HinaDigitex Studio

HinaDigitex Studio Helping brands grow through high-converting Meta Ads | FB/IG Ads Expert | Canva designer | DM for Free Audit

Myth Vs Fact10000 لوگ ویب سائٹ پر آئے…مگر آرڈر ۱۰ بھی نہیں 😶مسئلہ ٹریفک نہیں ہے۔مسئلہ یہ ہے کہ جو لوگ آ رہے ہیں، وہ خرید...
26/04/2026

Myth Vs Fact

10000 لوگ ویب سائٹ پر آئے…
مگر آرڈر ۱۰ بھی نہیں 😶

مسئلہ ٹریفک نہیں ہے۔
مسئلہ یہ ہے کہ جو لوگ آ رہے ہیں، وہ خریدنے نہیں آئے۔

رینڈم لوگ ≠ کسٹمرز

اگر آپ کا آفر واضح نہیں ہے،
تو لاکھوں لوگ بھی آ کر کچھ نہیں کریں گے۔

🎯 فوکس کریں: درست آڈینس + واضح آفر

سیو کر لیں — ورنہ ایڈز پر پیسہ جلتا رہے گا



Marketing Mindset seriesTopic: *Testing and Scaling*Assignment No 11:Niche: Resturant*Testing Plan*Ads Creative Variatio...
25/04/2026

Marketing Mindset series
Topic: *Testing and Scaling*
Assignment No 11:
Niche: Resturant
*Testing Plan*

Ads Creative Variations:
1. Food videos: food close ups, sizzling shots, cheese pull
2.Family video:family members enjoying food making memories
3.static image: showing ambience

Different captions:
1.Karachi mai aisa taste Kahe NH mile ga
2. Family dinner Ka plan- Budget b control Mai aur taste b zabardast

Audience Testing:
Young audience (18–25)
Families (23–45)
Interest:Food lover

Offer Testing:
Free drink with every meal
Family deal under 1500.
Only this weekend
Platform Testing:
Facebook ads
Instagram posts/reels

*Scaling Plan*

Budget Scaling:
Jb 1 clear winning ad creative mil Jaye to gradually increase budget with smaller amount like 15-20% maximum.

Audience Scaling:
Engage page visitors
Engage video viewers
Instagram engagers
Expand lookalike audiences

Stay connected
Series continue







Marketing Mindset seriesLecture: 9کیا آپ کا اسکول سوشل میڈیا پر اپنے حریفوں سے پیچھے رہ گیا ہے؟ 🏫📉کراچی کے ہزاروں والدین...
19/04/2026

Marketing Mindset series
Lecture: 9

کیا آپ کا اسکول سوشل میڈیا پر اپنے حریفوں سے پیچھے رہ گیا ہے؟ 🏫📉

کراچی کے ہزاروں والدین اب اپنے بچوں کے لیے بہترین اسکول کی تلاش سوشل میڈیا سے شروع کرتے ہیں۔ اگر آپ کے اسکول کا پیج ایکٹو اور پروفیشنل نہیں ہے، تو آپ ہر روز نئے ایڈمیشنز کے مواقع کھو رہے ہیں۔

اب وقت ہے پرانی مارکیٹنگ کو چھوڑ کر ایک "اتھارٹی برانڈ" بننے کا!

HinaDigitex Studio
لایا ہے اسکول مالکان اور پرنسپلز کے لیے ایک خصوصی آفر:

✅ مکمل سوشل میڈیا آڈٹ: ہم آپ کے فیس بک اور انسٹاگرام کا گہرا جائزہ لیں گے تاکہ کمیوں کی نشاندہی کی جا سکے۔
✅ کمپیٹیٹر اینالیسس: ہم آپ کو بتائیں گے کہ آپ کے علاقے کے ٹاپ 3 اسکولز سوشل میڈیا پر کیا خاص کر رہے ہیں۔
✅ 30 دن کا کونٹینٹ کیلنڈر: پورے مہینے کا مکمل پلان، تاکہ آپ کا پیج ہر وقت ایکٹو اور معیاری نظر آئے۔

ہماری گارنٹی: ہم آپ کو پروفیشنلزم کی گارنٹی دیتے ہیں۔ ہماری اسٹریٹجی کے بعد آپ کا اسکول ایک "پریمیئم برانڈ" نظر آئے گا جو والدین کا اعتماد جیتنے میں 100% مددگار ثابت ہوگا۔

⏳ فوری فیصلہ کریں: ہم ایک وقت میں صرف 5 اسکولوں کو یہ "فری آڈٹ اور اسٹریٹجی" فراہم کرتے ہیں۔ اس سیشن کے لیے صرف 2 سلاٹس باقی ہیں!

