Kasur360

Kasur360 قصور سے متعلق ہر خبر، تجزیہ اور عوامی مسائل۔ غیر جانبدار، بااعتماد

07/05/2026

چوک الہ آباد میں ٹریفک پولیس کا شہری سے ناروا سلوک اور پے در پے چالان کا معاملہ
شہری کا احتجاج، موٹر سائیکل کو آگ لگانے کی کوشش
شہری اور ٹریفک پولیس اہلکار گتھم گتھا ۔

07/05/2026

منڈی عثمان والا میں جمعہ بازار کے حوالے سے جاری معاملے پر ملک محمد احمد نے اپنا فیصلہ سنا دیا۔غریب عوام کی سہولت کے لیے جمعہ بازار اب گورنمنٹ ہائی سکول کے سامنے ریلوے اسٹیشن والی جگہ پر شیخ عدیل کی سرپرستی میں لگے گا۔

06/05/2026

کھڈیاں خاص کے نواح فتح پور مین قصور روڑ پر40 لاکھ کی ڈکیتی کی واردات ڈاکو گن پوائنٹ پر 40 لاکھ روپے لوٹ کر فرار

06/05/2026

پی پی 180 کے ن لیگ کے امیدوار
احسن رضا خان کو
اسمبلی سے نکالا گیا
آپ کے بغیر بھی اسمبلی چل سکتی ڈپٹی اسپیکر

06/05/2026

*اینٹی کرپشن سرگودھا کی کارروائی، سی ای او ہیلتھ کے سپرنٹنڈنٹ کو رشوت لیتے ہوئے گرفتار*

اینٹی کرپشن سرگودھا نے سی ای او ہیلتھ سرگودھا کے سپرنٹنڈنٹ کو رشوت وصول کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔

ملزم محمد رفیق نے بل پاس کروانے کے عوض 40 ہزار روپے رشوت لی۔

سرکل آفیسر اینٹی کرپشن سرگودھا آصف اقبال نے ریڈنگ مجسٹریٹ کی موجودگی میں چھاپہ مار کر ملزم سے نشان زدہ رقم برآمد کر لی۔

ملزم اس سے قبل بھی اسی مد میں 4 لاکھ روپے رشوت لے چکا ہے۔

05/05/2026

شالا غریب ای کوئی نہ ہووے 😔

05/05/2026

کھڈیاں خاص ایس ڈی او سب ڈویژن واپڈا کھڈیاں خاص ( لیسکو)کی نااہلی۔۔۔۔۔۔۔۔
کھڈیاں خاص کے نواحی گاؤں گوہر سے جو سڑک جوڑا کی طرف جاتی ہے (اسی راستے سے گورنمنٹ ہائی اسکول جوڑا کے تمام طلبہ روزانہ گزرتے ہیں) وہاں 2 مئی کی رات سے بجلی کی تاریں زمین پر گری ہوئی ہیں۔
افسوس کہ ابھی تک یہ خرابی درست نہیں کی گئی جبکہ بجلی بھی آرہی ہے، جس کی وجہ سے یہ جگہ انتہائی خطرناک بن چکی ہے۔ اس راستے پر روزانہ طلبہ، خواتین، راہگیر اور موٹر سائیکل سوار آتے جاتے ہیں، اور کسی بھی وقت بڑا جانی نقصان ہو سکتا ہے۔
درخواست ہے کہ فوری طور پر اپنی ٹیم بھجوا کر گری ہوئی تاریں درست کروائیں تاکہ کسی بڑے حادثے سے بچا جا سکے۔

بچوں کو دریا کنارے پکنک اور مچھلیاں پکڑنے کے لیے لے کے جانے پر ٹیچر معطل۔۔مچھی پھڑی نہ گٸی خود ای پھڑے گٸے
05/05/2026

بچوں کو دریا کنارے پکنک اور مچھلیاں پکڑنے کے لیے لے کے جانے پر ٹیچر معطل۔۔
مچھی پھڑی نہ گٸی خود ای پھڑے گٸے

مصطفی آباد کے نواحی گاؤں  میں فائرنگ کے افسوسناک واقعہ میں 22 سالہ نوجوان شدید زخمی ہو گیا پولیس کے مطابق زخمی ہونے والے...
05/05/2026

مصطفی آباد کے نواحی گاؤں میں فائرنگ کے افسوسناک واقعہ میں 22 سالہ نوجوان شدید زخمی ہو گیا پولیس کے مطابق زخمی ہونے والے نوجوان کی شناخت انس کے نام سے ہوئی ہے، جسے ملزم (و) نے فائرنگ کر کے نشانہ بنایا فائر انس کی کمر کے بائیں حصے پر لگا جس کے باعث وہ شدید زخمی ہو گیا اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیم فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی اور زخمی کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے لاہور جنرل ہسپتال منتقل کر دیا، جہاں اسے مزید علاج معالجہ فراہم کیا جا رہا ہے لیکن مضروب کی حالت نازک بتائی جاتی ہے ابتدائی تحقیقات کے مطابق واقعہ کی وجہ ایک لڑکی کے معاملے پر پرانی رنجش بتائی جا رہی ہے ذرائع کا کہنا ہے کہ چند روز قبل دونوں افراد کے درمیان اسی معاملے پر تلخ کلامی بھی ہوئی تھی، جو بعد ازاں فائرنگ کے واقعہ کا سبب بنی پولیس نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے مقدمہ درج کرنے کی کارروائی شروع کر دی ہے جبکہ ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں

Kasur360

05/05/2026

قصور تھانہ منڈی عثمان والا: درخواست دینے پر تشدد

جنگا سنگھ والا میں مبینہ طور پر بااثر افراد نے غریب خاندان کو تھانہ میں درخواست دینے پر تشدد کا نشانہ بنایا، واقعہ کی ویڈیو بھی سامنے آ گئی۔ متاثرہ فیملی نے ڈی پی او قصور، وزیراعلیٰ پنجاب اور آئی جی پنجاب سے فوری نوٹس اور کارروائی کی اپیل کی ہے۔
#

Address

Kasur
Kasur
KASURCITY

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Kasur360 posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share