Dor E Hazir

Dor E Hazir Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Dor E Hazir, Lahore.

15/03/2024

گندم کا ریٹ کم کروانے والوں کی خدمت میں عرض ہے کہ گندم کوئی ایسی چیز نہیں جو کارخانے میں تیار ہوتی ہو۔ یہ چھ مہینے کی فصل ہے ۔ چھ مہینے میں کئی بار کھاد ، سپرے ڈیزل اور بجلی کا ریٹ بڑھ جاتا ہے۔ لہذا بجائے کسان سے گندم کا ریٹ کم کروانے کے ، کسان کے ساتھ مل کر حکومت سے یہ مطالبہ کریں کہ حکومت 5000 فی من کے حساب سے کسان سے گندم خریدے اور پاکستانی عوام کو سبسڈی دے کر 2000 فی من فراہم کرے۔ بلکہ فری دے دے۔
مگر آپ کا ڈائریکٹ کسان سے مطالبہ کہ گندم 3000 فی من کرو ، یہ بہت غلط ہے ۔ کیونکہ اس میں تو خرچہ بھی پورا نہیں ہوتا۔ ساری غربت کسان کی گندم خریدتے وقت یاد آجاتی ہے ۔اس حساب سے تو تم کسان کو بھی غریب کر دوگے کہ بیچارہ اگلی فصل ہی کاشت نہ کر سکے۔ کسان کو پتا نہیں کتنا امیر سمجھا ہوا ہے تم لوگوں نے حالانکہ اس کی ساری رقم اگلی فصل کی کاشت میں لگ جاتی ہے ۔
دوسری بات یہ ہے کہ جب حکومت دن بدن کھاد ، ڈیزل وغیرہ کے ریٹ بڑھا رہی ہوتی ہے تب یہ لوگ لمبی تان کر سو رہے ہوتے ہیں ۔ گندم کے ریٹ کا فوراً پتا لگ جاتا ہے کبھی فی ایکڑ خرچ بھی پتا کر لیا کریں ۔

Lanet beshumar qadiyanet pr
21/02/2024

Lanet beshumar qadiyanet pr

1986 کے بعد پہلی مرتبہ کوئی پاکستانی ورلڈ جونیئر سکوائش چیمپئن بنا ہے ۔ شاباش حمزہ خان ۔ 👏
24/07/2023

1986 کے بعد پہلی مرتبہ کوئی پاکستانی ورلڈ جونیئر سکوائش چیمپئن بنا ہے ۔ شاباش حمزہ خان ۔ 👏

ایک صبح کسی صاحب کے گھر کے باہر کھڑی گاڑی چوری ہوگئی۔  لیکن شام ڈھلتے ہی وہی گاڑی صاف ستھری حالت میں مکمل پالش کے ساتھ ا...
22/07/2023

ایک صبح کسی صاحب کے گھر کے باہر کھڑی گاڑی چوری ہوگئی۔ لیکن شام ڈھلتے ہی وہی گاڑی صاف ستھری حالت میں مکمل پالش کے ساتھ اسی جگہ کھڑی پائی گئی جہاں سے چوری ہوئی تھی۔ اور گاڑی کے اندر ایک خط پڑا تھا جس پر تحریر تھا:
میں تہہِ دل سے معذرت خواہ ہوں کہ مجھے یہ قدم اٹھانا پڑا۔ میری بیوی کی ڈیلیوری کے باعث حالت تشویش ناک تھی۔ مجھے کچھ سمجھ نہیں آپا رہا تھا کہ کیسے اسے ہسپتال پہنچاؤں۔ بس اس وجہ سے میں نے چوری جیسا گھناؤنا قدم اٹھایا مگر میں اپنے کیے پر شرمندہ ہوں اور امید کرتا ہوں آپ مجھے میری اس حرکت پر معاف کر دیں گے۔
میری طرف سے آپ اور آپ کی فیملی کے لیے ایک عدد تحفہ۔ آج رات کے شو کی ٹکٹیں اور ساتھ میں کچھ کھانے پینے کی چیزیں بھی قبول کیجیے۔ یہ سب اس مدد کے بدلے میں ہے جو آپ کی گاڑی کے ذریعے سے ہوئی۔

