Scroll Shock

Scroll Shock Funny, scary & mind-blowing clips all in one place ⚡ Keep scrolling… if you dare 👀😂😱

رجنی شیٹی — وہ عورت جس نے لاکھوں کی نوکری چھوڑ کر آٹو چلانا شروع کر دیاکس لیے؟ ممکن ہے رجنی شیٹی کے فیصلے میں آپ کو اپنی...
01/06/2026

رجنی شیٹی — وہ عورت جس نے لاکھوں کی نوکری چھوڑ کر آٹو چلانا شروع کر دیا

کس لیے؟

ممکن ہے رجنی شیٹی کے فیصلے میں آپ کو اپنی زندگی کا فیصلہ مل جائے۔

پڑھتے جائیے۔

بنگلورو سے ایک خبر آئی ہے جو سوشل میڈیا پر آگ کی طرح پھیل گئی۔ لوگ اسے شیئر کر رہے ہیں، کمنٹ کر رہے ہیں، بحث کر رہے ہیں۔ کوئی کہتا ہے "یہ ہمت ہے"، کوئی کہتا ہے "یہ پاگل پن ہے"۔ لیکن جو بھی کہے — ایک بات سب کہہ رہے ہیں ۔ ۔ کہ یہ بات ہے کچھ الگ سوچنے اور کر دکھانے کی۔ ۔ ۔

ایک عورت۔ نو سال کا شاندار آئی ٹی کریئر۔ اچھی خاصی تنخواہ۔ بڑا عہدہ۔

اور ایک دن سب چھوڑ کر آٹو رکشہ چلانا شروع کر دیا۔

یہ رجنی شیٹی کی کہانی ہے۔

---

صبح کے چھ بجے

بنگلورو کی ٹریفک صبح سویرے ہی شروع ہو جاتی ہے۔ رجنی کی آنکھ الارم سے پہلے کھل جاتی تھی — اس لیے نہیں کہ نیند پوری ہو گئی تھی، بلکہ اس لیے کہ دماغ نے رات بھر آرام ہی نہیں کیا تھا۔ کل کی میٹنگ، آج کا ڈیڈ لائن، اگلے ہفتے کا ریویو — سب کچھ نیند میں بھی ساتھ رہتا تھا۔

وہ اٹھتی، جلدی سے تیار ہوتی، ناشتے کے نام پر چائے کا ایک گھونٹ لیتی اور نکل پڑتی۔ آفس پہنچتے پہنچتے نو بج جاتے اور تب تک ای میلز کی لمبی قطار انتظار کر رہی ہوتی تھی۔

آئی ٹی مینیجر کی نوکری سنتے میں بڑی لگتی ہے۔ اصل میں اس کا مطلب ہوتا ہے — ٹیم کے مسائل اپنے اوپر لو، اوپر والوں کے ٹارگٹ پورے کرو، اور درمیان میں کہیں خود کو بھی سنبھالو۔ رجنی یہی کرتی تھی۔ ہر دن۔ نو سال تک۔

دوپہر کا کھانا؟ اکثر میز پر بیٹھے بیٹھے، لیپ ٹاپ کھلا رکھ کر۔ شام کو چھ بجے نکلنے کا پلان ہوتا، نکلتی آٹھ بجے۔ گھر پہنچ کر جسم تھکا ہوتا لیکن دماغ پھر بھی چلتا رہتا — کیونکہ فون پر کوئی نہ کوئی میسج آ ہی جاتا تھا۔

یہ سلسلہ مہینوں نہیں، سالوں چلا۔

---

جب اندر سے کچھ ٹوٹنے لگا

رجنی بعد میں بتاتی ہے کہ مجھے پتہ ہی نہیں چلا کہ میں کب بدل گئی۔

پہلے چھوٹی چھوٹی باتوں پر چڑچڑاہٹ ہونے لگی۔ پھر دوستوں سے ملنے کا دل بند ہو گیا۔ پھر گھر پر بھی خاموش رہنے لگی۔ ڈاکٹر کے پاس گئی تو کہا — "اینگزائٹی ہے، آرام کریں۔" لیکن وہ نوکری کرتے ہوئے آرام کیسے کرتی؟

ایک رات وہ آفس سے نکلی۔ بنگلورو کی سڑکوں پر ٹریفک تھی، آٹو والے ادھر ادھر جا رہے تھے، پھیری والے آواز لگا رہے تھے — اور رجنی ایک جگہ رک کر کھڑی ہو گئی۔