اپنے اسکول کو ڈیجیٹل دنیا میں ٹاپ پر لانے کے لیے ابھی نیچے دیے گئے بٹن پر کلک کریں یا "STRAEGY" لکھ کر میسج کریں




Marketing Mindset series سیلز میں یقینی اضافے کا رازآڈینس سا ئیکالوجی کے حیران کن فائیدے سر کاشان کے مارکیٹنگ سیریز کے A...
15/04/2026

Marketing Mindset series
سیلز میں یقینی اضافے کا راز
آڈینس سا ئیکالوجی کے حیران کن فائیدے

سر کاشان کے مارکیٹنگ سیریز کے Audience psychology کے لیکچر سے جو سمجھا آپ سے share کر رہی ہوں
جہاں مارکیٹ ریسرچ ہمیں یہ بتاتی ہے کہ آپ کی آڈینس کون ہے، وہیں سائیکالوجی ہمیں یہ سمجھاتی ہے کہ آپ کا ممکنہ گاہک آپ سے کوئی چیز کیوں خریدے گا اور اس کے پیچھے اس کی نیت کیا ہے۔
مارکیٹرز کے طور پر ہمیں انسانی نفسیات کو سمجھنا ضروری ہے تاکہ ہم کسی بھی چیز کو مؤثر طریقے سے بیچ سکیں۔ مارکیٹنگ میں استعمال ہونے والے اہم نفسیاتی محرکات (Triggers) درج ذیل ہیں:

FOMO 1.
لوگ کسی چیز کو حاصل کرنے سے زیادہ اسے کھونے کے ڈر سے تیزی سے عمل کرتے ہیں -

Desire for status 2.
لگژری برانڈز اس ٹرگر کا استعمال کرتے ہیں اور لوگوں کو ایک خاص ٹھاٹھ باٹھ یا رتبہ دکھا کر متوجہ کرتے ہیں-

Social Proof 3.
لوگ اسی چیز کی پیروی کرتے ہیں جو باقی لوگ کر رہے ہوتے ہیں۔ یہ ریویوز، تعریفی کلمات (Testimonials) یا دوسروں کے تجربات کو دیکھ کر ہوتا ہے۔ آپ میں سے بہت سے لوگوں نے بھی دوسروں کو سیکھتا دیکھ کر ہی اس کمیونٹی میں آنے کا فیصلہ کیا ہوگا۔

Authority and Trust 4.
اگر کوئی ماہر یا قابلِ بھروسہ شخصیت کسی چیز کی سفارش کرے، تو لوگ اسے زیادہ خریدتے ہیں۔ انفلوئنسر مارکیٹنگ میں یہی طریقہ استعمال ہوتا ہے۔

Scarcity and Urgency 5.
محدود وقت کے لیے ڈسکاؤنٹ دینا یا ویب سائٹ پر الٹی گنتی کا ٹائمر لگانا کہ "یہ آفر ختم ہونے والی ہے" گاہک کو جلدی فیصلہ کرنے پر مجبور کرتا ہے۔

Belonging and Identity 6.
لوگ کسی خاص گروہ یا کمیونٹی کا حصہ بننے کے لیے بھی چیزیں خریدتے ہیں۔ جیسے میں نے خود ایک پیڈ کمیونٹی صرف اس لیے جوائن کی تاکہ میں اپنے سینئرز کے ساتھ جڑی رہوں اور ان کے تجربے سے فائدہ اٹھا سکوں۔

