Race For The Nation

Race For The Nation Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Race For The Nation, Social Media Agency, Karachi.

6 دسمبر — حق، حوصلے اور قربانی کی یاد کا دن۔6 دسمبر ہمیں ان قربانیوں اور جدوجہد کی یاد دلاتا ہے جنہوں نے ہماری تاریخ پر ...
05/09/2026

6 دسمبر — حق، حوصلے اور قربانی کی یاد کا دن۔
6 دسمبر ہمیں ان قربانیوں اور جدوجہد کی یاد دلاتا ہے جنہوں نے ہماری تاریخ پر گہرے اثرات چھوڑے۔
آئیے ماضی سے سبق سیکھتے ہوئے اتحاد، امن اور قومی یکجہتی کو فروغ دیں۔
Race For The Nation — عوام کی آواز، قوم کی بات


#6دسمبر


#اتحاد
#امن

04/09/2026

Race For The Nation
میاں محمد یوسف، سینیئر نائب صدر پاک مسلم الائنس دیوان کے مطابق:
حاجی بچو عبدالقادر دیوان کی پہچان صرف ان کے عہدے سے نہیں بلکہ ان کی محنت، جدوجہد اور کامیابیوں سے ہے۔ سی فوڈ انڈسٹری میں نمایاں مقام رکھتے ہوئے ٹاپ ایکسپورٹرز میں ان کا نام آتا ہے، جو ان کی کاروباری صلاحیت اور مسلسل محنت کا ثبوت ہے۔
یہی محنت اور تجربہ آج انہیں عوامی و تنظیمی میدان میں بھی ایک نمایاں مقام عطا کرتا ہے۔

Race For The Nation — عوام کی آواز، قوم کی بات









03/09/2026

بنگالی برادری کی آواز حکامِ بالا تک پہنچانے اور مشکل وقت میں خدمت کرنے والے حاجی بچو عبدالقادر دیوان ہیں۔”
Race For The Nation کے ساتھ گفتگو میں میاں محمد یوسف، سینیئر نائب صدر پاک مسلم الائنس دیوان نے کہا کہ بنگالی برادری کے مسائل اور آواز کو حکامِ بالا تک مؤثر انداز میں پہنچانے میں چیئرمین حاجی بچو عبدالقادر دیوان کا اہم کردار ہے۔
انہوں نے کہا کہ حاجی بچو عبدالقادر دیوان نے فلاحی سرگرمیوں میں بھی ہمیشہ بڑھ چڑھ کر حصہ لیا، چاہے سیلاب متاثرین کی مدد ہو یا ضرورت مند بچیوں کے شادی کے معاملات، مشکل وقت میں خدمت کے لیے اپنا کردار ادا کرتے رہے ہیں۔
Race For The Nation 🇵🇰
عوام کی آواز، قوم کی بات









🇵🇰

نوجوانوں کو متحرک کرنے کے لیے اہم مشاورتمحمد منیر حسین عبدالغنیصدر یوتھ ونگ، پاک مسلم الائنس دیوانکے ہمراہ سینیئر ذمہ دا...
03/09/2026

نوجوانوں کو متحرک کرنے کے لیے اہم مشاورت
محمد منیر حسین عبدالغنی
صدر یوتھ ونگ، پاک مسلم الائنس دیوان
کے ہمراہ سینیئر ذمہ دار محمد سلمان کی آمد تیسر ٹاؤن، ضلع غربی میں ہوئی۔
اس موقع پر مرکزی یوتھ سیکریٹری طالب حسین سے خصوصی ملاقات ہوئی، جبکہ علی احمد، صدر تیسر ٹاؤن ضلع غربی، مرکزی ڈپٹی جنرل سیکریٹری اقبال سرکار اور جوائنٹ سیکریٹری محمد ناصر (دادا) بھی موجود تھے۔
ملاقات میں نوجوانوں کو متحرک کرنے، تمام اضلاع میں پارٹی مہم کو بھرپور انداز میں آگے بڑھانے اور یوتھ ونگ کو مزید فعال بنانے کے حوالے سے سنجیدہ مشاورت کی گئی۔
Race For The Nation
نوجوان متحرک، تنظیم مضبوط، پاکستان مضبوط