بس ایسے ہی۔

اس نے سوچا — یہ آٹو والا کتنا آزاد لگ رہا ہے۔ اپنی مرضی سے چل رہا ہے، اپنی مرضی سے رکتا ہے، کوئی اوپر والا نہیں جو سر پر کھڑا ہو۔

یہ سوچ اس دن دماغ میں آئی اور پھر گئی نہیں۔

---

پلاننگ جو مہینوں چلی

رجنی نے اگلے دن استعفیٰ نہیں دیا۔ وہ اتنی جذباتی نہیں تھی۔

اس نے چھ سات مہینے چپ رہ کر سوچا۔ حساب لگایا کہ آٹو سے کتنا کما سکتی ہے، بنگلورو میں اکیلی عورت کا کتنا خرچہ ہے، کتنے مہینے کی بچت ہو تو بغیر ڈر کے شروع کر سکتی ہے۔ انٹرنیٹ پر ریسرچ کی، آٹو لائسنس کا پروسیس سمجھا، کچھ ڈرائیوروں سے بات کی جو خود اپنا آٹو چلاتے تھے۔

گھر والوں کو بتایا تو پہلی ردعمل وہی تھی جو آپ سوچ رہے ہیں — "کیا پاگل پن ہے؟ نو سال کی محنت مٹی میں ملا دی؟"

لیکن رجنی کے ذہن میں ایک بات بالکل صاف تھی۔

وہ یہ نہیں سوچ رہی تھی کہ آٹو چلانا بڑا کام ہے یا چھوٹا۔ وہ یہ سوچ رہی تھی کہ میں اپنی زندگی کی مالک بننا چاہتی ہوں۔ بس۔

---

جس دن استعفیٰ دیا

آفس میں سب نے منع کیا۔ باس نے تنخواہ بڑھانے کی بات کی۔ کسی نے کہا چھٹی لے لو، کسی نے کہا یہ فیصلہ غلط ہے۔

رجنی نے سنا، مسکرائی، اور چلی گئی۔

پھر اس نے اپنا آٹو رکشہ لیا اور بنگلورو کی سڑکوں پر نکل پڑی۔

آج وہ ماہانہ ساٹھ ہزار روپے کما رہی ہے۔ کوئی باس نہیں، کوئی ٹارگٹ نہیں، کوئی ڈیڈ لائن نہیں۔ صبح اٹھتی ہے تو دل بھاری نہیں ہوتا۔

ڈاکٹر نزرین مدلج نے اس کے آٹو میں سفر کیا، اس سے بات کی اور ویڈیو انسٹاگرام پر ڈال دی — اور بس یہیں سے رجنی کی کہانی ساری دنیا تک پہنچ گئی۔

---

آخری بات

لوگ پوچھتے ہیں — کیا یہ صحیح فیصلہ تھا؟

— یہ سوال ہی غلط ہے۔

صحیح اور غلط وہی طے کرتا ہے جو اس زندگی میں جی رہا ہو۔ رجنی نے اپنے لیے طے کر لیا۔

اصل سوال یہ ہے کہ آپ نے کبھی اپنے آپ سے پوچھا — کہ جو زندگی آپ جی رہے ہیں، وہ آپ کی مرضی کی ہے یا بس چل رہی ہے؟

تحریر : محمود فیاض

 #پہیلی #اردوپہیلی           #دماغیچیلنج #سوالوجواب
25/05/2026

#پہیلی
#اردوپہیلی










#دماغیچیلنج
#سوالوجواب





20/05/2026

Nature ⭐

آ پ کی بحث اگر کسی بد زبان سے ہو جائے تو خاموشی اختیار کر لیجئے چاہے اپ کے پاس کتنے ہی دلائل کیوں نہ ہوں کیونکہ کتےکے سا...
19/05/2026

آ پ کی بحث اگر کسی بد زبان سے ہو جائے تو خاموشی اختیار کر لیجئے چاہے اپ کے پاس کتنے ہی دلائل کیوں نہ ہوں کیونکہ کتےکے ساتھ بھونکنے کا مقابلہ اپ نہیں کر سکتے 💯🤫

آج کل زیادہ تر لوگ اپنے Password میں اپنا نام، موبائل نمبر یا تاریخِ پیدائش لکھ دیتے ہیں۔یہی سب سے بڑی غلطی ہے، کیونکہ H...
18/05/2026

