CNN URDU

CNN URDU Talk of the town, Updated and breaking social media stories with credible sources

قومی ایئر لائن 25 مئی تک عارف حبیب کنسورشیم کے حوالے کردی جائے گی، پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی لمیٹڈ نے اسٹاک ایکسچینج کو خط ...
05/05/2026

قومی ایئر لائن 25 مئی تک عارف حبیب کنسورشیم کے حوالے کردی جائے گی، پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی لمیٹڈ نے اسٹاک ایکسچینج کو خط لکھ کر آگاہ کر دیا
Souce ;

یہ صرف سیاست نہیں، یہ انصاف، عزت اور بنیادی حقوق کا معاملہ ہے۔جب آوازیں دبائی جائیں تو سوال اٹھانا ضروری ہو جاتا ہے۔Alee...
05/05/2026

یہ صرف سیاست نہیں، یہ انصاف، عزت اور بنیادی حقوق کا معاملہ ہے۔
جب آوازیں دبائی جائیں تو سوال اٹھانا ضروری ہو جاتا ہے۔Aleemakhanum

متحدہ عرب امارات میں تعلیمی ادارے بند کرنے اور آن لائن کلاسز کا حکم دے دیا گیا۔متحدہ عرب امارات کی وزارتِ تعلیم و تربیت...
05/05/2026

متحدہ عرب امارات میں تعلیمی ادارے بند کرنے اور آن لائن کلاسز کا حکم دے دیا گیا۔

متحدہ عرب امارات کی وزارتِ تعلیم و تربیت نے یہ حکم نامہ جاری کیا، وزارت تعلیم کے مطابق یہ فیصلہ طلبہ، تدریسی اور انتظامی عملے کی سلامتی کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔

حکم نامے کے مطابق آج بروز منگل 5 مئی 2026ء سے جمعہ 8 مئی 2026 تک یو اے ای میں نرسریوں اور تمام سرکاری و نجی اسکولوں کے طلبہ، اساتذہ اور انتظامی عملے کو آن لائن کلاسز کا حکم دیا گیا ہے۔
Source

مشرق وسطیٰ میں مسلسل بے یقینی اور امریکہ اور ایران کے درمیان مذاکرات بے نتیجہ رہنے کے ایشیائی منڈیوں میں تیل کی قیمتوں م...
29/04/2026

مشرق وسطیٰ میں مسلسل بے یقینی اور امریکہ اور ایران کے درمیان مذاکرات بے نتیجہ رہنے کے ایشیائی منڈیوں میں تیل کی قیمتوں میں تیزی دیکھی گئی۔

عالمی مارکیٹ میں برطانوی خام تیل کی قیمت میں 2.7 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 111 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی ، امریکی خام تیل بھی مہنگا ہو کر 100 ڈالر فی بیرل کی سطح پر پہنچ ہے۔

آبنائے ہرمز کھولنے کے اعلان پر خام تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی

برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق امریکا میں بھی ایندھن کی قیمت بڑھتی جا رہی ہے۔ امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے ایک رپورٹ میں لکھا ہے کہ پٹرول کی قیمت جنگ کے آغاز کے بعد سے بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔

پاکستان کی غیر سرکاری اوپن کرنسی مارکیٹ میں ایرانی ریال (IRR) کی طلب میں اچانک اور غیر معمولی اضافے کے باعث اس کی قیمتوں...
29/04/2026

پاکستان کی غیر سرکاری اوپن کرنسی مارکیٹ میں ایرانی ریال (IRR) کی طلب میں اچانک اور غیر معمولی اضافے کے باعث اس کی قیمتوں میں زبردست تیزی دیکھی جا رہی ہے۔

کراچی، لاہور اور کوئٹہ کے کرنسی ڈیلرز کے مطابق، پاکستانی مارکیٹ میں ایرانی ریال عالمی قیمت کے مقابلے میں تین سے چار گنا مہنگا فروخت ہو رہا ہے۔

مقامی کرنسی ڈیلرز کے مطابق اس وقت پاکستان کی کیش مارکیٹ میں ایرانی ریال کے ایک کروڑ (10 ملین) کے بنڈل کی تجارت 8,000 سے 10,000 پاکستانی روپے کے درمیان ہو رہی ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ عالمی مارکیٹ کے حساب سے ایک کروڑ ایرانی ریال کی قیمت محض 2,110 روپے بنتی ہے، لیکن مقامی سطح پر زیادہ طلب اور سپلائی کی کمی کی وجہ سے قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں۔

