Jamat Islami Gilgit Baltistan

Jamat Islami Gilgit Baltistan Voice of truth, justice & public service. Sharing activities of Jamat Islami across Gilgit Baltistan. Working for unity, youth empowerment & a brighter future.
(2)

Official page of Jamat Islami Gilgit Baltistan 💖.

گلگت ! عوامی سیکریٹریٹ جماعت اسلامی گلگت میں امیر جماعت اسلامی گلگت بلتستان مولانا تنویر حیدری صاحب کے زیر صدارت تنظیمی ...
14/09/2026

گلگت ! عوامی سیکریٹریٹ جماعت اسلامی گلگت میں امیر جماعت اسلامی گلگت بلتستان مولانا تنویر حیدری صاحب کے زیر صدارت تنظیمی سیشن کا اختتامی اجتماع زمہ داران ہوا۔

اسلام آباد:جماعت اسلامی آزادجموں وکشمیر گلگت بلتستان کے امیر ڈاکٹر محمد مشتاق خان سے مشتاق احمد ایڈووکیٹ کی قیادت میں گل...
14/09/2026

اسلام آباد:جماعت اسلامی آزادجموں وکشمیر گلگت بلتستان کے امیر ڈاکٹر محمد مشتاق خان سے مشتاق احمد ایڈووکیٹ کی قیادت میں گلگت بلتستان ذمہ داران کے وفد کی ملاقات،اس موقع پر سیکرٹری جنرل راجہ جہانگیر خان بھی موجود ہیں۔

05/09/2026

گلگت: بانیِ تحریکِ اسلامی مولانا سید ابوالاعلیٰ مودودیؒ کی معروف کتابچہ ’’شہادتِ حق‘‘ کے شنا زبان میں ترجمے کی تقریبِ رونمائی ایک مقامی ہوٹل میں منعقد ہوئی۔

معروف شنا شاعر جمیل احمد امنگ کی جانب سے کیے گئے اس ترجمے کی تقریب میں شعراء، ادباء، اہلِ علم اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی گلگت بلتستان مولانا تنویر حیدری نے کہا کہ مولانا مودودیؒ کی تصانیف اسلامی فکر و دعوت کا ایک اہم سرمایہ ہیں۔ ’’شہادتِ حق‘‘ جیسے اہم اسلامی لٹریچر کا شنا زبان میں ترجمہ گلگت بلتستان کے شنا بولنے والے افراد تک اسلامی فکر و پیغام پہنچانے میں مؤثر کردار ادا کرے گا۔

شرکاء نے جمیل احمد امنگ کی اس کاوش کو ایک اہم علمی، فکری اور ادبی خدمت قرار دیتے ہوئے اسے شنا زبان و ادب کے فروغ اور اسلامی لٹریچر کی مقامی زبانوں میں منتقلی کی جانب ایک قابلِ قدر قدم قرار دیا۔

*پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں اور "لیوی بھتہ" کے خلاف جماعت اسلامی کی ملک گیر احتجاجی تحریک کامیا ب، عوام اور تاجر برادری ک...
03/09/2026

*پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں اور "لیوی بھتہ" کے خلاف جماعت اسلامی کی ملک گیر احتجاجی تحریک کامیا ب، عوام اور تاجر برادری کا بھرپور ردعمل*

*پریس ریلیز جماعت اسلامی گلگت بلتستان*
جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمن کی اپیل پر 3 ستمبر کو ملک بھر میں پٹرولیم مصنوعات پر عائد بھاری لیوی اور مہنگائی کے خلاف شروع کی جانے والی احتجاجی تحریک اور شٹر ڈاؤن ہڑتال نے ثابت کر دیا ہے کہ جماعت اسلامی 25 کروڑ غریب عوام کی اصل ترجمان ہے۔