آج کل زیادہ تر لوگ اپنے Password میں اپنا نام، موبائل نمبر یا تاریخِ پیدائش لکھ دیتے ہیں۔
یہی سب سے بڑی غلطی ہے، کیونکہ Hackers سب سے پہلے یہی چیزیں Try کرتے ہیں۔

اور Cyber Security ماہرین کے مطابق کمزور Password چند سیکنڈ میں Crack ہو سکتے ہیں۔
لیکن اگر Password ایک مکمل جملے کی شکل میں ہو اور اس میں Symbols بھی شامل ہوں، تو اسے توڑنا ہزاروں گنا مشکل ہو جاتا ہے۔

مثلاً: Pakistan$Zindabad یا Mera@Dog2026
ایسے Password نہ صرف لمبے ہوتے ہیں بلکہ Guess کرنا بھی مشکل ہوتا ہے یہ آپ کو صرف مثال دی ہے لگانے یہ نہیں ہیں۔

حیران کن بات یہ ہے کہ دنیا کے لاکھوں لوگ آج بھی 123456 اور password جیسے Password استعمال کر رہے ہیں، جو Hackers کی لسٹ میں سب سے پہلے ہوتے ہیں۔

ایک مضبوط Password آپ کے Facebook، Gmail اور بینک اکاؤنٹس کو محفوظ رکھ سکتا ہے۔
صرف ایک چھوٹی سی احتیاط آپ کو بڑے نقصان سے بچا سکتی ہے۔












لَئِن شَكَرْتُمْ لَأَزِيدَنَّكُمْ(یقیناً اگر تم شکر ادا کرو گے تو تمہیں اور زیادہ دوں گا)If you are Grateful, I will sur...
16/05/2026

لَئِن شَكَرْتُمْ لَأَزِيدَنَّكُمْ

(یقیناً اگر تم شکر ادا کرو گے تو تمہیں اور زیادہ دوں گا)

If you are Grateful, I will surely Increase You

(القرآن، 14:7)

🚨"آج آپ کس نعمت کے لیے سب سے زیادہ شکر گزار ہیں؟ کمنٹس میں بتائیں۔"

#اردو #اسلام #قرآن #شکر #برکت #وائرل #ٹرینڈنگ

پاکستانیوں کا مزاج ایسا ہےمیڈیکل رپورٹ ٹھیک آنے پر ”الحمد لله“ کہنے کے بجائے کہتے ہیں۔ "فضول میں پیسے ہی ضائع کیے"   .  ...
08/05/2026

پاکستانیوں کا مزاج ایسا ہے
میڈیکل رپورٹ ٹھیک آنے پر ”الحمد لله“ کہنے کے بجائے کہتے ہیں۔
"فضول میں پیسے ہی ضائع کیے"


.
















سب کو سوچنا چاہیے کہ اس شدید گرمی میں صرف انسان ہی نہیں بلکہ بے زبان جانور بھی تکلیف میں ہوتے ہیں۔ 🥵🔥 ہمیں ان کے لیے پان...
04/05/2026

سب کو سوچنا چاہیے کہ اس شدید گرمی میں صرف انسان ہی نہیں بلکہ بے زبان جانور بھی تکلیف میں ہوتے ہیں۔ 🥵🔥 ہمیں ان کے لیے پانی 💧 اور سایہ 🌳 کا انتظام کرنا چاہیے تاکہ وہ بھی آسانی محسوس کر سکیں..!! 🕊️🐕🙏


#احساس
#گرمی
#انسانیت

03/05/2026

🔥 Watch this before you give up!

The difference between Broke and Rich mindset.




‏انسان فطرتاً اُداس ہے🙂اُسے دنیا سے دس خوبصورت چیزیں اٹھا کر دو وہ اس گیارویں چیز کے لئے اداس ہو گا جو کسی اور کے پاس ہے...
03/05/2026

‏انسان فطرتاً اُداس ہے🙂

اُسے دنیا سے دس خوبصورت چیزیں اٹھا کر دو وہ اس گیارویں چیز کے لئے اداس ہو گا جو کسی اور کے پاس ہے💯

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۔
۔
۔
۔

Address

Lahore

Telephone

+923485642844

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Scroll Shock posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Scroll Shock:

Share