پاکستان میں ایرانی ریال کے موجودہ اوپن مارکیٹ ریٹس کے مطابق 1 روپیہ میں 1,000 ریال، 1,000 روپے میں 10 لاکھ ریال، جبکہ 8,000 سے 10,000 روپے میں 1 کروڑ ریال ملتے ہیں۔

قیمتوں میں فرق کی وجہ

عالمی سطح پر 1 پاکستانی روپیہ تقریباً 4,725 ایرانی ریال کے برابر ہے، تاہم پاکستان کی اوپن مارکیٹ میں 1 روپے کے عوض صرف 1,000 ریال دیے جا رہے ہیں۔ یہ فرق مقامی طلب، اسمگلنگ یا زائرین کی بڑی تعداد کی جانب سے ریال کی خریداری کی وجہ سے ہو سکتا ہے۔

کرنسی ڈیلرز نے شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ ریٹس مختلف شہروں اور ڈیلرز کے لحاظ سے تبدیل ہو سکتے ہیں، لہٰذا درست معلومات کے لیے صرف رجسٹرڈ ایکسچینج کمپنیوں سے ہی رجوع کریں۔
Source :

عمران خان کے کزن احمد خان نیازی نے میڈیا سے گفتگو  کرتے ہوئے کہا کہ سہیل آفریدی کو عمران خان نے وزیراعلیٰ بنایا اور ہم ...
28/04/2026

عمران خان کے کزن احمد خان نیازی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سہیل آفریدی کو عمران خان نے وزیراعلیٰ بنایا اور ہم 6 مہینے سے انتظار کر رہے ہیں اور رابطہ کرنے کی بھی کوشش کرتے ہیں لیکن ہمیں عمران خان کی رہائی کیلئے روڈ میپ دیدیں جس سے عمران خان کی رہائی ممکن ہو سکے ، لیکن بدقسمتی سے انہوں نے عمران خان کو فٹبال بنایا ہواہے، وزیراعلیٰ ہمیں محمود اچکزئی کے پاس بھیجتے ہیں، جب ہم اچکزئی صاحب کے پاس جاتے ہیں تو وہ کہتے ہیں کہ جنید اکبرکے پاس جاؤ، وہاں جاتے ہیں تو وہ کہتے ہیں کہ بیرسٹر گوہر کے پاس جاؤ،اس طرح کرتے کرتے بال دوبارہ وزیراعلیٰ کے کورٹ میں پہنچ جاتی ہے ، انہوں نے خان صاحب کو فٹبال سمجھا ہواہے ،جب بھی ان کے ساتھ سامنے بیٹھ کر بات کرو تو ان کے پاس کوئی جواب ہی نہیں ہوتا، مردان میں آخری واردات انہوں نے جو کی ہے وہ یہ ہے کہ انہوں نے فٹبال کو واپس اڈیالہ جیل میں پھینک دیاہے، سہیل آفریدی نے کہاہے کہ جب تک عمران خان کوئی لائحہ عمل نہیں دیں گے میں کچھ نہیں کروں گا ، اب نہ عمران خان سے ملاقات ہو رہی ہے اور نہ ہی انہوں نے کچھ کرناہے ، کبھی عید آ گئی ہے ، کبھی رمضان ، کبھی گرمیاں آ گئیں، اگر کوئی پورے پاکستان میں غدار ہیں تو وہ عمران خان کا خاندان ہے ، یہ تو باقی سب اراکین اسمبلی اور عہدیدار سب وفادار ہو گئے ہیں،ان کوپتا ہی نہیں ہے کہ انہوں نے کرنا کیاہے، جتنے ووٹرز ہیں ،انہوں نے ووٹ صرف عمران خان کی رہائی کیلئے دیا تھا۔
Source :

اقرارالحسن اور اہلکار کے درمیان ایئر پورٹ پر ہونیوالی تکرار سے متعلق طنز کرتے ہوئے سوشل میڈیا صارف Ray نے موقف اپنایاکہ ...
28/04/2026

