05/08/2026
خان اسلم صاحب کھاریاں شہر کے صدر نہیں، صدر تو منڈی والا جاوید ہے، جس کا گلا ضرورت سے زیادہ فضول بولتا ہے، کارکردگی کے لحاظ سے زیرو بٹا زیرو، اور بات کرنے کی تمیز تک نہیں۔ عابد رضا نے ایسے شخص کو کھاریاں شہر کا صدر بنا رکھا ہے۔ یہ غلطی صرف ایک فرد کی نہیں بلکہ قیادت کے فیصلوں کی ناکامی ہے۔ بے شک خان اسلم کا بھی اس فیصلے میں مشورہ ہوگا، لیکن جاوید جیسے بندے کو اگر مسلم لیگ (ن) کھاریاں شہر کا صدر بنایا جائے گا تو نتائج بھی اسی معیار کے آئیں گے۔
سیاست میں شخصیت، اخلاق، رویہ اور عوامی قبولیت بہت اہمیت رکھتے ہیں۔ اگر قیوم بھٹی ،چوہدری اکرام ،عامر قیوم بھٹی،یا چوہدری راشد ٹائروں والے کو صدر بنایا جاتا تو کھاریاں شہر کی تمام پولنگوں پر پارٹی کی گرفت کہیں زیادہ مضبوط ہوتی اور مخالفین کو بھرپور ٹف ٹائم ملتا۔
وقت آ گیا ہے کہ ذاتی پسند و ناپسند سے بالاتر ہو کر ایسے افراد کو آگے لایا جائے جو کارکنوں کو ساتھ لے کر چل سکیں اور پارٹی کی عزت اور وقار میں اضافہ کریں، ورنہ موجودہ طرزِ قیادت پارٹی کو مزید نقصان پہنچاتا رہے گا۔