ہم ان چیزوں کو اپنی compaigns میں اس طرح شامل کرسکتے ہیں:
ایڈ کاپی (Ad Copy)
منطقی آفر سے پہلے جذباتی ہک (Hook) کا استعمال کرنا۔
Creatives کریٹیوز
ریویوز اور فیڈ بیک کے ذریعے حقیقی لوگوں کو بطور سوشل پروف دکھانا۔
فنلز (Funnels)
چیک آؤٹ کے مرحلے پر گاہک کے ذہن میں جلد بازی (Urgency ) پیدا کرنا۔
Stay connected
Series continue




مارکیٹنگ ریسرچ صرف تھیوری نہیں، بلکہ بزنس کی کامیابی کی بنیاد! 🚀اکثر لوگ سمجھتے ہیں کہ مارکیٹنگ ریسرچ صرف بڑے بزنسز کا ک...
13/04/2026

مارکیٹنگ ریسرچ صرف تھیوری نہیں، بلکہ بزنس کی کامیابی کی بنیاد! 🚀

اکثر لوگ سمجھتے ہیں کہ مارکیٹنگ ریسرچ صرف بڑے بزنسز کا کام ہے، لیکن حقیقت میں یہ وہ پہلا قدم ہے جو آپ کو نقصان سے بچاتا ہے۔ میرے نزدیک مارکیٹنگ ریسرچ کا اصل مقصد صرف ڈیٹا جمع کرنا نہیں، بلکہ ان چار سوالوں کے جواب ڈھونڈنا ہے:
✅ ڈیمانڈ چیک کرنا: کیا لوگ واقعی وہ چیز خریدنا چاہتے ہیں جو آپ بیچ رہے ہیں؟
✅ مواقع (Opportunities) کی تلاش: مارکیٹ میں کہاں خلا ہے جسے آپ پُر کر سکتے ہیں؟
✅ رسک مینجمنٹ: پیسہ لگانے سے پہلے خطرات کا اندازہ لگانا۔
✅ کمپیٹیٹو اینالیسس: آپ کے مقابلے والے کیا کر رہے ہیں؟

میرا فیورٹ ٹول: Meta Ad Library 🛠️

چونکہ میرا کام سوشل میڈیا مارکیٹنگ سے جڑا ہے، اس لیے میں مانتی ہوں کہ Meta Ad Library سے بہتر کوئی ٹول نہیں۔ یہاں سے ہمیں وہ قیمتی معلومات ملتی ہیں جو کوئی اور نہیں بتا سکتا:

📍 کسٹمرز کو کس طرح کی آفرز دی جا رہی ہیں؟
📍 ایڈ کریٹیو (Designs/Videos) کا انداز کیا ہے؟
📍 اور سب سے اہم، وہ کن لوگوں کو ٹارگٹ کر رہے ہیں؟

ریسرچ ان 4 سوالوں کا جواب دیتی ہے:
1️⃣ آپ کی اصل آڈینس کون ہے؟ (Who)
2️⃣ ان کی تکلیف یا مسئلہ (Pain Points) کیا ہے؟ (What)
3️⃣ وہ کہاں موجود ہیں اور زیادہ وقت کہاں گزارتے ہیں؟ (Where)
4️⃣ وہ آپ کی پروڈکٹ پر کیوں بھروسہ کریں؟ (Why)

خلاصہ:
بغیر ریسرچ کے مارکیٹنگ کرنا ایسا ہی ہے جیسے اندھیرے میں تیر چلانا۔ جب آپ کو اپنی آڈینس کا "pain" معلوم ہو، تبھی آپ اسے "درست دوا" (یعنی اپنی آفر) بیچ سکتے ہیں۔

آپ کا کیا خیال ہے؟ کیا آپ بھی ایڈ لائبریری کو ریسرچ کے لیے استعمال کرتے ہیں؟ نیچے کمنٹس میں بتائیں! 👇




Marketing Mindset series۔Lecture 4کبھی آپ نے سوچا ہے کہ کچھ آفرز دیکھتے ہی ہم فوراً خریدنے کا فیصلہ کیوں کر لیتے ہیں؟ 🤔ا...
12/04/2026

