PTM Karak

PTM Karak پي ټی ايم د امن سمبول🕊️
مونږ پشتانو ته امن،حوشحالي او ترقي غواړو
پيچ درسره لایک او شیئر کړئ مننه☺️ ملګري پيچ درسره لایک او شيئر کړئ

سوات میں امن پاسون کو ناکام بنانے کے لیے معصوم لوگوں پر دھماکہ اج سوات کے کبل چوک میں امن پاسون کے دوران دھماکہ۔ جس میں ...
03/08/2026

سوات میں امن پاسون کو ناکام بنانے کے لیے معصوم لوگوں پر دھماکہ

اج سوات کے کبل چوک میں امن پاسون کے دوران دھماکہ۔ جس میں ۱۴ پشتون شہید اور درجنوں زخمی ہیں، ریاست نے پہلے پی ٹی ایم کے ساتھیوں کو گرفتار کرکے اور پھر انکے گھروں پر چھاپے مار کر امن پاسون کو روکنے کی کوشش کی۔ لیکن جب وہ ناکام ہوئے تو آج پولیس والوں اور عام پشتون کو قربانی کا بکرا بنا کر لوگوں کو یہ پیغام دیا کہ یہاں پر صرف جنگی پالیسیاں چل سکتی ہیں امن کے لیے اور اکھٹا نہیں ہوسکتے۔ پشتون تحفظ موومنٹ اس اندوہناک دھماکے کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کرتی ہے اور شہداء کے لواحقین سے اظہارِ تعزیت جبکہ زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کرتی ہے۔

یہ اس پورے جنگی ماڈل کی ناکامی کا اظہار ہے جس نے دہائیوں سے ہمارے وطن کو جنگ اور عدم استحکام کے سوا کچھ نہیں دیا۔ امن کے لیے نکلنے والے عوام کو پہلے گرفتار کیا جاتا ہے، ان کے گھروں پر چھاپے مارے جاتے ہیں، ان کی سیاسی سرگرمیوں کو سبوتاژ کیا جاتا ہے، اور پھر امن کے مطالبے کو خوف کی فضا میں دفنانے کی کوشش کی جاتی ہے۔

ہم ایک بار پھر واضح کرتے ہیں کہ پشتون وطن کو مستقل جنگی خطہ بنانے والی پالیسیاں نہ صرف ناکام ہو چکی ہیں بلکہ انہی پالیسیوں نے عدمِ تحفظ، اور عسکریت کو جنم دیا ہے۔ جبر اور طاقت کے ذریعے کسی قوم کو خاموش نہیں کیا جا سکتا۔ امن عوام کا بنیادی حق ہے، کسی ادارے یا طاقت کی عنایت نہیں۔

پشتون تحفظ موومنٹ پشتون عوام سے اپیل کرتی ہے کہ وہ خوف کے ماحول کو مسترد کرتے ہوئے پہلے سے زیادہ منظم ہوں۔ ہماری طاقت ہمارا اتحاد اور سیاسی جدوجہد ہے۔ اگر آج ہم منتشر رہے تو جنگ کی یہ سیاست مزید گہری ہوگی، لیکن اگر ہم متحد رہے تو کوئی طاقت ہمارے قومی حقوق کی آواز کو خاموش نہیں کر سکتی۔

ہم تمام پشتون سیاسی جماعتوں، قومی تحریکوں، طلبہ، وکلا، مزدور تنظیموں، خواتین اور نوجوانوں سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ وقتی سیاسی اختلافات سے بالاتر ہو کر پشتون وطن کو جنگ اور خوف کی سیاست سے نجات دلانے کے لیے مشترکہ قومی محاذ تشکیل دیں۔

پشتون تحفظ موومنٹ
مرکزی شعبہ اطلاعات و نشریات

27/07/2026

The Kashmiris are being attacked from all sides by the colonial regime for their legitimate rights, and Pakistan has colored Kashmir with the blood of its own Kashmiri people.
Today, Kashmiri mothers are sitting in front of the corpses of their young sons, while the colonial regime is celebrating and rejoicing.
We, the Kashmiris, express our solidarity with them.
We express our condolences to the families of Umar Nazir and other martyrs, and to the entire Kashmir.
We will also stand with Kashmir in the global arena.
The only sin of the Kashmiris is that they did not accept slavery and have always spoken for their motherland and its… more

