Karachi Digital Network

Karachi Digital Network Karachi Digital Network

04/08/2026

25 Sala Mir Raza Ali Ki Laash Baramad | Waseem Akhter Ka Insaaf Ka Mutalba

"Mir Raza Ali Ki Maut!"
"Waseem Akhter Ka Reaction"

04/08/2026

Mir Raza Ali Ke Liye Bahadurabad 4 Minar Chorangi Par Ehtijaj

کراچی میں 25 سالہ میر رضا علی کی موت کے بعد بہادرآباد 4 مینار چورنگی پر انصاف کے مطالبے کے لیے احتجاج کیا گیا۔ مظاہرین نے شفاف تحقیقات اور ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا، جبکہ پولیس کے مطابق کیس کی تحقیقات جاری ہیں۔



Hassan Baig @

ابوظہبی ورلڈ جوجِٹسو چیمپئن شپ میں پاکستان نے 2 گولڈ اور ایک برانز میڈل جیت لیا۔ ابوظہبی میں جاری ورلڈ جوجِٹسو چیمپئن شپ...
04/08/2026

ابوظہبی ورلڈ جوجِٹسو چیمپئن شپ میں پاکستان نے 2 گولڈ اور ایک برانز میڈل جیت لیا۔ ابوظہبی میں جاری ورلڈ جوجِٹسو چیمپئن شپ کی ماسٹرز کیٹیگری میں پاکستان نے پہلی بار شرکت کی اور پہلے ہی ایونٹ میں 2 گولڈ میڈلز جیت کر تاریخ رقم کردی۔ ورلڈ جوجِٹسو چیمپئن شپ میں سابق ایشین چیمپئن ابو ہریرہ اور محمد عمار نے ماسٹرز کیٹیگری کے ڈیو اور ڈیو شو ایونٹس میں گولڈ میڈلز جیتے۔ اس کے علاوہ محمد یوسف اور محمد عمر نے انڈر 21 ڈیو کیٹیگری میں برانز میڈل جیتا۔دونوں آج انڈر 21 ڈیو شو کیٹیگری میں بھی پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔ پاکستان جوجِٹسو فیڈریشن کے چیئرمین خلیل احمد خان نے گولڈ اور برانز میڈل جیتنے والے قومی ایتھلیٹس کو مبارک باد دی۔

🎉 الحمدللہ! ایک اور کامیابی کا سنگ میل عبور 🎉کراچی ڈیجیٹل نیوز نے 1 ملین ویوز (10 لاکھ ویوز) حاصل کر لیے ہیں۔یہ کامیابی ...
30/07/2026

🎉 الحمدللہ! ایک اور کامیابی کا سنگ میل عبور 🎉

کراچی ڈیجیٹل نیوز نے 1 ملین ویوز (10 لاکھ ویوز) حاصل کر لیے ہیں۔
یہ کامیابی ہمارے تمام ناظرین، فالوورز اور سپورٹرز کی محبت، اعتماد اور مسلسل حوصلہ افزائی کا نتیجہ ہے۔

آپ کی سپورٹ ہمیں مزید بہتر اور بروقت خبریں پہنچانے کا حوصلہ دیتی ہے۔
کراچی کی ہر آواز، ہر خبر اور ہر اہم لمحے کو آپ تک پہنچانے کا سفر جاری رہے گا۔

❤️ شکریہ کراچی! شکریہ ہماری پوری فیملی کا۔

Karachi Digital News Team

کے ایم سی نے 12 ربیع الاول کے جلوسوں کے انتظامات کے لیے صفائی مہم پر 20 کروڑ روپے مختص کر دیے ہیں۔ اس رقم سے مرکزی جلوس،...
30/07/2026

کے ایم سی نے 12 ربیع الاول کے جلوسوں کے انتظامات کے لیے صفائی مہم پر 20 کروڑ روپے مختص کر دیے ہیں۔ اس رقم سے مرکزی جلوس، دیگر مذہبی جلوسوں اور ان مساجد کے *اطراف صفائی کی جائے گی جہاں سے جلوس برآمد ہوتے ہیں، تاکہ شرکاء کو صاف اور محفوظ ماحول فراہم کیا جا سکے۔*

اس کے علاوہ ضلع ملیر کی منتخب ذیلی سڑکوں کی بہتری کے لیے 36 کروڑ روپے بھی مختص کیے گئے ہیں، جن سے سڑکوں کی مرمت اور بحالی کے کام انجام دیے جائیں گے۔

https://whatsapp.com/channel/0029VaiPO7O2phHPY3VUAM3K

30/07/2026

Garden Zoo Ke Qareeb Naya Pumping Station | Garden Ki Awam Ko Pani Ki Behtareen Sahulat

