس بک ،انسٹا،ٹک ٹاک تمام پلیٹ فارمز کی الگ حکمت عملی ہے ۔ اس کے مطابق پوسٹنگ کریں۔

6⃣ اور ہاں! اس وقت فتنے کا دور ہے لہذا جو بات بھی شئیر کریں وہ بالکل مستند ہو، کیونکہ مذہب بہت حساس معاملہ ہے۔ اور آپ کے مستند کی وجہ سے بھی جلد وائرل ہونے کے امکانات ہوتے ہیں۔

7⃣ وقتا فوقتا علماء کرام سے پوڈ کاسٹ شئیر کریں۔۔

ان شاء اللہ یہ ٹپس آپ کیلۓ یوزفل ہونگی۔۔

جویریہ ندیم

📌کیا آپ چاہتے ہیں کہ لوگ آپ پر آنکھ بند کرکے بھروسہ کریں؟ 💡 چلیں آج بات کرتے ہیں " کسٹمر کئیر " کی ۔۔۔۔✌اگر آپ چاہتے ہیں...
06/05/2025

📌کیا آپ چاہتے ہیں کہ لوگ آپ پر آنکھ بند کرکے بھروسہ کریں؟ 💡 چلیں آج بات کرتے ہیں " کسٹمر کئیر " کی ۔۔۔۔

✌اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپکا صارف بھی آپ پر آنکھ بند کرکے بھروسہ کرے تو اس کیلۓ سب سے پہلے آپکو اسے بھروسہ میں لینا ہوگا ۔۔۔ آپ نے اسے یقین دلانا ہوگا کہ آپکی پروڈکٹ معیاری ہے ،اس میں کسی قسم کا ڈیفیکٹ نہیں۔۔ 👈اگرخدانخواستہ صارف کے پاس پہنچنے کے بعد ایسا کچھ ہوا تو آپ ذمہ داری لیتے ہیں آپ صارف کا نقصان نہیں ہونے دیں گے ، آپ ریفندنگ پالیسی پر عمل کریں گے۔۔۔۔ آپ اس پروڈکٹ کو واپس لیں گے اور اس کی جگہ نئی پروڈکٹ صارف کو مہیا کریں گے۔۔

☑ایسا کیوں ہے؟ 👇بھئی آپ نے ابھی اسٹارٹ لیا ہے لوگ آپ پر بھروسہ کیوں کریں جب کہ انہیں وہی شے آپ سے زیادہ مشہور برانڈ کی مل سکتی ہے اور اسے وہ پہلے سے استعمال کررہے ہیں؟ انہیں کیسے پتا چلے گا کہ آپکی شے میں ایسی کونسی منفرد خصوصیت ہے کہ وہ اسے خریدیں؟

✅اس کیلۓ پہلی قربانی آپکو دینی ہوگی، یقین دلانا ہوگا اور پھر جب صارف کو آپکی پروڈکٹ کا چسکا لگ گیا ، پھر آپکے کاروبار کی ترقی ہوگی ، آپکی پروڈکٹ کسی بھی قیمت پر خریدی جاۓ گی۔۔

✅ایک اور اہم بات کہ اپنے گاہکوں سے مستقل رابطے میں رہیں ۔ ❌ایسا نہ ہو کہ پروڈکٹ کی ایڈورٹائزمنٹ کے شروع ، درمیان یا آخر میں آپ کسٹمرز سے بے فکر ہوجائیں ۔ آپ نے اشتہار لگایا اب جی لوگ آرہے ہیں ، سوالات کررہے ہیں ، پروڈکٹ کے بارے میں پوچھ رہے ہیں لیکن آپ کا تو کوئی اتا پتا ہی نہیں کوئی جواب ہی نہیں دے رہے ۔ اس سے کیا ہوگا کہ اگلی دفعہ وہ لوگ آپکی سروس ، آپکی پروڈکٹ کا اشتہار دیکھ کر بھی گزر جائینگے۔

❌یا پھر لوگوں نے آپ سے رابطہ کرلیا آپ کے ساتھ معاملات بھی طے ہوگۓ اب جی ڈلیوری کے سلسلے میں کسٹمر پریشان ہے ، آپ نہ تو اسے ریپلائی کررہے ہیں نا تو درست ٹائم پر اسے شے پہنچارہے ہیں ۔