اقرارالحسن اور اہلکار کے درمیان ایئر پورٹ پر ہونیوالی تکرار سے متعلق طنز کرتے ہوئے سوشل میڈیا صارف Ray نے موقف اپنایاکہ اقرار نے کہا "افسر نے میری سرعام بےعزتی کی"۔ سوال کیا کہ متعلقہ افسر نے کیا کہا؟ اقرار نے جواب دیا اس نے مجھے گالی دی۔پھر متعلقہ افسرنے سوال کیا کونسی گالی دی؟ اقرار نے کہا اس نے مجھے "جواد احمد" کہا۔یادرہے کہ اقرارالحسن کو ویڈیو میں یہ کہتے ہوئے سنا گیا کہ آپ نے سیاسی کمنٹ کیا تاہم کچھ انٹرنیٹ صارفین کا کہناتھا کہ امیگریشن افسر نے کہاکہ تمہارا حال بھی جواد احمد جیسا ہوگا۔

28/04/2026

پاکستان میں مئی 2026 کے دوران مجموعی طور پر 11 سرکاری تعطیلات متوقع ہیں، جن میں دو الگ الگ مواقع پر مسلسل تعطیلات کے سلس...
27/04/2026

پاکستان میں مئی 2026 کے دوران مجموعی طور پر 11 سرکاری تعطیلات متوقع ہیں، جن میں دو الگ الگ مواقع پر مسلسل تعطیلات کے سلسلے شہریوں کو طویل چھٹیوں کا موقع فراہم کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق ماہ کا آغاز یکم مئی کو یومِ مزدور (Labour Day) سے ہوگا، جو ملک بھر میں سرکاری و نجی اداروں میں قومی سطح پر منایا جاتا ہے۔ اس سال یہ تعطیل جمعہ کے روز آ رہی ہے، جس کے بعد ہفتہ اور اتوار ہونے کی وجہ سے شہریوں کو مسلسل تین دن کی چھٹی ملے گی۔

سندھ میں یکم مئی کو یوم مزدور پر عام تعطیل کا اعلان

عیدالاضحیٰ اور یومِ تکبیر کی تعطیلات
تعطیلات کا دوسرا بڑا سلسلہ 26 سے 29 مئی کے دوران متوقع ہے، تاہم اس کی حتمی تاریخ کا انحصار عیدالاضحیٰ کے چاند کے سرکاری اعلان پر ہوگا۔

موجودہ پیشگوئیوں کے مطابق عیدالاضحیٰ 27 مئی (منگل) کو ہونے کا امکان ہے، جبکہ یومِ تکبیر 28 مئی (جمعرات) کو سرکاری تعطیل کے طور پر منایا جائے گا۔ اس کے بعد 29 مئی (جمعہ) کی چھٹی بھی اس وقفے کو مزید طویل بنا سکتی ہے۔

وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک کا کہنا ہے کہ عالمی تنازعات کا حل نکالنا پیٹرول کی قیمتوں کو مستقل طور پر قابو میں رکھنے کے ...
27/04/2026

وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک کا کہنا ہے کہ عالمی تنازعات کا حل نکالنا پیٹرول کی قیمتوں کو مستقل طور پر قابو میں رکھنے کے لیے نہایت ضروری ہے۔

نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نےکہا کہ ایندھن کی قیمتوں کو مستحکم رکھنے اور مارکیٹ میں توازن برقرار رکھنے کے لیے کوششیں جاری ہیں۔
Souce :

عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں بڑا اضافہبرینٹ کروڈ کی قیمت 5 فیصد اضافے کے ساتھ 106.80 ڈالر فی بیرل ہو گئیامریکا اور ا...
24/04/2026

عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ
برینٹ کروڈ کی قیمت 5 فیصد اضافے کے ساتھ 106.80 ڈالر فی بیرل ہو گئی
امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی کے باعث عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

بین الاقوامی رپورٹس کے مطابق امریکا اور ایران کے درمیان تجارتی جہازوں کو تحویل میں لینے سے صورتحال مزید سنگین ہو گئی ہے، جس کے نتیجے میں عالمی توانائی کی ترسیل متاثر ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔
Source : humnews

Address

Lahore

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when CNN URDU posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share