26/08/2026
ڈی ایس پی ڈاکٹر فائزہ سوڈھر نے ڈی ایس پی آفس مورو میں معمول کے مطابق شہریوں کے مسائل اور شکایات کا جائزہ لیا اور ان کے فوری ازالے کے لیے متعلقہ افسران کو ضروری ہدایات جاری کیں۔
ڈی ایس پی ڈاکٹر فائزہ سوڈھر نے ہدایت کی کہ شہریوں کی شکایات پر بروقت کارروائی کرتے ہوئے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے اور انہیں فوری ریلیف فراہم کیا جائے۔