❌یا پھر تمام معاملات ہوگۓ ، شے گاہک کے ہاتھ میں ہے لیکن اس میں کوئی ڈیفیکٹ ہے اور وہ آپ سے رابطہ کررہا ہے لیکن آپ تو پروڈکٹ بیچ کر بے فکر ہوگۓ ہیں ۔ ✅ اگر چاہتے ہیں کہ آپکا کاروبار کامیاب ہوتو ان تمام چیزوں کا لازمی دھیان رکھیں۔۔۔

اللہ پاک آپکو کامیاب کریں۔ آمین بہت شکریہ خوش رہیں

"اگر آپ بھی ابھی تک فیس بک اسٹوری لگانا ضروری نہیں سمجھتے تو پھر جان لیجۓ آپ اپنی آڈینس تک پہنچنے کا ایک بڑا موقع گنوارہ...
05/05/2025

"اگر آپ بھی ابھی تک فیس بک اسٹوری لگانا ضروری نہیں سمجھتے تو پھر جان لیجۓ آپ اپنی آڈینس تک پہنچنے کا ایک بڑا موقع گنوارہے ہیں۔۔۔
کیوں؟؟؟
✅ فیس بک اسٹوری ہمیشہ نیوز فیڈ پر سب سے پہلے نظر آتی ہے۔ فیس بک پوسٹ کا یہ اصول ہوتا ہیکہ اگر کوئی بندہ آپ کی پوسٹ دیکھتا رہے تو اسے آپ کی پوسٹ دکھتی ہے ورنہ نہیں، لیکن آپکی اسٹوری ہمیشہ فالورز اور فرینڈز کو نیوز فیڈ پر سب سے اوپر دکھتی ہے سو اگر وہ پوسٹ پر نہیں بھی آتے تو اسٹوری انہیں پروفائل دیکھنے پر راغب کرسکتی ہے۔۔

✅ ڈیلی پوسٹنگ نہ ہو تو لوگ ہمیں بھولنے لگتے ہیں لیکن اسٹوری واٹس ایپ اسٹیٹس کی طرح ایک یاد دہانی ہوتی ہے کہ ہم زندہ سلامت ہیں۔۔

✅ اسٹوری صرف چوبیس گھنٹے کی ہوتی ہے۔ سو ڈیلی آفرز یہاں بہت فائدہ دیتی ہیں اور لوگ فورا کلک کرتے ہیں۔

اور مجھے؟😆
مجھے سب سے بڑا فائدہ یہ ہوتا ہیکہ اگر کسی کی پروفائل میرے ذہن سے نکل بھی جاۓ تو مجھے دماغ کھپانے کی ضرورت نہیں ہوتی، اسٹوری دیکھتے ہی یاد آجاتا ہے۔۔😅

اگر روزانہ اسٹوری لگانا آپ مشکل محسوس کرتے ہیں تو بھی کوئی مسلہ نہیں۔ فیس بک کی سیٹنگ میں جاکر Share post to facebook story سرچ کرلیں Always share کے آپشن کو ایکٹو کرلیں۔ آپ ہی ہر پوسٹ آٹومیٹکلی اسٹوری پر شئیر ہوجاۓ گی۔۔

جویریہ ندیم

📌"لوگ مصنوعات نہیں خریدتے لوگ اعتماد خریدتے ہیں"✔اگر آپ ایک بزنس اونر ہیں تو یہ جاننا آپ کیلۓ بہت ضروری ہیکہ لوگ اگر آپک...
04/05/2025

📌"لوگ مصنوعات نہیں خریدتے لوگ اعتماد خریدتے ہیں"

✔اگر آپ ایک بزنس اونر ہیں تو یہ جاننا آپ کیلۓ بہت ضروری ہیکہ لوگ اگر آپکی پروڈکٹ خریدرہے ہیں تو وہ پروڈکٹ پر نہیں بلکہ آپ پر اعتماد اور بھروسہ کرتے ہیں ۔۔۔

👈اس سلسلے میں آپ ایپل کی مثال لے سکتے ہیں ، لوگ کیوں انکی پرڈکٹس پر آنکھ بند کرکے بھروسہ کرتے ہیں💯، انکے پروڈکٹس کا ہر نیا ماڈل بغیر کسی تحقیق کے خرید لیا جاتا ہے ۔ کیوں؟

✔کیونکہ ایپل نے پہلے"بہترین معیار" بنایا ہے۔ چاہے وہ کسٹمر کئیر کے سلسلے میں ہو یا مصنوعات کی جدت اور پائیداری کے سلسلے میں ہو ۔
✅اب لوگ مصنوعات پر نہیں ایپل کے "برانڈ " پر اعتماد کرتے ہیں ، اسکی مثبت شہرت اس کی ترقی کا باعث ہے۔۔۔