گاڑی کا مالک یہ سب پڑھ کر مسکرایا۔ بغیر محنت گاڑی بھی دھلی دھلائی ملی اور مفت میں رات کے شو کی ٹکٹیں۔

رات کو جب فیملی فلم دیکھ کر واپس آئی تو ان کے گھر ڈکیتی کی واردات کی جاچکی تھی۔ پورا گھر سامان سے خالی کیا جاچکا تھا اور وہیں پر ایک خط پڑا ملا جس پر لکھا تھا:
امید ہے فلم پسند آئی ہوگی۔

یہی سلوک حکومت کا غریب عوام کے ساتھ چل رہا ہے پٹرول 5 روپے سستا کر کے بجلی 16 روپے یونٹ مہنگی کر ڈالی اور عوام خوش بعد میں پتا چلا کہ یہ تو فلم ہے
کتاب حکومت کی چالاکیاں سے ماخوذ

اپنے پیسوں سے پانی پوری کھاتے ہیں تب پلیٹ کا  پانی بھی پی جاتے ہیں ، آئس کریم کھاتے وقت ڈھکن بھی چاٹ لیتے ہیں ، مونگ پھل...
21/03/2023

اپنے پیسوں سے پانی پوری کھاتے ہیں تب پلیٹ کا پانی بھی پی جاتے ہیں ، آئس کریم کھاتے وقت ڈھکن بھی چاٹ لیتے ہیں ، مونگ پھلی کھانے کے بعد چھلکے میں دانہ ڈھونڈ رہے ہوتے ہیں، لیکن کسی کی شادی میں جب کھاتے ہیں تو آدھے سے زیادہ کھانا جوٹھا چھوڑ دیتے ہیں، ایسا کیوں ؟ ایک باپ اپنی پوری زندگی کی کمائی لگا کر اپنی بیٹی یا بیٹے کی شادی میں آپ کے لئے اچھا کھانا تیار کرواتا ہے، ایک باپ کے محنت کی کمائی کا اس طرح مذاق نہ اڑائیں

اتنا ہی لو تھالی میں
برباد نہ جائے نالی میں

15/03/2023
میں نے ایک خاتون سے پوچھا کہ کیا آپ کو مردوں کے برابر حقوق ملنے چاہیںتو اس نے ایک حیران کن جواب دیااس نے کہا کہمجھے براب...
14/03/2023

میں نے ایک خاتون سے پوچھا کہ کیا آپ کو مردوں کے برابر حقوق ملنے چاہیں
تو اس نے ایک حیران کن جواب دیا
اس نے کہا کہ
مجھے برابر کے حقوق نہیں چاہئیں🧕

میں نے تفصیل چاہی تو اس نے کچھ یوں بیان کیا
میرا جائیداد میں
باپ کی طرف سے حصہ ہے
بھائی کی طرف سے حصہ ہے
بیٹے کی طرف سے حصہ ہے
خاوند کی طرف سے حصہ ہے
جب میں مردوں کے برابر آجاوں گی تو میں ان حقوق سے محروم ہو جاوں گی
میں کسی جگہ جاب کرتی ہوں تو مجھے جاب میں سہولت دی جاتی ہے
برابر کے حقوق میں میرا نقصان زیادہ ہے
بنک ہسپتال مارکیٹ ہر جگہ لیڈیز فرسٹ کہ اصول پر مجھے رلیف مل جاتا ہے
میں ابو سے ملنے جاؤں تو وہ کھڑے ہو کر ملتے ہیں اور بھائی کو بیٹھے بیٹھے سلام کر لیتے ہیں
ہم شہر سے باہر کہیں جائیں تو مین نے اور بیٹی نے اپنا اپنا ہینڈ بیگ پکڑنا ہوتا ہے، اور بس، باقی سامان بیٹے جانیں اور انکے پاپا۔
ایک بار راستے میں گاڑی رک گئی تھی، تو مجھے سٹیرنگ تھما کر بیٹے اور میاں نے دھکا لگایا، برابر کے حقوق ہوتے تو مجھے بھی دھکا لگانا پڑتا
سبھی بڑے اور بھاری کام خود بخود مردوں پر جا پڑتے ہیں
مجھے کبھی بل ادا کرنے نہیں جانا پڑتا، کبھی پینٹ والے کے پیچھے نہیں دوڑنا پڑتا، کبھی الیکٹریشن کے ساتھ دماغ کھپائی نہیں کرنی پڑتی،
کمانے کی ذمہ داری کبھی میری نہیں رہی، میاں نے کمانے کیلیئے نکلنا ہی نکلنا ہے
میں کبھی بھی کہہ دوں آج کچھ نہیں پکایا، گرمی لگ رہی تھی، یا موڈ نہیں تھا تو بازار سے کھانا آ جاتا یے، کوئی زبردستی نہیں ہے،،، لیکن انکو کام سے چھٹی نہیں ہے
مین انکے کپڑے جوتے بنا بتاۂے کسی کو اٹھوا سکتی ہوں، وہ ایسا نہیں کر سکتے
میاں کی انکم پر مجھے حق حاصل ہے، میری انکم پر صرف میرا
میرا لباس ان سے مہنگا ہوتا ہے، میرے جوتے کپڑون کی تعداد ان سے زیادہ ہوتی ہے،
ایسے بے شمار فایدے مجھے حاصل ہیں،
میں برابر کے حقوق لیکر گھاٹے کا سودا کروں گی؟؟؟
اتنی پاگل لگتی ہوں کیا؟؟؟