چیئرمین یوسی 3 گلفام حیدر ہاشمی کی کاوشوں سے تعمیر ہونے والے اس منصوبے سے یوسی 1، یوسی 2، یوسی 3 اور یوسی 4 کے رہائشیوں کو پانی کی بہتر سہولیات فراہم ہونے کی توقع ہے۔



Watch full video click the link below

https://youtu.be/jRVuD6hv6Rk

30/07/2026

Mayor Karachi Ka Pani Crisis Par Bayan | Kam Bachay Hon To Pani Ka Istemal Kam Hoga

میئر کراچی کا متنازع بیان؟
"کم بچے، کم پانی کا استعمال"

*کراچی: سونے کی عالمی ومقامی مارکیٹوں میں قیمتوں میں کمی جب کہ چاندی کی قیمت میں اضافے کا رحجان ہے۔*بین الاقوامی بلین ما...
30/07/2026

*کراچی: سونے کی عالمی ومقامی مارکیٹوں میں قیمتوں میں کمی جب کہ چاندی کی قیمت میں اضافے کا رحجان ہے۔*

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں آج بدھ کے روز فی اونس سونے کی قیمت 10ڈالر کی کمی سے 4ہزار 40ڈالر کی سطح پر آنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی فی تولہ سونے کی قیمت ایک ہزار روپے کی کمی سے 4لاکھ 26ہزار 436روپے کی سطح پر آگئی۔

https://whatsapp.com/channel/0029VaiPO7O2phHPY3VUAM3K

*عزیز آباد فائرنگ کیس میں اہم پیش رفت*کراچی عزیز آباد بلاک 8 میں فائرنگ سے باپ جاں بحق بیٹا زخمی ہونے کا معاملے پر  پولی...
30/07/2026

*عزیز آباد فائرنگ کیس میں اہم پیش رفت*

کراچی عزیز آباد بلاک 8 میں فائرنگ سے باپ جاں بحق بیٹا زخمی ہونے کا معاملے پر پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول سمیع رحمانی بینک سے ریٹائرڈ تھے اور مقتول کا زخمی بیٹا فصیح رحمانی بھی بینک میں ملازم ہے، ابتدائی تحقیق کے مطابق چار ملزمان گھر کا عقبی دروازہ توڑ کر اندر داخل ہوئے، ملزمان نے باپ بیٹے پر فائرنگ کی اور فرار ہوگئے، جائے وقوع سے نائن ایم ایم پستول کے چھ خ*ل ملے،ملزمان گھر سے کچھ لے کر بھی نہیں گئے، واقعے کی تمام پہلووں سے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے، پولیس زرائع کے مطابق مقتول ایم کیو ایم کا سابق یونٹ انچارج اور سابق سیکٹر ممبر رہ چکا ہے

https://whatsapp.com/channel/0029VaiPO7O2phHPY3VUAM3K

کراچی میں WAFFLIX بہادرآباد کے اونر میر رضا علی قتلکراچی: خالد بن ولید رو ڈ فیروز آباد پولیس اسٹیشن کی حدود سے مبینہ طور...
30/07/2026

کراچی میں WAFFLIX بہادرآباد کے اونر میر رضا علی قتل

کراچی: خالد بن ولید رو ڈ فیروز آباد پولیس اسٹیشن کی حدود سے مبینہ طور پراغواء ہونے والے WAFFLIX بہادرآباد کے اونر 25 سالہ نوجوان میر رضا علی کی لاش گلستانِ جوہر بلاک 1 میں شاہی قلعہ گراؤنڈ کے قریب سے برآمد ہوگئی۔ پولیس کے مطابق مقتول کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد فائرنگ کرکے قتل کیا گیا، حکام کا کہنا ہے کہ میر رضا علی پرسوں رات گھر سے آن لائن ٹیکسی بک کرکے نکلا تھا، جس کے بعد لاپتا ہوگیا۔ گزشتہ روز والد میر حسین علی کی مدعیت میں فیروز آباد تھانہ میں اغواء کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ والد کے مطابق وہ پی ای سی ایچ ایس سوسائٹی کے رہائشی اور کاروباری شخصیت ہیں۔ ان کا بیٹا بہادرآباد میں اپنی دکان سے گھر آیا، پھر 10 منٹ میں واپس آنے کا کہہ کر چلا گیا، لیکن واپس نہ آیا۔ متعدد بار رابطے کی کوشش کی گئی مگر اس کا موبائل فون بند ملا۔ پولیس نے لاش تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے منتقل کر دی ہے اور قتل کے واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

https://whatsapp.com/channel/0029VaiPO7O2phHPY3VUAM3K

Address

Tauheed Commercial, 25th Street, 34C, Clifton
Karachi
74400

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Karachi Digital Network posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share