Marketing Mindset series۔Lecture 4
کبھی آپ نے سوچا ہے کہ کچھ آفرز دیکھتے ہی ہم فوراً خریدنے کا فیصلہ کیوں کر لیتے ہیں؟ 🤔

اصل میں آفر صرف ڈسکاؤنٹ کا نام نہیں.یہ ایک سمارٹ سائیکالوجی گیم ہے جو سیدھا کسٹمر کے دماغ پر اثر کرتی ہے 💡
ایک اچھی آفر وہ ہوتی ہے جو نہ صرف آپ کی پروڈکٹ کو بہتر بنائے بلکہ کسٹمر کو یہ محسوس کروائے کہ:👈 "یہ موقع ہاتھ سے نہیں جانا چاہیے!"

ایک مضبوط آفر کے 4 بنیادی pillars ہوتے ہیں:

🔹 ویلیو (Value)کسٹمر یہ سوچتا ہے: "مجھے اس میں کیا فائدہ مل رہا ہے؟"اگر اسے لگے کہ کم پیسوں میں زیادہ مل رہا ہے… تو وہ خود ہی convince ہو جاتا ہے۔

🔹 پرائس (Price)قیمت صرف کم ہونا ضروری نہں بلکہ ایسی ہونی چاہیے کہ دیکھتے ہی لگے:
👈 "یہ تو miss نہیں کرنا چاہیے!"

🔹 بونس (Bonus)چھوٹی سی extra چیز… بڑا فرق ڈالتی ہے 🎁یہ وہ element ہے جو آپ کی ڈیل کو “اچھا” سے “زبردست” بنا دیتا ہے۔

🔹 ارجنسی (Urgency / Scarcity)"صرف آج تک!" ⏳"Limited stock!"یہ وہ trigger ہے جو کسٹمر کو سوچنے نہیں دیتا… بلکہ فوراً action لینے پر مجبور کرتا ہے۔

🎯 اصل راز کیا ہے؟
جب آپ ویلیو,صحیح پرائس, ایک اچھا بونس اور تھوڑی سی ارجنسی
ایک ساتھ combine کر دیتے ہیں…
تو آپ صرف پروڈکٹ نہیں بیچتے،بلکہ ایک ایسی آفر create کرتے ہیں
👉 جسے ignore کرنا مشکل ہو جاتا ہے۔




Marketing Mindset series-Lecture 3کسٹمر سائیکالوجی کا مطلب یہ ہے کہ ہم یہ سمجھیں کہ ایک عام انسان کسی چیز کو خریدنے کا ف...
12/04/2026

Marketing Mindset series-Lecture 3

کسٹمر سائیکالوجی کا مطلب یہ ہے کہ ہم یہ سمجھیں کہ ایک عام انسان کسی چیز کو خریدنے کا فیصلہ کیوں کرتا ہے۔ اکثر لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ لوگ صرف ضرورت کی وجہ سے چیزیں خریدتے ہیں، لیکن حقیقت میں ایسا نہیں ہے۔ خریداری کے پیچھے انسان کے جذبات، احساسات اور سوچ کا بہت بڑا کردار ہوتا ہے۔

اگر ہم ایک کامیاب بزنس یا اشتہار بنانا چاہتے ہیں تو ہمیں یہ جاننا ہوگا کہ کسٹمر کے دماغ میں کیا چل رہا ہے۔ اس لیکچر میں تین اہم چیزیں بتائی گئی ہیں جو ہر کسٹمر کے فیصلے کو متاثر کرتی ہیں: مسئلہ (Pain)، ضرورت یا خوشی (Need/Pleasure)، اور خواہش یا پہچان (Desire/Identity)۔

Example
فر ضی نام ۔ راجہ ہاؤسنگ اسکیم
آئیے دیکھتے ہیں کہ وہ چند وجوہات جن کی بناء پر لوگ اپنا گھر خریدتے ہیں ۔

Problem/Pain Points:
گاہک کرائے کے مکان میں رہتا ہے اور بڑھتے ہوئے کرایوں کی اور مالک مکان کے رویے سے بہت پریشانی کا شکار ہے۔
موجودہ رہائش گاہ میں گیس، پانی، بجلی، یا سیکیورٹی کے شدید مسائل سے نبرد آزما ہے۔

