Team Azad

Team Azad آوازِ حق کرپشن و ظلم کے خلاف منظم جدوجہد
کراچی کی امید عوام کی طاقت ٹیم آزاد نیوز

01/06/2026

ڈسٹرکٹ ایسٹ پولیس، کراچی
ایس ایس پی ایسٹ زبیر نذیر شیخ کی زیرِ صدارت کرائم ریویو میٹنگ منعقد۔

ایس ایس پی ایسٹ کی زیرِ صدارت کرائم ریویو میٹنگ منعقد ہوئی، جس میں گلشن ڈویژن کے ایس پی، ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز نے شرکت کی۔

اجلاس کے دوران گزشتہ پانچ ماہ کے دوران جرائم کی صورتحال اور پولیس کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

ایس ایس پی ایسٹ نے تمام افسران کو ہدایت دی کہ منظم جرائم، اسمگلنگ، منشیات فروشی، گٹکا و ماوا کی خرید و فروخت کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے اور اس ضمن میں مؤثر کارروائیاں عمل میں لائی جائیں۔

انہوں نے اسٹریٹ کرائم کے تدارک، جرائم کی روک تھام (Prevention) اور جرائم کے سراغ لگانے (Detection) کے لیے مزید مؤثر اور نتیجہ خیز اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی۔

ایس ایس پی ایسٹ نے شاہین فورس کی گشت کے نظام کو مؤثر بنانے اور پیٹرولنگ میں اضافہ کرنے کے احکامات بھی جاری کیے۔

انہوں نے افسرانِ بالا کی جانب سے جاری کردہ احکامات و ہدایات سے تمام افسران کو آگاہ کرتے ہوئے ان پر مکمل اور سختی سے عملدرآمد یقینی بنانے کی تاکید کی۔

01/06/2026

کراچی ایئرپورٹ پر پہلی حج پرواز کے ذریعے ایک سو تریسٹھ حجاج کرام وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔ صوبائی وزیر سید ناصر حسین شاہ اور دیگر وفاقی و صوبائی حکام نے ایئرپورٹ پر حجاج کرام کا پرتپاک استقبال کیا۔ تفصیلات جانتے ہیں آزاد ڈیجیٹل کی اس رپورٹ میں۔"

پہلی حج فلائٹ پی ایف 723 کے ذریعے واپس آنے والے حجاج کرام کو صوبائی وزیر سید ناصر حسین شاہ، وزیر مملکت کھیل داس کوہستانی اور ڈائریکٹر حج امتیاز شاہ نے پھولوں کے ہار پہنا کر خوش آمدید کہا۔ اس موقع پر ناصر حسین شاہ کا کہنا تھا کہ حجاج کرام پوری قوم کے لیے برکتوں کا پیغام لائے ہیں۔ انہوں نے حج آپریشن کے دوران بہترین خدمات فراہم کرنے پر وفاقی وزارتِ مذہبی امور اور سعودی عرب میں پاکستانی سفارتخانے کی کوششوں کو سراہا اور عزم ظاہر کیا کہ آئندہ برس انتظامات کو مزید بہتر بنایا جائے گا۔

01/06/2026

کرائم رپورٹر أزاد ڈیجیٹل۔ کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں موٹر سائیکل سوار کو مبینہ ڈاکوؤں نے لوٹ لیا۔ واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظرِ عام پر آ گئی ہے۔ تفصیلات جانتے ہیں آزاد ڈیجیٹل کی اس رپورٹ میں۔"

اورنگی ٹاؤن سیکٹر 13/F میں زیلاشیا اسکول کے قریب دو موٹر سائیکل سوار ملزمان ایک شہری سے لوٹ مار کر کے فرار ہو گئے۔ سامنے آنے والی فوٹیج میں ملزمان کی مبینہ کارروائی کو واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔ علاقہ مکینوں نے پولیس حکام سے ملزمان کی فوری گرفتاری اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔

31/05/2026
31/05/2026

ضلع ملیر پولیس، کراچی
پولیس مقابلہ تھانہ شاہ لطیف ٹاؤن

( کرائم رپورٹر ) ملیر، شاہ لطیف پولیس اور مسلح ڈاکوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

دوطرفہ فائرنگ کے نتیجے میں 01 ملزم زخمی حالت میں گرفتار،

گرفتار زخمی ملزم کی شناخت شوکت خان کے نام سے ہوئی۔

زخمی و گرفتار ملزم سے 1 عدد پسٹل بمعہ ایمونیشن، موبائل فون اور نقدی رقم برآمد ہوئی۔

زخمی حالت میں گرفتار ملزم کو طبی امداد کے اسپتال روانہ کیا جاچکا ہے جبکہ فراری ملزم کی تلاش کی جارہی ہے۔