👐آپکا کوئی بھی بزنس ہو، سب سے پہلےتو اپنی پروڈکٹ کے معیار پر توجہ دیں، اگر آپ دعوی کرتے ہیں کہ آپکی سروس ، آپکی پروڈکٹ کا معیار اعلی ہے تو ایسا ہونا بھی چاہیۓ ۔ اگر تو ایسا نہیں ہوتا ، پہلی دفعہ تو فرض کریں کوئی دھوکہ کھا لیتا ہے، آپکی پروڈکٹ خرید لیتا ہے، اگلی دفعہ وہ خود تو کیا بلکہ کئ اور لوگوں کے سامنے آپکے کاروبار کی جو برائیاں کرے گا ، کوئی دوسرا آپکی پروڈکٹ نہیں خریدے گا۔ اور آپکا کام جلد یا بدیر ٹھپ ہوتا چلاجاۓ گا۔۔۔

سو جو بھی بزنس کریں،، معیار آپ کی پہلی ترجیح ہو۔۔۔

جویریہ ندیم





💖 کروڑوں سلامتی و رحمتیں آقاۓ دو جہاۓ صلی اللہ علیہ والہ وسلم پر، ان کی آل پر اور تمام جماعت پر💖
02/05/2025

💖 کروڑوں سلامتی و رحمتیں آقاۓ دو جہاۓ صلی اللہ علیہ والہ وسلم پر، ان کی آل پر اور تمام جماعت پر💖





کیا آپ جانتے ہیں کہ کونسا سوشل میڈیا پلیٹ فارم آپ کے بزنس کیلۓ بہترین ہے؟یوں تو سارے ہی سوشل میڈیا پلیٹ فارمز اپنی اپنی ...
30/04/2025

کیا آپ جانتے ہیں کہ کونسا سوشل میڈیا پلیٹ فارم آپ کے بزنس کیلۓ بہترین ہے؟

یوں تو سارے ہی سوشل میڈیا پلیٹ فارمز اپنی اپنی جگہ بہت اہمیت کے حامل ہیں لیکن اکثریت بزنس مالکان کی ایسی ہوتی ہے کہ ان کے پاس بجٹ اتنا زیادہ نہیں ہوتا کہ وہ ہر پلیٹ فارم پر اپنی برانڈنگ کرسکیں سو یہ جاننا بہت ضروری ہے کہ شروعات کہاں سے کی جاۓ؟

اس کیلۓ آپ کا اپنے بزنس کی نوعیت کو جاننا ضروری ہے ۔۔پھر اسی کے مطابق پلیٹ فارم سلیکٹ کریں اور اپنی مارکیٹنگ وہاں سے اسٹارٹ کریں۔۔

آپ کیلۓ کیا بہتر ہے دیکھ لیتے ہیں۔۔

✅فیس بک۔
اگر آپ کا بزنس لوکل نوعیت کا ہے۔۔ جیسے۔۔
✔کیٹرنگ/ریسٹورنٹ
✔ بیکری یا ہوم میڈ پروڈکٹس
✔بیوٹی پارلر یا سیلون
✔ ڈریسز
✔پلمبر یا الیکٹریشن
✔کارواش یا گاڑیوں کی ورک شاپ
✔ ایونٹ پلانر
✔ تعلیمی ادارہ
✔ رئیل اسٹیٹ ایجنسی
✔ میڈیکل کلینک یا ہسپتال

✅ٹک ٹاک
ایسی پروڈکٹس جو فوری وائرل ہوسکتی ہوں۔جیسے۔۔
✔ ہیلتھ اینڈ فٹنس پروڈکٹس جیسے بیلٹس یا سمارٹ واچز وغیرہ
✔ بیوٹی اینڈ اسکن کئیر پروڈکٹس جیسے گلوماسک اور ہیئر گروتھ آئل وغیرہ
✔ کچن گیجٹس جیسے آٹومیٹک مکسر اور الیکٹرونک پوٹس وغیرہ۔
✔ موبائل ایسسریز جیسے فولڈایبل موبائل اسٹینڈ یا میگنیٹک چارجر وغیرہ
✔ سمارٹ گیجٹس
✔بچوں کی اشیاء
✔ ہوم ڈیکوریٹنگ اشیاء