ایک شخص نے چڑیا گھر   بنایا اور داخلے کی فیس 300 روپے رکھی لیکن وہاں کوئی نہیں گیا۔اس نے اسے کم کر کے 200 روپے کر دیا لی...
20/02/2023

ایک شخص نے چڑیا گھر بنایا اور داخلے کی فیس 300 روپے رکھی لیکن وہاں کوئی نہیں گیا۔

اس نے اسے کم کر کے 200 روپے کر دیا لیکن پھر بھی کوئی نہیں آیا۔

اس کے بعد اس نے فیس کم کرکے 10 روپے کردی لیکن پھر بھی لوگ نہیں آئے۔

آخر کار، اس نے اسے مفت داخلہ دیا اور جلد ہی، چڑیا گھر لوگوں سے بھر گیا۔
پھر اس نے خاموشی سے چڑیا گھر کا گیٹ بند کر دیا، شیروں کو آزاد کر دیا اور باہر نکلنے کی فیس 500 روپے کر دی اور سب نے ادا کر دی!

#نتیجہ : آپ زندگی میں سستی یا #مفت پیشکشوں( ) سے ہوشیار رہیں۔ کوئی کاروبار مفت نہیں ہے۔...

"حضور کا شوق سلامت رہے غلام اور بہت"ایک ریٹائرڈ جنرل اکرم راجہ نے اپنی رہائشگاہ DHA2 سٹریٹ نمبر 4 سیکٹر ڈی, اسلام آباد م...
19/02/2023

"حضور کا شوق سلامت رہے غلام اور بہت"

ایک ریٹائرڈ جنرل اکرم راجہ نے اپنی رہائشگاہ DHA2 سٹریٹ نمبر 4 سیکٹر ڈی, اسلام آباد میں چیتا رکھا ہوا تھا۔
چیتا پنجرا توڑ کر نکلا اور کئی شہریوں کو حملہ کر کے زخمی کر دیا جبکہ ایک غریب شہری اپنی جان سے بھی گیا.

جنرل صاحب نے فرمان صادر فرمایا کہ چیتے کو بغیر کوئی تکلیف دیے بحفاظت پکڑ کر میرے گھر واپس لایا جائے وائلڈ لائف والوں نے دس گھنٹے کی انتھک کوشش کے بعد چیتے کو پکڑا اور عالیجاہ کے محل میں پیش کر دیا۔

مگر ہماری بے بس اور لاچار پولیس کو نہیں معلوم کہ عالیجاہ کا پیلس کہاں پر واقع ہے اس لیے ایف آئی آر کسی نامعلوم مالک کے خلاف درج کر لی گئی ہے۔
"اللہ اللہ تے خیر سلہ"
یہ وطن تمھارا ہے ہم ہیں خوامخواہ اس میں۔

‏سامان سے لدا ہوا ایک بحری جہاز محو سفر تھا کہ تیز ہواوں کی وجہ سے وہ الٹنے لگا۔ قریب تھا کہ جہاز ڈوب جاتا، اس میں موجود...
19/02/2023

