Info Corner by Hafiz Noman

Info Corner by Hafiz Noman اس پیج ہر قسم کی نیو اپڈیٹس ، اناونسمینٹس اور انفارمیشن آپکو ملے گی سب سے پہلے

13/01/2024

22/12/2023

نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے مختلف ممالک میں نئے پاکستانی سفیروں کی تعیناتی کی منظوری دیدی

بلال ہائی سویڈین اور قاسم محیٰ الدین آزربائیجان میں پاکستانی سفیر ہوں گے

نوید بخاری عمان، کامران اختر آسٹریا، رخسانہ افضال تھائی لینڈ اور زاہد رضا ماریشسیس میں پاکستانی سفیر ہوں گے

ظہور احمد اسپین، فیصل عزیز نیوزی لینڈ اور احسن وگن ترکمانستان میں بطور سفارت کار ذمہ داریاں نبھائیں گے

رابعیہ شفیق سنگاپور، مراد اشرف جنجوعہ برازیل، ارشد جان پٹھان رومانیہ، عمران حیدر میانمار میں پاکستان کے نئے سفیر ہونگے

خالد عجاز پرتگال، محمود اختر محمود آئیوری کوسٹ میں سفیر ہوں گے

ظفر اقبال کویت، ملک فاروق کمبوڈیہ، خدایار مری ویتنام میں پاکستان کے نئے سفیر ہونگے

22/12/2023

عام انتخابات 2024ء

امیدواروں کے کاغذات کی جانچ پڑتال کیسے ہوگی؟

الیکشن کمیشن نے امیدواروں کے کاغذات کی جانچ پڑتال کے لیے مختلف اداروں کے ساتھ رابطہ کے لیے آر او سہولت سسٹم تیار کر لیا

آر او سہولت سسٹم کے ذریعہ الیکشن کیمشن مختلف اداروں ایف ائی اے، نیب، ایف بی ار، اسٹیٹ بنک آف پاکستان کے ساتھ امیدواروں کے کاغذات کی جانچ پڑتال کے لیے رابطہ کرے گا

ایف آئی اے امیدواروں کی ممکنہ دوہری شہریت بارے معلومات الیکشن کمیشن کے ساتھ شئیر کرے گا

ایف بی آر امیدواروں کی ٹیکس نادہندہ بارے معلومات الیکشن کمیشن کے ساتھ شئیر کرے گا

نیب کریمینل کسیز بارے معلومات الیکشن کمیشن کے ساتھ شئیر کرے گا

اسٹیٹ بنک قرضہ ڈیفالٹرز بارے معلومات الیکشن کمیشن کے ساتھ شئیر کرے گا

اس کے بعد امیدوار کو الیکشن میں حصہ لینے کی اجازت دی جائے گی

ادارے قانون کے مطابق درست معلومات الیکشن کمیشن کے ساتھ شئیر کرنے کے پابند ہیں

22/12/2023

گوجرانوالہ ٹو لاہور، سیالکوٹ موٹروے 20 جنوری کو ٹریفک کے لئے کھول دی جائے گی، وزیراعلی محسن نقوی

15/12/2023

نگران وفاقی حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فیصلہ

پٹرول کی قیمت میں 14 روپے فی لیٹر کمی کا فیصلہ، نوٹیفیکیشن

ڈیزل کی قیمت میں 13 روپے 50 پیسے فی لیٹر کمی کا فیصلہ، نوٹیفیکیشن

نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا

09/12/2023

ہیلتھ انشورنس پروگرام کے تحت یکم جنوری سے ہر سرکاری ملازم کی تنخواہ سے سالانہ 4 ہزار 350 روپے کٹوتی ہوگی

08/12/2023

پنجاب فوڈ اتھارٹی میں 500 سے زائد جابز
اشتہار دیکھنے اور اپلائی کرنے کے لئے PPSC ویب سائٹ وزٹ ایڈ نمبر 28

انارکلی بازار لاہور سے ایک سڑک جو میوہسپتال کی طرف جاتی ہے اسے ایبک روڈ کہتے ہیں اس چھوٹی سی سڑک پر ایک بہت بڑا اور ہندو...
08/12/2023