ملزم کے خلاف ضابطے کی کاروائی عمل میں لائی جارہی ہے جبکہ گرفتار ملزم کا سابقہ کرمنل ریکارڈ بھی حاصل کیا جارہا ہے۔

31/05/2026

کرائم رپورٹر کراچی کے علاقے شریف آباد میں ایک مبینہ پولیس اہلکار کے خلاف علاقہ مکینوں نے تھانے کا گھیراؤ کر کے شدید احتجاج کیا ہے۔ مظاہرین کا الزام ہے کہ حمزہ نامی مبینہ اہلکار شہریوں کو ہراساں کر رہا ہے، جبکہ دوسری طرف متعلقہ ایس ایچ او نے واقعے سے لاعلمی کا اظہار کیا ہے۔ تفصیلات اس رپورٹ میں۔

شہرِ قائد میں شریف آباد تھانے کے باہر صورتحال اس وقت کشیدہ ہو گئی جب علاقہ مکینوں کی بڑی تعداد نے تھانے کا گھیراؤ کر لیا۔
اس احتجاجی مظاہرے میں خواتین اور بچوں سمیت مکینوں کی بڑی تعداد شریک تھی-
مظاہرین کا الزام ہے کہ حمزہ نامی ایک مبینہ پولیس اہلکار اسلحے کے زور پر علاقے کے مکینوں کو ڈراتا دھمکاتا اور ہراساں کرتا ہے۔

مشتعل شہریوں نے یہ الزام بھی عائد کیا کہ شریف آباد پولیس کارروائی کرنے کے بجائے اپنے پیٹی بند بھائی کو مبینہ طور پر بچانے کی کوشش کر رہی ہے

دوسری جانب متعلقہ تھانے کے ایس ایچ او نے واقعے سے لاعلمی کا اظہار کیا ہے۔ علاقہ مکینوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ واقعے کی شفاف تحقیقات کی جائیں اور ذمہ دار اہلکار کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔

30/05/2026

(کراچی)علاقہ مکینوں کا شریف آباد تھانے کے باہر احتجاج

علاقہ مکینوں کی بڑی تعداد نے تھانے کا گھیراؤ کرلیا
کراچی:مظاہرے میں بڑی تعداد میں خواتین اور بچے بھی شریک
کراچی:حمزہ نامی مبینہ پولیس اہلکار مکینوں کو ہراساں کررہا ہے،مظاہرین
کراچی:مبینہ پولیس اہلکار اسلحہ کے زور پر مکینوں ڈراتا دھمکاتا ہے،مظاہرین
کراچی:تھانہ شریف آباد پولیس اپنے پیٹی بند بھائی کو سپورٹ کررہی ہے،مظاہرین کا الزام

کراچی:متعلقہ تھانے کا ایس ایچ او واقعے سے لاعلم

26/05/2026

Press Media Cell 26 May 2026
Media Coordinator S M Naeem Shah
ناردرن باۓ پاس عوام دوست منڈی کی آج کی صورتحال

18/05/2026

🚨 ایشیائی منڈی کی دھاک! وفاقی و صوبائی قیادت کا ’عوام دوست منڈی‘ کا دورہ، انتظامات کو ’آؤٹ آف کلاس‘ قرار دیدیا 🚨

نادرن بائی پاس پر لگی ایشیا کی سب سے منظم ’عوام دوست منڈی‘ کی شہرت ایوانوں تک پہنچ گئی۔ آج ترجمان حکومتِ پاکستان برائے سندھ راجہ انصار اور پیپلز پارٹی کے سینیٹر اسلم ابڑو نے منڈی کا خصوصی دورہ کیا۔

اس موقع پر (میڈیا کوآرڈینیٹر نعیم شاہ)، انچارج میڈیا سیل ذکی ابڑو اور ایڈمنسٹریٹر طارق تنولی کے ہمراہ معزز مہمانوں کو 1200 ایکڑ پر پھیلی منڈی کی سہولیات کا تفصیلی معائنہ کروایا۔ وفد نے بیوپاریوں کو ملنے والے تاریخی ریلیف اور خریداروں کے لیے فول پروف سیکیورٹی و صفائی کے نظام کو بے حد سراہا۔ حکومتی نمائندگان کا یہ دورہ ثابت کرتا ہے کہ ہم نے خریداری کے تجربے کو ایک عالمی معیار کے فیسٹیول میں بدل دیا ہے۔

Address

District East
Karachi
75300

Website

https://www.instagram.com/teamazadnews?igsh=MXE0OTJ2d3MzcnlyMg%3D

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Team Azad posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share