Pak Hour

Pak Hour Pakistan Hour is a YouTube channel which is here to uplift, promote and celebrate versatile artists and entrepreneurs.

Pakistan Hour is a YouTube channel which we reach every Nook and corner of Pakistan and abroad to find out interesting stories and talent to entertain you in the best possible way. We are committed to explore and reach every Nook and corner of Pakistan and abroad to find out interesting stories and talent to entertain you in the best possible way. We believe that if you THINK you CAN do it!

05/04/2023
Please subscribe the channel and vote for painting no.10 in comments.
30/07/2021

Please subscribe the channel and vote for painting no.10 in comments.

Video Pick conducted a painting contest. Around 500 paintings have been received from all over Pakistan. Top ten have been shortlisted for further selection ...

Short documentary on Abdullah Shah Ghazi
28/11/2020

Short documentary on Abdullah Shah Ghazi

Abdullah Shah Ghazi's Mazar stands in the heart of clifton. The shrine is the center of blessing and spirituality for karachites and his followers from all o...

26/11/2020

Marina Syed (Sheenogai) of Rowdy Riders arranged an all women bikers rally from BBQ Tonight Karachi to Sea View. This event was attended by dozens of women w...

24/11/2020

سکرین پلے
۔
اسی سال کے مارچ کی بات ہے چائنیز نے چمگادڑ کھائے ووہان سے کورونا نکلا امریکہ سے ہوتا ہوا براستہ ایران پاکستان آن پہنچا ، ابھی پہنچا کہ نہیں مگر اچانک فیس بک پر شور مچا کوئی قہووں کے نسخے پیش کر رہا تھا ، کوئی علامات پر کرامات ظاہر کر رہا تھا روزانہ کی بنیاد پر پڑھی جانے والی آیتیں تجویز ہو رہی تھیں ، مذہب کا مذاق اڑ رہا تھا سائنس فیل ہو چکی تھی ویکسین بن نہیں رہی تھی مارکیٹ میں علاوہ ماسک اور پیراسٹامول کے سب کچھ ملتا تھا مگر کوئی خریدار نہ تھا کاروبار بند تھا گاڑیاں گیراجوں میں بند کھڑی تھیں کھانسی جرم تھا اور چھینک پر الحمدللہ کہنا لوگ چھوڑ چکے تھے یہی کوئی 8 ماہ پہلے کی بات ہے ۔
کچھ اور باتیں بھی سن لیں جو شاید آپ بھول چکے ہوں ، کورونا وائرس باقی وائرس سے وزن میں زیادہ ہوتا ہے گرمی زیادہ ہو تو زندہ نہیں رہتا لوگ ایک دوسرے کے آگے ہاتھ جوڑ کر درخواست کر رہے تھے کہ گھر سے نہ نکلیں یہ چین توڑنا ہوگی وغیرہ وغیرہ جبکہ خبروں میں پوری دنیا میں مریضوں کی تعداد ہزاروں میں تھی لوگ گرم موسم کی دعائیں مانگ رہے تھے ۔
لاک ڈاؤن پورا شہر پھر پورا ملک پھر پوری دنیا ، جہاز بند تھے ٹرینیں رکی ہوئی تھیں فیکٹریاں جام تھیں اور ایسے عالم میں فضا خوشگوار ہو رہی تھی کاربن اپنی تہیں ختم کر رہا تھا درخت تیزی سے پرانا دھواں کھا رہے تھے نیا بن نہیں رہا تھا ۔ ابھی مریضوں کی تعداد پوری دنیا میں ہزاروں میں تھی ۔ ہم سب ڈرے ہوئے تھے کورونا کے مریض ہزاروں میں تھے خوف کے مریض اربوں میں ۔
دنیا سے اچھی خبروں کی آمد کا سلسلہ شروع ہوا ، چائنیز کی منڈی میں کورونا فری جشن سب سے پہلے منایا گیا پھر پاکستان کے حکومتی اکھاڑوں نے اس پر فتح پائی اور بازاروں نے اسے شکست دی ، امریکا ، انگلینڈ ، دبئی قطر کے جہازوں نے فضا میں دھویں سے فتح کے ترانے لکھے وہ جو رو رو کر وہ جو دلیلوں سے احتیاط کا درس دیتے لوگ تھے امریکی الیکشن اور پاکستان کی مہنگائی میں کھو گئے ۔
دوستو اب اصل میں کورونا آ چکا ہے تب ایک سہارا تھا کہ موسم کے گرم ہوتے ہی وائرس مر جائے گا یعنی جون جولائی کے بعد کورونا ختم مگر اب سردیاں شروع ہونے والے ہیں وائرس پلنے والے ہیں نزلہ زکام کھانسی الرجی ان بیماریوں کا موسم آنے والا ہے لاک ڈاؤن کی کوئی صورت نہیں دکھائی دیتی روزانہ کی آمدنی والے سماج میں گھر دکانوں سے جڑے ہیں دکان بند گھر بند ۔ گو فیس بک پر اب کورونا کی شدت کم ہے مگر اصل میں پہلے سے کہیں زیادہ اور طاقتور ہو کر کورونا اب شہروں دیہاتوں میں پھیل چکا ہے ۔
مجھے نہیں پتہ اس وقت دنیا کو کیا کرنا چاہئے اور یقینا میرے علاوہ یہ فیکٹس بہت سے لوگ جانتے ہونگے اگر کچھ ہو نہیں رہا تو یقینا وہ بھی نہیں جانتے کہ اس وقت کیا کرنا چاہئے ورنہ کچھ نہ کچھ ہو رہا ہوتا ۔ ہاں ایک طبقہ جانتا ہے جو ویکسین بنانے والی کمپنیوں کے شئیرز دھڑا دھڑ خرید رہا ہے کہ اسے کیا کرنا چاہئے ۔ اس طبقے کو سماج میں کس نام سے جانا جائے یہ آپ خود سوچ سکتے ہیں اگر ابھی نہیں تو تب ضرور سوچ سکیں گے جب پیسے نہ ہونے کی وجہ سے علاج نہ کرا سکنے کے باعث آپ کے اردگرد کوئی غریب مرے گا ۔
اور ہاں یاد آیا کلونجی شہد کھجور انجیر ادرک دارچینی دیسی گھی دیسی مرغی جنک فوڈ سے پرہیز بھاپ لینا وغیرہ اصولا تو پہلے سے زیادہ باقاعدگی کے ساتھ عمل میں شامل کیا جانا چاہئے پر ہم اصول پر کب چلتے ہیں اس لیے جب کسی اڑوس پڑوس یا اپنے دور قریب کے تعلق داروں میں کورونا کی خبر سنیں تو ایک دو دن گھر میں بطور یادِ ماضی یہ سب کر لیا کریں امید ہے بھلا ہوگا ۔
ندیم بھابھہ
Nadeem Bhabha

