PAK Aawam

PAK Aawam Pak Awam �
Your Voice. Your Issues. Your Pakistan. We bring you:
� Latest News & Updates
� Public

پاکستان ہو یا افغانستان…سرحدیں انسانوں نے بنائی ہیں،مگر خونِ مسلم—اس کی حرمت اللہ نے رکھی ہے۔رسول اللہ ﷺ کا فرمان دل کو ...
27/02/2026

پاکستان ہو یا افغانستان…
سرحدیں انسانوں نے بنائی ہیں،
مگر خونِ مسلم—
اس کی حرمت اللہ نے رکھی ہے۔

رسول اللہ ﷺ کا فرمان دل کو ہلا دینے والا ہے:
“جب دو مسلمان تلواریں لے کر ایک دوسرے کے مقابل آجائیں تو قاتل اور مقتول دونوں جہنم میں ہوں گے۔”
صحابہؓ حیران ہوئے، عرض کیا:
“یا رسول اللہ! قاتل تو سمجھ میں آیا، مگر مقتول کیوں؟”
آپ ﷺ نے فرمایا:
“وہ بھی اپنے بھائی کو قتل کرنے کی نیت رکھتا تھا۔” (بخاری و مسلم)

یہ صرف ایک حدیث نہیں…
یہ امت کے سامنے رکھا ہوا آئینہ ہے۔
آئینہ جس میں ہم آج اپنی حالت دیکھنے سے ڈرتے ہیں۔

ہم نے دشمن کو دشمن سمجھنا چھوڑ دیا،
اور مسلمان کو دشمن بنا لیا۔
ہم نے دلوں میں نفرت کے وہ بیج بو دیے
جن کا پھل صرف خون، آنسو اور لاشیں ہیں۔

آج جو مسلمان مسلمان پر بندوق اٹھا رہا ہے،
وہ یہ بھول گیا ہے کہ
اللہ کو اس کا پہلا گولی چلانا نہیں—
اس کا پہلا بُرا ارادہ بھی پتہ ہے۔

زمین کی سیاست…
نسل، زبان، قبیلے، سرحدیں…
یہ سب عارضی ہیں۔
مگر مسلمان کے دل کی نیت،
اور ہاتھ سے نکلا ہوا خون—
یہ دونوں اللہ کی میزان میں تولے جائیں گے۔

اور جب اللہ تولے گا…
تو وہاں کسی کا ہتھیار نہیں چلے گا،
صرف اعمال اور نیتیں بولیں گی۔

اللہ تعالیٰ ہمیں دشمن کے فریب سے بچائے،
اپنے بھائیوں کا خون بہانے سے بچائے،
اور دلوں میں وہ رحمت پیدا کرے
جو کسی بندوق سے پیدا نہیں ہوتی—
صرف ایمان سے ہوتی ہے۔

اللّٰہ تعالیٰ پاکستان، افغانستان،
اور پوری امتِ مسلمہ پر
رحم، خیر اور امن کا نزول فرمائے۔
آمین یا رب العالمین۔

پہلے سنتے دیکھتے تھے کے قبر کو اوپر سے پکا یعنی سیمنٹ یا ماربل سے بنایا جاتا ہے یہ عمل بھی ٹھیک نہیں۔لیکن اچانک کل ایک ت...
27/02/2026

پہلے سنتے دیکھتے تھے کے قبر کو اوپر سے پکا یعنی سیمنٹ یا ماربل سے بنایا جاتا ہے یہ عمل بھی ٹھیک نہیں۔لیکن اچانک کل ایک تصویر میرے سامنے سے گزری ضلع رحیم یارخان تحصیل خانپور گڑھی اختیار خان کے ایک بزرگ پیر کی قبر کو اندر سے بھی اور نیچے سے بھی ماربلز سے تیار کیا گیا ۔۔

25/02/2026
25/02/2026

نیو ڈنڈیشن بھکاری بدمعاش بھکاری😂😂

25/02/2026

ڈاکٹر صاحب کا تو پروگرام بڑھ گیا 😂😂😂

اللہ پاک رحم فرمائے 🤲🏽۔فائیو اسٹار کے قریب تیز دھماکے کی اواز سنائی گئی ہے
22/02/2026

اللہ پاک رحم فرمائے 🤲🏽۔
فائیو اسٹار کے قریب تیز دھماکے کی اواز سنائی گئی ہے

22/02/2026

🙄😱😱

ظالم کا ظلم اور مظلوم کی مظلومیترمضان المبارک کی راتوں میں جہاں ایک طرف ہم پورے اطمینان اور سکون کے ساتھ سحری، افطاری او...
20/02/2026

ظالم کا ظلم اور مظلوم کی مظلومیت
رمضان المبارک کی راتوں میں جہاں ایک طرف ہم پورے اطمینان اور سکون کے ساتھ سحری، افطاری اور عبادات میں مصروف ہیں ، وہیں دوسری طرف ہمارے مسلمان بھائی بموں ، گولیوں اور ظالموں کی زد پر ہیں۔ کل رات کا ایک منظر۔
اللہ سبحانہ و تعالی مظلوموں کو عافیت اور ظالموں کو تباہ و برباد فرمائے۔آمین

یہ صلاح الدین کی افریقن بیوی ہے جو اس وقت صلاح الدین کی بازیابی کی لیے درخواست کر رہی تھی ساتھ بتا رہی تھی کہ اغوا کار پ...
20/02/2026

یہ صلاح الدین کی افریقن بیوی ہے جو اس وقت صلاح الدین کی بازیابی کی لیے درخواست کر رہی تھی ساتھ بتا رہی تھی کہ اغوا کار پیسے مانگ رہے ہیں.اور اغوا میں ملوث بندے کی فوٹو بھی دکھا رہی ہے

اہم انتباہ – تمام پاکستانی بھائیوں کے لیےیہ کوئی عام واقعہ نہیں۔ اطلاعات کے مطابق بعض جرائم پیشہ عناصر اکیلے پاکستانیوں ...
20/02/2026

اہم انتباہ – تمام پاکستانی بھائیوں کے لیے

یہ کوئی عام واقعہ نہیں۔ اطلاعات کے مطابق بعض جرائم پیشہ عناصر اکیلے پاکستانیوں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔ انہیں اغوا کر کے خفیہ جگہوں پر لے جا کر تشدد کیا جاتا ہے، صرف پیسوں کے لیے۔ ڈرا دھمکا کر فون کروائے جاتے ہیں اور رقم منگوائی جاتی ہے۔

ہم سب کو ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے۔

❗ اکیلے سفر سے گریز کریں
❗ سنسان یا مشکوک جگہوں پر نہ جائیں
❗ کسی بھی خطرناک صورتحال میں فوراً متعلقہ حکام یا سفارت خانے سے رابطہ کریں

یہ احتیاط کا وقت ہے۔ اپنی اور دوسروں کی حفاظت کریں۔
اللہ ہم سب کی حفاظت فرمائے۔ آمین۔

Address

Karachi

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when PAK Aawam posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share