انارکلی بازار لاہور سے ایک سڑک جو میوہسپتال کی طرف جاتی ہے اسے ایبک روڈ کہتے ہیں اس چھوٹی سی سڑک پر ایک بہت بڑا اور ہندوستان کا پہلا باقاعدہ مسلمان بادشاہ قطب الدین ایبک آسودہ خاک ہے

قطب الدین ایبک ایک ترک غلام تھا نیشا پور کے قاضی فخر الدین نے ‏اسے ترکستان کے ایک تاجر سے خریدا اور غزنی لے گئے۔ سلطان شہاب الدین غوری کی جہاں دیدہ نگاہوں نے قطب الدین ایبک کی صلاحیتوں کو پہچان لیا اور ایبک کو خرید کر اس کی تعلیم و تربیت کا انتظام کیا

قطب الدین ایبک نے چھوٹی عمر میں ہی قرآن مجید حفظ کر لیا اور عربی و فارسی علوم پر دسترس ‏حاصل کر لی اس کے علاوہ اس نے حربی کمالات پر عبور حاصل کرلیا رفتہ رفتہ اس کی صلاحیتوں اور کمال فن کا ڈنکا بجنے لگا وہ ہر معرکے میں سلطان شہاب الدین غوری کے ہمراہ ہوتا اور اپنی بہادری شجاعت اور ذہانت کے جوہر دکھاتا

وقت کے ساتھ ساتھ اس کی صلاحیتوں پر بادشاہ کا اعتماد بڑھتا ‏گیا اور وہ اس کی ذمہ داریوں اور مراتب میں اضافہ کرتا گیاقطب الدین ایبک ہر موقع پر بادشاہ کے اعتماد پر پورا اترتا رہا لہٰذا سلطان شہاب الدین غوری نے اسے ہندوستان میں اپنا نائب مقرر کر دیا اور اپنی اکلوتی بیٹی کی شادی بھی اس سے کر دی

شہاب الدین غوری کی وفات کے بعد اس کا ‏بھتیجا تخت نشین ہوا تو اس نے قطب الدین ایبک کو ہندوستان کی حکومت سونپ دی قطب الدین ایبک کی شجاعت اور سخاوت کی داستانیں ہر طرف پھیل چکی تھیں عوام اس سے محبت کرتے تھے لاہور شہر کے باسیوں نے اس کی آمد کی خبر سنی تو ان میں خوشی کی لہر دوڑ گئی 25 جون 1206ءکو جب وہ لاہور آیا تو ‏اگلے دن اس کی تاج پوشی کا جشن منایا گیا اس کے عوامی و سماجی بہبود کے کاموں کی وجہ سے عوام میں اس کی مقبولیت بڑھتی گئی وہ اپنی رعایا پر اتنا مہربان تھا کہ پیار اور عقیدت سے لوگ اسے ”لکھ بخش“ اور ”لکھ داتا“ کہتے تھے وہ سخاوت کرنے کے معاملے میں مسلم اور غیر مسلم کا فرق نہیں ‏کرتا تھا
اس کی سخاوت کی بارش تمام رعایا پر بلاتفریق ہوتی تھی

ایک مرتبہ اس کے دربار میں بہت سا مال و اسباب لایا گیا تو ا س نے فوراً وہ سب عوام میں تقسیم کردیا آج جس جگہ قطب الدین ایبک کا مقبرہ ہے یہاں اس کا وسیع محل ہوا کرتا تھا تب سے اس علاقہ کا نام محلہ قطب غوری مشہور ہے

‏محل اس قدر وسیع و عریض تھا کہ قطب الدین ایبک محل میں چوگان یعنی پولو بھی کھیلا کرتا تھا وہ اس کھیل کا بہت شوقین تھا یہی کھیل اس کی موت کا سبب بن گیا 1210ءمیں وہ اپنے محل میں پولو کھیل رہا تھا کہ گھوڑے سے گر پڑا اور اپنے خالق حقیقی سے جا ملا