‏سامان سے لدا ہوا ایک بحری جہاز محو سفر تھا کہ تیز ہواوں کی وجہ سے وہ الٹنے لگا۔ قریب تھا کہ جہاز ڈوب جاتا، اس میں موجود تاجروں نے کہا کہ بوجھ ہلکا کرنے کیلئے کچھ سامان سمندر برد کرتے ہیں ۔ تاجروں نے مشورہ کرکے طے کیا کہ سب سے زیادہ سامان جس کا ہو، وہی پھینک دینگے۔ جہاز کا زیادہ تر لوڈ ایک ہی تاجر کا تھا۔ اس نے اعتراض کیا کہ صرف میرا سامان کیوں؟ سب کے مال میں سے تھوڑا تھوڑ پھینک دیتے ہیں۔

انہوں نے زبردستی اس نئے تاجر کو سامان سمیت سمندر میں پھینک دیا۔ قدرت کی شان کہ سمندر کی موجیں اس کے ساتھ کھیلنے لگیں۔ اسے اپنی ہلاکت کا یقین ہوگیا،جب ہوش آیا تو کیا ‏دیکھتا ہے کہ لہروں نے اسے ساحل پر پھینک دیا ہے۔ یہ ایک غیر آباد جزیرہ تھا۔ جان بچنے پر اس نے رب کا شکر ادا کیا۔ اپنی سانسیں بحال کیں. وہاں پڑی لکڑیوں کو جمع کرکے سر چھپانے کیلئے ایک جھونپڑی سی بنائی. اگلے روز اسے کچھ خرگوش بھی نظر آئے۔ ان کا شکار کرکے گزر بسر کرتا رہا۔ ایک دن ‏ایسا ہوا کہ وہ کھانا پکا رہا تھا کہ اس کی جھونپڑی کو آگ لگ گئی۔ اس نے بہت کوشش کی، مگر آگ پر قابو نہ پا سکا۔اس نے زور سے پکارنا شروع کیا، تو نے مجھے سمندر میں پھینک دیا۔ میرا سارا سامان غرق ہوگیا۔ اب یہی جھونپڑی تھی میری کل کائنات، اسے بھی جلا کر راکھ کر دیا۔ اب میں کیا کروں؟

‏یہ شکوا کرکے وہ خالی پیٹ سو گیا۔ صبح جاگا تو عجیب منظر تھا۔ دیکھا کہ ایک کشتی ساحل پر لگی ہے اور ملاح اسے لینے آئے ہیں۔ اس نے ملاحوں سے پوچھا کہ تمہیں میرے بارے میں کیسے پتہ چلا؟ انہوں نے جو جواب دیا، اس سے تاجر حیران رہ گیا۔ ملاحوں نے کہا کہ ہمیں پتہ تھاکہ یہ جزیرہ غیر آباد ‏ہے، لیکن دور سے دھواں اٹھتا ہوا نظر آیا تو سمجھے شاید کوئی یہاں پھنسا ہوا ہے، جسے بچانا چاہئے۔ اس لئے ہم تمہارے پاس آئے۔ پھر تاجر نے اپنے پورا قصہ سنایا تو ملاحوں نے یہ کہہ کر اسے مزید حیران کر دیا کہ جس جہاز سے تمہیں سمندر میں پھینکا گیا، وہ آگے جا کر غرق ہوگیا۔ یہ سن کر تاجر ‏سجدے میں گر گیا، رب کا شکر ادا کرنے لگا اور کہا کہ پاک ہے وہ ذات جس نے مجھے بچانے کیلئے تاجروں کے ہاتھوں سمندر میں پھینکوایا۔ اپنے بندوں کے بارے میں وہی زیادہ جاننے والا ہے۔

حالات جتنے بھی سخت ہو جائیں، اللہ کی رحمت سے مایوس نہ ہوں۔ ہر حال میں اپنے رب پر بھروسہ رکھیئے

Copied

موٹر وے پر ٹائر کیوں پھٹتے ہیں؟؟ بہت اہم ریسرچ (پبلک سروس میسج)✨✨✨کل اورنگ آباد کے سات نوجوانوں کی سڑک حادثہ میں موت ہوگ...
16/02/2023