Need/Pleasure:
اپنا زاتی گھر ہونا بنیادی ضرورت اور خواہش ہے۔
خاندان بڑا ہو رہا ہے، اس لیے اب زیادہ کمروں والے بڑے گھر کی ضرورت ہے۔
Desire/Want:
ایک ایسی سوسائٹی میں گھر لینا جہاں سوئمنگ پول، جم،گولف کلب اور پارک ہوں ۔
سرمایہ کاری (Investment) کے لیے گھر یا پلا ٹ خریدنا تاکہ مستقبل میں قیمتیں بڑھنے پر منافع کمایا جا سکے ۔

Stay connected for more useful content
Learning series contunue






Marketing Mindset Series"وہ ایک چیز جو آپ کے عام دیکھنے والوں (Audience) کو پکا گاہک (Customer) بنا سکتی ہے... کیا آپ جا...
09/04/2026

Marketing Mindset Series
"وہ ایک چیز جو آپ کے عام دیکھنے والوں (Audience) کو پکا گاہک (Customer) بنا سکتی ہے... کیا آپ جانتے ہیں وہ کیا ہے؟"

سر کاشان کے لیکچر سے مارکیٹنگ فنل کے بارے میں جو کچھ سمجھ آیا وہ آپ کے ساتھ share کر رہی۔

ڈیجیٹل مارکیٹنگ کی زبان میں، سیلز فنل وہ راستہ ہے جس سے گزر کر ایک عام اجنبی شخص آپ کا مستقل گاہک بنتا ہے۔ اسے "فنل" یا کیف اس لیے کہتے ہیں کیونکہ شروع میں بہت سے لوگ آپ کے برانڈ کو دیکھتے ہیں، لیکن آخر میں صرف وہی بچتے ہیں جو واقعی خریداری کرتے ہیں۔

فنل کی اہمیت: پانی کی بوتل کی مثال

بغیر فنل کے (ضیاع): فرض کریں آپ نل (Tap) کے نیچے ایک بوتل رکھ کر اسے بھرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ نل سے پانی تیزی سے گر رہا ہے، لیکن بوتل کا منہ چھوٹا ہونے کی وجہ سے بہت سا پانی باہر گر کر ضائع ہو رہا ہے۔ آپ محنت تو کر رہے ہیں، لیکن فائدہ کم ہو رہا ہے۔ مارکیٹنگ میں اس کا مطلب ہے کہ آپ اشتہار تو چلا رہے ہیں، لیکن صحیح حکمت عملی نہ ہونے کی وجہ سے لوگ آپ کی ویب سائٹ پر آتے ہیں اور بغیر کچھ خریدے چلے جاتے ہیں۔

فنل کے ساتھ (کامیابی):
اب اگر آپ اسی بوتل کے اوپر ایک Funnel (کیف) لگا دیں، تو نل کا سارا پانی، چاہے وہ کتنا ہی پھیلا ہوا کیوں نہ ہو، سیدھا بوتل کے اندر جائے گا۔ ایک قطرہ بھی ضائع نہیں ہوگا۔

چلیں ایک ریسٹورنٹ کی مثال کے ساتھ اسے مزید مختصر اور واضح کرتے ہیں:

جیسے نل کے نیچے بوتل بھرتے وقت کیف (Funnel) پانی کو ضائع ہونے سے بچاتی ہے، ویسے ہی سیلز فنل بھوکے لوگوں (Audience) کو آپ کے دسترخوان (Customer) تک لاتی ہے
۔
1. آگاہی (Awareness): آپ نے سوشل میڈیا پر اپنے اسپیشل "چیز برگر" کی ایک بھوک لگی دینے والی ویڈیو لگائی۔ 5,000 لوگوں نے اسے دیکھا۔ (یہ نل سے گرتا ہوا پانی ہے)۔

2. دلچسپی (Interest):ان میں سے 500 لوگوں نے آپ کا مینو (Menu) چیک کیا یا لوکیشن دیکھی۔ (یہ پانی اب فنل کے اندر ہے)۔

