21/08/2026
بالی ووڈ اداکار گووندا اور ان کی اہلیہ سنیتا آہوجا کے درمیان جاری تنازع نے ایک نیا رخ اختیار کرلیا ہے۔ سنیتا آہوجا نے دعویٰ کیا ہے کہ گووندا مبینہ طور پر اداکارہ کومل رانی سوارنکر سے شادی کرنے کا منصوبہ بنا رہے تھے۔
یہ دعویٰ سنیتا نے راکھی ساونت سے فون پر گفتگو کے دوران کیا، جب راکھی نے میڈیا کے سامنے فون اسپیکر پر رکھا ہوا تھا۔ سنیتا کے مطابق گووندا اور مذکورہ اداکارہ کو پہلے ایئرپورٹ پر ایک ساتھ دیکھا گیا، جس کے بعد انہیں مبینہ شادی کے ارادے کا علم ہوا۔
راکھی ساونت نے سنیتا کی حمایت کرتے ہوئے انہیں مضبوط رہنے کا مشورہ دیا اور گووندا کی مبینہ جائیداد کا بھی ذکر کیا۔
یہ گفتگو ایسے وقت سامنے آئی ہے جب سنیتا آہوجا نے حال ہی میں گووندا کے خلاف دائر طلاق کی درخواست واپس لے لی ہے۔