خراجِ عقیدت فیضدہر کے نام سے اک اور کہانی ہوئے ہماک کہانی کہ زیاں جس کا زمانہ ٹھہرااک حکایت جو لبِ جوئے قیامت کبھی تھےہم...
23/11/2020

خراجِ عقیدت فیض

دہر کے نام سے اک اور کہانی ہوئے ہم
اک کہانی کہ زیاں جس کا زمانہ ٹھہرا
اک حکایت جو لبِ جوئے قیامت کبھی تھے
ہم جو آزردہِ حاجات و محبت کبھی تھے
ایسی موجودگی ہے جس کا مکرر بھی ہمیں
اپنے فردا کے سمندر میں ہیں غوطہ اندوز
حال میں اتنے مگن ہیں کہ خدا جانتا ہے
وقت کے بارے میں انسان ابھی کیا جانتا ہے...
وقت زنداں کے قیدی ہیں بت و دیر و دھرم

دہر کے نام سے اک اور کہانی ہوئے ہم

اک روایت کہ جو ہر حال نبھانی تھی ہمیں
زندگی سے بھلا کیا اور تعلق ہوتا
بہرِ امید بہے آتے ہیں ساحل کی طرف
ایسا ساحل جو بہت دور سے دیکھا گیا تھا
ریت کی شکل میں پانی ہے یا پانی میں ہے ریت
آنکھ دھوکے کی کہانی بھی تو کہہ سکتی ہے
وقت چل سکتا ہے پیچھے کو مگر جانِ حیات
اب کہاں چہرہِ خواہش پہ وہ بوسہ ممکن
اب کوئی فیض نا زندان نہ زنجیر کوئی
نہ کوئی جذبہءِ تخریب نہ تعمیر کوئی.....

دہر کے نام سے اک....

ذکی عاطف

فلسفے کے استاد اور سینئر ادیب اشفاق سلیم مرزا قضائے الٰہی سے انتقال کرگئے!
23/11/2020

فلسفے کے استاد اور سینئر ادیب اشفاق سلیم مرزا قضائے الٰہی سے انتقال کرگئے!

Karachi Women Biker's Rally | Rowdy Riders
22/11/2020

Karachi Women Biker's Rally | Rowdy Riders

Marina Syed (Sheenogai) of Rowdy Riders arranged an all women bikers rally from BBQ Tonight Karachi to Sea View. This event was attended by dozens of women w...

Address

DHA Phase II
Karachi
75500

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Pak Hour posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Pak Hour:

Share