کہا جاتا ہے کہ گھوڑے سے گرتے وقت ‏لوہے کی زین اس کے سینے میں پیوست ہوگئی تھی جس کے باعث اس کی موت واقع ہوگئی یوں ہندوستان پر چار سال تک مثالی حکومت کرنے کے بعد وہ اپنے محل میں ہی آسودہ خاک ہوا

سلطان شمس الدین التمش 1215ءمیں جب لاہور آیا تو وہ سلطان قطب الدین ایبک کے مزار پر حاضر ہوا فاتحہ خوانی کی اور ‏یہاں ایک شاندار مقبرہ تعمیر کرنے کا حکم دیا اس وسیع و عریض اور خوبصورت مقبرے کی تعمیر پر کثیر دولت خرچ ہوئی لوگ بادشاہ سے اس قدر محبت کرتے تھے کہ ہر سال 14 رجب کو بادشاہ کا عرس منایا جاتا تھا

تاریخی شواہد سے پتہ چلتا ہے کہ عظیم اور ہر دلعزیز بادشاہ قطب الدین ایبک کے ‏شایان شان اس کے مقبرے کی تعمیر کی گئی تھی لیکن مغلیہ دور میں شہر کی توسیع ہوتی گئی تو مقبرہ اور باغ اجڑنے لگا مسلمانوں کے زوال کے بعد دیگر تاریخی عمارات کی طرح یہ مقبرہ بھی زمانے کی دست برد کا شکار ہونے لگا رنجیت سنگھ کے دور میں بھی اس مقبرے کو کافی نقصان پہنچا مقبرے سے ‏قیمتی پتھر اور سامان لوٹ لیا گیا اور مقبرے کو خستہ حال چھوڑ دیا گیا

انگریز کے دور میں مقبرے کے گردونواح میں آبادی بڑھنے لگی محل کا نام و نشان مٹنے لگا البتہ مقبرے کا دروازہ اور قبر موجود رہی انگریزوں نے قبر کی مرمت کروا دی جبکہ میونسپل کمیٹی نے بازار اور گلی کا نام ایبک روڈ ‏رکھ کر اس کا نام مٹنے سے بچا لیا ورنہ شاید لوگ بادشاہ کے نام اور قبر کے محل وقوع کو ہی بھول جاتے

انگریز چونکہ مسلمانوں میں ان کے بادشاہوں کے حوالے سے احساس کمتری کی کیفیت قائم رکھنا چاہتے تھے مسلمانوں کے مطالبے پر مقبرے کو محکمہ آثار قدیمہ کی نگرانی میں دے دیا نومبر 1953ء ‏میں محکمہ آثار قدیمہ حکومت پاکستان نے اس طرف توجہ دی اور مقبرہ قطب الدین ایبک کی نئے سرے سے تعمیر کے لئے محکمہ آثار قدیمہ نے مقبرے کے اردگرد کے مکانات سمیت ڈھائی ایکڑ اراضی خریدی 1968ءمیں مقبرے کی ازسرنو تعمیر کا آغاز ہوا مگر ملکی حالات کی وجہ سے تاخیر کا شکار ہوتا رہا

آخر ‏جولائی 1979ءمیں اس کی تعمیر کا کام مکمل کر لیا گیا مقبرے کی تعمیر پر 921560 روپے لاگت آئی مقبرے کی تعمیر سنگ مرمر اور پیلے پتھر سے کی گئی کوشش کی گئی کہ اسے اسی انداز میں تعمیر کیا جائے جو انداز تعمیر اس دور میں مسلمانوں کا تھا مقبرہ چوکور ہے چاروں طرف سنگ مرمر کی جالیاں ‏لگی ہوئی ہیں فرش اور دیواریں بھی سنگ مرمر کی ہیں مقبرے کا گنبد منفرد انداز کا ہے جس کے وسط میں فانوس لگا ہوا ہے مقبرے کی پیشانی پر کلمہ طیبہ اور قرآنی آیات کندہ ہیں نامور خطاط حافظ یوسف سدیدی نے فن خطاطی کا ایسا مظاہرہ کیا ہے کہ دیکھنے والے حیرت زدہ رہ جاتے ہیں