سیکرٹری اطلاعات جماعت اسلامی گلگت محسن خان نے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان کے مختلف شہروں میں عوام تاجر برادری اور نوجوانوں کا سڑکوں پر نکلنا اور حکومت کی عوام دشمن پالیسیوں کے خلاف احتجاج میں شامل ہونا اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ حافظ نعیم الرحمن اپنی ذات یا اقتدار کی سیاست نہیں کر رہے بلکہ وہ غریب عوام اور متوسط طبقے کا دکھ درد لے کر میدانِ عمل میں اترے ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن گزشتہ 15 سے زائد دنوں سے پٹرولیم لیوی آئی پی پیز (IPPs) کی لُوٹ مار بجلی کے بھاری بلوں اور ظالمانہ ٹیکسوں کے خلاف پرامن احتجاجی دھرنوں اور تحریک کی قیادت کر رہے ہیں۔ اس تحریک کو اب ملک گیر حمایت حاصل ہو چکی ہے۔

انہوں نے کہا جماعت اسلامی کا واضح مطالبہ ہے کہ پٹرول پر عائد فی لیٹر 70 سے 80 روپے اور دیگر ظالمانہ لیوی/ٹیکسز فوراً ختم کیے جائیں۔ عوام سے ٹیکسوں کے نام پر وصول کیا جانے والا یہ اضافی پیسہ "حکومتی بھتہ" بن چکا ہے جس نے عام آدمی خصوصاً دہاڑی دار اور تاجر طبقے کی کمر توڑ دی ہے۔

سیکرٹری اطلاعات نے مطالبہ کیا ہے کہ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں فی الفور نمایاں کمی کی جائے۔
بجلی کے بلوں میں سے تمام ناجائز ٹیکسز اور آئی پی پیز کے ظالمانہ معاہدے ختم کیے جائیں۔
عام استعمال کی اشیاء اور غذائی اجناس پر سے مہنگائی کا بوجھ ہٹایا جائے۔

سیکرٹری اطلاعات محسن خان نے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام بھی اس مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں۔ جی بی کی عوام اور تاجر برادری حافظ نعیم الرحمن کی اس حق و صداقت پر مبنی تحریک کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتی ہے۔

اگر حکومت نے فوری طور پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی نہ کی اور عوام کو ریلیف فراہم نہ کیا تو یہ پرامن احتجاجی تحریک ایک "لانگ مارچ" اور تمام شہروں میں پھیلے ہوئے مستقل دھرنوں کی شکل اختیار کر لے گی۔
حافظ نعیم الرحمن اور جماعت اسلامی پاکستان اپنے پُرعزم سیاسی اور آئینی راستے کے ذریعے عوام کے بنیادی حقوق کے حصول تک اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔

*محسن خان*
سیکرٹری اطلاعات جماعت اسلامی گلگت بلتستان

اسلام آباد: سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی آزاد کشمیر محترم قاضی شاہد حمید سے ایڈمنسٹریٹر آغوش ہوم گلگت بلتستان حبیب الرحمن ن...
01/09/2026

اسلام آباد: سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی آزاد کشمیر محترم قاضی شاہد حمید سے ایڈمنسٹریٹر آغوش ہوم گلگت بلتستان حبیب الرحمن نے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

📰 بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے اہم ملاقاتامیر جماعت اسلامی دیامر نے وفد کے ہمراہ لوکل گورنمنٹ کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر احتشام ...
01/09/2026

📰 بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے اہم ملاقات

امیر جماعت اسلامی دیامر نے وفد کے ہمراہ لوکل گورنمنٹ کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر احتشام الحق سے ملاقات کی۔ ملاقات میں آئندہ بلدیاتی انتخابات اور اس سے متعلق مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

جابر حکمران کی آنکھوں میں آنکھیں گاڑ کے ”ہم پاکستانی ہیں۔۔ پاکستان ہمارا ہے“ کا  نعرہِ مستانہ بلند کرنے والےبطل حریت۔۔ ک...
01/09/2026