اسلام آباد کې د ملی شهید ګیلامن او شهید مولانا خانزیب د تلین پروګرام ترسره شونن د پښتون ژغورنې غورځنګ (PTM) اسلام‌آباد ت...
25/07/2026

اسلام آباد کې د ملی شهید ګیلامن او شهید مولانا خانزیب د تلین پروګرام ترسره شو

نن د پښتون ژغورنې غورځنګ (PTM) اسلام‌آباد تنظیم له لوري د اسلام‌آباد د تنظیم د کوارډینیټر محمد کامران په مشرۍ د شهید جانان ګیلامن او شهید مولانا خانزیب د تلین په مناسبت یوه درنه او باوقاره غونډه ترسره شوه.
په دې پروګرام کې د غورځنګ مرکزي غړو، د اسلام‌آباد تنظیم مسؤلینو، د پنجاب د PTM کوارډینیټر رحیم وزیر، د غورځنګ مرکزي غړي شاهد رؤف لالا او ګڼ شمېر ملګرو ګډون وکړ . ګډونوالو د دواړو شهیدانو د ژوند، مبارزې، قربانیو او د حق، عدالت او ولس د خدمت په لاره کې د هغوی د نه هېرېدونکو هڅو په اړه مفصلې ویناوې وکړې.

ویناوالو وویل چې ملی شهید ګیلامن او شهید مولانا خانزیب خپل ټول ژوند د حق، انصاف، سولې او د پښتنو د عزت لپاره وقف کړی و. هغوی زیاته کړه چې د دغو شهیدانو مبارزه به د راتلونکو نسلونو لپاره د لارې مشال وي او د هغوی قربانۍ به هېڅکله هېرې نه شي.

د غونډې په پای کې ګډونوالو د دواړو شهیدانو یاد ته د عقیدت ګلان کېښودل او ژمنه یې وکړه چې د هغوی د حق غوښتنې، سولې او عدالت مبارزه به په پوره عزم او یووالي سره روانه ساتي.

په دې پروګرام کې انقلابي شاعر قریشي صاحب هم ګډون کړی و او د خپلو انقلابي شعرونو له لارې یې د شهیدانو مبارزې ته درناوی وړاندې کړ. د هغه شعرونو د ګډونوالو احساسات راوپارول او د غونډې فضا یې لا نوره هم اغېزمنه او ولوله ناکه کړه.

الله تعالی دې ملی شهید ګیلامن او شهید مولانا خانزیب ته د فردوس جنت لوړ مقامونه ورپه برخه کړي، او موږ ټولو ته دې د هغوی پر لاره د حق، عدالت او خدمت د مبارزې د دوام توفیق راکړي. آمین.

*Haji Abdul Samad, a political prisoner in Dado jail, should be immediately transferred to a hospital: Pashtun Tehreek*(...
22/07/2026

*Haji Abdul Samad, a political prisoner in Dado jail, should be immediately transferred to a hospital: Pashtun Tehreek*

(Peshawar, July 21, 2026) The… more

*دادو جیل میں قید حاجی عبدالصمد کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا جائے: پشتون تحفظ موومنٹ*

(پشاور، 21 جولائی 2026) دادو، سندھ کی جیل میں برسوں سے قید سیاسی اسیر، پی ٹی ایم کے بزرگ رہنما حاجی عبدالصمد (صمد لالا) کی بگڑتی ہوئی صحت کو مسلسل نظر انداز کرنا محض طبی غفلت نہیں بلکہ ایک بزرگ سیاسی رہنما کی جان، انسانی وقار اور بنیادی حقوق کو خطرے میں ڈالنے کے مترادف ہے۔

شدید گرمی، طبی سہولیات کی عدم دستیابی اور علاج کی بار بار درخواستوں کے باوجود انہیں مناسب طبی امداد فراہم نہ کرنا ریاستی بے حسی اور سیاسی انتقام کی سنگین شکل ہے۔ اپنی پوری زندگی عوام کے حقوق کی جدوجہد میں گزارنے والے ایک بزرگ سیاسی رہنما کو ایسے غیر انسانی حالات میں قید رکھنا ناقابل قبول ہے۔

سیاسی اختلاف کسی شخص کو علاج، عزت اور زندگی کے حق سے محروم کرنے کا جواز نہیں بن سکتا۔ قید میں رکھے گئے ہر فرد کی صحت اور جان کا تحفظ ریاست اور متعلقہ حکام کی براہ راست ذمہ داری ہے۔

ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ حاجی عبدالصمد کو بلا تاخیر کسی مناسب ہسپتال منتقل کیا جائے، ماہر ڈاکٹروں سے ان کا مکمل طبی معائنہ کرایا جائے اور ان کی عمر اور صحت کے مطابق تمام ضروری طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔ ان کے مقدمات کی شفاف، منصفانہ اور بلا تاخیر سماعت بھی یقینی بنائی جائے۔

ان کی صحت یا جان کو پہنچنے والے کسی بھی نقصان کی مکمل ذمہ داری ریاست اور متعلقہ حکام پر عائد ہوگی۔

سیاسی اسیروں کی جان اور صحت کو دباؤ اور انتقام کے ہتھیار کے طور پر استعمال کرنا ریاستی نوآبادیاتی جبر کی وہی پرانی منطق ہے جسے ہم مکمل طور پر مسترد کرتے ہیں۔

ہم سیاسی کارکنوں، وکلاء، صحافیوں، انسانی حقوق کے اداروں اور تمام باشعور شہریوں سے اپیل کرتے ہیں کہ حاجی عبدالصمد کی فوری ہسپتال منتقلی اور ان کے بنیادی انسانی حقوق کے تحفظ کے لیے آواز بلند کریں۔

حاجی عبدالصمد کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا جائے۔ ان کی زندگی اور انسانی وقار پر کوئی سمجھوتہ قبول نہیں۔

پشتون تحفظ موومنٹ
مرکزی شعبہ اطلاعات ونشریات

کرم میں ایک بار پھر ریاست اور ریاستی سرپرستی میں پلنے والے گروہ مذہبی بنیادوں پر کرم میں خون اور آگ کا کھیل کھیل رہے ہیں...
19/07/2026

کرم میں ایک بار پھر ریاست اور ریاستی سرپرستی میں پلنے والے گروہ مذہبی بنیادوں پر کرم میں خون اور آگ کا کھیل کھیل رہے ہیں۔

کرم میں مقامی قبائل، مشران اور عوام کی مسلسل کوششوں سے گزشتہ ایک سال کے دوران جو نسبتاً پُرامن فضا قائم ہوئی تھی، آج ایک مرتبہ پھر اسے منظم انداز میں سبوتاژ کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ رات کی تاریکی میں مختلف جگہوں پر حملے، نامعلوم افراد کے ہاتھوں قتل، اور اس کے فوراً بعد سوشل میڈیا اور مختلف حلقوں کی جانب سے الزام تراشی کا سلسلہ اس امر کی نشاندہی کرتا ہے کہ حالات کو دوبارہ قبائلی اور فرقہ وارانہ تصادم کی طرف دھکیلا جا رہا ہے۔

پشتون تحفظ موومنٹ واضح کرتی ہے کہ ضلع کرم کے عوام، خواہ وہ کسی بھی قبیلے یا مسلک سے تعلق رکھتے ہوں، صدیوں سے باہمی رشتوں، مشترکہ سماجی زندگی اور امن کے ساتھ رہتے آئے ہیں۔ اس تاریخی حقیقت کو نظرانداز کرتے ہوئے ہر واقعے کو شیعہ سنی یا قبائلی دشمنی کا رنگ دینا نہ صرف زمینی حقائق سے انحراف ہے بلکہ اس سے نفرت اور تقسیم کو مزید ہوا ملتی ہے۔

اس وقت ضلع کرم بدستور محاصرے جیسے حالات کا سامنا کر رہا ہے۔ آمدورفت کی بندش کے باعث خوراک، ادویات، ایندھن اور دیگر بنیادی ضروریاتِ زندگی کی شدید قلت پیدا ہو چکی ہے۔ یہ صورتحال ایک سنگین انسانی بحران کی شکل اختیار کر رہی ہے، جس کے نتیجے میں عام شہریوں کی زندگیاں خطرے میں پڑ رہی ہیں۔

یہ بھی ایک ناقابلِ تردید حقیقت ہے کہ ضلع کرم ملک کے اُن علاقوں میں شمار ہوتا ہے جہاں طویل عرصے سے غیرمعمولی سیکیورٹی انتظامات اور عسکری موجودگی برقرار ہے۔ ایسے حالات میں اگر مسلسل حملے، قتل اور بدامنی رونما ہو رہی ہے تو اس کی غیرجانبدار، شفاف اور آزادانہ تحقیقات ہونی چاہئیں۔ ہر واقعے کو عوام کے درمیان نفرت پھیلانے کے بجائے اصل حقائق کی بنیاد پر دیکھا جانا چاہیے۔

