Syed Azhar Bukhari

Syed Azhar Bukhari Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Syed Azhar Bukhari, Graphic designer, Rana Town, Ferozewala, Lahore.

سلام یا حسین علیہ السلام
26/06/2026

سلام یا حسین علیہ السلام

14/05/2026

Punjab e-Stamp Online Apply 2026 | EasyPaisa Payment, OTP & Download | Step By Step Guide
Unique Graphics

لاہور میں  Faisal Mumtaz Rathore  کی بطور وزیراعظم آزاد کشمیر پہلی آمد کے موقع پر حاجی سید شوکت حسین بخاری، حاجی سید شاہ...
06/04/2026

لاہور میں Faisal Mumtaz Rathore کی بطور وزیراعظم آزاد کشمیر پہلی آمد کے موقع پر حاجی سید شوکت حسین بخاری، حاجی سید شاہد حسین بخاری اور حاجی سید شفاعت حسین بخاری کی جانب سے ان کے اعزاز میں ایک پروقار اور باوقار ظہرانے کا اہتمام کیا گیا، جس میں سادات کشمیر کمیونٹی اور بزنس کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے معزز افراد نے بھرپور شرکت کی۔ اس موقع پر وزیراعظم کا پرتپاک استقبال کیا گیا اور شرکاء نے انہیں مبارکباد پیش کرتے ہوئے اپنی توقعات کا اظہار کیا۔ تقریب کے دوران آزاد کشمیر کی موجودہ سیاسی، معاشی اور سماجی صورتحال، عوامی مسائل کے حل، روزگار کے مواقع، سرمایہ کاری کے فروغ اور بنیادی سہولیات کی بہتری جیسے اہم امور پر سنجیدہ اور بامقصد گفتگو ہوئی۔ وزیراعظم نے شرکاء کی آراء کو قدر کی نگاہ سے سنا اور عوامی فلاح و بہبود، شفاف طرز حکمرانی اور ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل کے لیے مؤثر اقدامات کی یقین دہانی کروائی۔

اسی موقع پر حاجی سید شوکت حسین بخاری (گڈ لک شوز)، فیصل محمود (ٹی ٹو شوز)، حاجی ارشد (سیون الیون شوز) اور سید اظہر بخاری (یونیک گرافکس) کی جانب سے وزیراعظم کو اعزازی شیلڈز بھی پیش کی گئیں۔ وزیراعظم نے میزبانوں کی مہمان نوازی، محبت اور خلوص کو سراہتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا اور اس کامیاب تقریب کے انعقاد میں کردار ادا کرنے والوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ایسے اجتماعات باہمی روابط کے فروغ اور خطے کی ترقی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

بعد ازاں وزیراعظم سے اس موقع پر لاہور میں مقیم کشمیری کمیونٹی اور بزنس شخصیات نے اپنے تحفظات اور تجاویز پیش کیں، جنہیں وزیراعظم نے سراہتے ہوئے ہر ممکن اقدامات کی یقین دہانی کروائی۔ اس دوران سید زاہد حسین بخاری نے سادات کے خمس کے حوالے سے وزیراعظم کی توجہ مبذول کروائی، جس پر وزیراعظم نے خمس کی منظوری کی یقین دہانی کروائی۔

تقریب و ملاقات خوشگوار ماحول میں اختتام پذیر ہوئیں، جن میں باہمی تعاون کو مزید فروغ دینے اور مستقبل میں مثبت و تعمیری روابط جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا گیا، جبکہ آخر میں افواجِ پاکستان کی سلامتی اور ملک کی سرحدوں کے تحفظ کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔

Address

Rana Town, Ferozewala
Lahore

Telephone

+3238848366

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Syed Azhar Bukhari posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Syed Azhar Bukhari:

Shortcuts

Share