✅ انسٹا گرام۔
جب آپ اپنے بزنس کی ویژول برانڈنگ کرنا چاہیں۔۔ کوئی بھی بزنس لیکن اس پر برانڈنگ کا خرچہ زیادہ ہوسکتا ہے۔
✔ فیشن برانڈز
✔ بیوٹی اینڈ اسکن کئیر
✔ جیولری
✔ ٹریول ایجنسیز
✔ کیفے

✅لنڈان ،فائیور،اپ ورک
اگر آپ کوئی بھی سروس دے رہے ہوں ۔جیسے۔
✔ڈیجیٹل مارکیٹنگ
✔ ویب ڈویلپمنٹ
✔ گرافک ڈیزائن
✔ ویڈیو اور اینیمیشن
✔ وائس اوور
✔ کاپی رائٹنگ
✔ ای کامرس سیٹ اپ

آپ اپنی مرضی کا کوئی بزنس یا اسکل بھی ان میں سے چوز کرسکتے ہیں۔۔

جویریہ ندیم





"تمام تعریفیں اس رب کیلۓ جو میرا اور جہاں کا خالق ہے"۔۔۔کلائنٹ کے پیج پر جنرل فالورز کیلۓ چلایا گیا ایڈ جس کے  بہترین رز...
29/04/2025

"تمام تعریفیں اس رب کیلۓ جو میرا اور جہاں کا خالق ہے"۔۔۔

کلائنٹ کے پیج پر جنرل فالورز کیلۓ چلایا گیا ایڈ جس کے بہترین رزلٹس آپ کے سامنے ہیں۔۔

آپ کے پیج کی آن لائن پریزنس کیلۓ فالورز بہت زیادہ اہمیت رکھتے ہیں اور آپ پر کۓ جانے والے ٹرسٹ کی بنیاد ہوتے ہیں۔۔

اگر آپ بھی چاہتے ہیں کہ آپ کی آن لائن پریزنس مضبوط ہو یا آپ اپنے پیج پر فالورز کی تعداد بڑھانا چاہیں تو بلا جھجھک رابطہ کریں۔۔ انتہائی مناسب چارجز اور معیاری سروسز آپ کیلۓ حاضر ہیں ۔۔ان شاء العزیز مایوس نہیں ہونگے۔۔

جویریہ ندیم





❔کیا آپ بھی اس کشمکش کا شکار ہیں آیا کہ بزنس کیلۓ آپ کو فیس بک پر پیج بنانا چاہیۓ یا نہیں؟اکثر کلائنٹس یہ سوال کرتے ہیں ...
28/04/2025

❔کیا آپ بھی اس کشمکش کا شکار ہیں آیا کہ بزنس کیلۓ آپ کو فیس بک پر پیج بنانا چاہیۓ یا نہیں؟

اکثر کلائنٹس یہ سوال کرتے ہیں کہ ان کی فیس بک آئی ڈی بنی ہوئی تو کیا ضروری ہیکہ فیس بک پیج بھی بنایا جاۓ؟

اس سوال کا جواب دیکھ لیتے ہیں کہ پیج بنانا کیوں ضروری ہے۔۔

✅سب سے پہلے تو یہ یاد رکھیں کہ آئی ڈی ایک ذاتی اکاؤنٹ ہے۔۔ایک اکاؤنٹ پر بیک وقت ایک ہی آئی ڈی ہوتی ہے اور ایک آئی ڈی سے بیک وقت کئی پیج اکاؤنٹ کرئیٹ کرسکتے ہیں۔۔

✅دوسری بات اگر آپ نے لانگ ٹرم بزنس کرنا ہے تو پھر پیج بنانا ضروری ہے کہ آئی ڈی پر آپشنز محدود ہوتے ہیں جبکہ پیج وسیع آپشنز ہوتے ہیں۔ چاہے وہ ایڈورٹائزنگ کے حوالے سے ہوں یا باقی سیٹنگز کے حوالے سے۔۔

✅ تیسری بہت اہم بات کہ آپ کا پیج آپ کے بزنس کا چہرہ ہوتا ہے،آپ کا برانڈ ہوتا ہے۔۔آپ جس شکل میں اسے پیش کریں گے ،لوگوں کے ذہن میں وہی تاثر نقش ہوگا۔ اب فرض کریں آپ کئی بزنسز بیک وقت چلانا چاہتے ہیں تو یہ آئی ڈی پر ممکن نہیں۔۔ آپ کو ہر بزنس کیلۓ الگ الگ پیجز بنانے پڑیں گے۔سو شروع سے ہی بزنس پیج لازمی بنائیں۔ اور اپنے بزنس سے ریلیٹڈ کنٹینٹ ہی شئیر کریں اور آئی ڈی پر آپ تمام بزنسز کو، اپنے خیالات کو فروغ دے سکتے ہیں۔

