Al-Rehman Marketing Agency

Al-Rehman Marketing Agency "Get ready to take your business to new heights with our supercharged marketing services!"

19/06/2026
اگر آپ مونیٹائزیشن کا کوئی بھی کورس کرتے ہیں تو آپ خود اپنے ساتھ دھوکہ کر رہے ہیں۔سیدھی بات۔مونیٹائیزیشن کوئی سکھا نہیں ...
15/05/2026

اگر آپ مونیٹائزیشن کا کوئی بھی کورس کرتے ہیں تو آپ خود اپنے ساتھ دھوکہ کر رہے ہیں۔
سیدھی بات۔
مونیٹائیزیشن کوئی سکھا نہیں سکتا۔ کیونکہ مونیٹائیزیشن سکھائی نہیں جاتی، کی جاتی ہے۔۔۔
یوٹیوب، ٹک ٹاک، گوگل، فیس بک، ایکس۔۔ غرض کہ
کسی بھی پلیٹ فارم پر مونیٹائزیشن حاصل کرنے کا مطلب ہوتا ہے آپ کا آئیڈیا، آپکی کریٹیویٹی، آپ کی ذاتی پہچان، آپکا تجربہ، آپکا نقطہ نظر۔۔۔
ان میں سے کوئی ایک چیز بھی ہوگی تو آپ کی کمیونٹی بنے گی۔
لیکن اگر آپ کے پاس کچھ بھی نہیں ہے تو آپ کورس کی شکل میں امید باندھ کر دھوکہ خرید رہے ہیں۔
آپ چاہتے ہیں کہ اگلا آپکو دھوکہ دینا سکھائے کہ یوٹیوب یا ٹک ٹاک یا فیس بک کو کیسے دھوکا دینا ہے، کیسے کسی کا آئیڈیا چرانا ہے۔
آپ کورس کے پیسے دے رہے ہیں اس بنا پر اگلا آپکو آئیڈیاز دے گا۔ اس پر کام کرکے راتوں رات آپ پر آسمان سے ڈالر برسنا شروع ہوجائیں گے۔
بھائی۔۔ وہ بھی کسی اور کا آئیڈیا چرا کر آپکو بتائے گا۔ اور مارکیٹ میں لاکھوں ایسے آئیڈیاز شیئر کرنے والے ہیں جن کو کروڑوں لوگ دیکھتے ہیں۔
چند ایک کا کنٹینٹ وائرل ہوجائے گا تو کورس کروانے والے کے پاس نئے بیچ کے لئے دھماکے دار مواد ہوگا۔ نہیں بھی ہوتا تو لوگوں کے چینلز اور ریلز کے ویوز دکھا دکھا کر وہ نیا بیچ لانچ کر ہی دے گا۔ کیونکہ اسے پتہ ہے اس کا چینل بھی کچھ عرصے بعد یا تو اڑ جانا یا ڈیڈ ہوجانا ہے۔
ظاہری بات ہے کسی کے آئیڈے پر کام کرنے سے وہ ایور گرین تو نہیں ہوگا۔ ایور گرین ہو بھی تو ہر روز جدید آنے والے ٹیکنالوجی سے سٹائل اور نظریے تبدیل ہوتے رہیں گے۔
کورس کروانے والے پھر وہی نئے انداز اور طریقے شیئر کریں گے اور آپ پھر سے امید خرید لیں گے۔ کیونکہ امید سب سے ذیادہ بکتی ہے۔
اور یہ گول چکر ایسے گھومتا رہے گا۔
آپ کو ڈائریکشن چاہیے، سٹارٹنگ سٹرکچر چاہیے یہاں تک تو ٹھیک ہے۔ آپ کہیں کہ آئیڈیاز بھی اگلے کے ہوں۔آپ کاپی کریں شارٹ کٹ ماریں تو وہ پھر ریورس گیئر بھی آپ کو ہی لگنا ہے۔

اگر واقعی کمانا ہے، تو کوئی ہنر سیکھیں۔ اصلی ہنر۔
ویڈیو ایڈیٹنگ سیکھیں، اس میں بھی اپنا ایک انداز بنائیں۔ جسے نہ تو اے آئی چھین سکتا ہے آپ سے نا کوئی دوسرا۔ ہاں کاپی ضرور کرسکتا ہے۔ لیکن آپکا انداز ہے تو آپ ہمیشہ ایک قدم آگے رہیں گے۔ اپنی ویڈیوز بنائیں اس مخصوص انداز میں۔ لوگوں کی ویڈیوز ایڈٹ کریں، پیسے لیں۔ یہ اصلی مستقل مونیٹائزیشن ہے۔
اینیمیشن سیکھیں، خود ویڈیوز بنائیں، ساتھ سروسز دیں۔ مارکیٹ میں مانگ ہے، بہت زیادہ۔
اے آئی کے استعمال کے ساتھ گرافک ڈیزائن سیکھیں، ہر بزنس کو چاہیے۔
یہ ہنر کوئی چھین نہیں سکتا۔۔
نہ الگورتھم، نہ پلیٹ فارم، نہ کورس والا۔
اپنی تخلیقی صلاحیت کو پہچانیں۔ اکیلے بیٹھ کر سوچا کریں کہ آپ کے دماغ میں کیڑے کے علاوہ بھی کچھ ہے، جو صرف آپ کا ہے۔ وہ نکالیں۔ اسے تراشیں۔ اسے سامنے لائیں۔
وہی آپ کی مونیٹائیزیشن ہے! اور وہ کوئی کورس نہیں سکھا سکتا۔

ہنر خریدا نہیں جاتا
کمایا جاتا ہے۔
اور کمانے کے لیے
پہلے اپنے آپ میں سرمایہ کاری کرنی پڑتی ہے۔
کسی اور کی جیب میں نہیں۔

عوقے بائے

از
سر خواجہ سلمان صدیقی صاحب

19/04/2026

"They present themselves as peacemakers for America,
yet in their own country, people aren’t even allowed to live in their own homes".