موٹر وے پر ٹائر کیوں پھٹتے ہیں؟؟ بہت اہم ریسرچ (پبلک سروس میسج)
✨✨✨
کل اورنگ آباد کے سات نوجوانوں کی سڑک حادثہ میں موت ہوگئی۔ وجہ گاڑی کا ٹائر پھٹنا تھا۔ اہم MSG نئے بننے والے ایکسپریس وے پر ان دنوں گاڑیوں کے ٹائر پھٹنے کے واقعات منظر عام پر آ رہے ہیں۔ جس میں روزانہ کئی لوگ جان کی بازی ہار رہے ہیں۔ ایک دن میرے ذہن میں سوال آیا کہ ملک کی جدید ترین سڑکوں پر سب سے زیادہ حادثات کیوں ہو رہے ہیں؟ اور حادثے کا ایک ہی طریقہ ہے اور وہ بھی صرف ٹائر پھٹنے سے۔ ہائی وے بنانے والوں نے سڑک پر ایسی کون سی اسپائکس ڈال دی ہیں کہ سب کے ٹائر پھٹ گئے۔ دماغ طوفانی ہو گیا ہے تو میں نے سوچا کہ آج اس چیز کا پتہ لگا لینا چاہیے۔ اس لیے ٹیم کو تلاش کرنے کے لیے جمع ہوئے۔ اب سنو ہم نے تجربے کے لیے ایک دوست کو بلایا اور ہم Scorpio SUV میں سوار ہو گئے (نوٹ کریں کہ اصل مسئلہ فلیٹ ٹائر کا ہے) پہلے ہم نے کولڈ ٹائر کا پریشر چیک کیا اور اسے بین الاقوامی معیارات کے مطابق ایڈجسٹ کیا جو 25 psi ہے۔ (تمام ترقی یافتہ ممالک کی گاڑیوں میں ہوا کا ایک ہی دباؤ رکھا جاتا ہے۔ جب ہمارے ملک میں لوگوں کو اس کا علم نہیں ہوتا یا وہ ایندھن بچانے کے لیے ٹائروں میں ضرورت سے زیادہ ہوا بھر لیتے ہیں۔ جو عموماً 35 سے 45 پی ایس آئی ہوتا ہے۔ اچھی آئیے اب آگے بڑھتے ہیں۔ اس کے بعد ہم فور لین پر چڑھ گئے اور کار دوڑا دی۔ گاڑی کی رفتار 120 - 140 کلومیٹر فی گھنٹہ رکھی گئی تھی۔ دو گھنٹے تک اتنی تیز رفتاری سے گاڑی چلانے کے بعد ہم ادے پور کے قریب پہنچ گئے۔ جب ہم نے رک کر دوبارہ ٹائر کا پریشر چیک کیا تو یہ چونکا دینے والا تھا۔ اب ٹائر کا پریشر 52 psi تھا۔ اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ ٹائر کا پریشر اتنا کیسے بڑھ گیا؟ چنانچہ جب اس کے لیے ٹائر پر تھرمامیٹر لگایا گیا تو ٹائر کا درجہ حرارت 92.5 ڈگری سیلسیس تھا۔ یہ سارا معمہ اب کھل گیا ہے کہ سڑک پر ٹائروں کی رگڑ اور بریک رگڑنے سے پیدا ہونے والی گرمی کی وجہ سے ٹائروں کے اندر کی ہوا پھیل رہی ہے۔ B2B ٹائر کے اندر ہوا کا دباؤ بہت بڑھ گیا ہے۔ چونکہ ہمارے ٹائروں میں ہوا پہلے سے ہی بین الاقوامی معیار کے مطابق تھی، اس لیے وہ پھٹنے سے بچ گئے۔ لیکن ٹائر جن میں ہوا کا دباؤ پہلے سے زیادہ ہے (35-45 PSI) یا ایک ٹائر جس میں کٹ ہے اس کے پھٹنے کا امکان زیادہ ہوتا ہے۔ اس لیے اپنے ٹائر پریشر کو ٹھیک کریں اور فور لین کی طرف جانے سے پہلے محفوظ سواری کا لطف اٹھائیں۔ میں ایکسپریس وے اتھارٹی سے بھی درخواست کرتا ہوں کہ وہ ڈرائیوروں کو آگاہ کریں۔ تاکہ شاہراہ کا سفر آخری سفر نہ بن جائے۔
جزاکم اللّٰہ خیر

Address

Lahore

Telephone

+923218400494

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Dor E Hazir posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share