Desire 3.
آپ نے ایک آفر دی: *"پہلے آرڈر پر 20% ڈسکاؤنٹ یا فری ڈرنک"۔* اب 100 لوگ ریسٹورنٹ آنے کا پکا ارادہ کر چکے ہیں۔

4. خریداری (Action):آخر میں 50 لوگ ریسٹورنٹ پہنچے اور کھانا کھایا۔ (یہ وہ پانی ہے جو بوتل میں بھر گیا اور آپ کی سیل ہو گئی)۔

بغیر فنل کے لوگ صرف آپ کی ویڈیو دیکھ کر بھول جاتے (پانی ضائع ہو جاتا)۔ فنل کی وجہ سے وہ آفر اور معلومات کے ذریعے سیدھا آپ کی میز تک پہنچ گئے، جس سے آپ کی آڈینس ضائع نہیں ہوئی اور سیل میں بدل گئی۔





🛑 **رکیے! کیا آپ کی فیس بک پروفائل آپ کے لیے کلائنٹس لا رہی ہے؟**اگر آپ فری لانسنگ یا سوشل میڈیا مارکیٹنگ کی دنیا میں قد...
07/04/2026

🛑 **رکیے! کیا آپ کی فیس بک پروفائل آپ کے لیے کلائنٹس لا رہی ہے؟**

اگر آپ فری لانسنگ یا سوشل میڈیا مارکیٹنگ کی دنیا میں قدم رکھ چکے ہیں، تو یاد رکھیں کہ آپ کی پروفائل محض ایک اکاؤنٹ نہیں بلکہ آپ کا "ڈیجیٹل دفتر" ہے۔ جب کوئی کلائنٹ آپ سے بات کرتا ہے، تو وہ سب سے پہلے آپ کی پروفائل دیکھتا ہے۔
اگر آپ کی پروفائل پر اثر نہیں ہے، تو آپ کا کام بھی نظر انداز ہو سکتا ہے۔ ان 6 آسان چیزوں کو آج ہی درست کریں:

1️⃣ پروفائل پکچر: ایک صاف اور مسکراتی ہوئی تصویر لگائیں۔ فلٹرز اور گروپ فوٹوز سے پرہیز کریں تاکہ لوگ آپ پر بھروسہ کر سکیں۔

2️⃣ کور فوٹو: یہ آپ کا اشتہاری بورڈ ہے۔ یہاں صاف لکھا ہونا چاہیے کہ آپ کیا کام کرتے ہیں اور لوگوں کی کیا مدد کر سکتے ہیں۔

3️⃣ بائیو (Bio):اسے سادہ رکھیں۔ صرف یہ بتائیں کہ آپ کون ہیں اور آپ کی مہارت کیا ہے۔

4️⃣ فیچرڈ سیکشن: یہاں اپنے بہترین کام کے سیمپلز اور کلائنٹس کے فیڈ بیک لگائیں۔ یہ آپ کی کامیابی کا ثبوت ہے۔

5️⃣ پوسٹ وزیبلٹی: اپنی معلوماتی پوسٹس کو 'پبلک' رکھیں تاکہ نئے لوگ بھی آپ کا ٹیلنٹ دیکھ سکیں۔

6️⃣ رابطے کی معلومات: اپنا واٹس ایپ یا ای میل واضح لکھیں تاکہ کلائنٹ کو آپ تک پہنچنے میں مشکل نہ ہو۔

سچ بتائیے گا، کیا آپ کی پروفائل میں یہ سب چیزیں مکمل ہیں؟ اگر نہیں، تو ابھی ٹھیک کریں! 🚀
**مشورہ:** اگر آپ کو اپنی پروفائل سیٹ کرنے میں کوئی مشکل ہو رہی ہے، تو کمنٹس میں پوچھ سکتے ہیں۔ ہم مل کر اسے بہتر بنائیں گے! 😊



From chatting to shopping 🛒 🛍️ WhatsApp Marketing کیا، کیوں اور کیسے ???میں نے  میم Sidra Naseem  کے "WhatsApp Marketing...
05/04/2026

From chatting to shopping 🛒 🛍️
WhatsApp Marketing کیا، کیوں اور کیسے ???