خطاطی کا ‏انداز بھی ایبک دور کا اپنایا گیا ہے 6اپریل1981ءکو نو تعمیر شدہ مقبرے کا افتتاح وفاقی وزیر ثقافت و سیاحت محمد ارباب نے کیا مقبرے کے احاطے میں چھوٹا سا باغیچہ ہے چار دیواری پر قطب مینار بنائے گئے ہیں جو دہلی میں قطب الدین ایبک کے تعمیر کردہ قطب مینار کی یاد دلاتے ہیں

‏انارکلی میں خریداری کے لئے آنے والے اور غیر ملکی سیاح مقبرہ دیکھنے ضرور آتے ہیں قطب الدین ایبک کا نام اپنے عدل و انصاف بہادری و شجاعت اور سخاوت و خدا ترسی کی وجہ سے تاریخ میں ہمیشہ زندہ رہےگا

Total Number of 225 Intelligence Operator Jobs in Special Branch of Punjab Police in All District of PunjabQualification...
03/12/2023

Total Number of 225 Intelligence Operator Jobs in Special Branch of Punjab Police in All District of Punjab

Qualification: Intermediate
Age 18 to 25

www.punjabpolice.gov.pk

02/12/2023

ملک میں عام انتخابات

الیکشن کمیشن 14 دسمبر کو انتخابی شیڈول کا اعلان کرے گا، ذرائع

الیکشن کمیشن کا انتخابات کے لیے ریٹرننگ افسران انتظامیہ سے لینے کا فیصلہ

عدلیہ نے انتخابات کےلیے ریٹرننگ افسران دینے سے معذرت کرلی

ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران اور ریٹرننگ افسران ڈپٹی کمشنرز اور اسسٹنٹ کمشنرز ہوں گے

شیڈول کے اعلان کے بعد کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے لیے 6 دن کا وقت دیا جائے گا

کاغذات نامزدگی جمع ہونے کے بعد نامزد امیدواروں کی فہرست اگلے روز شائع کردی جائے گی

کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کے لیے 8 دن کا وقت دیا جائے گا

کاغذات نامزدگی کی منظوری یا مسترد ہونے پر اپیل دائر کرنے کے لیے 4 دن ہوں گے

کاغذات نامزدگی کی اپیلوں پر فیصلہ کرنے کے لیے 7 دن کا وقت ہوگا

امیدواروں کی نظرثانی شدہ فہرست اپیلوں پر فیصلوں کے اگلے روز شائع کی جائے گی

اگلے ہی روز کاغذات نامزدگی واپس لیے جاسکیں گے

اس کے ایک روز بعد امیدواروں کو انتخابی نشانات الاٹ کیے جائیں گے اور حتمی فہرست شائع کی جائے گی

پولنگ کی تاریخ اور امیدواروں کی حتمی فہرست میں 28 دن کا وقفہ ہونا چاہئے

عام انتخابات، حتمی انتخابی ووٹر فہرستیں تیار

پنجاب بھر کے سرکاری اسکولوں میں بھرتیوں کا فیصلہ☑️👇
01/12/2023

پنجاب بھر کے سرکاری اسکولوں میں بھرتیوں کا فیصلہ☑️👇

01/12/2023

پنجاب حکومت کا چنگ چی رکشہ بند کروانے کا اصولی فیصلہ

محکمہ ٹرانسپورٹ سے غیر منظور شدہ رکشوں کو پہلے بڑے شہروں دوسرے مرحلہ میں چھوٹے شہروں اور دیہی علاقوں سے نکالا جائے گا

چنگ چی رکشے کی آئندہ مینوفیکچرنگ پر پابندی ہو گی

چنگ چی رکشہ کی رجسٹریشن کے ساتھ ساتھ مینو فیکچرنگ کمپنیوں کو ریگولرائز کیا جائے۔زرائع

Address

نزد جامعہ ام المدارس پرانی سبزی منڈی شرقپور شریف
Lahore

Telephone

+923054052798

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Info Corner by Hafiz Noman posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Info Corner by Hafiz Noman:

Share