"They are being pushed out, displaced…
all so their land can be turned into a playground for the rich".

"It’s not peace — it’s pain hidden behind power". 💔💔💔

💫🏏🏏↙️ "کرکٹ کی دنیا کا ایک عظیم کھلاڑی" ۔۔۔۔✨ کرکٹ میں بہت سے عظیم کھلاڑی آئے…کچھ میچ ونرز ہوتے ہیں…اور کچھ ایسے ہوتے ہی...
14/04/2026

💫🏏🏏↙️ "کرکٹ کی دنیا کا ایک عظیم کھلاڑی" ۔۔۔۔
✨ کرکٹ میں بہت سے عظیم کھلاڑی آئے…
کچھ میچ ونرز ہوتے ہیں…
اور کچھ ایسے ہوتے ہیں جو خود کھیل کا معیار بن جاتے ہیں۔

🏏 عمران خان اُنہی میں سے ایک ہیں۔

ہم اکثر آل راؤنڈرز کو ٹکڑوں میں دیکھتے ہیں—
تھوڑی بیٹنگ، تھوڑی بولنگ…
لیکن جب دونوں ہی پہلو اپنی جگہ مضبوط ہوں، تو بات بدل جاتی ہے 💯

━━━━━━━━━━━━━━━

🔥 بیٹنگ
277 اننگز | 7516 رنز | اوسط 35.45
37 نصف سنچریاں | 7 سنچریاں | 136 بہترین اسکور

یہ “extra runs” نہیں ہیں…
یہ ایک مکمل بیٹس مین کے numbers ہیں 💪

━━━━━━━━━━━━━━━

🎯 بولنگ
295 اننگز | 544 وکٹیں | اوسط 24.08
24 بار 5 وکٹیں | 6 بار 10 وکٹیں | 58/8 بہترین

یہ صرف بولنگ نہیں…
یہ dominance ہے 👑

━━━━━━━━━━━━━━━

💭 زیادہ تر آل راؤنڈرز کسی ایک طرف جھک جاتے ہیں…
لیکن عمران خان نے دونوں کو command کیا 🔥

35+ بیٹنگ average
24 بولنگ average

📊 یہی فرق پوری کہانی بتا دیتا ہے۔

وہ صرف balance نہیں کر رہے تھے…
وہ دونوں میں excel کر رہے تھے 💯

━━━━━━━━━━━━━━━

لیکن numbers سب کچھ نہیں بتاتے…

❌ وہ spells نہیں دکھاتے جب پوری ٹیم گرا دی
❌ وہ اننگز نہیں دکھاتے جب اکیلے کھڑے رہے
❌ وہ leadership نہیں دکھاتے جس نے ٹیم کو بلند کیا

━━━━━━━━━━━━━━━

❤️ اگر آل راؤنڈر وہ ہے جو بیٹ اور بال سے میچ جتوا دے…

تو عمران خان صرف آل راؤنڈر نہیں تھے—

👑 وہ ایک معیار تھے۔

11/04/2026

Proud Moment For Pakistan ❤️

حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑی کمی کردی ۔۔۔ پٹرول 78 روپے سستا
09/04/2026

حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑی کمی کردی ۔۔۔ پٹرول 78 روپے سستا

...?
08/04/2026

...?

لو جی پٹرول اور ڈیزل ایک ؤاری فر
02/04/2026

لو جی پٹرول اور ڈیزل ایک ؤاری فر

بڑی خبر ۔۔۔۔
02/04/2026

بڑی خبر ۔۔۔۔

‏🚨 **ایک کروڑ ایرانیوں پر ایٹمی بمباری کا خدشہ**؟"میں نے یہ معلومات لیک کرنے کے لیے اپنا سفارتی کیریئر قربان کر دیا" — ا...
31/03/2026

‏🚨 **ایک کروڑ ایرانیوں پر ایٹمی بمباری کا خدشہ**؟

"میں نے یہ معلومات لیک کرنے کے لیے اپنا سفارتی کیریئر قربان کر دیا" — اقوامِ متحدہ کے سفارتکار

محمد صفا، جو اقوام متحدہ میں پیٹریاٹک ویژن کے مستقل نمائندے ہیں، نے خبردار کیا ہے کہ امریکا اقوام متحدہ کی آشیرباد سے ایران میں ممکنہ جوہری ہتھیاروں کے استعمال کی تیاری کر رہا ہے۔

انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ایک چونکا دینے والی پوسٹ میں لکھا: "میرا نہیں خیال کہ لوگ اس صورتحال کی سنگینی کو سمجھ رہے ہیں، جبکہ امریکا ایران میں ممکنہ جوہری ہتھیاروں کے استعمال کی تیاری کر رہا ہے۔"

انہوں نے کہا کہ انہوں نے اپنی ذمہ داریاں معطل کر دی ہیں تاکہ وہ "انسانیت کے خلاف اس جرم" کا حصہ نہ بنیں، اور دنیا بھر کے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ بہت دیر ہونے سے پہلے سڑکوں پر نکل آئیں۔

"تم بیمار ہو اگر تم جنگ چاہتے ہو۔ تہران ایک ایسا شہر ہے جہاں تقریباً 10,000,000 لوگ رہتے ہیں۔ ذرا تصور کرو کہ واشنگٹن، برلن، پیرس، لندن یا کسی بھی بڑے شہر پر جوہری ہتھیاروں سے بمباری کی جائے۔"

Address

Sultan Town, Raiwind Road
Lahore
53700

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Al-Rehman Marketing Agency posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share