میں نے میم Sidra Naseem کے "WhatsApp Marketing Course" کی ویڈیو دیکھی ۔ جس میں میم نے بہت موثر اور آسان انداز واٹس ایپ کو بزنس کے لیے استعمال کرنے کے طریقے سکھائے گئے ہیں۔ اس ویڈیو سے جو کچھ سیکھا سمجھا وہ آپ سے share کر رہی ہوں۔

📱 واٹس ایپ بزنس سیٹ اپ اور بنیادی باتیں

پروفائل کی تیاری: میم نے ویڈیو میں بتایا گیا ہے کہ کس طرح ایک پروفیشنل بزنس پروفائل بنائی جاتی ہے، جس میں بزنس کا نام، پتہ، ویب سائٹ اور کام کے اوقات شامل ہوتے ہیں۔

پروڈکٹ کیٹلاگ (Catalog): اپنے پروڈکٹس یا سروسز کی ڈیجیٹل لسٹ بنانے کا طریقہ، تاکہ کسٹمر ایپ کے اندر ہی چیزیں دیکھ سکے۔

میسج آٹومیشن: "Greeting Messages" (خوش آمدید کا پیغام) اور "Away Messages" (غیر موجودگی کا پیغام) سیٹ کرنے کا طریقہ سکھایا گیا ہے۔

📈 مارکیٹنگ اسٹریٹیجی اور ٹولز
براڈکاسٹ لسٹ (Broadcast List): ایک ساتھ بہت سے لوگوں کو پیغام بھیجنے کا طریقہ اور اس کے اصول۔

لیبلز (Labels): کسٹمرز کو مختلف کیٹیگریز (جیسے: New Customer, Pending Payment) میں تقسیم کرنے کا طریقہ تاکہ سیلز مانیٹر کی جا سکیں۔

شارٹ لنکس (Short Links): کسٹمرز کے لیے براہِ راست چیٹ لنک بنانے کا طریقہ تاکہ وہ ایک کلک پر آپ سے رابطہ کر سکیں۔

ویڈیو بہت مفصل ہے میں نے مختصر انداز میں صرف چند اہم نکات بیان کیے ہیں. میم Sidra Naseem کا بہت شکریہ جنہوں نے بہترین انداز میں سمجھا یا۔





Marketing Mindset Seriesسر کاشان کی Marketing Mindset series کے لیکچر  کا مقصد لوگوں کو یہ سمجھانا تھا کہ ڈیجیٹل دور میں...
04/04/2026

Marketing Mindset Series

سر کاشان کی Marketing Mindset series کے لیکچر کا مقصد لوگوں کو یہ سمجھانا تھا کہ ڈیجیٹل دور میں آپ خود کو ایک "برانڈ" کے طور پر کیسے پیش کر سکتے ہیں۔ جس طرح ہم ایپل یا نائیکی جیسے بڑے ناموں کو برانڈ سمجھتے ہیں، اسی طرح ایک فرد کی اپنی پہچان، ساکھ اور ڈیجیٹل موجودگی بھی اس کا پرسنل برانڈ کہلاتی ہے۔
اہم نکات (Main Points):
برانڈ کا تصور: عام طور پر لوگ 'برانڈ' کا لفظ سن کر بڑی کمپنیوں کے بارے میں سوچتے ہیں، لیکن آج کی دنیا میں ایک انسان خود بھی ایک برانڈ ہو سکتا ہے

پرسنل برانڈنگ کیا ہے؟:
یہ اپنی ساکھ (Reputation) اور شناخت (Identity) بنانے کا ایک عمل ہے۔ یہ اس بارے میں ہے کہ جب لوگ آپ کا نام سنتے ہیں یا آپ کی پروفائل دیکھتے ہیں، تو وہ آپ کے بارے میں کیا محسوس کرتے ہیں ۔

پہلا تاثر (The Impression): سیشن میں اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ آپ کی ڈیجیٹل موجودگی (مثلاً سوشل میڈیا پروفائل) دیکھنے والے پر جو تاثر چھوڑتی ہے، وہی آپ کا برانڈ ہے ۔

کامیابی کی پہلی سیڑھی: پرسنل برانڈنگ کو پیشہ ورانہ کامیابی کے لیے پہلا قدم قرار دیا گیا ہے، تاکہ آپ اپنی فیلڈ میں دوسروں سے ممتاز نظر آ سکیں ۔

Follow me for next part of this series.