🇵🇰

26/08/2026

Race for the Nation
“قائد وہی، جو قوم کے درد کو اپنا درد سمجھے؛ حاجی بچو عبدالقادر دیوان ہماری امید اور ہماری آواز ہیں۔”







25/08/2026

شبیر احمد پولانی کا نوجوانوں کے نام پیغام:
“نوجوان متحد ہوں، تعلیم و ہنر حاصل کریں، اپنی برادری اور پاکستان کے بہتر مستقبل کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔” 🇵🇰









24/08/2026

بنگالی برادری کے نام اہم پیغام
جناب شبیر احمد پولانی
جنرل سیکریٹری، پاک مسلم الائنس دیوان
“میں نے کئی سیاسی جماعتوں کو آزمایا، لیکن بنگالی برادری کے مسائل کے لیے وہ مخلصانہ کردار نظر نہیں آیا جس کی ضرورت تھی۔ اسی مقصد کے تحت پاک مسلم الائنس دیوان کا قیام عمل میں آیا، تاکہ ہماری برادری کے مسائل کے لیے مؤثر آواز بن سکیں۔
ہماری قیادت میں حاجی بچو عبدالقادر دیوان، بانی و چیئرمین پاک مسلم الائنس دیوان، برادری کے مسائل کے حل کے لیے سنجیدہ اور مخلص کردار ادا کر رہے ہیں۔”
بنگالی برادری — اپنی آواز، اپنی نمائندگی، اپنا پلیٹ فارم۔

19/08/2026

پاک مسلم الائنس دیوان کے مرکزی یوتھ صدر محمد منیر حسین عبدالغنی، رہنما محمد سلمان، لالا سلام اور محمد فاروق کی تیسر ٹاؤن آمد کے موقع پر ملاقات ہوئی۔
ملاقات میں مرکزی یوتھ سیکریٹری طالب حسین، مرکزی نائب صدر محمد ناصر (دادا)، مرکزی ڈپٹی جنرل سیکریٹری اقبال سرکار، تیسر ٹاؤن ضلع غربی یوتھ ونگ صدر علی احمد، ضلع سیکریٹری مالیات محمد منصور، سینئر رہنما احسان اللہ قاضی ، کیمرا مین محمد ارشد سوشل ورکر ، اور ریاض احمد بھی موجود تھے۔
14 اگست کو دیوان سیکریٹریٹ سے مزارِ قائد تک کامیاب بائیک ریلی کے انعقاد پر ایک دوسرے کو پھولوں کے ہار پہنائے گئے، مبارکباد دی گئی، حوصلہ افزائی کی گئی اور بھرپور تعاون پر ایک دوسرے کا شکریہ ادا کیا گیا۔
🇵🇰 اتحاد، جذبہ اور تنظیمی یکجہتی کے ساتھ پاکستان کے لیے آگے بڑھیں۔

07/08/2026

Race for the Nation
نوجوانو! 14 اگست کو مزارِ قائد چلیں، پاکستان سے محبت کا اظہار کریں!"
دیوان سیکریٹریٹ سے مزارِ قائد تک 14 اگست کی آزادی ریلی کو کامیاب بنانے کے لیے تمام نوجوانوں سے میری خصوصی اپیل ہے کہ بھرپور شرکت کریں۔
آئیں! سبز ہلالی پرچم تلے متحد ہو کر وطنِ عزیز سے اپنی محبت کا اظہار کریں اور آزادی کی خوشیاں جوش و جذبے کے ساتھ منائیں۔
آپ کی شرکت، ریلی کی کامیابی ہے!
🇵🇰 پاکستان زندہ باد!












07/08/2026

"14 اگست کو نکلیں، پاکستان سے وفا کا ثبوت دیں!"
تمام برادری اور نوجوانوں سے میری اپیل ہے کہ 14 اگست کی آزادی ریلی میں بھرپور شرکت کریں اور ریلی کو کامیاب بنائیں۔
آئیں! سبز ہلالی پرچم تلے متحد ہو کر اپنے پاکستانی ہونے کا عملی ثبوت دیں اور وطنِ عزیز سے اپنی محبت کا اظہار کریں۔
محمد منیر حسین
صدر یوتھ ونگ
پاک مسلم الائنس (دیوان)











Address

Karachi

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Race For The Nation posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share