جابر حکمران کی آنکھوں میں آنکھیں گاڑ کے ”ہم پاکستانی ہیں۔۔ پاکستان ہمارا ہے“ کا نعرہِ مستانہ بلند کرنے والےبطل حریت۔۔ کشمیر کاز کو نصف صدی سے زیادہ اپنا خونِ جگر دے کے زندہ رکھنے والی شخصیت۔۔۔ اس صدی کے حریت پسند جوان کو راہِ عشق سے آشنا کرنے والے۔۔۔
آج آپ کا یومِ شہادت ہے اور ہم آپ کو یاد کررہے ہیں۔۔ آپ کو سلام عقیدت پیش کررہے ہیں۔۔ اللہ تعالی آپ کی ساری زندگی کے جہاد کو قبول فرماٸے۔۔ آپ کی شہادت قبول فرماٸے۔۔آمین
تنویر حیدری
امیر جماعت اسلامی گلگت بلتستان

01/09/2026

جو رکے تو کوہِ گراں تھے ہم۔
جو چلے تو جان سے گزر گئے۔۔۔
یوم شہادت سید علی گیلانی (رح)
اسلام کی نسبت سے ہم پاکستانی ہیں پاکستان ہمارا ہے

روزگار۔۔۔۔۔۔۔ حکومتوں کی ناقص پالیسیوں۔۔ میرٹ کی پامالی اور کرپشن کی گرم بازاری میں روزگار ایک نایاب امرت بن گیا ہے۔۔ ...
29/08/2026


روزگار۔۔۔۔۔۔۔ حکومتوں کی ناقص پالیسیوں۔۔ میرٹ کی پامالی اور
کرپشن کی گرم بازاری میں روزگار ایک نایاب امرت بن گیا ہے۔۔
تحریر تنویر حیدری امیر جماعت اسلامی گلگت بلتستان
نوجوان ۔۔۔ جوان ہونے سے پہلے ہی ایک مستقل پریشانی کا شکار ہونے لگتے ہیں اور یہ پریشانی روز بہ روز بڑھتی جاتی ہے اور پھر یوں ہوتا ہے کہ بعض جوان بے روزگاری کے درد۔۔۔۔ بنیادی ضروریات زندگی کی عدم فراہمی اور امید کے فقدان کے سبب نشے میں پناہ ڈھونڈتے ہیں۔۔۔ بعض وقتی تسکین کیلٸے جا بے جا رومانس میں چھپنے کی کوشش کرتے ہیں اور بعض غلط ہاتھوں یرغمال ہوکے علاقے کی بد امنی میں کردار ادا کرنے لگ جا تے ہیں۔۔۔ بے روزگاری کے منفی اثرات اور معاشرے کے بگاڑ میں اس کے کردار پہ الگ سے الفاظ جوڑے جا سکتے ہیں۔۔ اس وقت چند ضروری امور اور قابل توجہ عملی اقدامات پر بات کرنی مقصود ہے۔۔
١۔۔۔ قومی سیاسی و مزہبی قیادت کو اس حوالے سے سر جوڑنے کی ضرورت ہے۔۔ اس ایک ایجنڈے پر اگر یکسوٸی ہو گٸی تو مسٸلہ بڑی حد تک حل ہو سکتا ہے۔۔۔۔
٢۔۔ نوجوانوں کو ہنر مند بنانے کیلٸےاپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔۔۔
٣۔۔ چھوٹے کاروبار کی ترویج اور کاروباری تکنیکی مہارت پر کام کرنا ہوگا۔۔۔
٤۔۔ زمین رکھنے والے احباب کیلٸے زمین سے بہتر پیداوار اور آمدن میں اضافے کیلٸے مہارت دینی ہوگی۔۔
٥۔۔ فری لانسنگ میں ہزاروں نوجوانوں کو کھپایا جا سکتا ہے۔۔ اس پہ کام کرنا ہوگا۔۔
یہ اور اس جیسے دسیوں کام ہیں جن کے زریعے روزگار کے مواقع میں اضافہ کیا جا سکتا ہے۔۔ مگر ان تمام مہمات سے پہلے ایک کام تو از حد ضروری ہے جس کے بنا یہ تمام کام اکارت چلے جاٸیں گے اور وہ ہے نوجوانوں کی اخلاقی تربیت۔۔ ہر محلے میں محلہ سطح پہ تنظیمات بنا کے ماہانہ اخلاقی تربیت کا اہتمام کیاجا سکتا ہے۔۔ ساتھ ہی تعلیمی اداروں میں تربیتی سیشنز کٸے جا سکتے ہیں ۔۔۔ کیرٸر کونسلنگ کر کے بچوں کے کیرٸیر اور کیریکٹر کو درست سمت دی جا سکتی ہے۔۔ اس حوالے ”مثبت قدم“ کے نام سے عنقریب ایک مہم کا آغاذ کرنے جا رہے ہیں۔۔ جس میں پہلے نوجوانوں کی کونسلنگ اور ساتھ ہی ان کی معاشی تربیت کا آغاذ کیا جاٸے گا۔۔ اس مہم میں ہر محلے سے قومی درد رکھنے والے نوجوان ہمارا ساتھ دیں۔۔ ان شإ اللہ ہم ۔۔۔۔ امید بنیں گے۔۔۔ روزگار کیلٸے ہنر دیں گے۔۔۔ سکالر شپ کا بندوبست کریں گے اور منفی سرگرمیوں میں مبتلا نوجوانوں کو محبت کے ساتھ مثبت سمت پہ موڑیں گے۔۔۔ جو بھی ساتھی اس کام کو آگے بڑھانا چاہتا ہو وہ رابطہ کرے۔۔ صرف ایک سوچ کے ساتھ کہ ہم نے دوسروں کو فاٸدہ دینا ہے۔۔ معاشرے کو سدھارنا ہے اپنے اسلاف کے بہترین اخلاق و روایات کو دوبارہ زندہ کرنا ہے۔۔ اپنا زاتی مفاد گھر چھوڑیں۔۔ دوسروں کی بہتری کیلٸے ہفتے میں دو گھنٹے دیں اور معاشرے میں سرایت کنندہ تمام ناسوروں کا علاج کریں۔۔۔
آخر میں۔۔۔۔۔۔۔۔ تمام مسالک کے علماٸے کرام سے سوال۔۔۔۔۔ کیا اس دور میں روزگار کا بندوبست کرنا قیادت پر واجب نہیں ہے؟؟؟؟ جب کہ بے روزگاری کا عفریت نوجوانوں کو حرام میں مبتلا کررہا ہے۔۔۔۔۔۔ تنویر حیدری