ہم دیکھ رہے ہیں کہ معاہدوں کے خاتمے کے بعد مختلف علاقوں پر حملوں اور پرتشدد واقعات کے نتیجے میں ایک مرتبہ پھر فرقہ وارانہ نفرت کو ہوا دی جا رہی ہے۔ ایسے عناصر، جو عوام کے درمیان مستقل دشمنی پیدا کرنا چاہتے ہیں، سوشل میڈیا اور دیگر ذرائع سے اشتعال انگیز بیانیے کو فروغ دے رہے ہیں۔ اس طرزِ عمل سے صرف وہ قوتیں فائدہ اٹھاتی ہیں جو پشتون علاقوں میں امن کے بجائے مسلسل جنگ اور عدم استحکام کو برقرار رکھنا چاہتی ہیں۔

پشتون تحفظ موومنٹ ضلع کرم کے تمام قبائل، مشران، علماء، نوجوانوں اور باشعور عوام سے اپیل کرتی ہے کہ یه جنگ ریاستی اداروں کی سرپرستی اور مفاد میں جاری ہے، لہزہ عوام ہر قسم کی اشتعال انگیزی، افواہوں اور فرقہ وارانہ پروپیگنڈے کو مسترد کریں۔ کسی بھی واقعے کو قبائلی یا مسلکی تصادم میں تبدیل ہونے سے روکنا اس وقت سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔

پشتون تحفظ موومنٹ
مرکزی شعبہ اطلاعات و نشریات

جرمنی میں پشتون تحفظ موومنٹ (PTM) کی جانب سے قومی شہید گیلامن وزیر کی دوسری برسی اور شہید مولانا خانزیب کی پہلی برسی نہا...
19/07/2026

جرمنی میں پشتون تحفظ موومنٹ (PTM) کی جانب سے قومی شہید گیلامن وزیر کی دوسری برسی اور شہید مولانا خانزیب کی پہلی برسی نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی۔ اس یادگاری تقریب میں جرمنی میں مقیم بڑی تعداد میں پشتون افغان شریک ہوئے، جنہوں نے دونوں شہداء کی قربانیوں، جدوجہد اور قومی خدمات کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا۔
قومی شہید گیلامن وزیر نے اپنی پوری زندگی پشتون قوم کے حقوق، امن، انصاف اور انسانی وقار کے لیے وقف کر دی۔ انہوں نے ظلم، جبر اور ناانصافی کے خلاف بے خوف آواز بلند کی اور اپنے اصولی مؤقف پر آخری سانس تک قائم رہے۔ ان کی شہادت پشتون قوم کے لیے ایک عظیم قربانی ہے، جبکہ ان کی جدوجہد آج بھی آزادی، انصاف اور قومی شعور کی علامت سمجھی جاتی ہے۔
اسی موقع پر شہید مولانا خانزیب کی پہلی برسی بھی منائی گئی۔ شرکاء نے انہیں ایک بہادر، بااصول اور عوامی رہنما کے طور پر یاد کیا، جنہوں نے اپنی قوم کے حقوق، امن اور انصاف کے لیے مسلسل آواز بلند کی۔ ان کی قربانی کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ شہداء کی قربانیاں کبھی فراموش نہیں کی جائیں گی اور ان کے مشن کو جاری رکھا جائے گا۔
دنیا بھر میں اس ہفتے قومی شہید گیلامن وزیر کی دوسری برسی اور شہید مولانا خانزیب کی پہلی برسی مختلف اجتماعات اور یادگاری تقریبات کے ذریعے منائی گئی، جہاں اس عہد کی تجدید کی گئی کہ امن، انصاف، انسانی حقوق اور پشتون قوم کے وقار کی جدوجہد شہداء کے نقشِ قدم پر جاری رہے گی۔

18/07/2026

د زیارت د شهیدانو په اړه په کوټه کې روان پرلت ته د ملي مشر منظور احمد پشتین وینا

قومی شہید گیلامن وزیر کی دوسری برسی کے موقع پر منعقدہ تعزیتی و یادگاری تقریبآج شمالی وزیرستان کے گاؤں اسد خیل میں قومی ش...
15/07/2026