جویریہ ندیم





🤔 آپ بھی اس بارے میں پریشان ہیں کہ آپکا بزنس یا آپکا برانڈ زبردست اور شاندار پروڈکٹس کی خصوصیات رکھنے کے باوجود کیوں نہی...
27/04/2025

🤔 آپ بھی اس بارے میں پریشان ہیں کہ آپکا بزنس یا آپکا برانڈ زبردست اور شاندار پروڈکٹس کی خصوصیات رکھنے کے باوجود کیوں نہیں گرو کررہا؟😬
😐یا آپ کسی بزنس کا اسٹارٹ لینا چاہ رہے ہیں لیکن کوئی ایسی صورت آپ کو نظر نہیں آرہی کہ آپ بزنس بہت جلد ترقی کرے؟

💫 تو ہم لیکر آۓ ہیں آپ کیلۓ اس کا حل !

✅سب سے پہلے تو یہ بات آپکو معلوم ہونی چاہیۓ کہ آپ آف لائن کاروبار کریں یا آن لائن ، چاہے آپکی پروڈکٹس کتنی ہی شاندار کیوں نہ ہوں آپکا بزنس کتنا ہی وسیع کیوں نہ ہو❗ جب تک آپکو کوئی نہ جانتا ہو، آپکے بزنس کے متعلق لوگ نہ جانتے ہوں آپ کا کاروبار کامیاب ہو ہی نہیں ہوسکتا۔

❔لوگوں کو کیسے پتہ چلے گا کہ آپ کیا فروخت کررہے ہیں؟ آپکی سروسز کیا ہیں؟

🚞اسکیلۓ ایک فزیکل بزنس کی مثال لے لیں فرض کریں کسی نے ڈریسز کی شاپ لگائی ہو لیکن وہ گھر کے اندر بند کمرے میں ہے یا مین روڈ پر ہے لیکن نہ تو وہ بندہ دکان کھولتا ہے اور نہ ہی اپنے ڈریسز کو اس انداز سے سجاتا ہے کہ لوگ انہیں آسانی سے دیکھ سکیں اور پھر کہتا ہیکہ یار میری سیل نہیں ہورہی میرا کاروبار ترقی نہیں کررہا ۔ تو ایسا کاروبار صرف کہنے کی حد تک ہی ہوگا ۔

اسی طرح جب تک آپ اپنے کاروبار کی ڈیجیٹل ایڈورٹائزمینٹ اور آسان الفاظ میں آن لائن پروموشن نہیں کرتے، جب تک لوگ آپ کی پروڈکٹ سے واقف نہیں ہوتے آپ کا بزنس گرو نہیں کرسکتا۔ 🚀

اب آتے ہیں اس طرف کہ کس طرح سے آپ اپنے کاروبار کی آن لائن پروموشن کرسکتے ہیں؟
اس مقصد کیلۓ مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز ، ویب سائٹس، ای میل مارکیٹنگ اور دیگر ذرائع کا استعمال کیا جاتا ہے۔ جسے ڈیجیٹل مارکیٹنگ کہتے ہیں۔🔺

✔ڈیجیٹل مارکیٹنگ کسی بھی برانڈ یا بزنس کو متعلقہ لوگوں تک پہنچانے کا وہ طریقہ ہے جس سےلوگوں کو پہلے آپ کے بزنس، آپکی پروڈکٹس سے متعلق باخبر کیا جاتا ہے آپکی ایڈ ورٹائز منٹ کی جاتی ہے اور پھر وہی لوگ آپ کے کسٹمرز بن جاتے ہیں ۔

✔اس طرح مضبوط اور موثر ڈیجیٹل مارکیٹنگ کے ذریعے آپ نہ صرف اپنی ایڈورٹائزمنٹ کرسکتے ہیں بلکہ اپنے کاروبار کو ترقیوں کی بلندیوں تک پہنچاسکتے ہیں۔

بہت شکریہ ۔
خوشحال رہیں





Address

Karachi

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when DigiNovEx posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share