🇵🇰 جماعت اسلامی ضلع گلگت کے زیرِ اہتمام جشنِ آزادی کی پروقار تقریب 🇵🇰جماعت اسلامی ضلع گلگت کے زیرِ اہتمام یومِ آزادی پاک...
15/08/2026

🇵🇰 جماعت اسلامی ضلع گلگت کے زیرِ اہتمام جشنِ آزادی کی پروقار تقریب 🇵🇰

جماعت اسلامی ضلع گلگت کے زیرِ اہتمام یومِ آزادی پاکستان کی مناسبت سے ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں نائب امیر جماعت اسلامی آزاد کشمیر و گلگت بلتستان محترم مشتاق احمد ایڈووکیٹ، نائب امرائے جماعت اسلامی گلگت بلتستان محترم عبدالعلیم صاحب اور رشید عالم فاروقی صاحب، مولانا یونس صاحب، امیر جماعت اسلامی ضلع گلگت اسماعیل شریعت یار، ناظم مقام گلگت اسلامی جمعیت طلبہ برادر شفیق، ناظم اسلامی جمعیت طلبہ گلگت بلتستان ڈویژن برادر صہیب اختر اور دیگر ذمہ داران و کارکنان نے شرکت کی۔

تقریب میں قیامِ پاکستان کے مقاصد، ملکی استحکام اور نوجوانوں کے کردار پر گفتگو کی گئی، جبکہ بچوں اور کارکنان نے ملی جوش و جذبے کے ساتھ جشنِ آزادی منایا۔

تقریب کے اختتام پر پاکستان کی سلامتی، استحکام، امن اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔

🇵🇰 پاکستان زندہ باد!
🇵🇰 جماعت اسلامی پائندہ باد!

#گلگت

Address

Gilgit Baltistan
Karachi
05811

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Jamat Islami Gilgit Baltistan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share