قومی شہید گیلامن وزیر کی دوسری برسی کے موقع پر منعقدہ تعزیتی و یادگاری تقریب
آج شمالی وزیرستان کے گاؤں اسد خیل میں قومی شہید گیلامن وزیر کی دوسری برسی انتہائی عقیدت، احترام اور وقار کے ساتھ منائی گئی۔ تقریب کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا، جس کے بعد قومی شہید گیلامن وزیر کے ایصالِ ثواب کے لیے سورۂ یٰسین کا ختم کیا گیا۔ شرکاء نے ان کی مغفرت، بلندیٔ درجات اور اہلِ خانہ کے لیے صبر و استقامت کی دعا کی۔
اس یادگاری تقریب میں پشتون تحفظ موومنٹ (پی ٹی ایم) کے کراچی، بنوں، آفریدی، جنوبی وزیرستان اور شمالی وزیرستان سے تعلق رکھنے والے کارکنان، شہید کے اہلِ خانہ، قبائلی مشران، مختلف سیاسی جماعتوں کے نمائندوں، سماجی شخصیات اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
مقررین نے قومی شہید گیلامن وزیر کی زندگی، جدوجہد اور قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنی پوری زندگی پشتون عوام کے حقوق، انصاف، امن اور انسانی وقار کی جدوجہد کے لیے وقف کر دی۔ انہوں نے ہر قسم کے دباؤ، مشکلات اور خطرات کا مردانہ وار مقابلہ کیا، مگر اپنے مؤقف، اصولوں اور حق گوئی سے کبھی پیچھے نہیں ہٹے۔
شرکاء نے کہا کہ قومی شہید گیلامن وزیر کی جرأت، استقامت، بے خوف قیادت اور عوام سے محبت آنے والی نسلوں کے لیے ایک روشن مثال ہے۔ ان کی قربانی اور جدوجہد کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، اور ان کے مشن کو فراموش نہیں ہونے دیا جائے گا۔
تقریب کے اختتام پر تمام شرکاء نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ قومی شہید گیلامن وزیر کی جدوجہد، قربانیوں اور عوامی شعور کے پیغام کو زندہ رکھنے کے لیے اپنی پرامن کوششیں جاری رکھیں
گے اور حق و انصاف کی آواز کو ہر سطح پر بلند کرتے رہیں گے۔


زیارت کے عوام کے احتجاج، شہداء کے لواحقین اور آل پارٹیز دھرنا کمیٹی کے ساتھ مکمل یکجہتیپشتون تحفظ موومنٹ (پی ٹی ایم) زیا...
15/07/2026

زیارت کے عوام کے احتجاج، شہداء کے لواحقین اور آل پارٹیز دھرنا کمیٹی کے ساتھ مکمل یکجہتی

پشتون تحفظ موومنٹ (پی ٹی ایم) زیارت اور کویٹہ میں شہداء کے لواحقین، عوام اور آل پارٹیز کی جانب سے جاری احتجاج اور دھرنے کی مکمل حمایت کا اعلان کرتی ہے۔ ہم دھرنا کمیٹی کی جانب سے جاری کردہ آئندہ لائحۂ عمل، احتجاجی شیڈول اور تمام فیصلوں کی بھرپور تائید کرتے ہیں اور پشتون عوام سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ اس جدوجہد میں بھرپور شرکت کریں۔

چھ روز سے زائد عرصے سے جنوبی پشتونخواہ کے عوام اپنے شہداء کی لاشوں سمیت سڑکوں پر بیٹھے ہیں۔ ان کے مطالبات نہ اقتدار سے متعلق ہیں، نہ وزارتوں سے، نہ فنڈز سے، نہ کسی خصوصی رعایت سے۔ ان کا واحد مطالبہ اپنے علاقوں میں امن، جان و مال کے تحفظ اور آئندہ ایسے سانحات کی روک تھام کی ضمانت ہے۔ افسوس کہ ریاست آج تک ان بنیادی مطالبات پر بھی واضح یقین دہانی دینے میں ناکام رہی ہے۔

ہم سمجھتے ہیں کہ جنوبی پشتونخواہ میں پیدا ہونے والی یہ صورتحال کوئی الگ یا اچانک رونما ہونے والا واقعہ نہیں، بلکہ یہ اسی جنگی ماحول کا تسلسل ہے جو گزشتہ دو دہائیوں سے خیبر پختونخوا اور قبائلی اضلاع پر مسلط رہا۔ وہاں بھی انسداد دھشتگردی کے نام پر پوری نسلوں کو جنگ کی آگ میں جھونکا گیا۔ آج زیارت اور بلوچستان میں وہی خطرناک منظرنامہ دوبارہ ابھرتا دکھائی دے رہا ہے۔