آج کل سوشل میڈیا پر ایک خبر تیزی سے گردش کر رہی ہے کہ ہر 1000 روپے پر 195 روپے ٹیکس عائد کر دیا گیا ہے۔ سب سے پہلے یہ وا...
02/04/2026

آج کل سوشل میڈیا پر ایک خبر تیزی سے گردش کر رہی ہے کہ ہر 1000 روپے پر 195 روپے ٹیکس عائد کر دیا گیا ہے۔ سب سے پہلے یہ واضح کرنا ضروری ہے کہ یہ خبر جس انداز میں پھیلائی جا رہی ہے وہ مکمل طور پر درست نہیں ہے اور اس نے عام شہریوں میں بلاوجہ بے چینی پیدا کر دی ہے۔ اصل حقیقت یہ ہے کہ اس معاملے کا تعلق فیڈرل بورڈ آف ریونیو (FBR) کی ایک ایسی تجویز سے ہے جس کا نشانہ عام عوام یا روزمرہ کی خریداری نہیں بلکہ سوشل میڈیا سے آمدنی حاصل کرنے والے افراد جیسے یوٹیوبرز اور ٹک ٹاکرز ہیں۔
ایف بی آر نے دراصل ٹیکس وصولی کے لیے کمائی کا ایک اندازہ یا بینچ مارک مقرر کرنے کی تجویز دی ہے جس کے مطابق 1000 ویوز کو تقریباً 195 روپے کی آمدنی کے برابر تصور کیا جائے گا۔ یہاں یہ نکتہ سمجھنا بہت ضروری ہے کہ 195 روپے ٹیکس کی رقم نہیں ہے بلکہ یہ وہ تخمینہ ہے جو کسی بھی مواد بنانے والے کی ممکنہ آمدنی کو ناپنے کے لیے استعمال کیا جائے گا۔ غلط فہمی اس وقت پیدا ہوئی جب مختلف نیوز پلیٹ فارمز نے اسے اس طرح پیش کیا جیسے یہ ہر ایک ہزار روپے کے لین دین پر کٹنے والا ٹیکس ہو۔
حقیقت میں یہ قانون ابھی محض ایک تجویز کی شکل میں ہے اور اسے حتمی طور پر نافذ نہیں کیا گیا۔ اس کا عام لوگوں کے بینک ٹرانسفر، دکان سے خریداری یا کسی بھی قسم کے عام مالیاتی لین دین سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ آسان مثال سے یوں سمجھا جا سکتا ہے کہ اگر کوئی یوٹیوبر ایک ہزار ویوز حاصل کرتا ہے تو سرکار کی نظر میں اس نے 195 روپے کمائے ہیں، اور پھر اس مخصوص آمدنی پر انکم ٹیکس کے مروجہ قوانین کے مطابق ٹیکس کا حساب کیا جائے گا، بالکل ویسے ہی جیسے کسی تنخواہ دار شخص یا تاجر کی آمدنی پر کیا جاتا ہے۔
خلاصہ یہ ہے کہ 1000 روپے پر 195 روپے ٹیکس کا بیان ایک غلط تشریح ہے۔ یہ صرف سوشل میڈیا کنٹینٹ کریٹرز کی آمدنی کا تخمینہ لگانے کا ایک فارمولا ہے۔ عام عوام کے لیے کسی نئے ٹیکس کا نفاذ نہیں ہوا، اس لیے ایسی افواہوں پر کان دھرنے کے بجائے حقائق کی تصدیق کرنا لازم ہے۔ کسی بھی خبر کو آگے پہنچانے سے پہلے اس کی اصل بنیاد کو سمجھنا ذمہ دارانہ شہریت کی علامت ہے تاکہ معاشرے میں غیر ضروری خوف و ہراس نہ پھیلے۔


Address

Karachi

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when HinaDigitex Studio posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share