پی ٹی ایم واضح کرتی ہے کہ ریاست کی بنیادی ذمہ داری شہریوں کے جان و مال کا تحفظ اور امن و امان کا قیام ہے۔ اس ذمہ داری کو عوام کے کندھوں پر منتقل نہیں کیا جا سکتا۔ اسی لیے ہم ایک بار پھر دوٹوک اعلان کرتے ہیں کہ پشتون کسی بھی صورت ریاست کی جنگ کا ایندھن نہیں بنیں گے، نہ کسی مسلح تصادم میں فریق بنیں گے اور نہ اپنے ہی علاقوں کو مزید جنگ کا میدان بنانے کی اجازت دیں گے۔

ہم اپنی قوم کو بھی یہ پیغام دینا چاہتے ہیں کہ خیبر پختونخوا اور سابقہ قبائلی علاقوں کی تلخ تاریخ سے سبق سیکھنا ہوگا۔ گزشتہ دہائیوں کے تجربات نے ثابت کیا ہے کہ جنگ، عسکریت اور غیر شفاف ریاستی پالیسیاں صرف مزید تباہی، مزید خونریزی اور مزید بے گھر ہونے کا باعث بنتی ہیں۔ اس لیے آج ضروری ہے کہ پوری قوم متحد ہو کر ان مطالبات پر ثابت قدم رہے۔

پی ٹی ایم پہلے دن سے زیارت کے عوام کے ساتھ میدان میں موجود ہے، آج بھی ان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور آئندہ بھی پشتون وطن کے ہر گھر، ہر شہر اور ہر مظلوم خاندان کے ساتھ اپنی قومی ذمہ داری نبھاتی رہے گی۔

پشتون تحفظ موومنٹ
مرکزی شعبہ اطلاعات و نشریات

دا ښکلي ځوان نن د ریاستی غنډه ګردو  د لاسه په شهادت رسیدلي دي .په شنواہ ګډی خیل تخت نصرتی ضلع کرک کښي د يورینیم په معدنی...
15/07/2026

دا ښکلي ځوان نن د ریاستی غنډه ګردو د لاسه په شهادت رسیدلي دي .
په شنواہ ګډی خیل تخت نصرتی ضلع کرک کښي د يورینیم په معدنی زیرمو د قبضي کولو سره د ځائ میشتو عام اولس په کورونو اؤ زمکو قبضه کولو دپاره غریب اولس څوک چه په خپلو پلرنی اؤ نیکنی زمکو د سوونو کلونو راسي آباد دي پرته د جایزي معاوضي بیدخله کولو دپاره ریاستی اشرارو د پنجاب په غوښتنه اپریشن پیل کړي دي چه د مزاحمت په وخت پکښي پولیس اؤ نورو ادارو په مظاهرچیانو نیغ په نیغه فایرنګ د کولو له عمله دغه تنکي ځوان اؤ یوه مورکۍ زخمیان شول . هسپتال ته په لاره دغه ځوان خپله ساه ورکړه اؤ په شهادت ورسیدو .
دغه معدني زیرمي د پښتنو دپاره د مرګ سبب جوړي دي . موږ د پي ټی ایم لا لوری ددغه روان اپریشن اؤ ظلم کلکه غندنه کوؤ او ریاستی چارواکو څخه غوښتنه کوو چه دا عملیات دي په فوری توګه بند کړی او اولس ته دي د کورونو اؤ زمکو د مارکیټ په ريټ سره معاوضه ورکړی . ددغه پیښي غیر جانبداره پلټني دي وکړی اؤ هغه اولسي دلالان دي هم شکنجه کړی څوک چه د خپلو شخصی ګټو دپاره د عام اولس په وژنه اؤ عمومی وضع خرابولو کښی ککړ دی . پي ټی ایم مخکښي هم په اولس ددي حالاتو د راتللو غږ کړي وو خو چا زموږ غږ ته پام ونکړو . اوس هم موږ د خپلو اولسونو سره څنګ په څنګ ولاړ یو اؤ په راتلونکی وخت کښي به هم د خپلو خلکو سره د تور مخی جابر ریاست په مخامخ لکه د شین غر ولاړ یو .

Address

Al Karak

Telephone

+923348120190

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when PTM Karak posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share